وجود

... loading ...

وجود

عمران خان کی اسیری اور جناب زرداری

جمعه 20 فروری 2026 عمران خان کی اسیری اور جناب زرداری

ماجرا/ محمد طاہر

یہ نفسیات کی عجیب گتھی ہے، انسان نارسا چیزوں کو بے توقیر کرنے پر تلا رہتا ہے، عزت بھی ایک ایسی ہی شے ہے۔ اگر میسر نہ ہوتو وہ خود عزت کی بے عزتی کرتا رہتا ہے۔صدر مملکت آصف علی زرداری جب وہاڑی میں خطاب فرما رہے تھے، تو کیا وہ اپنے ماضی سے لڑ رہے تھے یا مستقبل کے اندیشوں سے دوچار تھے۔ عمران خان کو ہدف بناتے ہوئے وہ اپنی قیمت کا تعین کرارہے تھے، یا عمران خان کو حاصل احترام سے نبرد آزما تھے؟یہ سوال ہماری سیاسی تاریخ سے ہی نہیں سماجی رویے سے بھی جڑا ہے۔ آخر عوام کی اکثریت عمران خان کے ایام زنداں کا احترام کیوں کرتی ہیں اور جناب زرداری کی اسیری کو کیوں فراموش رکھتی ہے؟
صدر زرداری حالیہ دنوں میں متوقع اٹھائیسویں ترمیم کے دباؤ میں ہیں،اُنہیں اتحادی حکومت سے بھی گلے ہیں، دوسری طرف ماریو پوزو کے ناول گاڈ فاڈر کی عملی تصویر بن جانے والا اُن کے دوستوں کا ”سسٹم” عملاً سندھ حکومت کے متوازی فعال ہے۔ منظم جبر پر قائم اس نظام میںوہ ایک ایسے حصہ دار بن چکے ہیں جنہیں دولت سمیٹنے کی آزادی تو میسر ہے مگر سیاسی حرکیات میں خود کو متعلق رکھنے یا اعتراض اُٹھانے کی گنجائش نہیں۔ مدت ہوئی”ایک زرداری سب پر بھاری” کا نعرہ کہیں سنائی نہیں دیا۔ دل کی کیا مجال کہ کبھی طوافِ کوئے ملامت کو جائے ، اُدھرپندار کا صنم کدہ پہلے بھی کہاں آباد تھا جو ویرانی کا احساس دلائے۔ لے دے کہ ذرا سی ‘آناکانی’ باقی رہ جاتی ہے، جس پر’زہری’ بنا کر مسلط نواب شاہ کے علی حسن بروہی کا،حلقہ پی بی 21حب سے بطور رکن صوبائی اسمبلی کامیابی کا نوٹیفکیشن ختم کر دیا جاتا ہے۔ سسٹم کے پسندیدہ سیکریٹریز اکھاڑ پھینکے جاتے ہیں۔ نیب اپنی زندگی کا احساس دلانے لگتا ہے۔ سندھ حکومت بے یقینی کی گرداب میں چلی جاتی ہے۔ کماؤ پوت وزراء کی ادارے چٹکیاں لینا شروع کر دیتے ہیں۔ اس پس منظر میں طاقت ور اشرافیہ کے ‘ناپسندیدہ ‘نمائندے فیصل واوڈا صدر سے ملتے ہیں۔ بعد ازاں ایک ملاقات وزیراعظم شہباز شریف بھی فرماتے ہیں جس میں نظر آنے والا تناؤ موضوع بحث بن جاتا ہے۔کیا اس فضا میں عمران خان کی قید صدر زرداری کا موضوع ہو سکتی تھی؟ظاہر ہے وہ جھنجھلائے ہوئے ہیںاور توجہ پانے اور بھٹکا نے کے متضاد رویے سے دوچار ہیں۔
جناب زرداری کو اور کچھ بھی آتا ہو، بس بولنا نہیں آتا۔ ان کی خاموشی کو اسرار کی تہوں میں لپیٹ کر دکھایا جا سکتا ہے ، جیسا کہ میڈیا کے لے پالک ڈھنڈوریے کرتے بھی ہیں۔ مگر ان کی گویائی ایک بوجھ کی طرح ثابت ہوتی ہے۔ عمران خان کے خلاف ان کی زبان کے ٹانکے ٹوٹے تو ان کی اسیری کے تمام راز بھی متوازی ابلاغ کے دھاروں پہ ایسے بہے کہ احساس ہونے لگا روزِ قیامت اعمال نامہ ہاتھوں میں کیسے تھمایا جائے گا۔ یا ستار العیوب!!امان امان!!
تاحیات استثنیٰ کے غبار ے میں لپٹے صدر زرداری نے کہا کہ اُنہوں نے چودہ سال کی جیل کاٹی۔ جیل سختی سے گزرتی تو ایک ایک دن صدر کو یاد رہتا ، مگر چونکہ یہ آسانی اور آسائش کے دنوں سے مختلف نہ تھی، لہٰذا یاد نہ رہا کہ اُنہوں نے چودہ برس نہیں ، گیارہ برس جیل میں گزارے۔یہ دروغ بھی فروغ پزیر رہتا اگر وہ عمران خان کے ساتھ اپنے پرآسائش دنوں کا موازنہ نہ کرتے۔ اُن کے گیارہ سال سامنے کر دیے گئے۔ اُن کا پہلا دور اسیری محترمہ بے نظیر بھٹو کی 1990 میں پہلی برطرفی کے بعد 10ستمبر 1990 تا 7 فروری 1993
تک کل 986 دنوں کا ہے جس میں جناب نے 350دن اسپتال میں گزارے۔ جناب زرداری کی دوسری قید نوازشریف کے دوسرے دورِ حکومت میں شروع ہوئی اور جنرل مشرف کے دور میں ایک خاموش معاہدے پر ختم ہوئی ۔ یہ مدت4نومبر 1996ء سے 22نومبر 2004 ء تک کل 2,967 دنوں پر محیط ہے جس میں تقریباً 1,483دن اسپتال میں گزارے گئے۔ ان کا تیسرا زندانی دور 10جون 2019 ء سے 12دسمبر 2019 تک 186دنوں پر مشتمل ہے، یہ بھی اسپتال میں گزارے گئے62دنوں کے ساتھ یادگار ہے۔ اگر مجموعی طور پر دیکھیں تو ان کی کل قید کے4,139 دنوں (11.3 سال) میں سے تقریباً 1,895دن یعنی کچھ کم آدھی مدت اُنہوں نے اسپتال میں گزاری۔ جناب زرداری نے عمران خان کی بیماری کا مذاق تو اڑایا مگر شاید اُنہیں یاد نہیں رہا کہ وہ اسپتال میں اپنی آدھی مدت اسیری جعلی بیماریوں کے بہانے گزارتے رہے۔ اپنی اسیری کے عرصے میںجناب زرداری کو جو بیماریاں لگیں وہ بھی اپنی مثال آپ ہیں۔ کبھی وہ بھولنے کی بیماری میں مبتلا ہوئے تو کبھی ڈپریشن نے اُنہیں آلیا۔ کبھی اُنہوں نے دل پکڑا اور تین اسٹنٹ ڈالنے کی گنتی کرائی، تو کبھی اسی دل میں خون اور آکسیجن کی کمی (Ischemic) کے مرض کا رونا رویا۔ وہ بلڈ پریشر کے پریشر میں بھی رہے اور شوگر کے شکار بھی ۔ اُنہیں بھی پلیٹلیٹس کی کمی کا سامنا رہتا تھا۔ جوڑوں کا درد اُنہیں رہا، سنسری پیلی فیلر یعنی سنیل فیور (Snail Fever) کے بھی وہ شکار ہوئے۔ شسٹوسومیاسس (Schistosomiasis)جیسی پیراسائٹک بیماری بھی لاحق ہوئی اور خودمختار اعصابی نظام کو متاثر کرنے والے مرض نے بھی جکڑا۔سروائیکل سپونڈیلوسس سمیت ریڑھ کی ہڈی کے تمام مسائل یہ جھیلتے رہے۔یہ سب کم نہ تھا کہ 9 دسمبر2019 کو پمز کے ترجمان نے انکشاف کر دیا کہ آصف زرداری کی ایم آر آئی کرائی گئی جس سے معلوم ہواکہ ان کی دماغی رگیں سکڑ گئیں اوردماغ چھوٹا ہو گیا ہے۔ اتنی ساری بیماریوں کے بعد تو منا بھائی ایم بی بی ایس کی فلم کا ایک کردار’ سبجیکٹ ‘یاد آتا ہے۔ اس فرق کے ساتھ کہ یہاں سبجیکٹ کا علاج ”ایوان صدارت” تشخیص ہوا ۔ سرے محل کیس میں خود جناب زرداری لندن کورٹ میں یہ تحریری طور پر بیان دے چکے ہیں کہ وہ ڈیمنشیا کے مریض ہیں۔یہ ہرگز تصور نہ کیجیے کہ ایک ڈیمنشیا کے مریض افواج پاکستان کے سپریم کمانڈر بھی ہیں۔ کیونکہ سب جانتے ہیں کہ یہ بیماریاں درحقیقت کیا ہیں۔امراض کے ان گاڑھے ناموں سے دھوکا نہ کھائیں۔
جناب زرداری کواپنی پر آسائش ایام اسیر ی میںان بیماریوں کی” سہولتوں” کے علاوہ بے شمار آسانیاں بھی دی گئی تھیں۔ اُن کے پاس ایک مساج چیئر ہمیشہ رہتی تھی۔ اُن کے بلڈ پریشر اور شوگر کو ہر گھنٹے چیک کیا جاتا تھا۔اُنہیںجیل میں پندرہ سے زائد مشقتی (خدمت پر مامور ) دیے گئے تھے، جن میں سے کچھ سرکاری نوکری پر لگائے گئے۔ یہ مشقتی جیل میں اُن کے سارے کام کرتے تھے، دودھ دینے سے لے کر مساج کرنے تک کے کام جن میں شامل تھے۔ سپرنٹنڈنٹ اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ خدمت گار تھے،فون میسر تھا،ملاقاتوں کا زبردست پروٹوکول رائج تھا۔ ماڑی کے اوپر ایک فلور میں ایک مخصوص ایریا دیا گیا تھا۔ ناشتے سے لے کر تمام کھانوں تک ہر چیز اُنہیں ہر وقت میسر رہتی تھی۔ سراج درانی اور ملک اسد سکندر سمیت بے شمار لوگ رن رات یہی خدمت بجا لاتے تھے۔ اس کے علاوہ اُنہیں ہر رنگ اور ہر قسم کا مشروب بھی ہمیشہ دستیاب رہتا تھا۔ جیل میں ان تمام سہولتوں کے باوجود زیر تذکرہ بیماریوں کے بہانے پہلے اُنہیںاسپتال اور پھر اکثر
خاموشی سے قریب واقع بنگلوں میں تنہائی مہیا کی جاتی۔ جناب زرداری اسپتال میں بھی کئی کمروں کے ساتھ اور خلوت کے پورے ماحول میں زندگی کرتے تھے۔ اس رنگین ماجرا کی گواہی مرحوم ضیاء شاہد دے گئے کہ جناب زرداری کی میزبانی کا لطف اُٹھانے والوں میں خوبرو اداکارائیں بھی شامل تھیں۔ صدر مملکت اس زندگی کے ساتھ عمران خان پر حملہ آور ہوئے۔ انگریز شاعر الیگزینڈر پوپ نے 1711 میں اپنی ایک نظم سے انگریزی زبان میں ایک ضرب المثل کا خوب اضافہ کیا
”Fools rush in where angels fear to tread”
(احمق وہاں جا گھستے ہیں جہاں فرشتے جانے سے ڈرتے ہیں)
اس ضرب المثل میںلفظ ”فرشتے”پاکستان کی سیاسی لغت کے مخصوص الفاظ میں زیادہ بامعنی بن جاتا ہے۔چنانچہ اب جناب زرداری کو اپنے بچوں کی عمروں اور جیل کی مدت کے درمیان کی کہانیوں کے ساتھ اپنے موقف کی کھکھیڑبھی اُٹھانی پڑ رہی ہے۔اور بچوں کا یہ حال ہے کہ ٹوئٹ کرنے کے بعد حذف کرنی پڑ رہی ہے۔ بھلا عمران خان کی قید کی سختیوں کا موازنہ صدر مملکت آصف علی زرداری کی اسیری سے کب ہو سکتا ہے، جس میں اُن کی جانب سے ڈیل کے معاملات پر خود بے نظیر بھٹو بھی دھوکے کی بدگمانی میں رہتی تھیں۔ یہ قصے تو الگ موضوع ہیں۔ مگر جناب زرداری اپنی پر تعیش قید سے کوئی عزت سمیٹ نہیں سکتے، جو عمران خان اپنی استقامت سے حاصل کر چکے ہیں۔ نایافت گاہے ہدف بنتا ہے۔ یہی مسئلہ عزت کے ساتھ ہے، میسر نہیں تو ہدف ہے۔ جناب زرداری بھی عزت کی بے عزتی کرنے پر تُلے ہیں۔ اور بولے ایسے ہیں کہ خود سمیت خاندان پر بھی بوجھ بن گئے ہیں۔
٭٭٭


متعلقہ خبریں


مضامین
عمران خان کی اسیری اور جناب زرداری وجود جمعه 20 فروری 2026
عمران خان کی اسیری اور جناب زرداری

کوشش کرکے تو دیکھیں! وجود جمعه 20 فروری 2026
کوشش کرکے تو دیکھیں!

بھارت بند ہڑتال وجود جمعه 20 فروری 2026
بھارت بند ہڑتال

بھارتی مسلمانوں پر تشدد وجود جمعرات 19 فروری 2026
بھارتی مسلمانوں پر تشدد

سب سے بڑی بغاوت شعور ہے! وجود جمعرات 19 فروری 2026
سب سے بڑی بغاوت شعور ہے!

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر