... loading ...
توحیدبڑی کامیابی ہے، اللہ صبر کرنے والوں کو دوست رکھتا ہے، جن قوموں نے ظلم کیا اور ناشکری کی ان سے نعمتیں چھین لی گئیں،خطبہ حج میں تقویٰ، اتحادِ امت اور توحید کو مضبوط تھامنے کی تلقین
جو لوگ شرک و کفر کرتے ہیں وہ ایسی چیزوں کو پکارتے ہیں جو کسی نفع و نقصان کا اختیار نہیں رکھتے، اللہ کیساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرایا جائے،مسلمانوں کیلئے ہدایت، مغفرت اور اتحاد کی خصوصی دعائیں
مسجد نبوی ؐ کے امام و خطیب شیخ ڈاکٹر علی بن عبدالرحمٰن الحذیفی نے میدانِ عرفات میں خطبہ حج دیتے ہوئے امتِ مسلمہ کو تقویٰ، صبر، اتحاد اور توحید کی تلقین کی اور کہا کہ تقویٰ اختیار کرنا اہل ایمان کی شان ہے۔ انہوں نے کہا کہ اے ایمان والو! اللہ سے ڈرو، تقویٰ اختیار کرو اور اپنے عہد کی پاسداری کرو۔ شیخ ڈاکٹر علی الحذیفی نے اپنے خطبے میں کہا کہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرایا جائے اور صرف اسی کی عبادت کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ نبی اکرم اللہ کے آخری رسول اور خاتم النبیین ہیں جبکہ توحید پر عمل پیرا ہونا اہل ایمان کا خاصا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب ایمان والوں کے سامنے اللہ کی آیات پیش کی جاتی ہیں تو ان کے دل نرم ہو جاتے ہیں۔خطبہ حج میں کہا گیا کہ مسلمانوں کو ہر آزمائش اور مصیبت میں صبر کا دامن تھامے رکھنا چاہیے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے صبر کرنے والوں کیلئے اجر عظیم کا وعدہ فرمایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کا شکر ادا کیا جائے کیونکہ جن قوموں نے ناشکری اور ظلم کیا، ان سے نعمتیں چھین لی گئیں۔امام مسجد نبوی ؐ نے کہا کہ بندے اور اللہ تعالیٰ کا مضبوط تعلق ہی نجات کا ذریعہ ہے۔ انہوں نے حجاج کرام کو ہدایت کی کہ دورانِ حج لڑائی جھگڑے اور ہر اس عمل سے اجتناب کریں جو امت کے اتحاد کو نقصان پہنچائے۔ انہوں نے سچ بولنے، بدعت اور غیبت سے دور رہنے کی بھی تلقین کی۔شیخ علی الحذیفی نے کہا کہ حجاج کرام عرفات سے روانگی کے بعد منیٰ جائیں گے، اس لیے وہ مناسک حج بہترین انداز میں ادا کریں اور ہر لمحہ اللہ تعالیٰ سے مغفرت طلب کرتے رہیں۔ انہوں نے نماز قائم کرنے، زکوٰۃ ادا کرنے اور کثرت سے دعا و استغفار کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سب سے بہترین دعا، دعائے عرفہ ہے۔خطبے میں امتِ مسلمہ کے اتحاد، دنیا و آخرت کی بھلائی اور مسلمانوں کے حالات کی بہتری کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ امام حرم نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ تمام حجاج کرام کی عبادات قبول فرمائے، ان کے گناہ معاف کرے اور انہیں سلامتی کے ساتھ اپنے گھروں کو واپس پہنچائے۔لاکھوں فرزندانِ اسلام نے میدانِ عرفات میں خطبہ حج سناخطبہ حج میں مسلم دنیا کے مسائل کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ خطبہ حج کے بعد مسجد نمرہ میں نماز ظہر اور عصر ایک ساتھ ادا کی گئی۔ اطلاعات کے مطابق طلوعِ آفتاب سے میدانِ عرفات میں سولہ لاکھ سے زائد عازمینِ حج موجود رہے، جبکہ غروبِ آفتاب کے بعد حجاج کرام مزدلفہ روانہ ہوں گے جہاں وہ مغرب اور عشاء کی نمازیں جمع اور قصر کے ساتھ ادا کریں گے، کنکریاں جمع کریں گے اور بعد ازاں منیٰ روانہ ہو کر رمیِ جمرات کا فریضہ انجام دیں گے ۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...