... loading ...
وادی تیراہ میں شہریوں سے زبردستی معاہدے لکھوائے گئے،میں نے کسی ملٹری آپریشن کی اجازت نہیں دی، مذاکرات یا احتجاج، بانی نے اختیارات اچکزئی اور ناصر عباس کو دیدیے
قبائل تجربہ گاہ نہیں، ملٹری آپریشن معاملے پر عمران خان کے موقف پر قائم ، کمسن زینب کے دل کا آپریشن، زینب کے نام پر ٹیوب ویل قائم کرنے کا اعلان، عمائدین اور جرگہ سے خطاب
وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ عمران خان نے حکومت سے مذاکرات کرنے یا تحریک چلانے سمیت تمام اختیارات محمود خان اچکزئی اور سینیٹر علامہ راجا ناصر عباس کو دے دیے ہیں۔یہ بات وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے جمرود کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے حکومت سے مذاکرات کرنے یا نہ کرنے کی صورت میں احتجاجی تحریک چلانے سمیت تمام اختیارات محمود خان اچکزئی اور سینٹر علامہ راجا ناصر عباس کو تفویض کردیے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ آئندہ سیاسی لائحہ عمل انہی قائدین کی مشاورت سے طے کیا جائے گا، تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قیادت جو بھی فیصلہ کرے گی، پاکستان تحریک انصاف اس کے ساتھ کھڑی ہوگی۔وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی دوسری اہم ہدایت اسٹریٹ موومنٹ کے حوالے سے ہے، جس پر عملی طور پر تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں، اسٹریٹ موومنٹ کو کامیاب بنا کر دم لیں گے اور کارکنان اس سلسلے میں متحرک ہیں۔خیبرپختونخوا کے علاقے وادی تیراہ کی صورت حال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں وادی تیراہ میں کسی قسم کی نقل مکانی کا کوئی علم نہیں تاہم اطلاعات ملی ہیں کہ وادی تیراہ کے مقامی شہریوں سے زبردستی معاہدے لکھوائے گئے ہیں، جو ایک تشویش ناک امر ہے۔انہوں نے کہا کہ وادی تیراہ کے بے چارے شہریوں کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے، اگر اس حوالے سے کوئی معاملہ ان کے پاس آیا تو وہ ضرور بات کریں گے اور عوام کے حقوق کا تحفظ کریں گے لیکن تاحال وادی تیراہ میں کسی ممکنہ آپریشن کے حوالے سے کسی سرکاری شخص نے ان سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔سہیل آفریدی نے ضم اضلاع کی ترقی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ پہلے ہی ضم شدہ اضلاع کے لیے ایک ہزار ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کا اعلان کر چکے ہیں، حکومت ضم اضلاع کو قومی دھارے میں لانے اور وہاں کے عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل اور سیاسی استحکام کے لیے تمام فیصلے مشاورت اور آئینی دائرے میں رہ کر کیے جائیں گے اور صوبے کے عوام کے مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔بعدازاں تحصیل باڑہ میں مقامی عمائدین اور عوام کے جرگہ سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ رجیم چینج کے ذریعے عمران خان کی جمہوری حکومت کا خاتمہ کیا گیا، رجیم چینج کے بعد جھوٹے بیانیوں کے ذریعے ہمیں نشانہ بنایا گیا مگر ہم نے اسے ناکام بنایا، ہم نے امن کے مستقل قیام کے لیے گرینڈ امن جرگے کا انعقاد کیا جس نے 15 نکاتی متفقہ اعلامیہ پیش کیا، تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں اور ہر مکتبہ فکر نے امن جرگے میں کسی بھی آپریشن کی مخالفت کی اور اب اس امن ایجنڈے کو بھی سبوتاژ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔سہیل آفریدی نے کہا کہ میرے خلاف منظم پروپیگنڈے کے ذریعے آپریشن کی اجازت کا جھوٹا تاثر دیا جا رہا ہے، تیراہ میں شدید برفباری کے دوران آپریشن کا ڈھونگ رچانا سمجھ سے بالاتر ہے، خودساختہ دہشت گردی کے بیانیے کی آڑ میں حکومت مخالف فضا بنانے کے لیے آپریشن کی تیاری کی جا رہی ہے، اگر واقعی نیت امن کی ہوتی تو صوبائی حکومت کو اعتماد میں لیا جاتا، بند کمروں میں کیے گئے فیصلے ہمیشہ نقصان کا باعث بنتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملٹری آپریشن کے معاملے پر ہم عمران خان کے مؤقف کے ساتھ کھڑے ہیں، قبائل تجربہ گاہ نہیں، یہاں بھی انسان رہتے ہیں، جن لوگوں نے ہمیں 78 سال سے محروم رکھا، اب بھی چاہتے ہیں کہ ہم محروم رہیں، ہم ان کے عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔وزیراعلی نے جمرود میں عارضہ قلب میں مبتلا 10 سالہ زینب بی بی کی رہائش گاہ پر اس سے ملاقات کی۔ وزیراعلی نے سرکاری اخراجات پر زینب بی بی کے دل کے آپریشن کا اعلان کیا۔ وزیراعلی نے زینب بی بی کی تیمار داری کی اور نقد مالی تعاون کا بھی اعلان کیا۔وزیراعلی نے زینب بی بی کے نام پر ایک عدد سرکاری ٹیوب ویل، ایک سرکاری پرائمری اسکول کی اپ گریڈیشن کی منظوری بھی دے دی۔ زینب بی بی نے وزیراعلی کو بانی چئیرمین عمران خان کے حق میں اشعار پڑھ کر سنائے۔عارضہ قلب میں مبتلا زینب کو وزیر اعلی نے ڈیڑھ ماہ قبل وزیراعلی ہائوس مدعو کیا تھا۔
حکومتی فیصلوں میں عوامی مفاد کو مقدم رکھنے کیلئے جامع حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ،اجلاس میںعالمی سطح پر تیل و گیس کی فراہمی اور قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے معیشت پر اثرات کا جائزہ لیا شرکاء نے مہنگائی کے دباؤ کو کم کرنے اور توانائی کے تحفظ کو یقینی بنانے پر خصوصی توجہ دی، وزیراعظم ...
بانی عمران خان کے بیٹے نے بلوچ نیشنل موومنٹ کے متنازع رہنما نسیم بلوچ کے ہمراہ خطاب کیا سوشل میڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد نے اس مشترکہ موجودگی کو پاکستان مخالف لابنگ قرار دیا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے بیٹے قاسم خان نے پاکستان مخا...
رات ساڑھے 8بجے شاپنگ مالز اور مارکیٹیں بند کرنے کیلئے تیار ہیں ملکی مفاد میں حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں،چیئرمین سندھ تاجر اتحاد تاجر برادری نے حکومت کے اسمارٹ لاک ڈاؤن کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا رات ساڑھے 8 بجے شاپنگ مالز اور مارکیٹیں بند کرنے کے لیے تیار ہے۔تفصیلات کے مطاب...
ایران پر حملے اور ٹارگٹ کلنگ فوری بند کی جائے، مستقبل میں حملے اور جارحیت کے نہ ہونے کی ٹھوس ضمانت دی جائے،جنگ سے ایران میں ہونیوالے نقصانات کا ازالہ بصورت معاوضہ کیا جائے مشرق وسطیٰ میں ایران کے اتحادی یا حمایت یافتہ گروہوں کے خلاف فوجی کارروائیوں کو بند کیا جائے،آبن...
پاکستان کی آسیہ اندرابی، فہمیدہ صوفی، ناہیدہ نسرین کو سنائی گئی سزائوں کی مذمت فیصلہ مقبوضہ کشمیر میں بنیادی حقوق کے دبائو کی عکاسی کرتا ہے، ترجمان دفترخارجہ پاکستان نے کشمیری خاتون رہنماء آسیہ اندرابی اور ان کی دوساتھیوں فہمیدہ صوفی اور ناہیدہ نسرین کو سنائی گئی سزاں کی مذ...
تنازعات کو طاقت کے استعمال کے بجائے بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے،چینی وزیر خارجہ کی ایرانی ہم منصب سے گفتگو میں جنگ کے بجائے مذاکرات پر زور چین نے ایران پر زور دیا ہے کہ جنگ کے بجائے بات چیت کو فوقیت دی جائے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت خارجہ...
وزیراعظم پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کیلئے جاری مذاکرات کی کاوشوں کا خیر مقدم اور حمایت کا اعلان کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان خطے کے امن و استحکام کے مفاد میں مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کے لیے مذ...
کوئی مذاکرات اور کوئی بات چیت نہیں ہو رہی، کسی میں ہمت ہے تو جا کر عمران خان سے مذاکرات کرے، آپ پونے تین سال کسی کو جیل میں رکھ کر اب کہیں کہ ڈیل کرنا چاہتا ہوں، علیمہ خانم بانی پی ٹی آئی سے بشریٰ بی بی کی ملاقات،بہنوں اور وکلا کی ملاقات نہ ہوسکی،جیل انتظامیہ سے لیکر باتیں کرن...
مغازی پناہ گزیں کیمپ میں باپ کے سامنے بچیکے زخموں میں ناخن پیوست کیے گئے واقعے کے بعد انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے شدید تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے غزہ کے علاقے مغازی پناہ گزیں کیمپ میں ایک نہایت افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک فلسطینی شہری ...
جنگ نے خلیج کے ہوائی اڈوں اور پروازوں کو متاثر کیا، ایندھن کی ممکنہ قلت کا خطرہ جیٹ فیول کی قیمت میں اضافے سے ایٔرلائن ٹکٹوں میں اضافے کا خدشہ ہے ایران پر اسرائیلی و امریکی جنگ کے نتیجے میں دنیا کی 20 بڑی ایٔر لائنز کو 53 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق...
دیمونا اور عراد میں ایرانی میزائل حملوں کے نتیجے میں متعدد عمارتیں تباہ ،شہر کے مشرقی حصے میں دھماکوں کی اطلاعات،پاسداران انقلاب کا اسرائیلی لڑاکا طیارہ گرانے کا دعویٰ، اسرائیل نے تصدیق نہیں کی نیتن یاہو نے صورتحال کو انتہائی مشکل قرار دے دیا، ریسکیو اداروں کو مزید مضبوط کرنے کی...
ایران تیل و گیس کی تنصیبات ، پانی صاف کرنیوالے پلانٹس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نظام کو نشانہ بنا سکتا ہے،ابرہیم ذوالفقاری ایران نے 48 گھنٹوں میں آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنیکیلئے اقدامات نہ کیے تو پاور پلانٹس کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے،صدر ٹرمپ ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر...