... loading ...
سیکیورٹی وجوہات کی بنا پرانتظامیہ نیپریس کلب جانے والے راستوں کو کنٹینرز لگا کر سیل کر دیا، شیلنگ کے دوران کارکنان کا پولیس پر پتھرائو،کئی پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاع
پی ٹی آئی نے اجازت کے بغیر احتجاج کیا، پولیس پر حملے، ریاست مخالف نعرے و دیگر دفعات پر کارروائی ہوگی(ایس ایس پی ساؤتھ)پی ٹی آئی کی کارکنان کی گرفتاریوں کی شدید مذمت
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی کے خلاف مختلف سیاسی جماعتوں کی احتجاجی کال کے بعد شہر میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی۔پولیس اور انتظامیہ نے سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر کراچی پریس کلب جانے والے راستوں کو کنٹینرز لگا کر سیل کر دیا۔ادھر تحریک انصاف کے کارکنان فوارہ چوک پر احتجاج کے لیے جمع ہوئے جہاں مظاہرہ شروع کیا گیا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے متعدد پی ٹی آئی کارکنان کو حراست میں لے لیا۔اس دوران پی ٹی ائی کارکنان کے احتجاج پر پولیس نے شیلنگ کی جب کہ کارکنان نے پولیس پر پتھراو کیا، اس دوران ایک درجن سے زائد کارکنان کو حراست میں لے لیا گیا۔حکام کے مطابق شہر میں مختلف سیاسی جماعتوں اور تنظیموں کی جانب سے مہنگائی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کی کال دی گئی تھی، جس کے پیش نظر حساس مقامات پر اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ایس ایس پی ساؤتھ مہروز علی نے بتایا کہ پی ٹی آئی نے اجازت کے بغیر احتجاج کیا، کارکنان نے پولیس پر پتھراؤ کیا جبکہ پولیس نے جوابی شیلنگ کی اور 15 سے زائد افراد کو حراست میں لیا۔مہروز علی نے بتایا کہ پولیس پر حملے، ریاست مخالف نعرے و دیگر دفعات پر کارروائی ہوگی۔پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے صدر راجہ اظہر نے پریس کلب پر مہنگائی کے خلاف احتجاج کے دوران پولیس کارروائی کی شدید مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ پولیس کی جانب سے مبینہ پولیس گردی اور کارکنوں پر تشدد قابل مذمت ہے۔راجہ اظہر نے الزام عائد کیا کہ خواتین کارکنوں پر مرد پولیس اہلکاروں کے ہاتھ اٹھانا انتہائی شرمناک عمل ہے، چیف جسٹس سندھ اس واقعے کا فوری نوٹس لیں کیونکہ صوبے میں قانون کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کی بے حرمتی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور آئین و قانون کی حفاظت عدالتوں کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کے ذریعے سیاسی کارکنوں کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے، جمہوریت کے نام پر ریاستی طاقت کا غلط استعمال بند کیا جائے۔ راجہ اظہر نے بلاول بھٹو کو مخاطب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ کارکنوں پر مبینہ تشدد بند کروایا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ پرامن سیاسی کارکنوں پر تشدد ناقابل قبول ہے اور اس معاملے پر ہر فورم پر آواز اٹھائی جائے گی، جبکہ آئی ایل ایف کی ٹیموں کو ہدایت دی گئی ہے کہ جہاں کارکن موجود ہیں وہاں فوری پہنچا جائے۔ میڈیا سیل پی ٹی آئی کراچی ڈویژن کے مطابق پارٹی اس معاملے کو قانونی سطح پر بھی اٹھائے گی۔
کویت میں ، شوائخ آئل سیکٹر پر حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی، 2پاور پلانٹس اور سرکاری عمارت کو نشانہ بنایا گیا،پاسدارانِ انقلاب کا اصفہان میں ڈرون طیارہ مار گرانے کا دعوی امریکا، اسرائیل نے ایرانی تعلیمی اداروں کو ہدف بنا لیا، 30جامعات متاثر،لیزراینڈ ریسرچ انسٹیٹیوٹ کھنڈر میں تبدیل،...
اسرائیلی فوج کے کمانڈر کا لبنان کی مزاحمتی تنظیم کی عسکری صلاحیتوں کا اعتراف اس گروہ کی طاقت چھ ماہ تک روزانہ 500 راکٹ داغنے کی صلاحیت رکھتی ہے اسرائیلی فوج کے ایک اعلیٰ کمانڈر نے لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کی عسکری صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس گروہ کی طاقت ...
حالیہ عدالتی فیصلے سے انصاف کو شکست اوروڈیرہ شاہی کو تقویت ملی حافظ نعیم الرحمان ام رباب چانڈیو کو کوئی نقصان پہنچا تواس کی ذمہ داری صوبائی حکومت پر عائد ہوگی، گفتگو امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے ادارہ نور حق میں سندھ کی مظلوم بیٹی ام رباب چانڈیو سے ملاقات کے ...
پاکستان کو پختونوں نے اپنی مرضی سے قبول کیا،غلط پالیسیوں سے پٹرول،ڈیزل مہنگا ہوا عوام کے ٹیکس کا پیسہ عوام پر ہی خرچ کیا جائے گا،وزیر اعلیٰ پختونخوا کاامن جرگہ سے خطاب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے باجوڑ میں منعقدہ امن جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پختون "ڈالر...
جارحیت جاری رہی تو خطے کو امریکا، اسرائیل کیلئے دوزخ بنادیں گے،ایران کا دوٹوک جواب مزید جارحیت کا جواب خطے میں شدید رد عمل کی صورت میں دیا جائیگا، ترجمان ابراہیم ذوالفقاری ایران نے امریکی صدر ٹرمپ کا 48 گھنٹے کا الٹی میٹم مسترد کردیا،ایران نے امریکا اور اسرائیل کو خبردار کیا ...
شہباز حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے کے مطالبے پر بجٹ سبسڈی 830 ارب تک محدود رکھنے کا فیصلہ کرلیا ، بجلی اور گیس کے نرخوں میں مسلسل اضافہ اور سبسڈی میں کمی ہوگی پاور سیکٹر گردشی قرض کو ختم کرنیکا مطالبہ، آئی ایم ایف کو توانائی کے شعبے کی بہتری اور اصلاحاتی پیکیج پر عملدرآمد تیز ...
یاد رکھیںوقت نکلتا جا رہا ہے، ایران کو معاہدہ کرنے یا آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 48 گھنٹے کا وقت دیا ہے،معاہدہ نہ ہوا تو جہنم برسادیں گے، ٹرمپکا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل میں بیان امریکی صدر کے جھنجھلاہٹ کی وجہ امریکا میں بڑھتی ہوئی تیل کی قیمتیں ہیں، کیلیفورنیااور اوکلاہوما سمیت دیگر ...
15 دن کے اندراندر گاڑیوں، موٹر سائیکلوں یا کسی ٹرانسپورٹ پر لگے نشانات ہٹا دیں کسٹم کی کارروائی کے بعد بڑا اقدام،سندھ بار کونسل کاخلاف ورزی پر کارروائی کا انتباہ کسٹم حکام کی جانب سے ایڈووکیٹ مونوگرام لگی نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف کارروائی کے بعد سندھ بار کونسل نے اہم فیصلہ...
حادثات واقعات میں 4 افراد لاپتا ہو گئے،2448 گھروں کو نقصان پہنچا بعض مکانات منہدم ،مختلف مقامات پر سینکڑوں مال مویشی ہلاک،افغان میڈیا حالیہ بارشوں اور قدرتی آفات کے باعث افغانستان میں 61 افراد جاں بحق جبکہ 116 افراد ہوئے ہیں، جبکہ ان واقعات میں 4 افراد لاپتہ ہو گئے ہیں۔بارشو...
جدید سرویلینس اور سپیڈ چیک کرنے کے کیمرے، سولر پلیٹس، لائٹس اور پولز کچے کے ڈاکوؤں نے چوری کرلیے موٹر وے ایم 5 بدانتظامی کا شکار ، پولیس کا عملہ پرانی طرز پر اسپیڈ کیمرے سڑک کنارے رکھ کر جرمانے کرنے لگا صوبہ سندھ میں سکھر ملتان موٹر وے پر 200 کلو میٹر تک لگے جدید کیمرے چوری ...
مشکل معاشی حالات میں تمام سیاسی قوتوں کو اختلافات بالائے طاق رکھ کر کام کرنا ہوگا ایران پر مسلط غیر قانونی جنگ کا بوجھ ہر پاکستانی اٹھا رہا ہے، چیئرمین کا جلسے سے خطاب چیٔرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی جنگ کے اثرات پاکستان پر بھی پڑ ...
ملک بھر میں توانائی کی بچت کیلئے چاروں صوبوں سے مشاورت کا عمل تیز صوبائی حکومتیں کی چیمبرز اور تجارتی تنظیموں سے مشاورت جاری ، ذرائع وزارتِ توانائی نے ملک بھر میں توانائی کی بچت کے لیے چاروں صوبوں سے مشاورت کا عمل تیز کر دیا۔ وزارتِ توانائی کے ذرائع کے مطابق صوبائی حکومتیں چی...