... loading ...
بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب وکٹوریہ بیس پر ڈرونز اور راکٹوں سے حملہ، آگ بھڑک اٹھی ،8 افراد زخمی ،عراقی مزاحمتی تنظیم کی امریکی سفارتخانے کو نشانہ بنانے کی کوشش،روسی ٹی وی کا دعویٰ
امریکا اور اسرائیل کی جانب سے17 ویں روز ایران پر حملوں کا سلسلہ جاری ، اسرائیل کے وسطی علاقوں میں ایران کی جانب سے میزائل فائر کیے جانے کی اطلاع پرسائرن بج اٹھے، اسرائیلی میڈیا
عراقی مزاحمتی تنظیم نے بغداد انٹرنیشنل ایٔرپورٹ کے قریب وکٹوریہ بیس پر ڈرونز اور راکٹوں سے حملہ کردیا۔روسی ٹی وی نے دعویٰ کیاہے کہ بغداد انٹرنیشنل ایٔرپورٹ کے قریب وکٹوریہ بیس پر ڈرونز اور راکٹوں سے حملے میں 10 امریکی فوجی ہلاک ہوگئے، حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی ،8 افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔عراقی مزاحمتی تنظیم نے گزشتہ روز بھی وکٹوریہ بیس پر ڈرون حملے کی ویڈیو جاری کی تھی۔امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے اور جنگ کے 17 ویں روز مشرق وسطیٰ کے مختلف علاقوں میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔رپورٹس کے مطابق تہران میں اسرائیل نے ایک بار پھر فضائی حملوں کی نئی لہر شروع کی، جس کے بعد ایرانی میڈیا نے اطلاع دی کہ دارالحکومت کے اوپر ایرانی فضائی دفاعی نظام نے مبینہ دشمن اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے کارروائی کی۔خلیجی خطے میں بھی صورتحال کشیدہ رہی۔ حکام کے مطابق دبئی ایٔرپورٹ کے قریب ایک ڈرون سے متعلق واقعے کے بعد فیول ٹینک کے قریب آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث پروازوں کا نظام عارضی طور پر متاثر ہوا۔اسی طرح فجیرہ کے صنعتی علاقے میں بھی ڈرون حملے کے بعد آگ لگنے کی اطلاعات سامنے آئیں۔ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی کارروائیوں میں ایران کے ڈرون بنانے والے کارخانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور ایران کی ڈرون سازی کی صلاحیت کو شدید نقصان پہنچایا گیا ہے۔دوسری جانب اسرائیل کے وسطی علاقوں میں اس وقت فضائی حملے کے سائرن بج اٹھے جب ایران کی جانب سے ایک میزائل فائر کیے جانے کی اطلاع ملی۔اسی دوران عراق میں پی ایم ایف کے ہیڈکوارٹر پر فضائی حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں کم از کم تین افراد زخمی ہو گئے۔ عراقی فضائی دفاعی نظام نے بغدار میں امریکی سفارتخانے اور بلد ایٔربیس کے قریب ڈرونز کو بھی نشانہ بنانے کی کوشش کی۔دریں اثنا لبنان کے جنوبی علاقوں میں اسرائیلی حملے جاری ہیں اور اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ وہ حزب اللہ کے خلاف محدود زمینی کارروائیاں بھی کر رہی ہے۔ لبنان میں اب تک اموات کی تعداد 850 تک پہنچ چکی ہے جن میں 100 سے زائد بچے بھی شامل ہیں۔
رقم کی وصولی کے سلسلہ میںخواتین دوکان کی چھت پرچڑھ گئیں جس سے کمزورچھت اچانک زمین بوس ہوگئی،ضلعی انتظامیہ متعدد کی حالت تشویشناک علاقہ بھرکی فضاسوگوار،وزیراعلیٰ پنجاب کانوٹس، رپورٹ طلب کرلی، لواحقین سے اظہارتعزیت بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کی رقم وصولی کے دوران دوکان کی چھت گر...
بروقت فیصلوں کی بدولت اس وقت ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مناسب مقدار موجود ہے،شہباز شریف ملکی معیشت کے استحکام اور عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس میں بات چیت وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان عالمی سطح پر جاری کشیدگی کے پیش نظر کسی بھی ق...
سروے میں 100فیصد موٹرسائیکل سوار دھوکا دینے میں ملوث نکلے ،ڈی آئی جی ٹریفک آئی جی سندھ کے احکامات پر عید کے بعد بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا شہر قائد کے موٹرسائیکل سواروں نے ای چالان سسٹم کو بھی ہرادیا ، ڈی آئی جی ٹریفک نے انکشاف کیا سروے میں 100 فیصد موٹرسائیکل س...
اصفہان میں15 افراد شہید، کئی زخمی ہو گئے،لبنان میں حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں جاری ،ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے موجودہ شرائط امریکا کیلئے قابل قبول نہیں ہیں، امریکی صدر ٹرمپ اسرائیل میںایرانی پاسداران انقلاب کے میزائل حملے سے بڑے پیمانے تباہی ، متعدد مقامات پر آگ...
کراچی اور سندھ کے خلاف منفی بات نہ کی جائے،میں سیاسی کارکن ہوں،ہم ہوں یا نہ ہوں، صوبہ اورشہر ہمیشہ قائم رہیں گے ، پروپیگنڈا نہیں کریں گے، وزیراعظم کے یوتھ پروگرام کو لایا جائے گا سوشل میڈیا ویڈیوبنا کر فنکار نہیں بنائیں، نوازشریف جیل جا سکتے ہیںملک کو نقصان نہیں پہنچاسکتے، میںغل...
اسرائیلی وزیر اعظم زندہ ہیں تو وہ ایرانی حملوں کا ہدف رہیں گے، بچوں کا قاتل قراردیتے ہوئے سخت بیان نیتن یاہو محفوظ اور ہلاکت سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں، اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے خبروں کو مسترد کردیا ایران کی پاسداران انقلاب نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف سخت بی...
مسلح افواج کی کارروائیوں میں 912 زخمی،دہشتگردوں کی44 پوسٹوں پر قبضہ 229 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور توپیں تباہ کی گئیں، وزارت اطلاعات کا بیان آپریشن غضب لِلحق کے تحت پاکستان کی مسلح افواج کی کارروائیوں میں دہشتگردوں اور افغان طالبان کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ وز...
عراق کی مزاحمتی فورسز نے امریکا کا ری فیولنگ طیارہ مار گرایا ، امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کو میزائلوں سے نشانہ بنانے کا دعوی ایران کے خلاف جاری فضائی بمباری کے دوران امریکی طیارہ مغربی عراق میں گرکر تباہ ہوگیا۔ایران کی ختم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹر نے دعوی کیا ہے کہ عراق کی م...
بصورت دیگر 26 مارچ سے پٹرول پمپس کی بندش کا سلسلہ شروع ہو جائے گا 21 روپے پیٹرولیم لیوی بڑھائی، باقی 36 روپے فی لیٹر کس کی جیب میں گئے؟ آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن (اے پی پی ڈی اے)نے حالیہ قیمتوں میں اضافے اور ڈیلرز کے مارجن میں عدم اضافے کے خلاف عیدالفطر کے بعد مل...
عمران خان کا علاج ذاتی معالجین کی نگرانی اور فیملی کی موجودگی میں شفاء انٹرنیشنل اسپتال میں فوری طور پر کرایا جائے تحریک انصاف کی منزل حقیقی آزادی ہے اور اس کے حصول تک جدوجہد جاری رہے گی،پریس کانفرنس سے خطاب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے مطالبہ کیا ہے کہ سابق ...
شرارت کی سیاست نہیں قائد اعظم کی سیاست کریں گے،سندھ کی ترقی کے نقش قدم پر چلیں گے،نہال ہاشمی ایم کیو ایم والے ہمارے پاکستانی ہیں، ناراضگی چھوٹی چیز ہے ان کو منا لیں گے ، مزار قائد پر میڈیا سے گفتگو گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ شرارت کی سیاست نہیں قائد اعظم کی سیاست کریں...
صدرمملکت کی شہباز شریف کی ایڈوائس پر نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری ،تقرری کیلئے کمیشن آف اپائنٹمنٹ پر دستخط کر دیے،آصف زرداری کی مبارک باد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا نواز شریف،شہباز شریف ، آصف علی زرداری کا شکریہ،حلف لینے کے بعد اپنی ترجیہات بتاؤں گا، ایم ...