... loading ...
وزیراعظم نے وفاقی بجٹ کی تیاریوں کیلئے وزیر خزانہ کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کمیٹی قائم کر دی
رقم واپس لے کر حکومت اسے عوامی ریلیف اور مالیاتی توازن کیلئے استعمال کر سکتی ہے،دستاویز
آئل مارکیٹنگ کمپنیوں سے 72 ارب روپے ونڈ فال منافع واپس لینے کی تیاریاں، وزیراعظم نے آئندہ وفاقی بجٹ کی تیاریوں کیلئے وزیر خزانہ کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کمیٹی قائم کر دی۔پٹرولیم ڈویژن کے تحت دی جانے والی کراس سبسڈی کے مالیاتی نظام کا جائزہ اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو حاصل ہونے والے تقریباً 72 ارب روپے کے ونڈ فال منافع کو واپس لینے کیلئے وزیراعظم نے وزیر خزانہ کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کمیٹی قائم کر دی، یہ رقم واپس لے کر حکومت اسے عوامی ریلیف اور مالیاتی توازن کیلئے استعمال کر سکتی ہے۔حکومت نے آئندہ مالی سال 27-2026 کے بجٹ سے قبل بڑے معاشی اور مالیاتی فیصلوں کی تیاری شروع کر دی ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کمیٹی قائم کی ہے جو قومی خزانے پر بوجھ کم کرنے، وزارتوں کی کارکردگی جانچنے، ترقیاتی اخراجات کا ازسرنو تعین کرنے اور توانائی شعبے میں مالی اصلاحات کیلئے سفارشات مرتب کرے گی۔دستاویز کے مطابق یہ کمیٹی وزیراعظم کی ہدایات پر تشکیل دی گئی ہے اور اسے اہم معاشی معاملات کا جامع جائزہ لے کر وزیراعظم کو حتمی سفارشات پیش کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے، کمیٹی کی سربراہی وزیر خزانہ کریں گے، نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر خزانہ کمیٹی کے چیٔرمین ہوں گے جبکہ وزیر اقتصادی امور ڈویژن، وزیر منصوبہ بندی و خصوصی اقدامات اور وزیر قانون کمیٹی کے ممبران مقرر کئے گئے ہیں۔مشرف رسول کو چیف ٹیکنیکل ایڈوائزر اور ایڈیشنل سیکرٹری بجٹ بطور رکن شامل کیا گیا ہے، کمیٹی کو مزید تکنیکی ماہرین یا متعلقہ حکام کو شریک کرنے کا اختیار بھی حاصل ہوگا، ذرائع کے مطابق کمیٹی کو غیرمعمولی اختیارات دیٔے گئے ہیں اور اسے آئندہ بجٹ کی تشکیل، ترقیاتی فنڈز کی ترجیحات اور اخراجات میں کمی کیلئے کلیدی پلیٹ فارم تصور کیا جا رہا ہے، او ایم سیز کے 72 ارب روپے ونڈ فال منافع کی واپسی زیر غور ہے جس کیلئے وزیر خزانہ کی سربراہی میں قائم کمیٹی تجاویز تیار کرے گی۔دستاویز میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی پٹرولیم ڈویژن کے تحت جاری کراس سبسڈی نظام کا جائزہ لے گی اور اس بات کا تعین کرے گی کہ او ایم سیز کو حاصل ہونے والے تقریباً 72 ارب روپے کے اضافی یا غیر معمولی منافع کو قانونی اور مالیاتی طریقے سے واپس لیا جا سکتا ہے۔ذرائع کے مطابق عالمی تیل قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور مقامی قیمتوں کے تعین کے دوران بعض کمپنیوں کو غیر معمولی مالی فوائد حاصل ہوئے تھے جنہیں اب حکومت عوامی مفاد میں واپس لینے پر غور کر رہی ہے۔دستاویز کے مطابق یہ رقم واپس حاصل کرنے سے اسے پٹرولیم سبسڈی، بجلی نرخوں میں ریلیف یا مالی خسارہ کم کرنے کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے، کمیٹی کو پاور ڈویژن سے متعلق بین الاقوامی عدالتوں اور ثالثی فورمز میں زیر سماعت مقدمات کا جائزہ لینے کی بھی ذمہ داری دی گئی ہے۔دستاویز کے مطابق کمیٹی ان مقدمات سے وابستہ مالیاتی خطرات، حکومتی اخراجات اور ممکنہ نقصانات کا تجزیہ کرے گی جبکہ ایسے کیسز میں حکومتی وسائل خرچ کرنے کی سفارش کرے گی جہاں کامیابی کے امکانات زیادہ ہوں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت پاور سیکٹر میں اربوں روپے کے ممکنہ جرمانوں اور مالی بوجھ سے بچنے کیلئے نئی حکمت عملی مرتب کرنا چاہتی ہے، دستاویز کے مطابق کمیٹی اہم اقتصادی وزارتوں اور ڈویژنز بشمول وزارت تجارت، پاور ڈویژن، نجکاری ڈویژن اور وزارت آئی ٹی و ٹیلی کام کی مالی و انتظامی ضروریات کا جائزہ لے گی، اسی بنیاد پر آئندہ مالی سال کیلئے پی ایس ڈی پی فنڈز مختص کرنے کی سفارشات تیار کی جائیں گی۔کمیٹی وزارتوں کی کارکردگی، قومی ترقی میں کردار اور حکومتی ترجیحات کی بنیاد پر ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لے گی تاکہ غیرضروری منصوبوں پر اخراجات کم کیے جا سکیں، نوٹیفکیشن میں ایک اہم تجویز یہ بھی شامل ہے کہ ریونیو پیدا کرنے والی وزارتوں اور ڈویژنز کو اپنی آمدنی کا کچھ حصہ اپنے ترقیاتی اور جاری اخراجات کیلئے استعمال کرنے کی اجازت دی جائے۔ذرائع نے بتایا کہ ایف بی آر اس ایجنڈا کے تحت آمدن کا ایک فیصد خود خرچ کر سکے گا، اس مقصد کیلئے کمیٹی قانونی اور انتظامی طریقہ کار تجویز کرے گی، اس اقدام سے بعض اداروں کا انحصار وفاقی بجٹ پر کم ہو سکتا ہے۔کمیٹی کلائمیٹ سپورٹ لیوی سے حاصل ہونے والے فنڈز کی تقسیم اور استعمال کا بھی جائزہ لے گی، رواں مالی سال کے اختتام تک 52 ارب روپے کلائمیٹ سپورٹ لیوی اکٹھی ہونے کا امکان ہے جبکہ آئندہ مالی سال اس لیوی میں مزید اضافہ متوقع ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام وزارتیں اور ڈویژنز مالی سال 26-2025 میں کابینہ کے رائٹ سائزنگ فیصلوں پر عملدرآمد کی پیشرفت رپورٹ پیش کریں گی۔ذرائع کے مطابق حکومت مالی دباؤ، آئی ایم ایف اہداف، بڑھتے گردشی قرضے اور بجٹ خسارے کے باعث سخت مالیاتی نظم و ضبط کی طرف بڑھ رہی ہے، اگر او ایم سیز کے ونڈ فال منافع کی واپسی، پاور سیکٹر مقدمات کے بہتر تصفیے اور غیر ضروری اخراجات میں کمی جیسے اقدامات پر عملدرآمد ہوا تو حکومت کو اربوں روپے کی بچت حاصل ہو سکتی ہے، یہ کمیٹی آئندہ وفاقی بجٹ اور معاشی پالیسیوں کی سمت متعین کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔
تحریک انصاف اس وقت 70 فیصد حلقوں پر لیڈ کررہی ہے،8 فروری کا ری پلے شروع ہو چکا، آخری محاذ بھی عمران خان کے نام ہوگا، گلگت بلتستان الیکشن پر شفیع جان کا دعویٰ غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری، پی پی 3، آزاد امیدوار ایک نشست پر کامیاب ،نون لیگ ،اسلامی تحریک پاکستان...
حکومتی وفد اور پیپلزپارٹی میں بجٹ سے ہنگامی اجلاس ، ڈیڈ لاک ختم کرنیکیلئے دونوں اطراف سے کوشش جاری ،پیپلزپارٹی کو صوبوں سے اضافی سبسڈیز اور ترقیاتی بجٹ سے متعلق تحفظات ہیں کے فور منصوبہ، ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز نہ ملنا، سکھر کراچی موٹر ویز کا منصوبہ ڈیڈ لاک کی وجوہات ہیں،حکومت ...
گلگت، بلتستان کے عوام نے بھاری اکثریت کے ساتھ میڈنٹ دلوایا تو جیالا وزیراعلیٰ آنے کے بعد عوام کو زمین کا مالک بنادیں گے، پہلے مرحلے میں 28 ہزار مربع میل کا مالک بنوائیں گے پی ٹی آئی والے کے پی میں کام نہیں کرتے، وہ کہتے ہیں ہمیں قیدی نمبر 420 کو چھڑوانا ہے، پنجاب والے گلگت بلت...
یکم جولائی سے اسٹیشنری آئٹمز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لاگو ہونے سے کاپیاں، رجسٹر، قلم، پینسل سمیت تعلیمی سامان مہنگا ہونے کا امکان،آئی ایم ایف کی اسٹیشنری پر 18 فیصد سیلز ٹیکس کی منظوری سیلز ٹیکس بڑھنے سے تعلیمی اور دفتری اخراجات میں اضافے کا خدشہ،حکومت بجٹ کا ٹیکس استثنا محدود کر...
ملک بھرمیں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ، کراچی کے شہری مہنگا ترین آٹا خریدنے پر مجبورہیں حیدرآباد 2600 ،پشاور 2750 ، اسلام آباد 2733، راولپنڈی میں 2707روپے تک پہنچ گئی ملک میں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے اور 20کلو آٹے کے تھیلے کی زیادہ سے زیادہ قیمت 2800 روپے تک پہنچ...
اسٹریٹجک ذخائر کو مضبوط بنایا جائے اور عوام کو مناسب قیمت پر آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے،وزیراعلیٰ سندھ اس سال گندم خریداری کا ہدف 10لاکھ میٹرک ٹن تھا مگر محکمہ خوراک ایک لاکھ ٹن بھی نہیں خرید سکا، اجلاس میںبریفنگ وزیراعلی سندھ نے گندم کی ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی مہنگائی کو...
سیلاب، خشک سالی اور گلیشیٔرز کا تیزی سے پگھلنا موسمیاتی تبدیلی کی عکاسی کرتے ہیں پاکستان ماحول کے تحفظ کیلئے عالمی برادری کے ساتھ کھڑا ہے،عالمی یومِ ماحولیات پر پیغام وزیراعظم شہباز شریف نے ماحولیاتی تحفظ کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان م...
جو لوگ اپنے ذاتی حلقے ہار گئے، وہ گلگت بلتستان میں ووٹ مانگنے وہاں پہنچ چکے ہیں، موجودہ حکمرانوں کی کی کارکردگی صرف یہ ہے کہ پی ٹی آئی کو روکو تاکہ یہ الیکشن نہ جیت سکیں، بیرسٹر گوہر گلگت بلتستان کے انتخابی دنگل میں سیاسی درجہ حرارت مزید بڑھ گیا ہے ، عوام اب ان کے کسی بھی دھوکے...
پاکستان کا تجارتی خسارہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، 11 ماہ میں تجارتی خسارہ 34 ارب 75 کروڑ ڈالر ریکارڈ 11 ماہ میں برآمدات 27 ارب 90 کروڑ ڈالر سے زیادہ کی رہیں، برآمدات میں 5۔61 فیصد کی کمی ہوئی،ادارہ شماریات پاکستان کا تجارتی خسارہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا...
خلیج میں رات گئے ہونے والی کارروائیوں کی مزید تفصیلات جاری، ایرانی مفادات پر کسی بھی حملے کا جواب پہلے سے زیادہ شدید انداز میں دیا جائے گا، امریکا کو سخت پیغام ایرانی بحریہ نے پانایا نامی ایک ایسے بحری جہاز پر میزائل داغے جو امریکی اور اسرائیلی مفادات سے وابستہ تھا،ہم پہلے ہی خب...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوانے عمران خان سے ملاقات کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی،خیبرپختونخوا کے عوام نے بانی کے وژن کو ووٹ دیا وفاق اب کے پی کے لوگوں کو اسی بات کی سزا دے رہا ہے، بانی کی آنکھ کا 25 فیصد نقصان ہو چکا، علاج اور ملاقاتوں میں رکاوٹ تشویشناک ہ...
ذرائع نے سہیل آفریدی کی جانب سے پارلیمنٹ کے باہر احتجاج کے اعلان سے متعلق کہا ہے کہ سہیل آفریدی نے پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کو احتجاج کے اعلان اور فیصلے سے لاعلم رکھا۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن رہنماں اورپی ٹی آئی کی مرکزی قیادت سے احتجاج کے حوالے سے مشاورت نہیں کی گئی۔پی ٹی آئی ذرائ...