... loading ...
جیسے جیسے 2025 اختتام کو پہنچ رہا ہے شہر کا نامکمل انفراسٹرکچر اور تاخیری منصوبے صحت عامہ کو نقصان پہنچا رہے ہیں
کھوکھلے وعدوں کے سائے میں ٹوٹی ہوئی سڑکیں، بند گٹر، بڑھتی آلودگی نے سانس کی بیماریوں میں اضافہ کردیا ہے
جیسے جیسے 2025اپنے اختتام کو پہنچ رہا ہے کراچی کا نامکمل انفراسٹرکچر اور تاخیر کا شکار منصوبے صحت عامہ کو نقصان پہنچا رہے ہیں، کھوکھلے وعدوں کے سائے میں ٹوٹی ہوئی سڑکیں، بند گٹر، اور بڑھتی آلودگی نے سانس کی بیماریوں میں اضافہ کردیا ہے۔رپورٹ کے مطابق پچھلے سال کے دوران بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے شعبے میں دعوں اور زمینی حقیقت کے درمیان واضح فرق دیکھا گیا، سندھ حکومت 2025 میں بھی کئی اہم منصوبوں کو مکمل کرنے میں ناکام رہی، ایک بڑا منصوبہ قیوم آباد سے کراچی میں M-9موٹروے تک بھٹو ہائی وے کی تعمیر تھا۔سندھ حکومت کے اعلان کے مطابق یہ منصوبہ دسمبر 2025 تک مکمل ہونا تھا تاہم مقررہ مدت میں کام مکمل نہیں ہو سکا، نومبر کے آخری ہفتے میں ہونے والی میٹنگ میں وزیر اعلی سندھ کو بتایا گیا کہ قیوم آباد سے قائد آباد تک ہائی وے کو کھول دیا گیا جب کہ M-9 موٹروے تک بمشکل 65 فیصد کام مکمل ہوا ہے۔اسی طرح سندھ حکومت لینڈ ریکارڈ ڈیجیٹائزیشن کے منصوبے پر کئی سالوں سے کام کر رہی ہے لیکن 2025 میں بھی کام مکمل نہیں ہو سکا۔ جنوری 2024 میں بورڈ آف ریونیو نے اس وقت کی نگراں حکومت کو آگاہ کیا کہ اگلے چھ ماہ کے اندر ریونیو ریکارڈ آف رائٹس کو ڈیجیٹائز کر کے ای رجسٹریشن اور ای میوٹیشن سسٹم سے منسلک کر دیا جائے گا۔بورڈ آف ریونیو نے یہ بھی یقین دہانی کرائی کہ پورے صوبے کے سٹی سروے ریکارڈ کو چھ ماہ کے اندر ڈیجیٹل کر دیا جائے گا۔ تاہم 2025 میں بھی یہ منصوبہ مکمل نہیں ہو سکا۔ اس کے ساتھ ساتھ، تقریبا 40 سال گزرنے کے بعد بھی، سندھ حکومت کراچی کے ایک بڑے ہاسنگ پروجیکٹ ہاکس بے اسکیم 42 میں ترقیاتی کام کروانے میں ناکام رہی ہے، اور یہی صورتحال 2025 میں بھی برقرار رہی۔ یہ منصوبہ 1984 میں شروع کیا گیا تھا اور 6000 ایکڑ پر محیط تھا۔تاہم بجلی اور پانی کی فراہمی سمیت ترقیاتی کام نہ ہونے کی وجہ سے اکثر لوگ تاحال اپنے گھر تعمیر کرنے سے قاصر ہیں، اس منصوبے پر عمل درآمد کی ذمہ دار لیاری ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے 2025 میں اعلان کیا تھا کہ وہ پلاٹ ہولڈرز کو لیز جاری کر رہی ہے لیکن سال گزرنے کے باوجود یہ وعدہ پورا نہیں ہو سکا۔علاقائی منصوبہ ساز ڈاکٹر سید نواز الہدی نے کہا کہ کراچی میں جاری میگا پراجیکٹس کے حوالے سے وفاقی اور سندھ حکومتوں کا غیر متوازن رویہ ایک عرصے سے جاری ہے۔ ڈاکٹر الہدی نے کہا کہ “پانی، سیوریج اور ماس ٹرانزٹ سے متعلق منصوبوں کا اعلان دو دہائیاں قبل کیا گیا تھا، لیکن ان کا تعمیراتی کام تاخیر سے شروع ہوا، اور اب ان کی تکمیل میں بھی افسر شاہی رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہے۔ اصولی طور پر، یہ تمام منصوبے مقامی حکومتوں کے اداروں کی نگرانی میں ہونے چاہئیں، جو براہ راست عوام کے سامنے جوابدہ ہوں۔عوامی شکایات کو ہوا دینے کے علاوہ ترقیاتی کاموں میں سست روی نے بھی صحت کی بیماریوں میں اضافے کو اکسایا ہے۔ جناح اسپتال میں کان ناک اور گلے کے شعبہ کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق ڈوگر نے بتایا کہ نامکمل ترقیاتی منصوبوں نے گردوغبار کو جنم دیا، جس سے کراچی میں فضائی آلودگی بڑھ گئی، جس سے فلو، الرجی اور سانس کی دیگر بیماریوں میں 30 سے 35 فیصد اضافہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ نامکمل ترقیاتی منصوبے، ٹوٹی ہوئی سڑکیں، اور ناقص سیوریج سسٹم سانس کے مسائل کی ایک بڑی وجہ ہیں، جو 90 فیصد شہر کو متاثر کر رہے ہیں۔ بند سیوریج لائنیں اور آلودہ ماحول جراثیم کو گھروں میں داخل ہونے دیتے ہیں، جو بچوں کو شدید متاثر کرتے ہیں اور کراچی میں صحت مند زندگی گزارنے کے حالات کو مشکل بنا دیتے ہیں۔سول اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر خالد بخاری نے تصدیق کی کہ کراچی میں گردو غبار کے باعث مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ “مریضوں کی بڑھتی ہوئی آمد کی وجہ سے ہسپتال میں آکسیجن کی مانگ میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ شہر کا نامکمل انفراسٹرکچر اور موسمی حالات صحت مند افراد کو بھی متاثر کر رہے ہیں، جب جسم میں آکسیجن کی سطح کم ہو جاتی ہے تو مناسب سطح کو برقرار رکھنے کے لیے آکسیجن کا انتظام کرنا پڑتا ہے۔
مودی سرکار کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی جاری ،دنیا کو موسمیاتی دباؤ جیسے بڑے چیلنجز درپیش ہیں،پائیدار ترقی ہی واحد راستہ ہے جو عالمی امن کی ضمانت دے سکتا ہے،شہباز شریف پائیدار ترقی ہی واحد راستہ ہے جو عالمی امن کی ضمانت دے سکتا ہے،نوجوان آبادی پاکستان کا سب سے بڑا ا...
اس کا ذمہ دار عاصم منیر ہو گا،ہمیں صبح کال آئی آپ کہیں تو قاسم زمان کو ملاقات کیلئے بھیج دیں ، ہم نے کہا ڈاکٹر کو بھیجنا چاہتے ہیں، کسی سرکاری بندے پر یقین نہیں کرینگے، ڈاکٹر برکی کو بھیجنے سے منع کردیا بانی پی ٹی آئی کا پیغام ملا میری بہنوں کو کہو میرے لیے آواز اٹھائیں، میر...
(رپورٹ: افتخار چوہدری)کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہواجس کے نتیجے میں 4 دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے،کلاشنکوف اور ہینڈ گرینڈ برآمد کرلیا گیا، ہلاک دہشتگردوں میں جلیل عرف فرید، نیاز عرف کنگ اور حمدان شامل...
سوشل میڈیا پر بانی پی ٹی آئی کی آنکھ ضائع ہونے کا پراپیگنڈا کیا گیا،وفاقی وزیر داخلہ بانی کی آنکھ میں انجکشن لگنا تھا سب کا مشورہ تھا کہ ہسپتال لے جائیں، نیوز کانفرنس وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر بانی پی ٹی آئی کی آنکھ ضائع ہونے کا بھی پراپیگنڈا ...
فلسطینی زمینوں پر قبضہ مضبوط کرنا اور اسرائیلی خودمختاری مسلط کرنا ہے، دفترخارجہ عالمی برادری ان خلاف ورزیوں کو روکنے کیلئے فوری اقدامات کرے،مشترکہ بیان پاکستان، مصر، اردن، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، ترکیہ، سعودی عرب اور قطر کے وزرائے خارجہ نے مقبوضہ مغربی کنارے کی زمینوں ک...
ہمارا مطالبہ ہے بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج کو ان سے ملنے دیا جائے،پارٹی رہنماؤں اور فیملی کی سے ملاقات کروائی جائے،اراکین کی پارلیمنٹ کے مرکزی دروازے پر نعرے بازی جنید اکبر اور شہریار آفریدی سمیت دیگر اراکین کا سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا مہم اور بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی جان...
، لوگ روپڑے 23 متاثرین نے بیانات قلمبندکروادیے، امدادی اداروں کی کارکردگی کا پول کھول دیا، سراسرغفلت کا مظاہرہ کیا گیا، فائر بریگیڈ کے پاس پانی ختم ہوچکا تھا، بلڈنگ کے اندر کوئی داخل نہیں ہوا، عینی شاہدین آپ سب شہدا کے لواحقین ہیں چاہتے تھے آپ سے شروعات کی جائے، ہمیں شہادتوں ...
وفاقی اور پنجاب حکومت کی پالیسیوں سے ٹرانسپورٹرز شدید دباؤ کا شکار ہیں،شہزاد اعوان ایندھن مہنگا ہونے کی وجہ سے اخراجات میں براہِ راست اضافہ ہوتا ہے، میڈیا سے گفتگو صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس ملک شہزاد اعوان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر سخت ردعمل دیتے...
چیف آف ڈیفنس فورسز کی اماراتی مشیر سلامتی شیخ طحنون بن زاید النہیان سے ملاقات دونوں رہنماؤںکا خطے کی صورتحال، امن و سلامتی کے فروغ کیلئیمسلسل رابطوں پر زور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی سلامتی اور استحکام پاکستان کی سل...
شمالی غزہ میں خیمہ بستی پر حملے میں6جبکہ جنوبی حصے میں ایک اور حملے میں 5 فلسطینی شہید ہوئے حماس جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے جواب میں مبینہ اہداف کو نشانہ بنایا، اسرائیل ڈیفنس فورسز غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، تازہ حملوں میں مزید 11 فلسطین...
کوئی بھی سرکاری بل پارلیمان میں پیش کرنے سے پہلے پیپلزپارٹی سے پیشگی مشاورت اور منظوری لازمی قرار دے دی ،فیصلہ ایوان صدر سے بعض بلز کی واپسی کے بعد کیا گیا،میڈیا رپورٹس شیری رحمان کی سربراہی میں کمیٹی قائم ،مجوزہ قانون سازی پر مشاورت کرے گی، پہلے اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لیا...
شاہراہ دستور مکمل بند ،پارلیمنٹ ہاؤس، پارلیمنٹ لاجز اور کے پی ہاؤس میں دھرنے جاری،ذاتی ڈاکٹروں کی عدم موجودگی میں عمران کا کوئی علاج شروع نہ کیاجائے ،ترجمان پی ٹی آئی ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نیعمران کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ مکمل کیا، ڈاکٹر فاروق، ڈاکٹر سکندر اور ڈاکٹرعارف شام...