... loading ...
نوجوان اس ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں،طلباو طالبات کی ہزاروں میں ٹیسٹ میں شرکت
نوجوان نہیں مستقبل میں سیاسی قبضہ گروپ مایوس ہوگا، بنو قابل پروگرام سے خطاب
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ نوجوان اس ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں، نوجوانوں کو ساتھ ملا کر نومبر میں نظام بدل دو تحریک کی بنیاد رکھیں گے۔نوجوانوں کو پاکستان سے مایوس کیا جاتا ہے،جس میں سب کچھ موجود ہے۔مستقبل میں مایوس نوجوان نہیں سیاسی قبضہ گروپ ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے الخدمت فاونڈیشن کے زیر اہتمام اسلام آباد میں منعقدہ “بنو قابل پروگرام ” کے تحت طلباو طالبات کے انٹری ٹیسٹ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر الخدمت فاونڈیشن پاکستان کے صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمان، جماعت اسلامی اسلام آباد کے سیکرٹری جنرل زبیر صفدر، بنوقابل پروگرام کے چیف ایگزیکٹیو نوید بیگ اور الخدمت اسلام آباد کے صدر الطاف شیر نے بھی خطاب کیا۔ طلباو طالبات نے ہزاروں کی تعداد میں ٹیسٹ میں شرکت کی۔ حفظ نعیم الرحمان نے اپنے خطاب میں کہا کہ جماعت اسلامی نوجوانوں کے ساتھ ہے ، یہ نوجوان ملک میں انقلاب برپا کریں گے اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے، ایک خاص طبقہ پاکستان پر مسلط ہے جس کیپاس کوئی پالیسی نہیں اور نہ ہی نوجوانوں کو رہنمائی دی جا رہی ہے،آج نوجوانوں کی بڑی تعداد اس ٹیسٹ میں شریک ہے، طلبا کو مزید کورسز بھی کرائیں گے، پاکستان کے نوجوان انقلابی نسل ہے جوصلاحیتوں سے مالا مال ہیں، نوجوانوں کو پاکستان کے حوالے سے مایوس کیا جاتاہے، پاکستان میں بے پناہ مواقع موجودہیں، حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کتنی بدقسمتی کی بات ہے کہ تین کروڑ بچے آج بھی سکولوں سے باہر ہیں، پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں بھی لاکھوں بچے سکول نہیں جا پا رہے، ہمارے ملک میں صرف 12فیصد بچے اعلی تعلیم حاصل کرپاتے ہیں اور ان کے والدیں بھی انتہائی مشکلات برداشت کر کے انہیں تعلیم دے پاتے ہیں۔
بشریٰ بی بی نے علاج اور سرجری کے لیے ہسپتال منتقل کرنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس آف پاکستان، چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو خط لکھ دیا، عمران خان کا خط بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے چیف جسٹس کو...
ایس ایم نقی نامی انویسٹراور پلاٹس کے خریداروں کا بلڈر فیصل اور فہد کے خلاف احتجاج ابتدائی منظوری، سینکڑوں ایکڑ کی تشہیر اور شہریوں سے وصولیوں پر تحقیقات کا مطالبہ کراچی (خصوصی رپورٹ) ایم نائن موٹروے پر بن احسان بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے رہائشی منصوبے بن احسان گرین سٹی کی قانونی...
مواخذے کی قراردادیں میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں،پیٹ ہیگستھ کی جوابی کانفرنس امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی قرارداد امریکی ایوان نمائندگان میں پیش کردی گئی۔ مواخذے کی قرارداد ایوان نمائندگان کے ریپبلکن رکن ٹامس میسی نے پیش کی۔ پیٹ ہیگستھ پر ایران سے امریکی جنگ میں نااہلی ...
کروڑوں کے فنڈز غائب، 12 ہزار منسوخ فائلیں دوبارہ جاری کرنے کا انکشاف جونیئر ملازمین ایک طاقتور مافیا میں تبدیل ، ہائی کورٹ کے احکامات ہوا میں اڑا دیے گئے حیدرآباد/کراچی (خصوصی رپورٹ)سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی (SDA) میں کرپشن، فنڈز کی خورد برد اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا ا...
طویل مدت تک عدم استحکام، غیر یقینی کی صورتحال اور غیر واضح سیاسی و سکیورٹی ماحول‘ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے،وزیرِ اعظم کے سینیئر مشیر انور قرقاش کا ابوظبی میں کانفرنس سے خطاب متحدہ عرب امارات کے وزیرِ اعظم کے سینیئر مشیر انور قرقاش کا کہنا ہے کہ خطے کو ’ایک طویل مدت تک عدم استح...
امریکی لابنگ فرم ایس ایچ ڈبلیو پارٹنرز نے رواں سال مئی اور جون کے دوران بھارتی حکومت اور وائٹ ہاؤس کے سینیئر حکام کے درمیان آٹھ فون کالز کے انتظام میں کردار ادا کیا۔ انڈین ایکسپریس ہندوستان کی حکومت اور وائٹ ہاؤس کے سینیئر حکام کے درمیان رواں سال مئی اور جون میں ہونے والے مبین...
شائستہ عباس کینسر کے باعث گزشتہ دو ماہ سے اسپتال میں زیرِ علاج تھیں پاکستانی معروف اداکارہ میرا کی چھوٹی بہن شائستہ عباس طویل عرصے تک کینسر کے مرض سے زندگی کی جنگ لڑنے کے بعد لندن میں انتقال کر گئیں۔نیویارک میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے میرا نے تصدیق کی ہے کہ شائستہ کئی برس...
سابق وزیراعظم نے نئے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کے لیے بھی درخواست دے دی بھارت میں موجود بنگلادیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے وطن واپسی کے لیے نئی دہلی میں بنگلادیشی سفارتخانے سے رجوع کر لیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حسینہ واجد نے نئے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کے لیے درخو...
امریکا تمام محاذوں پر جنگ ختم کرنے پر آمادہ ہو جائے تو آبنائے ہرمز کو 2دن میں کھول دینگے،انٹرویو ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ جاری امن مذاکرات میں تہران کے مطالبات تسلیم کرے، بصورت دیگر سنگین نتائج کے لیے تیار رہے۔عباس عراقچی نے ایرانی سرکاری م...
برینٹ خام تیل کی قیمت 97 ڈالرز 67 سینٹ فی بیرل ہوگئی،رپورٹ ایشیا میں کاروباری سرگرمیوں کے آغاز پر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت 97 ڈالرز 67 سینٹ فی بیرل ہوگئی۔ امریکی خام تیل کے مستقبل کے سودوں ک...
پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے مزار اقبال پر اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لیے حکیم الامت، شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے 149 ویں یوم پیدائش پر مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی، پاکستان نیوی کے اسٹیشن کمانڈر لاہور کموڈور مصباح الامین مہمان خصوصی تھے۔ پاکستان ...
حکومت بنانے کی کوششیں ناکام ہوئیں تو کینیسٹ کو توڑ دیا جائے گا اور دوبارہ الیکشن کرائے جائیں گے، صدر اسرائیل کے صدر ہرزوگ نے نیتن یاہو کے حریف آئزن کوٹ کو حکومت بنانے کی دعوت دیدی۔ غزہ میں نسل کشی اور ایران جنگ چھیڑنے والے نیتن یاہو حکومت بنانے کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔ اسرائیلی ا...