... loading ...
ایران کے ساتھ ملاقات اچھی رہی ، جوہری معاملے کے علاوہ اکثر نکات پر اتفاق ہوا،امریکی بحریہ آبنائے ہرمز سے آنے جانیوالے بحری جہازوں کو روکنے کا عمل فوری شروع کر دے گی
یہ عالمی بھتا خوری ہے امریکا کبھی بھتا نہیں دے گاجو کوئی غیر قانونی ٹول دے گا اسے محفوظ بحری راستا نہیں ملے گا، ایران کی بچھائی گئیں بارودی سرنگیں تباہ کرنا شروع کریں گے،امریکی صدر
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں داخل ہونے والے باہر نکلنے والے جہازوں کی فوری ناکہ بندی اور ایران کو ٹول ادا کرنے والے جہازوں کو یہاں سے گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، جس کے لیے امریکی بحریہ کو ہدایات جاری کردیے ہیں۔امریکی صدر ڈونلد ٹرمپ نے اسلام آباد مذاکرات کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ سوشل ٹرتھ میں جاری بیان میں کہا کہ ‘ملاقات اچھی رہی، زیادہ ترنکات پر اتفاق ہوا لیکن واحد نکتہ جو واقعی اہم تھا جوہری معاملہ وہ نہیں ہوا’۔انہوں نے کہا کہ ‘دنیا کی بہترین امریکی بحریہ فوری اور مؤثر طور پر آبنائے ہرمز میں داخل ہونے یا نکلنے کی کوشش کرنے والے تمام جہازوں کو روکنے کا عمل شروع کرے گی’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘کسی موقع پر سب کو داخل ہونے اور سب کو باہر جانے کی اجازت دینے کی سطح پر ہوں گے لیکن ایران نے ایسا کرنے کی اجازت نہیں دی اور کہا کہ وہاں کسی جگہ پر کوئی بارودی سرنگ ہوسکتی ہے، جس کے بارے میں کوئی جانتا ہے تو وہ خود ہیں’۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ‘یہ جنگی بھتہ ہے اور تمام ممالک خصوصاً امریکا بھتے کا شکار نہیں ہوگا اور میں نے اپنی بحریہ کو یہ ہدایت بھی کی ہے وہ بین الاقوامی پانیوں میں ایسے جہازوں کا پتا لگائے جس نے ایران کو ٹول ادا کیا ہے، جس کسی نے غیرقانونی ٹول ادا نہیں کیا ہے اس کو گہرے سمندر میں محفوظ گزرنے کی اجازت ہوگی’۔امریکی صدر نے کہا کہ ‘ہم آبنائے ہرمز میں ایران کی بچھائی گئیں بارودی سرنگیں بھی تباہ کرنا شروع کریں گے، کسی ایرانی نے ہمارے اوپر یا پرامن جہاز پر فائر کیا تو انہیں تباہ کردیا جائے گا، ایران بہتر جانتا ہے کہ اس صورت حال کا خاتمہ کیسے ہوگا جس نے پہلے اپنے ملک کو تباہ کردیا ہے’۔ایران کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ‘ان کی بحریہ، فضائیہ ختم ہوچکی ہے، ان کے اینٹی ایٔرکرافٹ اور ریڈار بے کار ہیں، خامنہ ای اور ان کے اکثر رہنما مارے گئے ہیں یہ سب ان کے جوہری ارادوں کی واجہ سے ہوا ہے’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘بلاک کا عمل جلد شروع کردیا جائے گا، بلاک کرنے کے اس عمل میں دیگر ممالک بھی شامل ہوں گے، ایران کو اس غیرقانونی بھتے کے عمل سے فائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، وہ پیسہ بنانا چاہتے ہیں اور خاص طور پر وہ جوہری ہتھیار حاصل کرنا چاہتے ہیں’۔ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ‘مناسب موقع پر ہم مکمل طور پرتیار اور مسلح ہیں اور ہماری فوج ایران میں رہ جانے والا چھوٹا سا کام بھی ختم کردے گی’۔
اسلام آباد میں ایران امریکا جنگ بندی مذاکرات بھارت پر بجلی بن کرگرے ہیں بھارت کی سفارتی ناکامی پر کانگریس نے نام نہاد وشوا گرو مودی کو آڑے ہاتھوں لے لیا پاکستان میں ایران امریکا جنگ بندی مذاکرات بھارت پر بجلی بن کرگرے ہیں۔ مودی کو ہرطرف سے تنقید کا سامنا ہے۔خلیجی جنگ کے تناظر...
مذاکرات ناکام ہوئے توہم اسرائیل میں ایسے ہی گھُس سکتے ہیں جیسے لیبیا اور کاراباخ میں داخل ہوئے تھے، اسرائیل نے سیزفائر کے دن بھی سیکڑوں لبنانی قتل کیے اسرائیل کو اس کی جگہ دکھائیں گے، فلسطینی قیدیوں کو سزائے موت دینے کا اسرائیلی فیصلہ اور ہٹلر کی یہودی مخالف پالیسیوں میں کوئی فر...
اسلام آباد میں تاریخ ساز بیٹھک، امریکا اور ایران میں مذاکرات کے 2 ادوار مکمل،فریقین محتاط،پرامید،کاغزات کا تبادلہ ،ٹیکنیکی گفتگو آج مذاکرات کے پہلے مرحلے میں امریکی اور ایرانی وفود کے درمیان علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں ہوئیں، دوسرے مرحلے میں امریکی اور ایرانی وفود کے درمیان براہِ ر...
سعودی وزیر خزانہ کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات، مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کی وجہ سے بڑھتے ہوئے بیرونی دباؤ اور اخراجات کے پیش نظر پاکستان کو مالی مدد کا یقین دلایا پاکستان کی سعودی عرب سے مزید مالی امداد کی درخواست ، نقد ڈپازٹس میں اضافہ اور تیل کی سہولت کی مدت میں توسیع شا...
علاقائی کشیدگی میں کمی کیلئے سفارتی کوششیں مثبت پیشرفت ہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اسلام آباد مذاکرات پائیدار امن علاقائی استحکام کیلئے تعمیری کردار ہے، اجلاس سے خطاب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے حالیہ سفارتی کوششوں کو علاقائی کشیدگی میں کمی، پائیدار امن اور ع...
اسرائیل نے گزشتہ 40دنوں میں سے 36دن غزہ پر بمباری کی،عرب میڈیا 23ہزار 400امدادی ٹرکوں میں سے 4ہزار 999ٹرکوں کو داخلے کی اجازت ایران جنگ کے دوران اسرائیل نے گزشتہ 40 دنوں میں سے 36 دن غزہ پر بمباری کی۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 107 فلسطینی شہید او...
امریکی وفد کی قیادت جے ڈی وینس کریں گے، امریکی ،ایرانی حکام کی بالمشافہ ملاقات کا امکان ایران کا وفد وزیر خارجہ عراقچی اور اسپیکر باقر قالیباف کی قیادت میں شریک ہوگا اسلام آباد میں ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی سے متعلق اہم مذاکرات کا پہلا دور آج ہوگا، دونوں ممالک ے ا...
فول پروف سکیورٹی کے انتظامات ،ریڈزون سرکل میں پانچ کلومیٹر کی توسیع ، نئی چوکیاں بن گئیں،گاڑیوں کے داخلے پر پابندی ،اسکول بند وفاقی دارالحکومت میں بڑی بیٹھک کی بڑی تیاری، فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں۔ریڈزون سرکل میں پانچ کلومیٹر کی توسیع کر دی گئی، نئی چوکیاں بھی ب...
حکومت سندھ نے مارکیٹس، ہوٹلز، شادی ہالز کے نئے اوقات کار نافذکر دیے ،کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو سندھ پولیس کی مدد سے اپنے علاقوں میں احکامات پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت شادی ہالزکو رات 8 سے 12 بجے تک تقریبات کی اجازت ، ہوٹلز اور فوڈ آؤٹ لیٹس شام 7 سے رات 11:30بجے تک کھلے ...
جماعت اسلامی کی پی پی رکن کی نشست اپوزیشن لیڈر سے آگے رکھنے پر تنقید جھگڑے پر اجلاس کچھ دیر کیلئے روکنا پڑا،میئر کراچیکی اراکین کو روکنے کی کوشش کراچی میں کے ایم سی سٹی کونسل اجلاس کے دوران جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی کے ارکان میں ہاتھا پائی ہوگئی، جھگڑے کے باعث اجلاس کچھ دی...
ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت 385 روپے، پیٹرول کی نئی قیمت 366 روپے مقرر کردی پاکستان میں پیٹرول 55 روپے، ڈیزل 100 روپیفی لیٹر سستا ہو سکتا تھا، ذرائع وزیر اعظم کا پٹرول 12 روپے، ڈیزل 135 روپے سستا کرنے کا اعلان، ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت 385 روپے مقرر، پٹرول کی نئی فی لیٹر قیمت 36...
مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا پوری دنیا مجھے جانتی ہے، اب دہشتگرد اسمگلر سے بات کرپشن پر آگئی ہے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اگر کرپشن کے ثبوت ہوتے تو ابھی تک میرے ہاتھ میں ہتھکڑیاں لگ چکی ہوتیں، جلسہ ڈیلے کرنے کے سوال پر ردعمل وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ مجھے کوئی فرق نہیں پ...