... loading ...
امریکی افواج بے تاب ، گن لوڈڈ ہیں،حکم ملتے ہی ایران پر حملہ کردیں گی، مجھے یقین ہے ایران کے پاس معاہدہ کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا ،ہمارے پاس بہت زیادہ اسلحہ اور وسائل موجود ہیں
پوری امید ہے ایران کے ساتھ جنگ ایک عظیم ڈیل پر ختم ہوگی،2 ہفتوں کی جنگ بندی کو اپنی تیاری بڑھانے کیلئے استعمال کیا، ایران کے ساتھ جنگ کا خاتمہ ایک عظیم ڈیل پر ہوگا، امریکی صدر
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کے درمیان ایک بڑے معاہدے کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک بالآخر ایک عظیم ڈیل تک پہنچ جائیں گے۔امریکی ٹی وی چینل سی این بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ مجھے یقین ہے ایران کے پاس معاہدہ کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے خیال میں ہم ایک بہترین معاہدے پر پہنچ جائیں گے۔ امریکا نے ایران کی قیادت اور ان کی فوجی صلاحیت کو ختم کردیا ہے۔صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایرانی قیادت کو نشانہ بنانے سے صورتحال ایک طرح سے پیچیدہ ضرور ہوئی لیکن ایران کی نئی قیادت زیادہ معقول ہو سکتی ہے۔انھوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ یہ عمل دراصل “ریجیم چینج” کے مترادف ہے چاہے اسے کسی بھی نام سے پکارا جائے حالانکہ رجیم چینج صدر ٹرمپ کے ابتدائی وعدوں میں شامل نہیں تھا۔دوسری جانب صدر ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جاری جنگ بندی میں توسیع کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ بدھ کو ختم ہونے والی سیز فائر میں توسیع نہیں کرنا چاہتے۔ امریکہ کے صدر نے دھمکی دی کہ اگر ایران کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں ہوا تو امریکی فوج دوبارہ جنگ کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس بہت زیادہ اسلحہ اور وسائل موجود ہیں۔ ہم نے اس وقفے (2 ہفتوں کی جنگ بندی) کو اپنی تیاری بڑھانے کے لیے استعمال کیا اور ممکن ہے ایران نے بھی کچھ حد تک ایسا کیا ہو۔صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ ہماری فوج پوری طرح تیار، متحرک اور بے تاب ہے کہ حکم ملتے ہی ایران پر حملہ کردے۔ گن لوڈڈ ہیں۔تاہم انھوں نے ایک بار پھر اس امید کا اظہار کیا کہ ایران کے ساتھ جنگ کا خاتمہ ایک عظیم ڈیل پر ہوگا۔
ایس ایم نقی نامی انویسٹراور پلاٹس کے خریداروں کا بلڈر فیصل اور فہد کے خلاف احتجاج ابتدائی منظوری، سینکڑوں ایکڑ کی تشہیر اور شہریوں سے وصولیوں پر تحقیقات کا مطالبہ کراچی (خصوصی رپورٹ) ایم نائن موٹروے پر بن احسان بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے رہائشی منصوبے بن احسان گرین سٹی کی قانونی...
مواخذے کی قراردادیں میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں،پیٹ ہیگستھ کی جوابی کانفرنس امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی قرارداد امریکی ایوان نمائندگان میں پیش کردی گئی۔ مواخذے کی قرارداد ایوان نمائندگان کے ریپبلکن رکن ٹامس میسی نے پیش کی۔ پیٹ ہیگستھ پر ایران سے امریکی جنگ میں نااہلی ...
کروڑوں کے فنڈز غائب، 12 ہزار منسوخ فائلیں دوبارہ جاری کرنے کا انکشاف جونیئر ملازمین ایک طاقتور مافیا میں تبدیل ، ہائی کورٹ کے احکامات ہوا میں اڑا دیے گئے حیدرآباد/کراچی (خصوصی رپورٹ)سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی (SDA) میں کرپشن، فنڈز کی خورد برد اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا ا...
طویل مدت تک عدم استحکام، غیر یقینی کی صورتحال اور غیر واضح سیاسی و سکیورٹی ماحول‘ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے،وزیرِ اعظم کے سینیئر مشیر انور قرقاش کا ابوظبی میں کانفرنس سے خطاب متحدہ عرب امارات کے وزیرِ اعظم کے سینیئر مشیر انور قرقاش کا کہنا ہے کہ خطے کو ’ایک طویل مدت تک عدم استح...
امریکی لابنگ فرم ایس ایچ ڈبلیو پارٹنرز نے رواں سال مئی اور جون کے دوران بھارتی حکومت اور وائٹ ہاؤس کے سینیئر حکام کے درمیان آٹھ فون کالز کے انتظام میں کردار ادا کیا۔ انڈین ایکسپریس ہندوستان کی حکومت اور وائٹ ہاؤس کے سینیئر حکام کے درمیان رواں سال مئی اور جون میں ہونے والے مبین...
شائستہ عباس کینسر کے باعث گزشتہ دو ماہ سے اسپتال میں زیرِ علاج تھیں پاکستانی معروف اداکارہ میرا کی چھوٹی بہن شائستہ عباس طویل عرصے تک کینسر کے مرض سے زندگی کی جنگ لڑنے کے بعد لندن میں انتقال کر گئیں۔نیویارک میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے میرا نے تصدیق کی ہے کہ شائستہ کئی برس...
سابق وزیراعظم نے نئے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کے لیے بھی درخواست دے دی بھارت میں موجود بنگلادیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے وطن واپسی کے لیے نئی دہلی میں بنگلادیشی سفارتخانے سے رجوع کر لیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حسینہ واجد نے نئے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کے لیے درخو...
امریکا تمام محاذوں پر جنگ ختم کرنے پر آمادہ ہو جائے تو آبنائے ہرمز کو 2دن میں کھول دینگے،انٹرویو ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ جاری امن مذاکرات میں تہران کے مطالبات تسلیم کرے، بصورت دیگر سنگین نتائج کے لیے تیار رہے۔عباس عراقچی نے ایرانی سرکاری م...
برینٹ خام تیل کی قیمت 97 ڈالرز 67 سینٹ فی بیرل ہوگئی،رپورٹ ایشیا میں کاروباری سرگرمیوں کے آغاز پر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت 97 ڈالرز 67 سینٹ فی بیرل ہوگئی۔ امریکی خام تیل کے مستقبل کے سودوں ک...
پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے مزار اقبال پر اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لیے حکیم الامت، شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے 149 ویں یوم پیدائش پر مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی، پاکستان نیوی کے اسٹیشن کمانڈر لاہور کموڈور مصباح الامین مہمان خصوصی تھے۔ پاکستان ...
حکومت بنانے کی کوششیں ناکام ہوئیں تو کینیسٹ کو توڑ دیا جائے گا اور دوبارہ الیکشن کرائے جائیں گے، صدر اسرائیل کے صدر ہرزوگ نے نیتن یاہو کے حریف آئزن کوٹ کو حکومت بنانے کی دعوت دیدی۔ غزہ میں نسل کشی اور ایران جنگ چھیڑنے والے نیتن یاہو حکومت بنانے کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔ اسرائیلی ا...
قطری حکام نے نئی امریکی فوجی کارروائی روکنے کیلئے سفارتی کوششیں شروع کر دیں، رپورٹ اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو ایران کے خلاف امریکا کی جانب سے دوبارہ حملے شروع کرنے پر مسلسل زور دے رہے ہیں، جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر اس معاملے پر تقسیم ہو گئے ہیں کہ آیا جنگ ختم کی جائ...