... loading ...
علاقائی استحکام کو نقصان پہنچانا اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی بھارت کی عادت بن چکی ہے
بھارت خطے کا غاصب، دہشت گردی کا سرپرست ، سیکرٹری محمد راشدکا جنرل اسمبلی میںمنہ توڑ جواب
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس میں پاکستان کے سیکنڈ سیکرٹری محمد راشد نے بھارت کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اسے خطے میں دہشتگردی، انسانی حقوق کی پامالی اور ریاستی جبر کا اصل ذمہ دار قرار دے دیا۔ سیکنڈ سیکرٹری محمد راشد کا بیان سن کر بھارتی نمائندہ اجلاس چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور ہوگیا۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں بھارت کے وزیر خارجہ کے الزامات کے جواب میں سیکنڈ سیکرٹری محمد راشد نے منہ توڑ جواب دیا ہے۔محمد راشد نے کہا ہے کہ ہم نے دوبارہ اس فورم پر بات کرنے کا ارادہ نہیں کیا تھا۔ تاہم یہ انتہائی شرمناک ہے کہ بھارت اتنا پست ہو جائے کہ اقوام متحدہ کے ایک رکن ملک کے نام کو بگاڑنے کی کوشش کرے۔ان کا کہنا تھا کہ ایسی زبان نہ تو پختگی کو ظاہر کرتی ہے اور نہ ہی ذمہ داری کو۔ بلکہ اس سے بھارت کی جھنجھلاہٹ اور عالمی سطح پر اس کی چھوٹی سوچ نمایاں ہوتی ہے۔محمد راشد کا اجلاس میں کہنا تھا کہ ایک خودمختار ریاست کے نام کا مذاق اڑانا صرف غیر شائستگی ہی نہیں بلکہ ایک پورے عوام کو بدنام اور ان کی توہین کرنے کی دانستہ کوشش ہے۔ یہ کوئی مقامی سیاسی اجتماع نہیں ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ اس قسم کی بیان بازی میں ملوث ہو کر بھارت اپنی ساکھ کو خود نقصان پہنچاتا ہے اور دنیا کو دکھا دیتا ہے کہ اس کے پاس کوئی ٹھوس دلیل نہیں ہے۔صرف، افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے، سطحی طعنے ہیں جو کسی سنجیدہ بحث کے قابل نہیں۔سیکنڈ سیکرٹری محمد راشد نے اجلاس میں بھارت کو آئنہ دکھاتے ہوئے کہا کہ اِنڈیا خود سرحدوں سے باہر دہشت گردی کی سرپرستی اور حمایت میں ملوث پایا گیا ہے۔ معتبر رپورٹس اس امر کی نشاندہی کرتی ہیں کہ بھارتی خفیہ ایجنسیاں اپنے ہمسایہ ممالک کو غیر مستحکم کرنے کے لیے نیٹ ورک چلاتی ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ نہایت افسوسناک ہے کہ بھارتی خفیہ اہلکاروں پر الزام ہے کہ وہ ایسی گروہوں کو مالی معاونت اور رہنمائی فراہم کرتے ہیں جو تخریب کاری اور دنیا بھر میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں۔سیکنڈ سیکرٹری نے کہا ہے کہ علاقائی استحکام کو نقصان پہنچانا اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی بھارت کی عادت بن چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ لہٰذا ایسے اقدامات دراصل بھارت کے انسدادِ دہشت گردی کے دعوؤں کی دو رُخی کو بے نقاب کرتے ہیں اور یہ سنگین خدشات کو جنم دیتے ہیں کہ بھارت دہشت گردی کے خلاف جنگ کرنے کے بجائے خود اسے ہوا دے رہا ہے۔محمد راشد نے کہا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے، حقیقی ترقی کے لیے خلوص، باہمی احترام، مکالمہ اور سفارت کاری ضروری ہیں۔ وہ اصول جنہیں پاکستان ہمیشہ مقدم رکھتا آیا ہے اور بھارت کو بھی بالآخر یہی راستہ اختیار کرنا ہوگا، اگر وہ واقعی امن کا خواہاں ہے۔
سیدعاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی کا وفد کے ہمراہ تہران پہنچنے پر پُرتپاک استقبال ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کیا، سفارتی اور ثالثی کوششوں کے سلسلے کو آگے بڑھائیں گے آرمی چیف کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد ایرانی حکومت کے اعلیٰ ترین حکام سے مذاکرات کے دوسرے دور کی تیاری ...
اساتذہ اور والدین کی جانب سے انکشاف کیا گیا تھا کہ امتحانی مرکز میں پیسوں کے عوض نقل کرائی جا رہی ہے نقل کی روک تھام کیلئیزیرو ٹالرنس کی پالیسی برقرار رہے گی،شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ،غلام حسین سوہو چیئرمین میٹرک بورڈغلام حسین سوہو نے پیسوں کے عوض نقل کی شکایت پر گورن...
9لاکھ 73ہزار 900میٹرک ٹن کا مجموعی ہدف مقرر کیا گیاہے،مراد علی شاہ تمام اضلاع اپنے نظام کو فعال بنائیں،بلا تاخیر ہدف حاصل کریں، بریفنگ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبائی محکمہ خوراک کو گندم خریداری مہم تیز کرنے کا حکم دے دیا۔ترجمان وزیراعلی سندھ کے مطابق سید مراد علی شا...
افغان طالبان کی کچھ روز سے فتنہ الخوارج کی ایک تشکیل کو پاکستان میں داخل کرانے کی کوشش پاک فوج کی جوابی کارروائی پر افغانستان سے فائر کرنیوالی گن پوزیشن کو تباہ کردیا،سکیورٹی ذرائع افغان طالبان کی باجوڑ میں پاکستانی سول آبادی پر گولہ باری ،2بچوں سمیت 3 افرادشہید، 3شدید زخمی ہ...
3اور 14سال کے دو بچے شہید، اسرائیلی جنگی طیاروں نے پولیس گاڑی کو نشانہ بنایا شاطی پناہ گزین کیمپ کے قریب چوک پر اسرائیلی ڈرون حملے میں کئی افراد نشانہ بنے حماس کے ساتھ جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں جس میں اسرائیل کے غزہ پٹی میں تازہ حملے...
ایران کے بعد امریکا کی ترجیح پاکستان بن گیا، امریکی صدر نے آئندہ دو روز میں مذاکرات کا اشارہ دے دیا،ہم پاکستان جانے پر زیادہ مائل ہیں،فیلڈ مارشل عاصم منیر لاجواب آدمی ہیں مذاکرات ممکنہ طور پر جمعرات کو اسلام آباد میں منعقد ہو سکتے ہیں، دونوں فریقین اہم تنازعات پر بات چیت جاری رک...
کھرب پتی طبقہ ٹیکس بچا رہا ہے موٹرسائیکل چلانیوالا عام شہری ٹیکس ادا کر رہا ہے عوام ایک لیٹر پیٹرول پر تقریباً سوا سو روپے ٹیکس ادا کر رہے ہیں، پریس کانفرنس حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پٹرولیم لیوی ٹیکس کے معاملے پر عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا جائے گا کیونکہ یہ عوام کے ساتھ ...
شام 5بجے سے رات ایک بجے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جائے گی، پاور ڈویژن بجلی مہنگی ہونے سے بچانے کیلئے مہنگے ایندھن کے استعمال کو کم سے کم رکھا جا سکے ترجمان پاور ڈویژن نے کہاہے کہ بجلی مہنگی ہونے سے بچانے کے لیے شام 5بجے سے رات 00:1بجے تک روزانہ 2 گھنٹے15،منٹ تک بجلی کی لوڈشیڈنگ ...
قید تنہائی کسی بھی قیدی کیلئے انتہائی سخت سزا ، امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے بانی پی ٹی آئی کے مطابق ان کی آنکھ میں کوئی بہتری نہیں آئی، سلمان صفدر بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے کہا ہے کہ ان کے مؤکل کی صحت اور قید تنہائی کی صورتحال نہایت تشویشناک ہے۔لاہور ہائیکورٹ بار می...
مراد علی شاہ کی زیرصدارت گندم خریداری پالیسی کا جائزہ اجلاس، خریداری مہم تیز کرنے کی ہدایت سبسڈی لینے والے آبادگاروں سے گندم خریدی جائے، تمام اضلاع میں مراکز فعال کیے جائیں کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت گندم خریداری پالیسی کا جائزہ اجلاس ہوا، چھوٹے آبا...
پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کی کوششوں سے مشرقِ وسطیٰ میں جنگ بندی ممکن ہوئی ایڈمرل نوید اشرف کا ایٔر فورس اکیڈمی میںکیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ کی تقریب سے خطاب چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کی کوششوں سے مشرقِ وسطیٰ میں جنگ بندی ممکن...
ایران کیساتھ مذاکرات میں کافی پیش رفت ہوئی، گیند اب تہران کے کورٹ میں ہماری تمام ریڈ لائنز اسی بنیادی اصول سے نکلتی ہیں،امریکی نائب صدر کا انٹرویو امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ حالیہ مذاکرات میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے...