... loading ...
حالیہ عدالتی فیصلے سے انصاف کو شکست اوروڈیرہ شاہی کو تقویت ملی حافظ نعیم الرحمان
ام رباب چانڈیو کو کوئی نقصان پہنچا تواس کی ذمہ داری صوبائی حکومت پر عائد ہوگی، گفتگو
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے ادارہ نور حق میں سندھ کی مظلوم بیٹی ام رباب چانڈیو سے ملاقات کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے ام رباب چانڈیو کی سندھ کے ظالم جاگیرداروں اور وڈیروں کے خلاف جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ہر سطح پر ام رباب چانڈیو کے ساتھ کھڑی ہے،جاگیردارانہ و وڈیرہ شاہی نظام کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ حالیہ عدالتی فیصلے سے انصاف کو شکست ہوئی ہے جبکہ وڈیرہ شاہی کو تقویت ملی ہے۔ تمام تر شواہد اور ثبوتوں کے باوجود مجرموں کو باعزت بری کیا جانا سوالیہ نشان ہے۔ بدقسمتی سے وڈیروں کے نزدیک نہ قانون کی کوئی حیثیت ہے اور نہ عدالت کی۔ام رباب چانڈیو کو مسلسل دھمکیاں دی جا رہی ہیں اور عدالت سے رہائی پانے والے ملزمان نے دفعہ 144 کے باوجود فائرنگ کر کے قانون کی دھجیاں اڑائیں۔اگر قوم کی بیٹی ام رباب چانڈیو کو کوئی نقصان پہنچا تو اس کی مکمل ذمہ داری صوبائی حکومت کے سرپرستوں پر عائد ہوگی۔ اب وقت آ چکا ہے کہ سندھ میں وڈیروں اور جاگیرداروں کو لگام دی جائے اور عوام کو ان کے بنیادی حقوق فراہم کیے جائیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی اسٹیبلشمنٹ کی سرپرستی میں کام کر رہی ہے، جس کے باعث صوبے میں جاگیردار اور وڈیرے بے خوف ہو کر دندناتے پھر رہے ہیں۔جو عناصر جاگیرداروں اور وڈیروں کی سرپرستی کرتے ہوئے حکومتی نظام چلا رہے ہیں، انہیں اب سنجیدگی سے غور کرنا ہوگا۔حافظ نعیم الرحمن نے مزیدکہاکہ 8سال قبل ام رباب چانڈیو کے والد، دادا اور چچا کو بے دردی سے شہید کیا گیا، جو ایک انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت واقعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے جاگیردارانہ نظام میں جاگیرداروں اور وڈیروں کے خلاف آواز بلند کرنا نہایت مشکل ہوگیا ہے کیونکہ ظالم عناصر کو بڑی بڑی سیاسی جماعتوں کی پشت پناہی حاصل ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ وڈیرے اور جاگیردار خود کو زمینی خدا سمجھتے ہیں اور عام عوام کو بنیادی حقوق سے محروم رکھتے ہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی گزشتہ 18 سال سے سندھ میں اقتدار پر قابض ہے، مگر اربوں روپے کے تعلیمی بجٹ کے باوجود غریب کسانوں اور ہاریوں کے بچوں کو تعلیم کی سہولت فراہم نہیں کی جا سکی۔صوبے میں 28 لاکھ بچے تعلیم سے محروم ہیں، جو حکومتی کارکردگی پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔سندھ کے شہر کندھ کوٹ کی حالت 26 سال گزرنے کے باوجود تبدیل نہیں ہوئی اور آج بھی وہی مسائل جوں کے توں موجود ہیں۔ اس موقع پر ام رباب چانڈیو نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ آج میں ادارہ نور حق میں امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کا شکریہ ادا کرنے آئی ہوں۔ میرا اور جماعت اسلامی کا کاز ایک ہی ہے اور وہ سند ھ میں وڈیرانہ اور جاگیردارانہ نظام کے خلاف جدوجہد کرنا ہے، امید کرتی ہوں کہ باقی جماعتیں بھی سندھ میں وڈیروں اور جاگیرداروں کے خلاف میرا ساتھ دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ آج سے 8 سال قبل میرے والد، دادا اور چچا کو بے دردی سے قتل کیا گیا۔ میرے بابا نے جاگیرداروں کے خلاف علم بغاوت بلند کیا تھا اور آج میں اسی کو تھامے کھڑی ہوں۔ میرے بابا،دادا اور چاچا کو قتل کرنے والے سندھ کے وڈیرے اور پیپلز پارٹی سے وابستہ ہیں۔عدالت کے فیصلے نے بے گناہوں کو گناہ گار بنادیا اور قاتلوں کو باعزت بری کردیا۔ مجھے سندھ حکومت سے امید ہے کہ وہ اس فیصلے کے حوالے سے نظر ثانی کرے گی اور مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
کویت میں ، شوائخ آئل سیکٹر پر حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی، 2پاور پلانٹس اور سرکاری عمارت کو نشانہ بنایا گیا،پاسدارانِ انقلاب کا اصفہان میں ڈرون طیارہ مار گرانے کا دعوی امریکا، اسرائیل نے ایرانی تعلیمی اداروں کو ہدف بنا لیا، 30جامعات متاثر،لیزراینڈ ریسرچ انسٹیٹیوٹ کھنڈر میں تبدیل،...
سیکیورٹی وجوہات کی بنا پرانتظامیہ نیپریس کلب جانے والے راستوں کو کنٹینرز لگا کر سیل کر دیا، شیلنگ کے دوران کارکنان کا پولیس پر پتھرائو،کئی پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاع پی ٹی آئی نے اجازت کے بغیر احتجاج کیا، پولیس پر حملے، ریاست مخالف نعرے و دیگر دفعات پر کارروائی ہوگی(ا...
اسرائیلی فوج کے کمانڈر کا لبنان کی مزاحمتی تنظیم کی عسکری صلاحیتوں کا اعتراف اس گروہ کی طاقت چھ ماہ تک روزانہ 500 راکٹ داغنے کی صلاحیت رکھتی ہے اسرائیلی فوج کے ایک اعلیٰ کمانڈر نے لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کی عسکری صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس گروہ کی طاقت ...
پاکستان کو پختونوں نے اپنی مرضی سے قبول کیا،غلط پالیسیوں سے پٹرول،ڈیزل مہنگا ہوا عوام کے ٹیکس کا پیسہ عوام پر ہی خرچ کیا جائے گا،وزیر اعلیٰ پختونخوا کاامن جرگہ سے خطاب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے باجوڑ میں منعقدہ امن جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پختون "ڈالر...
جارحیت جاری رہی تو خطے کو امریکا، اسرائیل کیلئے دوزخ بنادیں گے،ایران کا دوٹوک جواب مزید جارحیت کا جواب خطے میں شدید رد عمل کی صورت میں دیا جائیگا، ترجمان ابراہیم ذوالفقاری ایران نے امریکی صدر ٹرمپ کا 48 گھنٹے کا الٹی میٹم مسترد کردیا،ایران نے امریکا اور اسرائیل کو خبردار کیا ...
شہباز حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے کے مطالبے پر بجٹ سبسڈی 830 ارب تک محدود رکھنے کا فیصلہ کرلیا ، بجلی اور گیس کے نرخوں میں مسلسل اضافہ اور سبسڈی میں کمی ہوگی پاور سیکٹر گردشی قرض کو ختم کرنیکا مطالبہ، آئی ایم ایف کو توانائی کے شعبے کی بہتری اور اصلاحاتی پیکیج پر عملدرآمد تیز ...
یاد رکھیںوقت نکلتا جا رہا ہے، ایران کو معاہدہ کرنے یا آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 48 گھنٹے کا وقت دیا ہے،معاہدہ نہ ہوا تو جہنم برسادیں گے، ٹرمپکا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل میں بیان امریکی صدر کے جھنجھلاہٹ کی وجہ امریکا میں بڑھتی ہوئی تیل کی قیمتیں ہیں، کیلیفورنیااور اوکلاہوما سمیت دیگر ...
15 دن کے اندراندر گاڑیوں، موٹر سائیکلوں یا کسی ٹرانسپورٹ پر لگے نشانات ہٹا دیں کسٹم کی کارروائی کے بعد بڑا اقدام،سندھ بار کونسل کاخلاف ورزی پر کارروائی کا انتباہ کسٹم حکام کی جانب سے ایڈووکیٹ مونوگرام لگی نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف کارروائی کے بعد سندھ بار کونسل نے اہم فیصلہ...
حادثات واقعات میں 4 افراد لاپتا ہو گئے،2448 گھروں کو نقصان پہنچا بعض مکانات منہدم ،مختلف مقامات پر سینکڑوں مال مویشی ہلاک،افغان میڈیا حالیہ بارشوں اور قدرتی آفات کے باعث افغانستان میں 61 افراد جاں بحق جبکہ 116 افراد ہوئے ہیں، جبکہ ان واقعات میں 4 افراد لاپتہ ہو گئے ہیں۔بارشو...
جدید سرویلینس اور سپیڈ چیک کرنے کے کیمرے، سولر پلیٹس، لائٹس اور پولز کچے کے ڈاکوؤں نے چوری کرلیے موٹر وے ایم 5 بدانتظامی کا شکار ، پولیس کا عملہ پرانی طرز پر اسپیڈ کیمرے سڑک کنارے رکھ کر جرمانے کرنے لگا صوبہ سندھ میں سکھر ملتان موٹر وے پر 200 کلو میٹر تک لگے جدید کیمرے چوری ...
مشکل معاشی حالات میں تمام سیاسی قوتوں کو اختلافات بالائے طاق رکھ کر کام کرنا ہوگا ایران پر مسلط غیر قانونی جنگ کا بوجھ ہر پاکستانی اٹھا رہا ہے، چیئرمین کا جلسے سے خطاب چیٔرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی جنگ کے اثرات پاکستان پر بھی پڑ ...
ملک بھر میں توانائی کی بچت کیلئے چاروں صوبوں سے مشاورت کا عمل تیز صوبائی حکومتیں کی چیمبرز اور تجارتی تنظیموں سے مشاورت جاری ، ذرائع وزارتِ توانائی نے ملک بھر میں توانائی کی بچت کے لیے چاروں صوبوں سے مشاورت کا عمل تیز کر دیا۔ وزارتِ توانائی کے ذرائع کے مطابق صوبائی حکومتیں چی...