وجود

... loading ...

وجود

بھارت بنگلہ دیش تعلقات

جمعرات 23 اپریل 2026 بھارت بنگلہ دیش تعلقات

ریاض احمدچودھری

بھارت بنگلہ دیش کے ساتھ اپنی سرحد کے بعض حصوں پر باڑ تعمیر کرنے کے متبادل کے طور پر زہریلے سانپ اور مگرمچھ چھوڑنے پر غور کر رہا ہے۔وزیراعظم نریندر مودی کی قوم پرست جماعت نے بنگلہ دیش کے ساتھ 4,096 کلومیٹر طویل سرحد پر باڑ لگانے میں نمایاں وسائل لگائے ہیں، لیکن اس کا تقریباً 20 فیصد حصہ اب بھی زیادہ تر کھلا ہے۔850 کلومیٹر غیر محفوظ حصے میں سے تقریباً 175 کلومیٹر ایسا علاقہ ہے جسے دلدلی زمین اور سیلاب کے خطرے کی وجہ سے جسمانی باڑ کے لیے ناموزوں سمجھا جاتا ہے۔ اب اس دلدلی علاقے میں خطرناک رینگنے والے جانور چھوڑنے کا خیال سرحدی سکیورٹی فورس (BSF) کے اجلاسوں اور اندرونی میموز میں زیر غور ہے، بتاریخ 26 مارچ کی ایک اندرونی سرکاری میمو، جو مبینہ طور پر BSF ہیڈکوارٹر سے بنگلہ دیشی سرحد کے ساتھ واقع فیلڈ یونٹس کو بھیجی گئی۔ان سے کہا گیا کہ وہ ان علاقوں میں، جہاں باڑ لگانا مشکل ہے، اس کو بطور ممکنہ آپریشنل اقدام جانچیں اور اس کا جائزہ لیں۔
دی ہندو نے رپورٹ کیا کہ میمو کے مطابق ‘رینگنے والے جانوروں کا استعمال وزیر داخلہ امت شاہ کی ہدایات کے مطابق ہے۔امت شاہ مودی کے گہرے ساتھی اور بھارت کی مشرقی ریاستوں میں امیگریشن کے خلاف کریک ڈاؤن کے اہم چہرے رہے ہیں۔یہ دلدلی علاقے زیادہ تر مغربی بنگال، آسام، میگھالیہ، تریپورہ اور میزورم میں واقع ہیں۔یہ وہ ریاستیں ہیں جہاں سرحد پار ہجرت ایک متنازع سیاسی مسئلہ بن چکا ہے۔انسانی حقوق کی تنظیموں نے بارہا خبردار کیا ہے کہ حکمران جماعت کے مسلم اکثریتی بنگلہ دیش سے آنے والے تارکین وطن کے خلاف عوامی بیانیے نے خطے کی اقلیتی برادریوں کو نقصان پہنچایا ہے۔رینگنے والے جانور چھوڑنے سے متعلق میمو کی خبر سب سے پہلے مقامی میڈیا ادارے نارتھ ایسٹ نیوز نے دی، جس نے بتایا کہ یہ خیال نو فروری سے زیر غور ہے، جب بی ایس ایف کے ڈائریکٹر جنرل پروین کمار نے ایک میٹنگ کی صدارت کی تھی۔اس میٹنگ میں سیکٹر کمانڈرز کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ اس کے عملی امکانات کا جائزہ لیں اور مقررہ ڈیڈ لائن تک رپورٹ کریں کہ اب تک کیا اقدامات کیے گئے ہیں۔یونٹس سے یہ بھی کہا گیا تھا کہ وہ ایسے اندھیرے یا بغیر سگنل والے علاقوں کی نشاندہی کریں جہاں اضافی سرحدی سکیورٹی کی ضرورت ہو سکتی ہے۔بی ایس ایف افسران نے اس تجویز کے حوالے سے کئی خدشات ظاہر کیے، جن میں سرحد کے قریب رہنے والی مقامی برادریوں کے لیے ممکنہ خطرات اور اسے عملی طور پر نافذ کرنے کی مشکلات شامل ہیں۔اگرچہ رینگنے والے جانور چھوڑنے کا خیال غیر معمولی ہے، مگر یہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب انڈین حکومت سرحدی انتظام کے نئے طریقوں میں سرمایہ کاری کر رہی ہے۔ان میں ڈرونز اور انفراریڈ یا نائٹ وڑن کیمرے شامل ہیں۔
مودی حکومت نے غیر قانونی نقل مکانی کے خلاف سخت مؤقف اختیار کیا ہوا ہے، خاص طور پر غیر دستاویزی بنگلہ دیشیوں اور روہنگیا مسلمانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، جن میں سے بہت سے افراد کو مبینہ طور پر قانونی عمل کے بغیر سرحد پار بھیج دیا گیا۔کچھ نے الزام لگایا کہ انہیں آنکھوں پر پٹی باندھ کر جنگل میں چھوڑ دیا گیا تاکہ وہ پیدل بنگلہ دیش جائیں۔حقوق انسانی کی تنظیمیں کہتی ہیں کہ بھارت میں بنگالی بولنے والے ہزاروں مسلمان گرفتار، حراست میں یا زبردستی سرحد پار بھیجے گئے ہیں۔ان کا الزام ہے کہ بی جے پی قومی سلامتی اور انسداد دہشت گردی کے قوانین کو ملک کی مسلم اقلیت کے خلاف امتیازی طور پر استعمال کر رہی ہے۔
ریاستی اور قومی سطح پر بی جے پی رہنماؤں نے تارکین وطن کو بنگلہ دیش سے آنے والے ‘درانداز’ قرار دیا، جو بھارت کی شناخت اور اس کی ہندو اکثریتی آبادی کے ڈیموگرافکس کے لیے خطرہ ہیں۔بھارت نے اعلان کیا ہے کہ وہ سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کی حوالگی کے حوالے سے بنگلہ دیش کی درخواست کا جائزہ لے رہا ہے۔ یہ اس بات کا اشارہ ہے کہ اس حساس معاملے کو طے شدہ قانونی اور عدالتی ذرائع سے آگے بڑھایا جا رہا ہے، جبکہ نئی دہلی ڈھاکہ کے ساتھ مستحکم سفارتی تعلقات برقرار رکھنے کی کوشش بھی کر رہا ہے۔ بنگلہ دیش کی معزول وزیراعظم، جو سنگین جرائم میں ملوث ہیں، کی حوالگی کے لیے کوئی ڈیڈ لائن نہیں دی گئی ہے۔ ایک بین الاقوامی ٹریبونل نے پہلے ہی ان کی عدم موجودگی میں انہیں سزائے موت سنا رکھی ہے، جبکہ وہ نئی دہلی میں روپوش ہیں۔
٭٭٭


متعلقہ خبریں


مضامین
ہمیں اپنا دل کھولنا ہوگا! وجود منگل 10 نومبر 2026
ہمیں اپنا دل کھولنا ہوگا!

امریکی وسط مدتی انتخابات، مسلمان سیاست دانوں کی تاریخی کامیابی وجود منگل 10 نومبر 2026
امریکی وسط مدتی انتخابات، مسلمان سیاست دانوں کی تاریخی کامیابی

اقبالؒ کا خواب، اسلامی فلاحی ریاست کا قیام وجود منگل 10 نومبر 2026
اقبالؒ کا خواب، اسلامی فلاحی ریاست کا قیام

بچوں کا اقبال، نئی نسل کی کردار سازی کا روشن پیغام وجود پیر 09 نومبر 2026
بچوں کا اقبال، نئی نسل کی کردار سازی کا روشن پیغام

وہ چیخ جو صدیوں سے خاموش ہے! وجود پیر 09 نومبر 2026
وہ چیخ جو صدیوں سے خاموش ہے!

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
شمالی افغانستان میں معدنی وسائل پرکنٹرول تنازعات کا سبب وجود جمعرات 22 اکتوبر 2026
شمالی افغانستان میں معدنی وسائل پرکنٹرول تنازعات کا سبب

افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر