... loading ...
شاہد خاقان عباسی،مصطفی نواز کھوکھر ، اسد قیصر، اخونزادہ حسین یوسف زئی اور خالد یوسف چوہدری نے بدھ کی شب حکومتی مذاکرات کی آفر پر مشاورتی نشست میں مثبت جواب دینے کا فیصلہ
رانا ثنا اللہ کے بیانات کا باریک بینی سے جائزہ ،پی ٹی آئی قیادت کے مشورے پر محمود اچکزئی اور راجا ناصر عباس جلد اہم حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں کرکے عوام کو بھی آگاہ کریں گے،ذرائع
اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے مذاکرات کے حوالے سے حکومت کو مثبت جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے، محمود خان اچکزئی اور راجہ ناصر عباس جلد اہم حکومتی شخصیات سے رابطہ کریں گے۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں بدھ کی شب اپوزیشن اتحاد کی مشاورتی نشست ہوئی جس میں محمود خان اچکزئی، علامہ ناصر عباس شریک ہوئے، مشاورتی نشست میں شاہد خاقان عباسی اور مصطفی نواز کھوکھر نے بھی شرکت کی۔مشاورتی عمل میں اسد قیصر، اخونزادہ حسین یوسف زئی اور خالد یوسف چوہدری شریک ہوئے، اجلاس میں ارکان نے حکومت کی مذاکرات کی آفر پر مشاورت کی، اپوزیشن ارکان نے رانا ثنا اللہ کے بیانات کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ذرائع اپوزیشن اتحاد کے مطابق سلمان اکرم راجہ، شاہد خاقان عباسی اور پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت نے اپوزیشن اتحاد سربراہان کو حکومت سے رابطے کرنے کا مشورہ دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس اپوزیشن اتحاد کی فیصلوں کے بعد مذاکراتی عمل پر پیشرفت کریں گے، سربراہ اپوزیشن اتحاد ساتھیوں کے اعتماد کے بعد رمضان المبارک میں اہم حکومتی شخصیات سے رابطہ کریں گے۔جنید اکبر مشروط مذاکرات کے حامی ہیں جبکہ عاطف خان نے مذاکراتی پیشرفت کی تصدیق کردی ہے۔جنید اکبر کا کہنا ہے کہ ہم سیاسی لوگ ہیں اور مذاکراتی عمل پر یقین رکھتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ مفاہمت اور ڈائیلاگ کے ذریعے مسائل کا حل نکلے، چاہتے ہیں اداروں سے محاذ آرائی ختم ہو لیکن حکومت کو بھی اپنا رویہ اور انداز درست کرنا ہوگا۔جنید اکبر نے کہا کہ ہمیں پولیٹیکل اسپیس نہیں دیتے زبردستی کرتے ہیں تو پھر ایسے میں مذاکرات بھی عمل آگے نہیں بڑھ سکتا، آپ مذاکرات کے لیے ماحول بنائیں ہم بار بار کہتے ہیں ایک قدم آگے بڑھیں گے ہم دو قدم ساتھ دیں گے۔عاطف خان نے کہا کہ ہماری اپوزیشن اتحاد کی نشست ہوئی جس میں تمام جماعتوں کے ارکان شریک ہوئے، اپوزیشن ارکان نے محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کو اعتماد کے ساتھ مذاکرات کا اختیار دے دیا ہے، ہم حکومت کو مذاکرات کا جواب دیں گے اور عوام کو بھی آگاہ کریں گے کہ ہم نے اپنا موقف پیش کر دیا ہے۔عاطف خان نے کہا کہ ہمیں کہا جاتا ہے پاکستان اور آئین کے لیے بات چیت کریں ہم نے اس کے لیے ہامی بھری ہے، گزشتہ شب مذاکرات کے حوالے سے بحث ہوئی اور دونوں رہنماؤں پر اعتماد کیا ہے۔
آئی ایم ایف ممکنہ طور پر یو اے ای کے سفیر سے ملاقات کرکے رول اوور کی نئی یقین دہانی حاصل کرنا چاہے گا، آئی ایم ایف کے اسٹیٹ بینک حکام سے تکنیکی سطح کے مذاکرات جاری پیر سے آئی ایم ایف وفد اور وزارت خزانہ کے حکام کے مابین اسلام آباد میں مذاکرات ہوں گے، سمجھ نہیں آتی میڈیا رول...
افسوسناک واقعہ تور پل کے قریب پیش آیا ،دھماکے سے گھر کا بیشتر حصہ منہدم ہو گیا دھماکے سے متاثر گھر میں بچے افطاری کیلئے لسی خریدنے کیلئے جمع تھے،سکیورٹی ذرائع بلوچستان کے علاقے چمن میں گھر کے اندر سلنڈردھماکہ ہوا ہے جس میں بچوں سمیت 8افراد جاں بحق ہو گئے ۔واقع تور پل کے ایک ...
آصف علی زرداری نے مراد علی شاہ اوروہاب مرتضیٰ کی کراچی صورتحال پر پارٹی قیادت کی سخت کلاس لے لی ، فوری نتائج نہ آنے پر برہمی کا اظہار ،اجلاس میں سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا بتائیں پیسے، اختیارات کس چیزکی کمی ہے، یہاں سڑکیں تاخیر سے بنتی ہیں تو محسن نقوی سے پوچھ لیں انڈرپاس ساٹھ...
میرے ڈاکٹروں کو مجھ تک رسائی دی جائے،عمران خان نے کہا تھا کہ یہ لوگ مجھے مار دیں گے، اب سمجھ آتا ہے کہ وہ بالکل ٹھیک کہہ رہے تھے،عمران سے آج کسی کی ملاقات نہ ہوسکی، عظمی خان بانی کو الشفا انٹرنیشنل اسپتال لے کر جائیں ان کا طبی ڈیٹا ان کے ڈاکٹرز کے پاس ہے، یہ لوگ بہت جھوٹ بول چ...
کراچی کی سڑکوں کی بحالی کیلئے 8ارب، گل پلازہ متاثرین کیلئے 7ارب معاوضہ منظور آئی آئی چندریگر روڈ پر تاریخی عمارت کے تحفظ کیلئے ایک ارب 57 کروڑ روپے مختص سندھ کابینہ نے شہر کراچی کی سڑکوں کی بحالی کے لیے 8 ارب 53 کروڑ روپے اور گل پلازہ آتشزدگی متاثرین کے لیے 7 ارب روپے معاو...
فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی، زخمی اور لاشیں ڈی ایچ کیو بھکر منتقل وفاقی وزیرداخلہ کاشہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش پنجاب کے ضلع بھکر کی سرحد پر قائم بین الصوبائی چیک پوسٹ داجل پر خودکش حملہ ہوا جس میں 2 پولیس اہلکار شہید اور 1 زخمی ہوگیا۔تفصیلات ک...
ناصر عباس، سلمان اکرم، عامر ڈوگر، شاہد خٹک و دیگر ارکانِ اسمبلی احتجاج میں شریک احتجاج میں بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالجین سے معائنہ کرانے کا مطالبہ سامنے آیا ہے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر اپوزیشن نے احتجاج شروع کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کے م...
21 جولائی 2025 کا حکم اس بینچ نے دیا جو قانونی طور پر تشکیل ہی نہیں دیا گیا تھا قواعد کے تحت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ہی ماسٹر آف دی روسٹر ہیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں بڑا فیصلہ کرتے ہوئے وزیر اعظم اور وفاقی کابینہ کیخلاف توہینِ عدالت کی کار...
حملہ آوروں نے فائرنگ کے بعد دو گاڑیوں کو آگ لگادی اور فرار ہو گئے، عینی شاہدین حملے کی نوعیت واضح نہیں ہوسکی، علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا، اسسٹنٹ کمشنر بلوچستان کے ضلع پنجگور کے سرحدی علاقے چیدگی دستک میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے، حملہ آورو...
فضائی کارروائی کے دوران ننگرہار میں چار، پکتیکا میں دو اور خوست میں ایک ٹھکانہ تباہ، بہسود میں ایک ہی گھر کے 17 افراد ہلاک ہوئے ہیں،مارے گئے خوارجیوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے، سیکیورٹی ذرائع ان حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں، افغان طالبان کی وزارت...
یہ کیا ظلم تھا؟ کیسا انصاف ہے 180 سیٹوں والا جیل میں اور 80 سیٹوں والا وزیراعظم ہے،جماعت اسلامی قرارداد کی حمایت سے شریک جرم ، حافظ نعیم سے کوئی جا کر پوچھے کیا وہ سندھودیش کے حامی ہیں؟ ہمارے ہوتے ہوئیسندھو دیش کا خواب خواب ہی رہیگا، سندھو دیش نہیں بن سکتا،جو سب ٹیکس دے اس کو کو...
حکومت ناکام نظر آرہی ہے ،دہشت گردی کیخلاف حکومتی اقدامات اور معاشی پالیسی پر شدید تشویش کا اظہار بورڈ آف پیس میں ہم ڈھٹائی سے وہاں پہنچے اور کسی کو اعتماد میں نہیں لیا گیا،مصطفیٰ نواز کھوکھر کی پریس کانفرنس اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں نے دہشت گردی کے ...