... loading ...
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کراچی جیسے جعلی نہیں ہوں گے،بلاول نے بطور وزیر خارجہ وزیراعظم کی جڑیں کھوکھلی کیں،پریس کانفرنس میںعظمی بخاری نے شرجیل میمن کا چیلنج قبول کرلیا
پنجاب حکومت ہماری آڑ میں وزیراعظم کو نشانہ بنا رہی ہے،پیپلزپارٹی کا پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کروانے کامطالبہ ،میرا پانی میری مرضی،میرا پیسہ مرضی یہ کونسی باتیں ہیں،شرجیل میمن
پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کے ’انگلی توڑنے‘ والے بیان کے بعد سے سندھ اور پنجاب کے وزرا کے درمیان سخت الفاظ کا تبادلہ جاری ہے۔ آج شرجیل انعام میمن نے الزام عائد کیا کہ پنجاب حکومت ان کی جماعت کی آڑ لے کر وفاقی حکومت کو ’نشانہ‘ بنا رہی ہے۔ عظمیٰ بخاری نے اس الزام کی تردید کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ سندھ کے وزیر ’وفاق اور پنجاب کے خلاف سازش کر رہے ہیں۔
سندھ کے سینئرصوبائی وزیرشرجیل میمن نے پریس کانفرنس کے جواب میںوزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ پنجاب میں جب بھی بلدیاتی انتخابات ہونگے وہ کراچی جیسے بوگس نہیں ہونگے،اس لیے آپ اپنی ڈیڈ لائن اپنی جیب میں رکھیں۔عظمی بخاری نے شرجیل میمن کا بحث کا چیلنج قبول کرلیا،کہا کہ جگہ اور ٹائم آپکی پسند کا،لیکن آپ خود آئیے گا ضرور کسی پراکسی کے پیچھے مت چھپیے گا۔وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے شرجیل میمن کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ مریم نوازکی مقبولیت سے خوفزدہ نہ ہوتے تو آج چھٹی کے روز بھی پریس کانفرنس کی ضرورت نہ ہوتی۔وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا پنجاب کے سیلاب متاثرین پر گندی سیاست کا آپکا بیانیہ ناکام ہوگیا ہے،آپکوپنجاب کے سیلاب متاثرین پرسیاست کرنے کے لئے وزیراعظم نے کہا تھا؟بلاول نے بطور وزیر خارجہ اپنی جماعت،وفاقی حکومت اور وزیراعظم کی جڑیں کھوکھلی کیں،جن کے اپنے گھر میں باپ بیٹے کی نہیں بنتی وہ ہمارے گھرمیں طعنے زئی کرکے اپنے گناہوں پرپردہ ڈالنا چاہتے ہیں۔جب آپ پنجاب کی ترقی سے جلنے لگتے ہیں تب آپ سازشیں شروع کردیتے ہیں،جب آپ سے آپکی کارکردگی پوچھی جاتی ہے تو صوبائیت کارڈ کھیلنا شروع کر دیتے ہیں، انہوں نے کہا میرا پانی میری مرضی بالکل ایسی ہی ہے جیسے مرسو مرسو پانی نہ دیسو،آپ دن رات پانی پرمرسو مرسوکریں اور ہمیں کہیں پنجاب میں پانی آپکی مرضی سیاستعمال ہو،توایسا ہوگا نہیں،وڈیرہ ازم اورغریب ہاریوں کے بچوں کو پڑھنے نہ دینا الیکشن میں پذیرائی نہیں ہوتی۔
پیپلز پارٹی کے ماننے کی صورت میں چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کو اہم وزارت کا قلمدان ملنے کا امکان ،وفاقی کابینہ میں ردوبدل متوقع ، نئے چہرے سامنے لائے جائیں گے‘ذرائع وزیراعظم کی تمام وزراء سے کارکردگی رپورٹ طلب ، وزراء کے قلمدان تبدیل کرنے کا عمل شروع ہوگا،کامرس، پاور، ہاؤسنگ، موا...
امریکا اور ایران نے وقت سے پہلے ہی جنگ بندی معاہدے پر دستخط کر دیے سوئٹزرلینڈ میں متوقع ملاقات کے حوالے سے حتمی فیصلہ جلد سامنے آئے گا معروف امریکی جریدے ایگزیوس کے مطابق امریکا اور ایران نے طے شدہ وقت سے پہلے ہی جنگی ماحول کے خاتمے اور آبنائے ہرمز کی بحالی سے متعلق مفاہمتی...
جنیوا میں ہونے والی مفاہمتی یاداشت کی تقریب میں شرکت ضروری نہیں رہی ایم او یو پر امریکی اور ایرانی صدور کے دستخط کے بعد بطورثالث توثیق کر دی وزیراعظم شہباز شریف کا سوئٹزرلینڈ میں ایران اور امریکا کے درمیان معاہدے کی تقریب میں شرکت کے لیے شیڈول دورہ منسوخ کردیا گیا۔تفصیلات کے ...
شہری مشکلات کا شکار، ملازمت پیشہ افراد، مزدور، طلبہ کوطویل فاصلے پیدل طے کرنا پڑے حب ریور روڈ، شیرشاہ و دیگر علاقوں میں شہری پبلک ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی پر پریشان کراچی میں ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے باعث شہر بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ معطل ہوگئی، جس سے شہری شدید مشکلات کا شکار ہو...
موجودہ اسٹیٹس کو کے مطابق غیر مسلم افراد مسجد اقصی کا دورہ کر سکتے ہیں انہیں وہاں مذہبی عبادات یا رسومات ادا کرنے کی اجازت نہیں،رپورٹ اسرائیل کے بعض سخت گیر حکومتی عہدیداروں اور انتہا پسند دائیں بازو کے رہنماں پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ امریکا کے بعض حلقوں کے تعاون سے مسج...
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...