... loading ...
میرے ڈاکٹروں کو مجھ تک رسائی دی جائے،عمران خان نے کہا تھا کہ یہ لوگ مجھے مار دیں گے، اب سمجھ آتا ہے کہ وہ بالکل ٹھیک کہہ رہے تھے،عمران سے آج کسی کی ملاقات نہ ہوسکی، عظمی خان
بانی کو الشفا انٹرنیشنل اسپتال لے کر جائیں ان کا طبی ڈیٹا ان کے ڈاکٹرز کے پاس ہے، یہ لوگ بہت جھوٹ بول چکے ہیں، بانی کی مانیٹرنگ نہیں ہو رہی ان کیساتھ ظلم کر رہے ہیں، میڈیا سے گفتگو
بانی پی ٹی آئی عمران خان سے آج بھی کسی کی ملاقات نہ ہوسکی، علیمہ خان نے بہنوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج بشری بی بی کی بھابھی ان سے ملاقات کرکے آئی ہیں، بانی نے پیغام دیا ہے کہ انھیں نظر نہیں آرہا، میرے ڈاکٹروں کو مجھ تک رسائی دی جائے۔اڈیالہ روڈ داہگل ناکہ پر دھرنا ختم کرنے سے قبل ڈاکٹر عظمیٰ خان اور نورین نیازی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے انہیں کہا ہے کہ بانی کو الشفا انٹرنیشنل اسپتال لے کر جائیں ان کا طبی ڈیٹا ان کے ڈاکٹرز کے پاس ہے، یہ لوگ بہت جھوٹ بول چکے ہیں، بانی کی مانیٹرنگ نہیں ہو رہی ان کے ساتھ ظلم کر رہے ہیں، پہلے ایاز صادق نے کہا کہ دو ڈاکٹرز کو جیل بھیج دیتے ہیں، پھر بتایا گیا کہ محسن نقوی سے کانفرنس کال پر بات ہو رہی ہے، جو کانفرنس کال میں شامل تھے وہ خود ہی یہ واضح کریں۔انہوں نے کہا کہ بتایا گیا کہ محسن نقوی گارنٹی دے رہے ہیں کہ الشفاء منتقل کریں گے، سرکاری ڈاکٹر نے جو رپورٹ بنائی میری بہن نے کہا کہ یہ رپورٹ ہی ٹھیک نہیں، جن ڈاکٹرز نے بانی کا معائنہ کیا وہ پریس کانفرنس کیوں نہیں کر رہے، کیوں نہیں بتاتے کہ جو علاج کر رہے وہ ٹھیک ہے، ہمیں سمجھ آگئی ہے جتنی محنت ہو رہی ہے یہ فیملی اور ذاتی ڈاکٹروں کو ان تک رسائی نہیں دے رہے، ہمیں سمجھ آ گئی کہ یہ کیا چیز چھپا رہے ہیں، آپ نے بانی کو قید تنہائی میں کیوں رکھا ہوا ہے، مطالبہ ہے ان کا مکمل معائنہ ذاتی ڈاکٹروں سے فیملی کی موجودگی میں کیا جائے، جب تک بانی اسپتال نہیں پہنچتے اور جب تک ذاتی معالج ہمیں نہیں بتائیں گے ہم کسی کی بات پر یقین نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں جیل کے لئے کوئی آفر نہیں آئی تھی، ہمیں تو شفاء انٹرنیشنل کی آفر کی گارنٹی آئی تھی، گوہر صاحب کا فون آیا، جلدی سے ذاتی معالجین کو بتا دیں کہ ان کو جیل جانا ہے، آنکھ کے مسئلے کے پیچھے کچھ اور وجوہات ہیں جس کی وجہ سے یہ سب ہو رہا ہے۔ڈاکٹر عظمی نے میڈیا ٹاک میں کہا کہ جن پر ہمارا اعتبار ہے جب تک وہ نہیں ہوں گے ہمیں تسلی نہیں ہو گی یہ جو چھپا رہے ہیں اس کے پیچھے کوئی وجہ ہے اگر کوئی بیماری ہے تو اس کو سامنے لیکر آئیں چھپا کیوں رہے ہیں؟ بانی کی میڈیکل رپورٹ میں بیماری کا نام نہیں ہے، علاج تب تک شروع نہیں ہو سکتا جب تک اس کی وجہ کا پتہ نہ ہو، ہمیں ملنے کیوں نہیں دے رہے، بانی نے کہا تھا کہ مجھے مار دیں گے اب سمجھ آتی ہے کہ وہ بالکل ٹھیک کہہ رہے تھے۔نورین نیازی نے کہا کہ بڑے طریقے سے یہ وقت آیا ہے پہلے ہماری ملاقاتیں بند کی گئیں، آپ چھوٹے چھوٹے سوال نہ کریں بانی کے لئے آواز اٹھائیں، بانی کو کوئی میڈیکل ایشو نہیں تھا یہ پہلے بھی لوگوں کے ساتھ ایسا کر چکے ہیں لیکن یہ ایسا سوچیں بھی نہ یہ بچیں گے نہیں۔
آصف علی زرداری نے مراد علی شاہ اوروہاب مرتضیٰ کی کراچی صورتحال پر پارٹی قیادت کی سخت کلاس لے لی ، فوری نتائج نہ آنے پر برہمی کا اظہار ،اجلاس میں سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا بتائیں پیسے، اختیارات کس چیزکی کمی ہے، یہاں سڑکیں تاخیر سے بنتی ہیں تو محسن نقوی سے پوچھ لیں انڈرپاس ساٹھ...
کراچی کی سڑکوں کی بحالی کیلئے 8ارب، گل پلازہ متاثرین کیلئے 7ارب معاوضہ منظور آئی آئی چندریگر روڈ پر تاریخی عمارت کے تحفظ کیلئے ایک ارب 57 کروڑ روپے مختص سندھ کابینہ نے شہر کراچی کی سڑکوں کی بحالی کے لیے 8 ارب 53 کروڑ روپے اور گل پلازہ آتشزدگی متاثرین کے لیے 7 ارب روپے معاو...
فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی، زخمی اور لاشیں ڈی ایچ کیو بھکر منتقل وفاقی وزیرداخلہ کاشہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش پنجاب کے ضلع بھکر کی سرحد پر قائم بین الصوبائی چیک پوسٹ داجل پر خودکش حملہ ہوا جس میں 2 پولیس اہلکار شہید اور 1 زخمی ہوگیا۔تفصیلات ک...
ناصر عباس، سلمان اکرم، عامر ڈوگر، شاہد خٹک و دیگر ارکانِ اسمبلی احتجاج میں شریک احتجاج میں بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالجین سے معائنہ کرانے کا مطالبہ سامنے آیا ہے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر اپوزیشن نے احتجاج شروع کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کے م...
21 جولائی 2025 کا حکم اس بینچ نے دیا جو قانونی طور پر تشکیل ہی نہیں دیا گیا تھا قواعد کے تحت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ہی ماسٹر آف دی روسٹر ہیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں بڑا فیصلہ کرتے ہوئے وزیر اعظم اور وفاقی کابینہ کیخلاف توہینِ عدالت کی کار...
حملہ آوروں نے فائرنگ کے بعد دو گاڑیوں کو آگ لگادی اور فرار ہو گئے، عینی شاہدین حملے کی نوعیت واضح نہیں ہوسکی، علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا، اسسٹنٹ کمشنر بلوچستان کے ضلع پنجگور کے سرحدی علاقے چیدگی دستک میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے، حملہ آورو...
فضائی کارروائی کے دوران ننگرہار میں چار، پکتیکا میں دو اور خوست میں ایک ٹھکانہ تباہ، بہسود میں ایک ہی گھر کے 17 افراد ہلاک ہوئے ہیں،مارے گئے خوارجیوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے، سیکیورٹی ذرائع ان حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں، افغان طالبان کی وزارت...
یہ کیا ظلم تھا؟ کیسا انصاف ہے 180 سیٹوں والا جیل میں اور 80 سیٹوں والا وزیراعظم ہے،جماعت اسلامی قرارداد کی حمایت سے شریک جرم ، حافظ نعیم سے کوئی جا کر پوچھے کیا وہ سندھودیش کے حامی ہیں؟ ہمارے ہوتے ہوئیسندھو دیش کا خواب خواب ہی رہیگا، سندھو دیش نہیں بن سکتا،جو سب ٹیکس دے اس کو کو...
حکومت ناکام نظر آرہی ہے ،دہشت گردی کیخلاف حکومتی اقدامات اور معاشی پالیسی پر شدید تشویش کا اظہار بورڈ آف پیس میں ہم ڈھٹائی سے وہاں پہنچے اور کسی کو اعتماد میں نہیں لیا گیا،مصطفیٰ نواز کھوکھر کی پریس کانفرنس اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں نے دہشت گردی کے ...
خالد مقبول اور مصطفیٰ کمال کی پریس کانفرنس آئین سے ناواقفیت کی واضح علامت ہے وفاقی وزیر کے بیانات سے سوال پیدا ہوتا ہیکیایہ وفاقی حکومت کی پالیسی ہے؟ ردعمل سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ خالد مقبول صدیقی اور مصطفیٰ کمال کی پریس کانفرنس ان کی کم علمی اور آئ...
یہاں کچھ لوگ سیاسی فیکٹریاں لگائے بیٹھے ہیں، کسی بھی معاملے کو سیاسی بنا دیتے ہیں کوشش کامیاب ہوتی ہے سازش کبھی نہیں ہوتی ، ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے،خطاب گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ سندھ کے لوگوں نے ہمیں سنجیدہ لینا شروع کردیا ہے۔گورنر ہاؤس کراچی میں افطار عشائیے...
عمران خان کی صرف ایک آنکھ کا مسئلہ نہیں بلکہ ان کی زندگی خطرے میں ہے ، وہ ہمارا بھائی ہے ہمیں ان کی فکر ہے اور ہم اپنے بھائی کیلئے ہر حد پر لڑیں گے سابق وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کی صرف ایک آنکھ کا مسئلہ نہیں بلکہ ان کی زندگی خطرے میں ہے، وہ ہمارا...