... loading ...
دفتر میں بیٹھ کر اسکرین سامنے رکھ کر تصویر بنوانا آسان ہے اور کہنا وزیراعلیٰ کام کر رہا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب
دوسرے صوبوں سے آوازیں آرہی ہیں، کاش ہماری حکومت بھی پنجاب جیسی ہو، تنقید کرنیوالوں کو جواب
پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے ان کی حکومت پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ بھی کام کریں تاکہ لوگوں کو سہولیات ملیں، کہتے ہیں ہمارا وزیراعلیٰ کیمرے کے سامنے نہیں آتا اور چپ کرکے کام کرتا ہے لیکن جب کام ہوتا ہے تو سرچڑھ کر بولتا ہے۔ دوسرے صوبوں سے آوازیں آرہی ہیں، کاش ہماری حکومت بھی پنجاب جیسی ہو، لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں سیلاب سروے مہم کا آغاز کرتے ہوئے صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے رضاکاروں سے حلف لیا جو سیلاب متاثرین کے نقصانات کا تخمینہ لگائیں گے۔مریم نواز نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کرنے وال یاللہ کے بہترین دوست ہیں، سیلاب متاثرہ علاقوں میں رضاکاروں کی امدادی سرگرمیاں لائق تحسین ہیں، مشکل کی گھڑی میں دکھی انسانیت کی خدمت بڑی عبادت ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سیلاب متاثرین کو ہم تنہا نہیں چھوڑیں گے، سیلاب متاثرہ علاقوں میں نقصانات کاازالہ کریں گے، عوام کی خدمت ہی اصل سیاست ہے۔مریم نواز نے کہا کہ عوام کی خدمت کرنا بطور وزیراعلیٰ میری ذمہ داری ہے، دریائے ستلج، راوی اور چناب میں بدترین سیلاب آیا، اس قدر بدترین سیلاب پاکستان کی تاریخ میں کبھی نہیں آیا۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں ریکارڈ بارشیں ہوئی ہیں، بارشوں اور سیلاب سے پنجاب کے 25 اضلاع متاثر ہوئے ہیں، مریم اورنگزیب نے18،18گھنٹے سیلاب متاثرہ علاقوں میں کام کیا، پنجاب کابینہ سمیت تمام ارکان سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کو محفوظ مقامات پرمنتقل کرنے کے لییکابینہ سمیت ارکان نیبہت کام کیا، پنجاب میں 25 لاکھ لوگوں کو سیلاب سے پہلے محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا، سیلاب متاثرین کو مہمانوں کی طرح 3 وقت کا کھانا فراہم کیا گیا ہے۔مریم نواز نے کہا کہ پولیس، ریسکیو اور انتظامیہ نے ریلیف کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، بچوں کے لیے دودھ، پھل اور دیگر سہولتیں فراہم کی گئیں، سیلاب متاثرہ علاقوں میں کلینک آن وہیلز کی سہولت فراہم کی گئی۔انہوں نے کہا کہ کلینک آن وہیلز کے ذریعے متاثرین کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی گئیں، متاثرہ علاقوں میں بیماریوں سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کی گئیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ تنقیدکرنے والے لوگ بھی کام کرلیں، کہتے ہیں ہمارا وزیراعلیٰ کیمرے کے سامنے نہیں آتا، کام کریگا تو سامنے آئیگا، چپ کرکے کام نہیں ہوتا ہے وہ آرام ہوتا ہے، جب کام ہوتا ہے تو سرچڑھ کر بولتا ہے، پنجاب کام کر رہا ہے، باقی لوگ صرف تنقید کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ دفتر میں بیٹھ کر اسکرین سامنے رکھ کر تصویر بنوانا آسان ہے اور کہنا وزیراعلیٰ کام کر رہا ہے، وزیراعلیٰ کیمرے کے سامنے نہیں آتا، کام کرے گا تو کیمرے کے سامنے آئے گا، جب میدان میں آؤ گے تو کیمرا بھی ہوگا، کیمرا بتاتا ہے وزیراعلیٰ کیا کر رہا ہے اور کابینہ کیا کام کر رہی ہے، اس سے عوام کو پتا چلتا ہے کہ ان کے وزیراعلیٰ اور وزیر ان کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب پر تنقید سے بہترہے اپنے صوبے میں بھی کام کریں تاکہ لوگوں کو سہولیات ملیں۔مریم نواز نے کہا کہ تنقید اس لیے ہو رہی ہے کہ کام صرف پنجاب میں ہو رہا ہے، میرا ایک طریقہ ہے، تنقید پر کام بند کرکے اپنے کام پر نظر رکھو۔انہوں نے کہا کہ پیرپگارا کا شکریہ، انہوں نے پنجاب حکومت کیکام کی تعریف کی، پیرپگارا نے کہا کہ پنجاب حکومت قابل ہے، دو تین مہینے بعد لگے گا بھی نہیں کہ سیلاب آیا تھا۔مریم نواز نے کہا کہ دوسرے صوبوں سیآوازیں آرہی ہیں، کاش ہماری حکومت بھی پنجاب جیسی ہو، مسلم لیگ(ن)کی حکومت نے دن رات کام کیا۔انہوں نے کہا کہ سیلاب کے باوجود ترقیاتی کام نہیں روکے کیونکہ عوام کو دیگر کام بھی کرنے ہیں، میں گرین بسیں لے کر شہر شہر جا رہی ہوں، سیلاب متاثرین کا ایک ایک پائی کا نقصان پورا کریں گے۔
سیدعاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی کا وفد کے ہمراہ تہران پہنچنے پر پُرتپاک استقبال ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کیا، سفارتی اور ثالثی کوششوں کے سلسلے کو آگے بڑھائیں گے آرمی چیف کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد ایرانی حکومت کے اعلیٰ ترین حکام سے مذاکرات کے دوسرے دور کی تیاری ...
اساتذہ اور والدین کی جانب سے انکشاف کیا گیا تھا کہ امتحانی مرکز میں پیسوں کے عوض نقل کرائی جا رہی ہے نقل کی روک تھام کیلئیزیرو ٹالرنس کی پالیسی برقرار رہے گی،شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ،غلام حسین سوہو چیئرمین میٹرک بورڈغلام حسین سوہو نے پیسوں کے عوض نقل کی شکایت پر گورن...
9لاکھ 73ہزار 900میٹرک ٹن کا مجموعی ہدف مقرر کیا گیاہے،مراد علی شاہ تمام اضلاع اپنے نظام کو فعال بنائیں،بلا تاخیر ہدف حاصل کریں، بریفنگ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبائی محکمہ خوراک کو گندم خریداری مہم تیز کرنے کا حکم دے دیا۔ترجمان وزیراعلی سندھ کے مطابق سید مراد علی شا...
افغان طالبان کی کچھ روز سے فتنہ الخوارج کی ایک تشکیل کو پاکستان میں داخل کرانے کی کوشش پاک فوج کی جوابی کارروائی پر افغانستان سے فائر کرنیوالی گن پوزیشن کو تباہ کردیا،سکیورٹی ذرائع افغان طالبان کی باجوڑ میں پاکستانی سول آبادی پر گولہ باری ،2بچوں سمیت 3 افرادشہید، 3شدید زخمی ہ...
3اور 14سال کے دو بچے شہید، اسرائیلی جنگی طیاروں نے پولیس گاڑی کو نشانہ بنایا شاطی پناہ گزین کیمپ کے قریب چوک پر اسرائیلی ڈرون حملے میں کئی افراد نشانہ بنے حماس کے ساتھ جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں جس میں اسرائیل کے غزہ پٹی میں تازہ حملے...
ایران کے بعد امریکا کی ترجیح پاکستان بن گیا، امریکی صدر نے آئندہ دو روز میں مذاکرات کا اشارہ دے دیا،ہم پاکستان جانے پر زیادہ مائل ہیں،فیلڈ مارشل عاصم منیر لاجواب آدمی ہیں مذاکرات ممکنہ طور پر جمعرات کو اسلام آباد میں منعقد ہو سکتے ہیں، دونوں فریقین اہم تنازعات پر بات چیت جاری رک...
کھرب پتی طبقہ ٹیکس بچا رہا ہے موٹرسائیکل چلانیوالا عام شہری ٹیکس ادا کر رہا ہے عوام ایک لیٹر پیٹرول پر تقریباً سوا سو روپے ٹیکس ادا کر رہے ہیں، پریس کانفرنس حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پٹرولیم لیوی ٹیکس کے معاملے پر عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا جائے گا کیونکہ یہ عوام کے ساتھ ...
شام 5بجے سے رات ایک بجے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جائے گی، پاور ڈویژن بجلی مہنگی ہونے سے بچانے کیلئے مہنگے ایندھن کے استعمال کو کم سے کم رکھا جا سکے ترجمان پاور ڈویژن نے کہاہے کہ بجلی مہنگی ہونے سے بچانے کے لیے شام 5بجے سے رات 00:1بجے تک روزانہ 2 گھنٹے15،منٹ تک بجلی کی لوڈشیڈنگ ...
قید تنہائی کسی بھی قیدی کیلئے انتہائی سخت سزا ، امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے بانی پی ٹی آئی کے مطابق ان کی آنکھ میں کوئی بہتری نہیں آئی، سلمان صفدر بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے کہا ہے کہ ان کے مؤکل کی صحت اور قید تنہائی کی صورتحال نہایت تشویشناک ہے۔لاہور ہائیکورٹ بار می...
مراد علی شاہ کی زیرصدارت گندم خریداری پالیسی کا جائزہ اجلاس، خریداری مہم تیز کرنے کی ہدایت سبسڈی لینے والے آبادگاروں سے گندم خریدی جائے، تمام اضلاع میں مراکز فعال کیے جائیں کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت گندم خریداری پالیسی کا جائزہ اجلاس ہوا، چھوٹے آبا...
پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کی کوششوں سے مشرقِ وسطیٰ میں جنگ بندی ممکن ہوئی ایڈمرل نوید اشرف کا ایٔر فورس اکیڈمی میںکیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ کی تقریب سے خطاب چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کی کوششوں سے مشرقِ وسطیٰ میں جنگ بندی ممکن...
ایران کیساتھ مذاکرات میں کافی پیش رفت ہوئی، گیند اب تہران کے کورٹ میں ہماری تمام ریڈ لائنز اسی بنیادی اصول سے نکلتی ہیں،امریکی نائب صدر کا انٹرویو امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ حالیہ مذاکرات میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے...