وجود

... loading ...

وجود

معاہدہ ابراہیمی پر دستخط کا مطالبہ

بدھ 27 مئی 2026 معاہدہ ابراہیمی پر دستخط کا مطالبہ

حمیداللہ بھٹی

ایران اورا مریکہ میں آٹھ اپریل سے عارضی جنگ بندی ہے مگرکیایہ مستقل ہوپائے گی ؟اِس حوالے سے وثوق سے کچھ کہنا مشکل ہے
کیونکہ دونوں طرف بداعتمادی ہے جس کی وجہ سے بے یقینی کی فضا ہے، اِس کاکسی ایک ملک کو ذمہ دارنہیں ٹھہرایاجا سکتابلکہ دونوں کوذمہ دار
کہناانصاف ہوگا، جب بھی اتفاقِ رائے کے امکانات بڑھتے ہیں تو امن معاہدہ پر دستخط سے قبل ایسی شرائط اور مطالبات پیش کردیے
جاتے ہیں کہ اتفاق کاجاری عمل رُک جاتا ہے ایران کی طرف سے آبنائے ہُرمز پر حاکمیت تسلیم کرانے کی کوششوں نے ثالثی کے عمل کومشکل
کیااور پھر افزدہ یورنیم پربے لچک رویے نے حالات کو یکدم ہی غیر یقینی بنادیا حالانکہ جوہری ہتھیاروں کے خلاف امام خمینی کاباقاعدہ فتویٰ
موجود ہے ۔
صدر ٹرمپ کی زبان وبیان اور اقدامات بھی امن معاہدے کی راہ میں ایک بڑی اور مشکل رکاوٹ ہیں موجودہ کشیدگی میں اُن کا نمایاں
کردار ہے جس سے ایسے قیاسات کو تقویت ملتی ہے کہ ایران اور امریکہ دونوں امن عمل میں سنجیدہ نہیں کیونکہ دونوں ہی خطے پرغلبہ چاہتے
ہیں جس سے امن عمل کی راہ غیر ہموار اور مشکل ہوئی ہے۔
پاکستان سمیت اہم مسلم ممالک سے معاہدہ ابراہیمی پرصدرٹرمپ کی طرف سے دستخط کانیا مطالبہ بلا جواز اور امن عمل کو ختم کرنے کی
دانستہ کوشش ہے، ایسے کام دبائوسے نہیں بلکہ سفارتکاری سے ممکن ہیں ۔اگرامریکہ چاہتاہے کہ اسرائیل محفوظ ہو تو پہلے اسرائیل کو گریٹر
اسرائیل کے منصوبے سے دستبردار کرائے، ہمسایہ ممالک کوحملے نہ کرنے کی یقین دہانی بھی کرانا ہوگی اور مسئلہ فلسطین کو اقوام متحدہ کی
قراردادوں کے مطابق حل کرنا ہوگا۔ اگر ایسا نہیں کیا جاتا تو خطے سے کشیدگی کاخاتمہ مشکل ہے ۔متحدہ عرب امارات،بحرین ،مراکش اور
سوڈان پر دبائو ڈال کر دستخط کرانے کے باوجود حالات یہ ہیں کہ مذکورہ ممالک کے عوام میں اب بھی اسرائیل کے لیے تحفظات اور نفرت ہے
جو حکومتوں اور عوام میں خلیج بڑھانے کاباعث ہے۔ اسرائیل نے اِس وقت عراق،شام،لبنان اور فلسطین کے خلاف اعلانیہ جنگ شروع
کررکھی ہے۔ فلسطین ،شام اُردن اور لبنان کے علاقوں پر قابض ہے اِن حالات میں امن کی بحالی آسان نہیں بلکہ شکوک وشبہات میں
اضافہ ہو تا ہے اگر امریکہ مشرقِ وسطیٰ میں امن چاہتا ہے تو اُسے اسرائیل کو جارحانہ کاروائیوں سے باز رکھنا ہو گا جس کا امکان کم ہے کیونکہ
اسرائیل کے اُکسانے پر اگر وہ ایران پر حملہ کر سکتا ہے تو وہ اسرائیل سے کیسے امن کی توقع رکھ سکتاہے؟
عرب ممالک اور اسرائیل کی فوجی طاقت میں نمایاں فرق ہے، اِس حوالے سے اسرائیل کی برتری واضح ہے مگر رواں دہائی میں عرب
ممالک نے کچھ ایسے فیصلے کیے ہیں جن سے نہ صرف خطے کے بدلتے منظرنامے کا تاثر گہراہواہے بلکہ امریکی رسوخ میں بھی کمی کاتاثر ہے۔
اِس حوالے سے سعودی عرب اور چین میں تیل کی تجارت کے لیے یوان کرنسی کے استعمال کاmemorandum of understanding(ایم اویو)پر دستخط کرنا نابڑی پیش رفت ہے ۔قطر میں حماس کے مذاکراتی وفد کو نشانہ بناکر اسرائیل نے مزید
عرب ممالک کے خدشات میںاضافہ کیا جو خطے میںدفاعی تبدیلی کی بنیادثابت ہوئی اور نہ صرف پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ طے پایا بلکہ دیگر
مسلم ممالک کی شمولیت بھی خارج ازامکان نہیں۔ اِس کے باوجود صدر ٹرمپ کی طرف سے معاہدۂ ابراہیمی میں شمولیت پراصرارخوش فہمی
کہی جا سکتی ہے کیونکہ عین ممکن ہے ایسے مطالبات سے خطے میں امریکی کردار مزید کم ہو۔جب تک اصل مسائل حل نہیں ہوتے تب تک
مکمل امن بحال نہیں ہوسکتا جبکہ دبائو ڈال کر امن لانے کی کوششوں کے نتائج مُضر آسکتے ہیں۔ سعودی عرب نے دوریاستی حل کے بغیر ایسے
کسی معاہدے میں شامل ہونے سے انکار کر دیا ہے۔ قطر کا بھی کچھ ایساہی موقف ہے جب دونوں نے واضح کر دیا ہے کہ تب تک اسرائیل
سے تعلقات معمول پر نہیں لاسکتے جب تک ایسی آزاد فلسطینی ریاست جس کا دارالحکومت یروشلم ہو ،معرضِ وجودمیں نہ لائی جائے۔ یہ مشروط
پیشکش اسرائیل کے سرپرست امریکہ کے لیے ناقابلِ قبول ہے ۔اسی لیے خدشہ ہے کہ خطے سے اپنے رسوخ میں کمی کو برداشت کرنے کی
بجائے امریکہ ایسے حالات پیداکردے جس سے عرب ممالک اور اسرائیل میں کشیدگی فروغ پائے۔
ایران کے ساتھ امن معاہدے کے لیے عربوں کو اسرائیل تسلیم کرنے پر مجبورکرنا بے وقت کی ایسی راگنی ہے جس کے مثبت نتائج نہیں
آسکتے کیونکہ خطے میں جارحانہ کاروائیوں اور مسلم نسل کشی کی وجہ سے اسرائیل عالمی نفرت کا شکار ہے پہلی بار مغربی ممالک میں بھی اسرائیل
کے بارے میں ایسی ہی فضا ہے۔ اسلامی ممالک میں تو غزہ پر فضائی حملوں اور کارپٹ بمباری کی وجہ سے نفرت عروج پر ہے۔ اِن حالات
میں جو بھی کسی مسلم ملک کا حکمران امریکی مطالبے پر اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے کی کوشش کرے گا وہ عوامی غیض وغضب کا شکار
ہوگا، اب جبکہ روس اور چین کی شکل میں متبادل موجود ہیں جن سے دفاعی ہتھیاروں کی ضرورتیں پوری ہوسکتی ہیں تو بھلا کیونکہ کوئی حکمران
عوامی نفرت مول لینے کی کوشش کر ے گا؟
شام میں کٹھ پتلی لاکر امریکہ نے اسرائیل سے امن معاہدہ توکرالیاہے لیکن دیگر ممالک کو ایسی مجبوریاں نہیں اسی بناپرکہاجاسکتا ہے کہ غزہ
امن بورڈ کی طرح معاہدہ ابراہیمی پر دستخط کا مطالبہ بھی شاید ہی پورا ہو۔امریکی طاقت اپنی جگہ،مگر یہ طاقت معاہدہ ہونے کے باوجود قطرکو
تحفظ نہیں دے سکی لہٰذا معاہدے میں شامل نہ ہونے کوقطرکو غلط نیت کی علامت کہنے کا جواز نہیں رہتا،ایران سے کشیدگی کم کرانے میں
پاکستان اور قطر پیش پیش ہیں قالیباف،عباس عراقچی اور ایرانی مرکزی بینک کے سربراہ اب بھی دوحہ میں ہیں اِن حالات میں ایسے
مطالبات پیش کرنا جن کا ایران اور امریکہ جھگڑے سے دورکابھی واسطہ نہیں ۔امریکی ذہنیت کواجاگر کرتے ہیں کہ امن عمل سے دلچسپی کی
بجائے اُس کے عزائم کچھ اور ہیں ۔
امریکہ نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ ایسے حالات پیدا کیے جائیں جن سے عرب ممالک کمزور اور اسرائیل مضبوط ،مستحکم اور خوشحال ہو جو
اُسے عربوں میں ناقابلِ اعتباربنانے کاباعث ہے ،جس کا نتیجہ ہے کہ عرب ممالک کا انحصار امریکہ پر بتدریج کم ہوتاجارہا ہے۔ صدرٹرمپ
کے دورے کے دوران سرمایہ کاری کے وعدوں پر سعودیہ میں نظرثانی کی سوچ جنم لے چکی جبکہ اسرئیل سے متحدہ عرب امارات تعلقات بڑھا
کر بھی اِس حد تک غیر محفوظ ہے کہ نہ صرف امریکہ سے مالی تعاون کامقصد پورا نہیں ہو سکا بلکہ ایرانی میزائلوں کے نشانے پر ہے۔ اِس لیے
کہہ سکتے ہیںکہ اگر صدرٹرمپ نے مقاصد حاصل کرنے ہیں تو شام میں ماضی کے دوران القائدہ سے وابستہ رہنے والے احمد الشرع جیسی
مسلم ممالک میں کٹھ پتلیاں لاکرہی ممکن ہے اِس کے علاوہ بظاہر اور کوئی راستہ نظر نہیں آتا جس پر چل کر صدرٹرمپ اپنے مقاصد حاصل
کرنے میں کامیاب ہوں ۔
٭٭٭


متعلقہ خبریں


مضامین
پاکستان کی داستان انسانوں کی خاموش اذیت ہے! وجود بدھ 10 جون 2026
پاکستان کی داستان انسانوں کی خاموش اذیت ہے!

بنگلہ دیش میں کامیابی کا راز وجود بدھ 10 جون 2026
بنگلہ دیش میں کامیابی کا راز

سکھوں کے خلاف بھارتی سرکار کی دہشت گردی وجود بدھ 10 جون 2026
سکھوں کے خلاف بھارتی سرکار کی دہشت گردی

دل کا رستہ بھول گیا! وجود منگل 09 جون 2026
دل کا رستہ بھول گیا!

سب سے مشکل سچ وجود پیر 08 جون 2026
سب سے مشکل سچ

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر