... loading ...
عمران خان کا حکم آئے تو تیاری ہونی چاہیے، ہمارے احتجاج میں ایک گملا تک نہیں ٹوٹا
ہمارے لیے لیڈر کا اشارہ کافی ، اسی دن لبیک کہا تھا، آئی ایس ایف کارکنان سے خطاب
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل افریدی نے آئی ایس ایف کو اسٹریٹ موومنٹ کی تیاری کرنے کی ہدایت کردی، انہوں نے کہا کہ عمران خان کی طرف سے دوسرا حکم آئے تو مکمل تیاری ہونی چاہیٔے۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے آئی ایس ایف کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی جانب سے اسٹریٹ موومنٹ کی تیاری کی ہدایات ملتے ہی ہم نے عملی طور پر میدان میں نکل کر گلیوں اور بازاروں میں یہ پیغام دیا کہ ہمارے لیے لیڈر کا ایک اشارہ ہی کافی ہے، ہم نے اسی دن لبیک کہا تھا اور آج بھی قیادت کے ہر فیصلے پر ساتھ کھڑے ہیں۔آئین و قانون ہمیں پُرامن احتجاج کا حق دیتا ہے اور انشائاللہ ہم اس حق کو ضرور استعمال کریں گے۔جدوجہد انصاف اسٹوڈنٹ فیڈریشن کی بنیاد 14 نومبر 2007 کو مراد سعید نے رکھی، ہماری فیڈریشن کا ریکارڈ ہمیشہ پُرامن، آئینی اور قانونی جدوجہد پر قائم رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بے شمار دھرنے اور احتجاج کیے، مگر آج تک ہم سے ایک گملہ تک نہیں ٹوٹا۔مسئلہ وہاں پیدا ہوتا ہے جہاں پاکستان دشمن عناصر جمع ہوتے ہیں، جنہوں نے ہمیشہ اقتدار کی خاطر جمہوریت پر حملہ کیا، سپریم کورٹ پر حملہ کیا، اور سیاست میں نفرت، بدتمیزی اور غیر جمہوری کلچر متعارف کروایا۔ آپ سب نے اس وقت سٹریٹ موومنٹ کی تیاری پر پوری توجہ دینی ہے۔ اس کا پہلا مرحلہ یہ ہے کہ اپنی تمام تنظیمی ساخت کو مکمل اور منظم کیا جائے، کیونکہ سٹریٹ موومنٹ کی کامیابی سٹریٹ پاور سے ہی ممکن ہوتی ہے۔ہماری اصل طاقت یہ ہے کہ ہر ادارے، ہر کالج اور ہر یونیورسٹی میں ہماری تنظیمیں مکمل اور فعال ہوں۔ سہیل افریدی نے کہا کہ جب بھی ہمارے لیڈر عمران خان کی طرف سے دوسرا حکم آئے، ہم سب کو مکمل طور پر تیار ہونا چاہیے۔ یہ 15 دن میں بھی ہو سکتا ہے، 10 دن میں بھی یا ایک مہینے میں مگر ہماری کوشش یہ ہونی چاہیے کہ کم سے کم وقت میں اپنی تمام تر تیاری مکمل رکھیں۔ انصاف اسٹوڈنٹ فاؤنڈیشن کا بنیادی کام یہ ہے کہ کالجوں اور یونیورسٹیوں میں طلبہ کو عمران خان کے نظریے، وژن اور مستقبل کی سوچ سے آگاہ کیا جائے۔
حکومتی فیصلوں میں عوامی مفاد کو مقدم رکھنے کیلئے جامع حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ،اجلاس میںعالمی سطح پر تیل و گیس کی فراہمی اور قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے معیشت پر اثرات کا جائزہ لیا شرکاء نے مہنگائی کے دباؤ کو کم کرنے اور توانائی کے تحفظ کو یقینی بنانے پر خصوصی توجہ دی، وزیراعظم ...
بانی عمران خان کے بیٹے نے بلوچ نیشنل موومنٹ کے متنازع رہنما نسیم بلوچ کے ہمراہ خطاب کیا سوشل میڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد نے اس مشترکہ موجودگی کو پاکستان مخالف لابنگ قرار دیا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے بیٹے قاسم خان نے پاکستان مخا...
رات ساڑھے 8بجے شاپنگ مالز اور مارکیٹیں بند کرنے کیلئے تیار ہیں ملکی مفاد میں حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں،چیئرمین سندھ تاجر اتحاد تاجر برادری نے حکومت کے اسمارٹ لاک ڈاؤن کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا رات ساڑھے 8 بجے شاپنگ مالز اور مارکیٹیں بند کرنے کے لیے تیار ہے۔تفصیلات کے مطاب...
ایران پر حملے اور ٹارگٹ کلنگ فوری بند کی جائے، مستقبل میں حملے اور جارحیت کے نہ ہونے کی ٹھوس ضمانت دی جائے،جنگ سے ایران میں ہونیوالے نقصانات کا ازالہ بصورت معاوضہ کیا جائے مشرق وسطیٰ میں ایران کے اتحادی یا حمایت یافتہ گروہوں کے خلاف فوجی کارروائیوں کو بند کیا جائے،آبن...
پاکستان کی آسیہ اندرابی، فہمیدہ صوفی، ناہیدہ نسرین کو سنائی گئی سزائوں کی مذمت فیصلہ مقبوضہ کشمیر میں بنیادی حقوق کے دبائو کی عکاسی کرتا ہے، ترجمان دفترخارجہ پاکستان نے کشمیری خاتون رہنماء آسیہ اندرابی اور ان کی دوساتھیوں فہمیدہ صوفی اور ناہیدہ نسرین کو سنائی گئی سزاں کی مذ...
تنازعات کو طاقت کے استعمال کے بجائے بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے،چینی وزیر خارجہ کی ایرانی ہم منصب سے گفتگو میں جنگ کے بجائے مذاکرات پر زور چین نے ایران پر زور دیا ہے کہ جنگ کے بجائے بات چیت کو فوقیت دی جائے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت خارجہ...
وزیراعظم پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کیلئے جاری مذاکرات کی کاوشوں کا خیر مقدم اور حمایت کا اعلان کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان خطے کے امن و استحکام کے مفاد میں مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کے لیے مذ...
کوئی مذاکرات اور کوئی بات چیت نہیں ہو رہی، کسی میں ہمت ہے تو جا کر عمران خان سے مذاکرات کرے، آپ پونے تین سال کسی کو جیل میں رکھ کر اب کہیں کہ ڈیل کرنا چاہتا ہوں، علیمہ خانم بانی پی ٹی آئی سے بشریٰ بی بی کی ملاقات،بہنوں اور وکلا کی ملاقات نہ ہوسکی،جیل انتظامیہ سے لیکر باتیں کرن...
مغازی پناہ گزیں کیمپ میں باپ کے سامنے بچیکے زخموں میں ناخن پیوست کیے گئے واقعے کے بعد انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے شدید تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے غزہ کے علاقے مغازی پناہ گزیں کیمپ میں ایک نہایت افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک فلسطینی شہری ...
جنگ نے خلیج کے ہوائی اڈوں اور پروازوں کو متاثر کیا، ایندھن کی ممکنہ قلت کا خطرہ جیٹ فیول کی قیمت میں اضافے سے ایٔرلائن ٹکٹوں میں اضافے کا خدشہ ہے ایران پر اسرائیلی و امریکی جنگ کے نتیجے میں دنیا کی 20 بڑی ایٔر لائنز کو 53 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق...
دیمونا اور عراد میں ایرانی میزائل حملوں کے نتیجے میں متعدد عمارتیں تباہ ،شہر کے مشرقی حصے میں دھماکوں کی اطلاعات،پاسداران انقلاب کا اسرائیلی لڑاکا طیارہ گرانے کا دعویٰ، اسرائیل نے تصدیق نہیں کی نیتن یاہو نے صورتحال کو انتہائی مشکل قرار دے دیا، ریسکیو اداروں کو مزید مضبوط کرنے کی...
ایران تیل و گیس کی تنصیبات ، پانی صاف کرنیوالے پلانٹس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نظام کو نشانہ بنا سکتا ہے،ابرہیم ذوالفقاری ایران نے 48 گھنٹوں میں آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنیکیلئے اقدامات نہ کیے تو پاور پلانٹس کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے،صدر ٹرمپ ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر...