... loading ...
بھارت نے حریت رہنماؤں کی گرفتاری کے چند گھنٹوں کے بعد بآلاخر اُنہیں رہا کردیا۔ بھارت کی اس کارروائی کے پیچھے دراصل پاکستان کی قومی سلامتی کے مشیر سرتاج عزیز کے دورۂ بھارت میں حریت رہنماؤں سے مجوزہ ملاقات کا پروگرام ہے جس کی بھارت پرزور مخالفت کررہا ہے ۔ پاکستانی ہائی کمیشن نے بھارت کے ہر قسم کے دباؤ کو مسترد کرکے سرتاج عزیز کی آمد پر حریت رہنماؤں سے اُن کی ملاقات کے پروگرام کو حتمی شکل دے دی ہے۔ جس کا بھارت نے بہت سخت بُرا منایاہے۔بھارت نے گزشتہ برس اگست میں ہی خارجہ سطح کی بات چیت کو منسوخ کردیا تھا جب پاکستان نے مشاورت کے لئے حریت رہنماؤں کو اسلام آبادآنے کی دعوت دی تھی۔ دو روز بعد پھر ایسی ہی صورتِ حال کا بھارت کو سامنا ہے جب سرتاج عزیز 23؍ اگست بروز اتوار نئی دہلی جائیں گے۔ جہاں وہ بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ددول سے رسمی بات چیت کریں گے۔ بھارت نے اس سے قبل 20؍اگست بروز جمعرات حریت رہنماؤں کو نظر بند کردیا۔ جن میں حریت کانفرنس کے سربراہ میر واعظ عمر فاروق، مولانا محمد عباس انصاری ، محمد اشرف صحرائی، شبیر احمد شاہ اور ایاز اکبر سمیت متعدد رہنما شامل تھے۔اس دوران پہلے سے ہی نظر بند حریت رہنماسید علی شاہ گیلانی کی رہائش گاہ کے باہر پہرے داری کو مزید سخت کردیا گیا۔ اور جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے صدر یٰسین ملک کو اُن کی رہائش گاہ سے حراست میں لے کر کوٹھی باغ پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا۔ مگر چند گھنٹوں بعد ہی دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے دعوے دار بھارت کو گھٹنے ٹیکنے پڑے اور حریت رہنماؤں کو رہا کرنا پڑا۔بھارت کی اس کارروائی کامقصد پاکستان کو یہ پیغام دینا تھا کہ حریت رہنماؤں کے ساتھ سرتاج عزیز کی ملاقات کو پسند نہیں کیا جائے گا۔ مگر پاکستان نے کسی بھی دباؤ کے بغیر ہائی کمیشن کی جانب سے 23؍ اگست کو ایک استقبالیہ ترتیب دیا ہے جس میں حریت رہنماؤں کو مدعو کیا گیا ہے۔اورسرتاج عزیز سے ملاقات کے لئے سید علی شاہ گیلانی کو اگلے روز 24؍ اگست کو مدعو کیا ہے۔
8 فروری الیکشن کو 2 سال مکمل،پی ٹی آئی کا احتجاج، مختلف شہروں میں شٹر ڈاؤن، آواز بلند کرنے کا مقصد انتخابات میں بے ضابطگیوں کیخلاف عوامی مینڈیٹ کے تحفظ کا مطالبہ ہے، پارٹی ترجمان پاکستانی قوم کی سیاسی پختگی اور جمہوری شعور کا منہ بولتا ثبوت ہے، آئیے مل کر اس گرتے ہوئے نظام ک...
اتوارکے روز شہریوں نے دکانیں کھولی،سانحہ گل پلازہ متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اپوزیشن جماعتیں احتجاج کی سیاست نہ کریں ایوان میں آئیں، وزیر اعلیٰ کی میڈیا سے گفتگو وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے اپوزیشن جماعتیں احتجاج کی سیاست نہ کریں ایوان میں آئیں۔شہرِ قائد میں ...
دہشت گرد آرہے ہیں تو ماردیں کس نے روکا ہے،نیتن یاہو کے ساتھ امن بورڈ میں بیٹھنے پر شرم آنی چاہیے، سربراہ جے یو آئی ہم نے روش بھانپ کر عمران خان سے اختلاف کیا تھا تو آپ اس سے دو قدم آگے ہیں، ہم بھی دو قدم آگے ہوں گے، خطاب جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل ا...
محمود اچکزئی کی وزیراعظم کو شریک ہونے کی پیشکش، عوام سے جذباتی نہ ہونے کی اپیل،شہباز شریف سے کہتا ہوں وہ عوام کے سوگ میں شامل ہوجائیں، ملکی حالات ایسے نہیں عوام کو جذباتی کیا جائے، پیغام مریم نواز کو ہمارے ساتھ ہونا چاہیے، ناانصافی سے گھر اور رشتے نہیں چلتے تو ملک کیسے چلے گا،مل...
داعش افغانی خودکش حملہ آور کا نام یاسر، پشاور کا رہائشی ، حملے سے قبل مسجد کی ریکی کی، ایک ہفتہ پہلے مسجد سے ہوکر گیا،شواہد جمع کرنے کیلئے نیشنل فرانزک ایجنسی اور نادرا کی مدد لی گئی، ابتدائی تفتیش حملے کی منصوبہ بندی، تربیت اور ذہن سازی افغانستان میں داعش نے کی، افغان طالبان ک...
ڈالرز کی منی لانڈرنگ اور اسمگلنگ کے خلاف سخت اقدامات کیے گئے ہیں،گورنر اسٹیٹ بینک ٹریڈ بیس منی لانڈرنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سینئر صحافیوں سے ملاقات و گفتگو گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات سے دو ارب ڈالر کے رول اوور میں کوئی مسئ...
کسٹمز کے اینٹی اسمگلنگ یونٹ کا نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی سکھر کے سرکاری دفتر پر چھاپہ نان کسٹم پیڈ اور ٹمپرڈ گاڑی قبضے میں لے لی،جبکہ حیران کن طور پر ڈپٹی ڈائریکٹر مقدمے میں نامزد دو وفاقی اداروں کے درمیان اختیارات کی جنگ کھل کر سامنے آگئی، پاکستان کسٹمز کے اینٹی ...
خودکش حملہ آور نے گیٹ پر روکے جانے پر دھماکا کیا، متعدد زخمیوں کی حالت نازک، اسلام آباد کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ،صدروزیراعظم کی مذمت،تحقیقات کا حکم وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں امام بارگاہ میں دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں ...
جس نے خودکش دھماکا کیا اس کی معلومات مل گئی ہیں، ہوسکتا 72 گھنٹوں میں انجام تک پہنچائیں، وزیرمملکت داخلہ وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ امام بارگارہ دھماکا خودکش تھا، حملہ آور کی معلومات مل گئی ہیں اور افغانستان کا کتنی دفعہ سفر کیا اس کی تفصیلات بھی آگئی ہیں۔وزیر ...
عمران خان نے دائیں آنکھ میں نظر کی کمی کی شکایت کی اور ان کی رضامندی سے علاج کیا گیا،پمز اسلام آباد کے سینئر اور مستند ماہر امراض چشم نے اڈیالہ جیل میں آنکھوں کا مکمل معائنہ کیا،ایگزیکٹو ڈائریکٹر معائنے میں سلٹ لیمپ معائنہ، فنڈواسکوپی، آنکھ کے اندرونی دباؤ کی پیمائش، ضروری ...
قوم کو نفرت، انتہاپسندی، اور دہشتگردی کے خلاف متحد ہو کر کھڑا ہونا ہوگا، چیئرمین حکومت عبادت گاہوں کے تحفظ کیلئے موثر اقدامات کو یقینی بنائے،شدیدمذمت پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں امام بارگاہ و مسجد میں دہشتگردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذ...
9 مئی سے متعلق دباؤ ڈالا جا رہا ہے، بند کمروں میں فیصلوں سے بہت نقصانات ہوئے غلط پالیسیوں سے یہاں امن قائم نہیں ہو رہا اور ہم دہشت گردی کے خلاف کھڑے ہیں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ پولیس پر 9 مئی سے متعلق دباؤ ڈالا جا رہا ہے، پولیس کو سیاست میں مت گھ...