... loading ...
اپوزیشن کی اے پی سی اتوار کو لاہور میں بلائی جائے گی،ترکیہ، تھائی لینڈ، چین، افغانستان میں پیٹرول پاکستان سے سستا ہے، یہ قیمت اور لیوی دونوں بڑھا رہے ہیں، تحریک انصاف
حکومت آئی ایم ایف سے ڈیل کرنے میں ناکام ہوگئی،شاہ خرچیوں کی وجہ سے پیٹرولیم لیوی کو کم نہیں کیا جارہا، بیرسٹر گوہر، تیمور سلیم جھگڑا اور اخونزادہ حسین یوسف زئی کی پریس کانفرنس
پاکستان تحریک انصاف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے پناہ اضافے کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان کر دیا جو اتوار کو لاہور میں بلائی جائے گی۔اس بات کا اعلان چیٔرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، تیمور سلیم جھگڑا اور اخونزادہ حسین یوسف زئی نے خیبرپختونخوا ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔چیٔرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج ہمارا ون پوائنٹ ایجنڈا ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے عام پاکستانی اور غریب کاشت کار شدید متاثر ہوتا ہے، حکومت نے غیر ضروری طور پر شدید اضافہ کیا، 96 ممالک میں پیٹرولیم نرخوں میں اضافہ ہوا لیکن دنیا میں ویتنام کے بعد پاکستان میں سب سے زیادہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور ہم نے نائجیریا کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، حکومت آئی ایم ایف سے ڈیل کرنے میں ناکام ہوگئی۔انہوں نے کہا کہ حکومت مینجمنٹ نہیں کرسکی، حکومت کی پلاننگ میں فقدان تھا شاہ خرچیوں کی وجہ سے پیٹرولیم لیوی کو کم نہیں کیا جارہا، حکومت نے عوام کے ساتھ دھوکا کیا ہے، کے پی میں چودہ لاکھ بائیک ہیں اور ملک بھر میں ٹو پوائنٹ فائیو ملین سے زیادہ بائیکس ہیں، حکومت نے کرپشن کا ایک نیا دروازہ کھولا ہے، ہم عالمی دنیا سے اپیل کرتے ہیں کہ اس جنگ کو روکا جائے۔تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ یہ سمجھ نہیں آتی جب پیٹرول کی قیمت کم ہوتی ہے تو وزیراعظم خود عوام کو بتاتے ہیں اور جب بڑھتی ہے تو وزرا کو آگے کر دیتے ہیں، ایک دن میں پیٹرول کی قیمت 137 روپے بڑھی ہے، مارچ اپریل 2022ء میں پیٹرول کی قیمت 139 روپے تھی اور آج ایک دن میں اتنی قیمت بڑھی ہے، اب وہ والے ڈائیلاگز چاہئیں جو یہ لوگ ہمارے دور میں بولتے تھے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے دور میں صرف یہی ہدایات کی تھیں کہ ہر اقدام سے عوام کو ریلیف دیں، اس وقت بھی بیورو کریسی کہتی تھی کہ سر یہ ہو جائے گا وہ ہو جائے گا یہ لوگ عوام کا سامنا نہیں کرسکتے، وزیراعظم لوگوں کے سامنے نہیں جاسکتے، ہندوستان میں پیٹرول کی قیمتیں پاکستان سے کم ہیں حکومت نے غیر ضروری طور پر قیمتوں میں اضافہ کیا حکومت چاہتی تو محدود اضافہ کرسکتی تھی، سبسڈی کے نام پر فراڈ کیا جارہا ہے، یہ آٹے میں نمک کے برابر ہے، پیٹرول بڑھانے سے ہر چیز کی قیمت میں اضافہ ہوگا۔تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ ترکیہ، تھائی لینڈ، چین حتیٰ کہ افغانستان میں بھی پیٹرول پاکستان سے سستا ہے، یہ صرف قیمت میں اضافہ نہیں کر رہے ہیں بلکہ یہ اس کی مد میں لیوی بھی بڑھا رہے ہیں، انہوں نے کسٹم ڈیوٹی بھی بڑھائی ہے، کلائمیٹ لیوی بھی انہوں نے ختم نہیں کی، ہائی آکٹین پیٹرول جو صاف پیٹرول ہوتا ہے اس میں بھی کلائمیٹ لیوی لی جارہی ہے، سبسڈی کے نام پر فراڈ کیا جارہا ہے، یہ آٹے میں نمک کے برابر ہے، پیٹرول بڑھانے سے ہر چیز کی قیمت میں اضافہ ہوگا۔انہوں ںے کہا کہ اکانومی ٹھیک کرنی ہے تو سب سے پہلے خریدا ہوا جہاز بیچیں، گریڈ بیس اور اکیس اور دیگر بیوروکریسی کا مفت پٹرول ختم کریں، جب یہ بیورو کریسی جیب سے پٹرول ڈلوائے گی تو دیکھیں گے یہ کن اصلاحات کی تجویز دیتے ہیں۔پریس کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی رہنماؤں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے پناہ اضافے کی مذمت کرتے ہوئے اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان کر دیا، یہ کانفرنس اتوار کے روز لاہور میں بلائی جائے گی۔
پاکستان کوبڑا معاشی اور خارجی دھچکا،قرض واپسی مؤخر کرنے کی حکومتی کوششیں ناکام، متحدہ عرب امارات نے پاکستان سے 17 اپریل تک 2ارب ڈالرز کا قرضہ واپس مانگ لیا 2 ارب ڈالر اسی مہینے کے آخر میں ابوظہبی کو واپس کرینگے، رقم اکاؤنٹ میں سیف ڈپازٹ کے طورپر موجود تھی، رقم پر 6 فیصد کی شر...
باقی رقم ڈیوٹی ٹیکسوں اور آئی کمپنیوں و ڈیلر مارجن کی مد میں وصول کی جارہی ہے حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی لاگو نہیں کیا گیا ،ذرائع وفاقی حکومت کی جانب سے مہنگا کیا جانے والا پیٹرول 271۔27 جبکہ ڈیزل 496۔97 روپے فی لیٹر کے حساب سے درآمد کئے جانے کا انکشاف ہ...
جماعت اسلامی کا پیٹرول قیمتوں میں اضافہ مسترد، عوام پر پیٹرول بم قرار حکمران عیاشیاں کم کرنے کو تیار نہیں، مہنگے جہاز اور گاڑیاں عوام پر بوجھ ہیں امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو مسترد کرتے ہوئے اسے عوام پر پیٹرول بم ...
افغانستان میں موجود محفوظ پناہ گاہیں فتنہ الخوارج کیلئے ڈھال بن گئیں طالبان دہشت گردوں کوتحفظ اور دوبارہ منظم ہونے کا موقع فراہم کررہی ہیں افغانستان میں موجود محفوظ پناہ گاہیں فتنہ الخوارج کیلئے ڈھال بن گئیں ہیں۔عالمی جریدے کا افغانستان میں فتنہ الخوارج کی محفوظ پناہ گاہوں کی...
موٹرسائیکل سواروں کو ماہانہ 20لیٹر پیٹرول100 روپے قیمت پر دینے کا اعلان،نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا، ٹرک، گڈز اور انٹرسٹی ٹرانسپورٹ کو ڈیزل پر سبسڈی ملے گی وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں سارے وزرائے اعلیٰ، فوجی قیادت اور دیگر قائدین شریک تھے،وزیرپیٹرولیم، وزیر خزانہ...
ایرانی اعلیٰ کمانڈر کی ممکنہ زمینی کارروائی کے خطرے کے پیش نظر فوج کو سخت ہدایات جاری ، دشمن کی نقل و حرکت پر انتہائی باریکی سے نظر رکھی جائے، ہر لمحے کی صورتحال سے آگاہ رہا جائے دشمن نے زمینی حملے کی کوشش کی تو اسے بھرپور جواب دیا جائے گا، امریکا ، اسرائیل کی کسی بھی ممکنہ زمی...
دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات نہ ہونے پر شدید تحفظات کا اظہار عمران خان ، بشریٰ بی بی سے ملاقاتوں پر پابندی سوالیہ نشان قرار،پریس کانفرنس وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے دہشت گردی، سیاسی صورتحال اور پیٹرول بحران سمیت متع...
شہدا کی تعداد 1 ہزار 318 ہوگئی، حزب اللہ نے اسرائیلی فوجیوں پر تاڑ توڑ حملے کئے 48 فوجی زخمی ہونے کی اسرائیلی تصدیق، مجتبیٰ خامنہ ای کی حزب اللہ کو خراج تحسین پیش اسرائیل نے لبنان پر مزید فضائی حملے کئے، بیروت سمیت مختلف علاقوں میں بمباری سے سولہ افراد شہید جبکہ چھبیس زخمی ہو...
کیس میں 2 مزید ملزمان اور 1 گواہ کا اضافہ ،آئندہ سماعت پر کیس کا چالان عدالت میں پیش کردیا جائے گا چالان میں بانی پی ٹی آئی ودیگر ملزم نامزد ،تفتیشی افسر طبعیت ناسازی کے باعث عدالت میں پیش نہ ہوسکا ایف آئی اے نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور دیگر کیخلاف ممنوعہ فارن فنڈنگ ک...
امریکا کو اپنی جنگ ختم کرنے کیلئے ایران سے ڈیل کرنے کی ضرورت نہیں، اگر وہ مذاکرات کی میز پر آتے ہیں تو اچھا ہوگا، رجیم چینج امریکاکا مقصد نہیں تھا،ٹرمپ کی میڈیا سے گفتگو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے2سے 3ہفتوں میں ایران جنگ سے نکلنے کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کو اپنی جنگ ...
امریکی صدر کے بیانات سے آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی، دنیا میں کوئی بھی امریکی سفارت کاری پر اعتماد نہیں کر سکتا، مجتبیٰ خامنہ ای صحت مند ہیں،ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کا انٹرویو ایران کی جانب سے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا جنگ بندی کی درخواست کا دعوی مسترد کر دیاگیا۔ترجمان ایرانی وز...
کیا کابینہ کی جانب سے ایسی کسی فورس کی تشکیل کی اجازت دی گئی ہے، وفاقی حکومت اس بات کو یقینی بنائے کہ کسی قسم کی خلاف ورزی نہ ہو،سماعت کے دوران عدالت کا استفسار سزا یافتہ انسان کیلئے ایسی فورس نہیں بننی چاہیے، سنجیدہ قانونی سوالات اٹھتے ہیں،رہائی فورس کی تشکیل قانون اور آئینی ح...