... loading ...

پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاک فوج روایتی یا غیر روایتی ہر قسم کی جنگ کے لئے تیار ہے۔وہ ۱۹۶۵ء میں لڑی جانے والی پاک بھارت جنگ کی پچاس ویں سالگرہ کے موقع پر اتوار کو جی ایچ کیو میں یوم دفاع کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔
فوجی سربراہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ دشمن نے چھوٹے یا بڑے پیمانے پر جارحیت کی کوشش کی تو اسے ناقابلِ برداشت قیمت ادا کرنا پڑے گی۔اُنہوں نے اپنے خطاب کے کلیدی نکتے میں کشمیر پر پاکستان کے تاریخی موقف کو پرزور الفاظ میں دُہرایا اور اسے تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو پس ِپشت ڈال کر خطے میں پائیدار امن ممکن نہیں۔کشمیری عوام گزشتہ سات دہائیوں سے ظلم وبربریت برداشت کر رہے ہیں۔ اب وقت آگیا ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں مسئلہ کشمیر کو حل کیا جائے۔اُنہوں نے کہا کہ ملک اب پہلے سے زیادہ مضبوط ہے اور پاک فوج کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔
جنرل راحیل شریف نے خاص طور پر اپنے خطاب میں افغانستان کا ذکر کیا اور کہا کہ افغانستان سے ہمارا تاریخی اور خونی رشتہ ہے ۔ ہم نے افغانستان میں امن کی کوششیں کی ہیں اور کچھ عناصر ان امن کوششوں کو نقصان پہنچانے میں مصروف ہیں لیکن اُنہیں اس میں کامیابی نہیں ہوگی۔اُنہوں نے قوم کو یہ نوید دی کہ آرمی پبلک اسکول پر حملہ کرنے والے زیادہ تر دہشت گرد اپنے انجام کو پہنچ چکے ہیں۔اور پاک فوج اور سلامتی کے اداروں نے ریاست کی بالادستی حاصل کر لی ہے۔اُنہوں نے اپنے آئندہ کے عزائم میں ظاہر کیا کہ دہشت گردوں کے مددگار اور سہولت کاروں کو اپنے انجام تک پہنچا کر دم لیں گے۔جنرل راحیل شریف نے کراچی اور بلوچستان کے آپریشن کو بھی منطقی انجام تک پہنچانے کا عزم ظاہر کیا۔جنرل راحیل شریف نے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد اور پاک چین معاشی راہداری منصوبے کو پایۂ تکمیل تک پہنچانے کے لئے فوجی کردار ادا کرنے کا عندیہ دیا ۔
جنرل راحیل شریف کا یہ خطاب ایک طرح سے سربراہِ ریاست کے خطاب کی طرح تھا جس میں اُنہوں نے تمام اہم موضوعات کا احاطہ کیا۔ یہاں تک کہ اُنہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ذرائع ابلاغ کے کر دار کو بھی سراہا۔ اُنہوں نے ایسے موضوعات پر بھی اپنی رائے دی ہے جو امورِ خارجہ سے متعلق ہیں۔ فوجی سربراہ اپنے خطاب میں نہایت پُراعتماد نظرآرہے تھے۔ اور مستقبل کے حوالے سے اُن کے ارادوں میں کوئی ابہام نہیں تھا۔
55 روپے اضافہ اشارہ ہے کہ آگے کیا ہوگا، خطے میں کہیں پیٹرول کی قیمت اتنی زیادہ نہیں بڑھی، عمان میں ہونے والی گفتگو نتیجے پر پہنچنے والی تھی مگر صہہونی قوتوں نے سب تہس نہس کر دیا، سلمان اکرم راجا ہم ایٹمی قوت ہیںپاکستان اپنا کردار ادا کرے، بدقسمتی سے ملک میں اداروں اور عوام کو ا...
ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات لگانے، ساکھ متاثر کرنے کے مقدمے کی سماعت سینئر سول جج عباس شاہ نے دوبارہ ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کیخلاف دوبارہ ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر د...
سرکاری افسران کی گاڑیوں کیلئے پٹرول اور ڈیزل الاونس میں 50 فیصد فوری کمی صوبائی وزراء اور اعلی سرکاری افسر کے ہمراہ چلنے والی پروٹوکول گاڑیوں پر پابندی عائد وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے خطے میں جنگ کے نتیجے میں غیر معمولی معاشی مشکلات کے مقابلے کے لیے غیر معمولی اقدامات ک...
100انڈیکس میں 11015 پوائنٹس کی کمی سے 146480 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا خطے کی کشیدہ صورتحال پر انویسٹرز سرمائے کے انخلا کو ترجیح دے رہے ہیں،ماہرین کی گفتگو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر شدید مندی ریکارڈ کی گئی جس میں ہنڈریڈ انڈیکس 9453 پوائنٹس کی کمی سے 14804...
اپنی سرزمین، شہریوں، قومی سلامتی کے دفاع کیلئے ہر ضروری قدم اٹھانے کا حق محفوظ رکھتے ہیں خطے میں امن اور استحکام کے لیے اتحادی ممالک کے ساتھ مل کر کام کریں گے،وزارت خارجہ سعودی عرب نے خلیجی ممالک پر ایرانی حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر خطے میں کشیدگی مزید ب...
جنگ کے نویں روز امریکی اور اسرائیلی کی جانب سے تہران کے نیلوفر اسکوائر پر بمباریم آئل ریفائنر اور آئل ڈپو کو نشانہ بنایا گیا،اصفہان کے 8 شہروں پر فضائی حملے، نجف آباد پر بمباری،ایرانی میڈیا ایران نے اسرائیل پر نئے میزائل داغے،21 امریکی بحرین میں نیول اڈے پر مارے گئے،امریکی تی...
795زخمی ، 38 چیک پوسٹوں پر قبضہ، 213 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور توپ خانہ تباہ افغان طالبان کو بھاری جانی اور عسکری نقصان پہنچا ،وفاقی وزیر اطلاعاتعطا تارڑ پاکستان کی جانب سے شروع کیے گئے آپریشن غضب للحق کے دوران اب تک 583افغان طالبان ہلاک جبکہ 795زخمی ہو گئے ہیں ۔وفاقی وزیر ا...
دفعہ 144کی خلاف ورزی ، کوئی این او سی جاری نہیں کیا گیا تھا،ضلعی انتظامیہ ہم نے ایک ماہ قبل این او سی کیلئے ڈپٹی کمشنر کو درخواست دی تھی، عورت مارچ اسلام آباد پولیس نے دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے پر عورت مارچ کی 11 خواتین اور تین مردوں کو گرفتار کرلیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسل...
میزائل ملبے تلے دب کر پاکستانی شہریوں کی موت پر دکھ ہوا ،وزیرِ اعظم پاکستان کا سفارتی مشن دبئی حکام سے رابطے میں ہے،ایکس اکاونٹ پر بیان حکومت پاکستان نے حالیہ دنوں میں دبئی میں ہونے والے میزائلوں حملوں میں 2پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے ۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ا...
رجسٹرڈ 14 لاکھ موٹرسائیکلوں پر 55 روپے کا بوجھ نہیں پڑنے دیں گے، سہیل آفریدی پیٹرول میں اضافہ مسترد ، بی آر ٹی کا کرایہ نہیں بڑھائیں گے؛ وزیراعلیٰ کی پریس کانفرنس وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت پیٹرول میں اضافہ مسترد کرتی ہے، پیٹرول کی مد م...
امریکی فوج نئے اہداف پر غور کر رہی ہے،ایران نے معافی مانگی ہے، مشرق وسطیٰ کے پڑوسیوں کے سامنے ہتھیار ڈال دیے وعدہ کیا اب ان پر حملہ نہیں کرے گا ، ڈونلڈٹرمپ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے ایران کو ’بہت زیادہ شدت سے نشانہ‘ بنایا جائے گا اور فوج نئے اہداف پر غور کر رہی ہے۔سوش...
ہمسائیہ ممالک پر ایران کے حملے اپنے دفاع میں تھے اور نشانہ پڑوسی ممالک کی املاک نہیں بلکہ امریکی فوجی اڈّے اور تنصیبات تھیں،مسعود پزیشکیان کا سرکاری ٹی وی پر خطاب صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ جب تک ایران ہتھیار نہیں ڈال دیتا اُس وقت تک اس سے کوئی معاہدہ نہیں کیا جائے گا جس پر ایرانی ...