... loading ...
مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا پوری دنیا مجھے جانتی ہے، اب دہشتگرد اسمگلر سے بات کرپشن پر آگئی ہے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا
اگر کرپشن کے ثبوت ہوتے تو ابھی تک میرے ہاتھ میں ہتھکڑیاں لگ چکی ہوتیں، جلسہ ڈیلے کرنے کے سوال پر ردعمل
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا پوری دنیا مجھے جانتی ہے، اب دہشتگرد اسمگلر سے بات کرپشن پر آگئی ہے، اگر کرپشن کے ثبوت ہوتے تو ابھی تک میرے ہاتھ میں ہتھکڑیاں لگ چکی ہوتیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے خیبر پختونخوا بند کرنے اور جلسہ ڈیلے کرنے کے سوال پر اپنے ردعمل میں کہا کہ عمران خان کبھی بھی ایک صوبے کی بات نہیں کرتے کہ خیبر پختونخوا بند کرو۔خیبر پختونخوا نے تیسری دفعہ عمران خان کو مینڈیٹ دیا ہے۔ عمران خان کی جب بھی تقریباً تین ہدایات مجھے آئی ہیں، کل تک بھی اس کے ساتھ ساتھ مسلسل یہ ایک ہدایت لازمی ہوتی ہے کہ آپ نے خیبر پختونخوا میں لوگوں کو تکلیف نہیں دینی۔ہم نے موٹروے بند کیا تھا تو عمران خان نے تین گھنٹے کے اندر ہمیں حکم دیا کہ موٹروے کھول دو، لوگوں کو تکلیف نہ دیں۔تو اگر فرض کریں کسی کی یہ خواہش ہے کہ ہم خیبر پختونخوا بند کریں تو میں کسی کی خواہش پر نہیں جا سکتا، میں عمران خان کی خواہش پر جاؤں گا۔ عمران خان نے یہ حکم دیا ہے کہ اگر اڈیالہ جیل سے انہیں کہیں اور شفٹ کیا جاتا ہے تو پورا پاکستان بند کرنا ہے، تو ان شاء اللہ اس پر صرف خیبر پختونخوا نہیں بلکہ ہم پورا پاکستان بند کریں گے، اور اس کا اعلان ہم باقاعدہ کر چکے ہیں۔سہیل آفریدی نے کہا کہ دوسری جو جلسہ ڈیلے یا پوسٹ پونمنٹ کی بات ہے، یہ بھی عمران خان کی ہدایت ہے۔ میں اپنے آپ کو عمران خان سے بڑا لیڈر نہیں سمجھتا، میں عمران خان کا سپاہی ہوں، جو وہ حکم دیں گے میں اس پر عمل کروں گا۔ اگر کوئی عمران خان سے بڑا لیڈر ہے تو وہ ہماری پارٹی کا حصہ نہیں ہو سکتا، وہ کسی دوسری پارٹی میں جائیں اور وہاں اپنی من مانیاں کریں۔یہ صرف ایک شخص کے لیے نہیں ہے بلکہ پوری پاکستان تحریک انصاف کے لیے ہے۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ میں نے پہلے دن اسمبلی کے فلور پر کہا تھا کہ تنقید برائے اصلاح کو ہم ویلکم کرتے ہیں، لیکن نان ایشوز کو ایشوز بنا کر لوگوں کو مینیپولیٹ کرنا اور لوگوں کو گمراہ کرنا یہ غلط بات ہے، یہ نہیں ہونا چاہیے۔ جو قلہ بلاحصار سے تنخواہیں لے رہے ہیں وہ مسلسل غلط پروپیگنڈا کر رہے ہیں، لیکن الحمدللہ ان پر آج تک کسی نے ہاتھ نہیں ڈالا۔آپ ذرا پنجاب میں ایک ٹویٹ کریں تو پھر جنازے پر بھی کسی کو آنے نہیں دیتے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ خیبر پختونخوا میں جمہوریت ہے، یہاں پر آپ لوگوں کی حکومت ہے جو ہر وقت آپ کے ساتھ کھڑی رہی ہے اور ان شاء اللہ کھڑی رہے گی۔ لیکن کسی کے ذاتی ایجنڈوں کو پروموٹ کرنا غلط ہے۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ پوری دنیا مجھے جانتی ہے۔ابھی دہشت گرد اور سمگلر سے بات کرپشن پر آگئی ہے۔ اگر کرپشن کے ثبوت ہوتے تو ابھی تک میرے ہاتھ میں ہتھکڑیاں لگ چکی ہوتیں۔ یہاں پر کوئی کرپشن نہیں ہو رہی، لیکن کرپشن کے راستے الحمدللہ بند کیے گئے ہیں۔ یہ جتنی بھی کوشش کریں، چاہے جعلی اداروں کو یہاں لائیں، چاہے جعلی لوگوں کے ذریعے یا کرپٹ اور دو نمبر لوگوں کی پروموشنز، ٹرانسفر پوسٹنگ کے لیے جتنے بھی پروپیگنڈے کریں، میں اپنی پالیسی پر قائم رہوں گا۔ہمارا تقریباً قبائلی علاقہ سارا افغانستان کے ساتھ لگتا ہے، اور ہمارے قبائلی لوگ جو 21، 22 سال سے مسلسل متاثر رہے ہیں، ان کے ساتھ روزگار نہیں، ان کا روزگار بھی چلتا تھا اور ان کے کاروبار بھی چلتے تھے۔ ایک طرف دوبارہ دہشتگردی آئی ہے، دوسری طرف آپ نے تمام اکنامک ایکٹیویٹیز وہاں پر بند کی ہوئی ہیں، تو وہ لوگ کہاں جائیں گے، وہ کیا کریں گے؟ تو یہی ہمارا موقف ہے کہ جو لوگ مسلسل متاثر ہو رہے ہیں، یہ صرف خیبر پختونخوا یا قبائلی اضلاع پر اثر نہیں ڈال رہا بلکہ پورے پاکستان میں جہاں جہاں انڈسٹریز چل رہی ہیں ان پر بھی اثر پڑ رہا ہے۔آپ کا ایکسپورٹ کم ہو رہا ہے، افغانستان سے ہمیں تقریباً 10 ارب روپے آتے تھے جو اب تین ارب روپے تک آ گئے ہیں۔ اس سے ہماری ریونیو میں بھی کمی آ رہی ہے اور اس کا نقصان پورے پاکستان کو ہو رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ یہی مسئلہ ہے ایسے لوگوں کو مذاکرات کیلئے بھیجا جاتا ہے جن کا اس عمل سے براہِ راست تجربہ یا فہم نہیں ہوتا۔ ایسے میں سوال اٹھتا ہے کہ وہ وہاں جا کر مذاکرات کیسے کریں گے۔ہم جانتے ہیں کیونکہ ہم بھی پختون ہیں، وہ بھی پختون ہیں۔ ہمارا کلچر، ہماری ٹریڈیشن، ہماری اقدار، ہمارا دین، ہمارا مذہب، سب ایک ہے۔ اگر ہم وہاں جائیں تو ہم مثبت فیصلے کریں گے اور پاکستان کے لیے بہتر نتائج لانے کی کوشش کریں گے۔ لیکن اگر ایسے لوگ نمائندگی کریں جن کا مقصد صرف ذاتی مفادات یا محدود سوچ ہو، تو پھر نتیجہ وہ نہیں نکلتا جو قومی مفاد میں ہو۔ اس لیے ضروری ہے کہ ایسے عمل میں سنجیدہ، تجربہ کار اور مقامی سطح کے باخبر افراد کو شامل کیا جائے تاکہ مذاکرات مثبت اور نتیجہ خیز ہوں۔
امریکی وفد کی قیادت جے ڈی وینس کریں گے، امریکی ،ایرانی حکام کی بالمشافہ ملاقات کا امکان ایران کا وفد وزیر خارجہ عراقچی اور اسپیکر باقر قالیباف کی قیادت میں شریک ہوگا اسلام آباد میں ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی سے متعلق اہم مذاکرات کا پہلا دور آج ہوگا، دونوں ممالک ے ا...
فول پروف سکیورٹی کے انتظامات ،ریڈزون سرکل میں پانچ کلومیٹر کی توسیع ، نئی چوکیاں بن گئیں،گاڑیوں کے داخلے پر پابندی ،اسکول بند وفاقی دارالحکومت میں بڑی بیٹھک کی بڑی تیاری، فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں۔ریڈزون سرکل میں پانچ کلومیٹر کی توسیع کر دی گئی، نئی چوکیاں بھی ب...
حکومت سندھ نے مارکیٹس، ہوٹلز، شادی ہالز کے نئے اوقات کار نافذکر دیے ،کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو سندھ پولیس کی مدد سے اپنے علاقوں میں احکامات پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت شادی ہالزکو رات 8 سے 12 بجے تک تقریبات کی اجازت ، ہوٹلز اور فوڈ آؤٹ لیٹس شام 7 سے رات 11:30بجے تک کھلے ...
جماعت اسلامی کی پی پی رکن کی نشست اپوزیشن لیڈر سے آگے رکھنے پر تنقید جھگڑے پر اجلاس کچھ دیر کیلئے روکنا پڑا،میئر کراچیکی اراکین کو روکنے کی کوشش کراچی میں کے ایم سی سٹی کونسل اجلاس کے دوران جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی کے ارکان میں ہاتھا پائی ہوگئی، جھگڑے کے باعث اجلاس کچھ دی...
ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت 385 روپے، پیٹرول کی نئی قیمت 366 روپے مقرر کردی پاکستان میں پیٹرول 55 روپے، ڈیزل 100 روپیفی لیٹر سستا ہو سکتا تھا، ذرائع وزیر اعظم کا پٹرول 12 روپے، ڈیزل 135 روپے سستا کرنے کا اعلان، ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت 385 روپے مقرر، پٹرول کی نئی فی لیٹر قیمت 36...
حزب اللہ طبی گاڑیوں،سہولیات کو وسیع پیمانے پر فوجی مقاصد کیلئے استعمال کر رہا ہے اسرائیلی فوج کے ترجمان نے اس دعوے کے حق میں کوئی ٹھوس ثبوت فراہم نہیں کیا اسرائیلی فوج کے ترجمان ایویچی ادری نے لبنان میں ایمبولینسوں کو نشانہ بنانے کا عندیہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ حزب اللہ طب...
شہباز شریف اور فیلڈ مارشل نے ڈیڈ لائن ختم ہونے سے قبلدونوں ممالک کو رضا مند کر لیا،ٹرمپ کا ایران پر حملے مؤخر کرنے کا اعلان، دو ہفتوں کی جنگ بندی پر آمادگی امریکا اور ایران نے دو ہفتے کی جنگ بندی کا اعلان کرتے ہوئے اسلام آباد میں مذاکرات پر رضامند ہو گئے۔ واضح رہے کہ امریکا...
محمود اچکزئی کی زیر صدارت اجلاس،ملکی سیاسی صورتحال، مشرقِ وسطیٰ کشیدگی اور بلوچستان پر تفصیلی غور ، ایران اور امریکا جنگ بندی کا خیر مقدم ،لبنان، شام اور غزہ مسائل کا حل ناگزیر قرار بلوچستان میں آپریشن بند کرنے، بلوچ رہنماؤں کی رہائی، عمران خان سے ملاقاتوں کی بحالی،مقدمات پر س...
ایرانی و امریکی قیادت سے رابطے میں رہے، اسحاق ڈار اور ان کی ٹیم نے انتھک محنت کی ہم نے اور دوست ممالک نے امن معاہدے کیلئے کوششیں کیں،کابینہ اجلاس سے خطاب وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ہوا جس میں ایران امریکا مذاکرات میں اہم کردار پر فیلڈ مارشل کے ...
جنگ بندی پر اسلام آباد کے کردار کو سراہتے ہیں، پاکستان کسی طرف جھکاؤ کے بغیر ثالثی کرے ایران کا ایٹمی و میزائل پروگرام تباہ کرنے کے بلند و بانگ دعوے دھرے رہ گئے،ویڈیو پیغام امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے امریکہ-اسرائیل اور ایران جنگ بندی معاہدہ پر ایرانی قیاد...
مکابرہ میں اسرائیلی فضائی حملہ جبکہ خیام میں شدید گولہ باری کی اطلاعات سامنے آئی ہیں حزب اللہ اور اسرائیلی افواج کے درمیان شدید جھڑپیں، فضائی حملہ اسپتال کے قریب ہوا امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کے باوجود اسرائیل کی جانب سے لبنان پر حملے جاری رہنے کی اطلاعات ...
ایران میں دوبارہ کبھی واپس نہیں آئے گی ،میں نہیں چاہتا کہ ایسا ہو لیکن غالباً ایسا ہو جائے گا ،آج بلیک میلنگ، کرپشن اور خونریزی کے 47 سالہ دور کا خاتمہ ہوجائے گا ٹرمپ کی دھمکی کا بیان پاگل پن اور نسل کشی کا انتباہ قرار(عرب میڈیا ) ہم نے ایران میں رجیم چینج کردی، موجودہ قیادت م...