... loading ...
وہ گھریلو صارفین جو اگست کا بل ادا کرچکے ہیں، انہیں اگلے ماہ بجلی کے بل میں یہ رقم واپس ادا کردی جائے گی، زرعی اور صنعتی شعبوں سے وابستہ افراد کے بل کے ادائیگی مؤخر کی جارہی ہے، شہباز شریف
سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی مکمل آباد کاری کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں، ہم سب اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک سیلاب سے متاثرہ ہر شخص کو اس کے گھر میں دوبارہ آباد نہ کرلیں، قوم سے خطاب
وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کے لیے ریلیف پیکج کا اعلان کردیا ہے۔سرکاری ٹی وی پر اپنے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی پیکج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب سے ملک کے مختلف علاقوں میں بہت تباہی ہوئی ہے، جان نقصان کے ساتھ ساتھ لوگوں کے مال مویشی اور گھروں کو بے پناہ نقصان پہنچا ہے۔سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی مکمل آباد کاری کے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہوں اور ہم سب اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک سیلاب سے متاثرہ ہر شخص کو اس کے گھر میں دوبارہ آباد نہ کرلیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرہ آبادیوں میں اشیائے خورونوش اور صحت کے لیے وفاقی حکومت، صوبائی حکومتیں، عوام اور فوج مل کر ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیلاب زدگان کے ایک ماہ (اگست) کے بل معاف کردیے گئے ہیں، گھریلو صارفین کو اب اگست کے بل ادا نہیں کرنے پڑیں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کو سیلاب زدگان کی مشکلات کا پورا اندازہ ہے، اس مشکل گھڑی میں وفاقی حکومت سیلاب متاثرین کے بل اپنے وسائل سے ادا کرے گی۔انہوں نے کہا کہ متاثرہ علاقوں کے وہ گھریلو صارفین جو اگست کا بجلی بل ادا کرچکے ہیں، ان کو رقم اگلے ماہ کے بجلی بل میں واپس کردی جائے گی۔اسی طرح سیلاب زدہ علاقوں میں زرعی، کمرشل اور صنعتی شعبے سے وابستہ بجلی صارفین کے نقصانات کا تفصیلی تخمینہ لگایا جارہا ہے، اس بنا پر اگست کے بجلی بلوں کی وصولی فی الفور موخر کی جارہی ہے،اگر ان صارفین کے نقصانات کا تخمینہ زیادہ نکلا، تو انہیں مزید ریلیف دینے کے حوالے سے اقدامات کیے جائیں گے۔شہباز شریف نے کہا کہ متعلقہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو ضروری ہدایات فوری طور پر جاری کردی گئی ہیں، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جو تباہی ہوئی اور جو نقصانات ہوئے، وہاں میرے بزرگ، مائیں بہنیں اور بیٹیاں کھلے آسمان تلے جن مشکلات کا شکار ہیں، ہم ان سے بخوبی واقف ہیں، اس صورتحال کے پیش نظر آپ کے خادم پاکستان کی جانب سے یہ حقیر سی کوشش ہے جو یقینی طور پر سیلاب متاثرین کے مشکلات میں کمی کا باعث بنے گی۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ وہ ایک بار پھر سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی مکمل آباد کاری کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں اور یقین دلاتے ہیں کہ ہم سب اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک سیلاب سے متاثرہ ہر شخص کو اس کے گھر میں دوبارہ آباد نہ کرلیں۔
بزدل امریکی اور صہیونی افواج میں اپنے فوجی اڈوں کا دفاع کرنے کی ہمت نہیں ، دہشتگردفورسز نے ایرانیوں کونشانہ بنایا،جہاں ملیں انہیں ختم کردو ، پاسداران انقلاب کی عوام کو دور رہنے کی ہدایت اسلامی جنگجوؤں کی کارروائیوں کے خوف سے معصوم لوگوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کی ...
سفیر اور عملہ محفوظ،سفارتخانے کے اطراف میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو تہران میں پاسداران کے زیر انتظام علاقے میں مقیم ہیں ایران کے دارالحکومت تہران میں پاکستانی سفارتخانے اور سفیر کی رہائشگاہ کے قریب اسرائیل نے شدید بمباری کی تاہم تمام سفارت...
موٹر سائیکلصارفین کیلئے ماہانہ 20 لیٹر تک پیٹرول کا کوٹہ مقرر کرنے کی تجویز 800 سی سی گاڑیوں تک سبسڈی کا فیصلہ نہیں ہو سکا، ذرائع وفاقی حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے حکومت نے پیٹرول سبسڈی پلان پر عملی کام شروع کر دیا۔موٹر سائیکلز کیلئے ماہانہ 20 لیٹر تک پیٹرول کا کوٹہ مقرر ک...
اسرائیل کی جانب سے لبنان کے تقریباً 14 فیصد علاقے کو خالی کرنے کی دھمکیاں جارحیت کا شکار معصوم بچپن، ایک ماہ کے دوران 121 بچے جاں بحق، یونیسف کی رپورٹ اقوامِ متحدہ کے بچوں کے عالمی ادارے (UNICEF) نے لبنان پر اسرائیلی فضائی حملوں اور زمینی جارحیت کے نتیجے میں بچوں پر ہونے والے...
حکومتی فیصلوں میں عوامی مفاد کو مقدم رکھنے کیلئے جامع حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ،اجلاس میںعالمی سطح پر تیل و گیس کی فراہمی اور قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے معیشت پر اثرات کا جائزہ لیا شرکاء نے مہنگائی کے دباؤ کو کم کرنے اور توانائی کے تحفظ کو یقینی بنانے پر خصوصی توجہ دی، وزیراعظم ...
بانی عمران خان کے بیٹے نے بلوچ نیشنل موومنٹ کے متنازع رہنما نسیم بلوچ کے ہمراہ خطاب کیا سوشل میڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد نے اس مشترکہ موجودگی کو پاکستان مخالف لابنگ قرار دیا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے بیٹے قاسم خان نے پاکستان مخا...
رات ساڑھے 8بجے شاپنگ مالز اور مارکیٹیں بند کرنے کیلئے تیار ہیں ملکی مفاد میں حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں،چیئرمین سندھ تاجر اتحاد تاجر برادری نے حکومت کے اسمارٹ لاک ڈاؤن کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا رات ساڑھے 8 بجے شاپنگ مالز اور مارکیٹیں بند کرنے کے لیے تیار ہے۔تفصیلات کے مطاب...
ایران پر حملے اور ٹارگٹ کلنگ فوری بند کی جائے، مستقبل میں حملے اور جارحیت کے نہ ہونے کی ٹھوس ضمانت دی جائے،جنگ سے ایران میں ہونیوالے نقصانات کا ازالہ بصورت معاوضہ کیا جائے مشرق وسطیٰ میں ایران کے اتحادی یا حمایت یافتہ گروہوں کے خلاف فوجی کارروائیوں کو بند کیا جائے،آبن...
پاکستان کی آسیہ اندرابی، فہمیدہ صوفی، ناہیدہ نسرین کو سنائی گئی سزائوں کی مذمت فیصلہ مقبوضہ کشمیر میں بنیادی حقوق کے دبائو کی عکاسی کرتا ہے، ترجمان دفترخارجہ پاکستان نے کشمیری خاتون رہنماء آسیہ اندرابی اور ان کی دوساتھیوں فہمیدہ صوفی اور ناہیدہ نسرین کو سنائی گئی سزاں کی مذ...
تنازعات کو طاقت کے استعمال کے بجائے بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے،چینی وزیر خارجہ کی ایرانی ہم منصب سے گفتگو میں جنگ کے بجائے مذاکرات پر زور چین نے ایران پر زور دیا ہے کہ جنگ کے بجائے بات چیت کو فوقیت دی جائے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت خارجہ...
وزیراعظم پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کیلئے جاری مذاکرات کی کاوشوں کا خیر مقدم اور حمایت کا اعلان کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان خطے کے امن و استحکام کے مفاد میں مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کے لیے مذ...
کوئی مذاکرات اور کوئی بات چیت نہیں ہو رہی، کسی میں ہمت ہے تو جا کر عمران خان سے مذاکرات کرے، آپ پونے تین سال کسی کو جیل میں رکھ کر اب کہیں کہ ڈیل کرنا چاہتا ہوں، علیمہ خانم بانی پی ٹی آئی سے بشریٰ بی بی کی ملاقات،بہنوں اور وکلا کی ملاقات نہ ہوسکی،جیل انتظامیہ سے لیکر باتیں کرن...