... loading ...
پولنگ کے دن فارم 45 ہاتھ میں لے کر واپس جانا ہے،مجھے پوری امید ہے ہماری کوئی بھی سیٹ اس بار چوری نہیں ہوگی،پچھلے الیکشن میں مجھ سے ہماری 9 سیٹیں چھینی گئیں
تین نسلوں سے گلگت کے عوام پیپلز پارٹی کا ساتھ دیتے آرہے ہیں، آپ کی بہادری کی وجہ سے ہی پہاڑوں میں کھڑا ہو کر میں یہ کہہ سکتا
ہوں زندہ ہے بھٹو زندہ ہے، خطاب
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیٔرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ گلگت کے عوام فارم 45 سنبھالیں، فارم 47 کا بندوبست میں خود کروں گا۔ تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کے علاقہ شگر میں انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے سیاسی مخالفین اور انتخابی نظام کو سخت ہدف بنایا اور گزشتہ انتخابات میں مبینہ دھاندلی کا تذکرہ کرتے ہوئے کارکنوں کو فارم 45 کی حفاظت کی اہم ذمہ داری سونپ دی، انہوں نے گلگت بلتستان کے عوام کا شکریہ بھی ادا کیا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میں آپ کا تہہ دل سے شکرگزار ہوں کہ تین نسلوں سے گلگت کے عوام پیپلز پارٹی کا ساتھ دیتے آرہے ہیں، آپ کی بہادری کی وجہ سے ہی گلگت بلتستان کے پہاڑوں میں کھڑا ہو کر میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ زندہ ہے بھٹو زندہ ہے، پچھلے الیکشن میں مجھ سے ہماری 9 سیٹیں چھینی گئیں، آج بھی ہمارا یہ پرزور مطالبہ ہے کہ گلگت بلتستان میں بالکل صاف و شفاف الیکشن کروائے جائیں۔ان کا کہنا ہے کہ آپ نے میرا ساتھ دینا ہے اور پولنگ کے دن فارم 45 ہاتھ میں لے کر واپس جانا ہے، یعنی فارم 45 کا بندوبست آپ نے کرنا ہے، فارم 47 کا بندوبست میں خود کر لوں گا، مجھے پوری امید ہے کہ ہماری کوئی بھی سیٹ اس بار چوری نہیں ہوگی۔بلاول بھٹو زرادری کہتے ہیں کہ بطور وزیر خارجہ دنیا میں مجھے عزت اس لیے نہیں ملی کہ میں پاکستانی تاریخ کا سب سے نوجوان وزیر خارجہ بنا تھا، میں جب دنیا میں جاتا تھا تو وہاں کے بادشاہ، صدر اور وزیراعظم میری عزت صرف اس لیے کرتے تھے کیونکہ میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا بیٹا اور قائدِ عوام ذوالفقار علی بھٹو کا نواسہ تھا، جب میں عالمی رہنماؤں سے ہاتھ ملاتا تو انہیں اچھی طرح معلوم تھا کہ میں اپنے غیور عوام کی نمائندگی کر رہا ہوں۔اپنے خطاب کے آخر میں بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کے لیے پی پی پی کی قیادت کی قربانیوں اور سٹریٹجک اقدامات کا ذکر کیا اور کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے اس ملک کے عوام کو 1973ء کا متفقہ آئین دیا، پاکستان کی دنیا بھر میں جو بھی عزت اور پہچان ہے، وہ شہید بینظیر بھٹو کی بدولت ہے، آج پاکستان اگر ایک ناقابلِ تسخیر ایٹمی قوت ہے، تو یہ بھی ’جئے بھٹو‘ کے نعرے اور وژن کی وجہ سے ہی ممکن ہوا ہے۔
تحریک انصاف اس وقت 70 فیصد حلقوں پر لیڈ کررہی ہے،8 فروری کا ری پلے شروع ہو چکا، آخری محاذ بھی عمران خان کے نام ہوگا، گلگت بلتستان الیکشن پر شفیع جان کا دعویٰ غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری، پی پی 3، آزاد امیدوار ایک نشست پر کامیاب ،نون لیگ ،اسلامی تحریک پاکستان...
حکومتی وفد اور پیپلزپارٹی میں بجٹ سے ہنگامی اجلاس ، ڈیڈ لاک ختم کرنیکیلئے دونوں اطراف سے کوشش جاری ،پیپلزپارٹی کو صوبوں سے اضافی سبسڈیز اور ترقیاتی بجٹ سے متعلق تحفظات ہیں کے فور منصوبہ، ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز نہ ملنا، سکھر کراچی موٹر ویز کا منصوبہ ڈیڈ لاک کی وجوہات ہیں،حکومت ...
گلگت، بلتستان کے عوام نے بھاری اکثریت کے ساتھ میڈنٹ دلوایا تو جیالا وزیراعلیٰ آنے کے بعد عوام کو زمین کا مالک بنادیں گے، پہلے مرحلے میں 28 ہزار مربع میل کا مالک بنوائیں گے پی ٹی آئی والے کے پی میں کام نہیں کرتے، وہ کہتے ہیں ہمیں قیدی نمبر 420 کو چھڑوانا ہے، پنجاب والے گلگت بلت...
یکم جولائی سے اسٹیشنری آئٹمز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لاگو ہونے سے کاپیاں، رجسٹر، قلم، پینسل سمیت تعلیمی سامان مہنگا ہونے کا امکان،آئی ایم ایف کی اسٹیشنری پر 18 فیصد سیلز ٹیکس کی منظوری سیلز ٹیکس بڑھنے سے تعلیمی اور دفتری اخراجات میں اضافے کا خدشہ،حکومت بجٹ کا ٹیکس استثنا محدود کر...
ملک بھرمیں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ، کراچی کے شہری مہنگا ترین آٹا خریدنے پر مجبورہیں حیدرآباد 2600 ،پشاور 2750 ، اسلام آباد 2733، راولپنڈی میں 2707روپے تک پہنچ گئی ملک میں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے اور 20کلو آٹے کے تھیلے کی زیادہ سے زیادہ قیمت 2800 روپے تک پہنچ...
اسٹریٹجک ذخائر کو مضبوط بنایا جائے اور عوام کو مناسب قیمت پر آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے،وزیراعلیٰ سندھ اس سال گندم خریداری کا ہدف 10لاکھ میٹرک ٹن تھا مگر محکمہ خوراک ایک لاکھ ٹن بھی نہیں خرید سکا، اجلاس میںبریفنگ وزیراعلی سندھ نے گندم کی ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی مہنگائی کو...
سیلاب، خشک سالی اور گلیشیٔرز کا تیزی سے پگھلنا موسمیاتی تبدیلی کی عکاسی کرتے ہیں پاکستان ماحول کے تحفظ کیلئے عالمی برادری کے ساتھ کھڑا ہے،عالمی یومِ ماحولیات پر پیغام وزیراعظم شہباز شریف نے ماحولیاتی تحفظ کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان م...
جو لوگ اپنے ذاتی حلقے ہار گئے، وہ گلگت بلتستان میں ووٹ مانگنے وہاں پہنچ چکے ہیں، موجودہ حکمرانوں کی کی کارکردگی صرف یہ ہے کہ پی ٹی آئی کو روکو تاکہ یہ الیکشن نہ جیت سکیں، بیرسٹر گوہر گلگت بلتستان کے انتخابی دنگل میں سیاسی درجہ حرارت مزید بڑھ گیا ہے ، عوام اب ان کے کسی بھی دھوکے...
پاکستان کا تجارتی خسارہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، 11 ماہ میں تجارتی خسارہ 34 ارب 75 کروڑ ڈالر ریکارڈ 11 ماہ میں برآمدات 27 ارب 90 کروڑ ڈالر سے زیادہ کی رہیں، برآمدات میں 5۔61 فیصد کی کمی ہوئی،ادارہ شماریات پاکستان کا تجارتی خسارہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا...
خلیج میں رات گئے ہونے والی کارروائیوں کی مزید تفصیلات جاری، ایرانی مفادات پر کسی بھی حملے کا جواب پہلے سے زیادہ شدید انداز میں دیا جائے گا، امریکا کو سخت پیغام ایرانی بحریہ نے پانایا نامی ایک ایسے بحری جہاز پر میزائل داغے جو امریکی اور اسرائیلی مفادات سے وابستہ تھا،ہم پہلے ہی خب...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوانے عمران خان سے ملاقات کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی،خیبرپختونخوا کے عوام نے بانی کے وژن کو ووٹ دیا وفاق اب کے پی کے لوگوں کو اسی بات کی سزا دے رہا ہے، بانی کی آنکھ کا 25 فیصد نقصان ہو چکا، علاج اور ملاقاتوں میں رکاوٹ تشویشناک ہ...
ذرائع نے سہیل آفریدی کی جانب سے پارلیمنٹ کے باہر احتجاج کے اعلان سے متعلق کہا ہے کہ سہیل آفریدی نے پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کو احتجاج کے اعلان اور فیصلے سے لاعلم رکھا۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن رہنماں اورپی ٹی آئی کی مرکزی قیادت سے احتجاج کے حوالے سے مشاورت نہیں کی گئی۔پی ٹی آئی ذرائ...