وجود

... loading ...

وجود

سحر زدہ تاریخ!

جمعه 12 ستمبر 2025 سحر زدہ تاریخ!

ماجرا/ محمد طاہر

۔۔۔۔۔۔۔
نومبر کی سحر زدہ تاریخ نے ہمارے شب وروز جکڑ لیے ہیں۔ سیاسی منڈی میں مختلف ”سودے” مول تول میں ہیں مگر سب کچھ گول مول
بھی ہے۔ ابہام کی گہری پرت اس نوع کے سودوں میں ہمیشہ رہتی ہے۔ پاکستان کی ایک مقتدر شخصیت کے” سسر نامدار” جب لندن میں
سودا پٹا رہے تھے تو پاکستان کے سیاسی حالات پر بھانت بھانت کی بولیاں سنائی دے رہی تھیں۔ حالات کی کروٹ سودے پر منحصر تھی مگر ٹی
وی کے منڈوے پر الگ ہی طرح کی بحثیں تھیں۔ عدلیہ کی گہری تقسیم میں ججز کے رجحانات، سیاست کے آدرش ماحول کی تلاش، کرپشن،
حکمران جماعت کے اندرونی حالات، مہنگائی وغیرہ وغیرہ۔ مگر یہ سب مصنوعی گورکھ دھندے ثابت ہوئے۔ معاملہ سودا پٹانے کا ہی نکلتا ہے۔
اگست سے وسط نومبر کے حالات ہر تین سال بعد ایک جیسے ہو جاتے ہیں۔ سیاسی موسم پر فرق پڑنے کے مہینے یہی ہوتے ہیں۔ سیاسی
بارشیں، تصورات کے سیلابی ریلے اور کرپشن کے بہتے نالے اچانک اُبلتے لگتے ہیں۔ یہی تین ماہ برساتی مینڈکوں کے بھی ہوتے ہیں۔ جو
ٹی وی کے منڈوے پر ٹراتے ہیں۔ پھر کسی سنیاسی باوے کی طرح گوشہ ٔ گمنامی میں چلے جاتے ہیں۔ دلچسپ طور پر کلین شیو صوفی نامعلوم ”سیاحتوں ”سے لوٹ آتے ہیں۔ قیمتی گاڑیوں سے فقیرکی لفظیات لے کر اُترتے ہیں۔ اور اپنے ”بامراد”مریدوں کو حسابات کے لیکھے جوکھے سمجھاتے ہیں، کوئی ستاروں کے گشت پر ہوتا ہے ،کوئی عدد کی رتھ پر سوار رہتا ہے، کسی کو کارڈ کی ہیرا پھیری راس آتی ہے۔مدت ہوئی مذہبی روایت کے تمام شعبے طاقت وروں کے خدمت گار ہوگئے، صوفیانہ روایت میں روایت ہی نہیں صوفی بھی قبضے میں آگئے،نئے دور میں حاشیہ برداروں نے مکھوٹے اوڑھ لیے۔اب دعائیں سکھاتے اور افیون پلاتے ہیں۔ اس ہنرکاری میں مستقل تصورات کی آبیاری کی جاتی ہے۔ طاقت کتنی ہی مکروہ، بھیانک اور خطرناک ہو اُسے بقا کے لیے کوئی آئیڈیا ، آدرش درکار ہوتا ہے۔ چنانچہ مذہب کی تمام شعبے اس ”خدمت” میں بارہ ماہ چوبیس گھنٹے مصروف ہیں۔صوفیوں کی تو خیر کیا ہی بات ہے!
دلچسپ طور پر فرق ڈالنے والے ان مہینوں میں کرپشن کا صور سب سے زیادہ پھونکا جاتا ہے۔ گزشتہ کچھ ہفتوں سے یہ جاری ہے۔ مہنگائی کے ہندسے جگمگانے لگتے ہیں۔ اگر25کلو چاول کے تھیلے پر اوسطاًہزار روپے قیمت بڑھے اور20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1450 سے بڑھ کر 2500روپے تک جا پہنچے تو کان کھڑے تو ہوں گے۔کرپشن کے ساتھ مہنگائی کی ایک فطری تال میل ہوتی ہے۔ عدلیہ کی آزادی کا نغمہ بھی کچھ اجنبی نہیں۔نظام جب پوری کروٹ لے چکا، اور عدلیہ مکمل دست نگر بنائی جا چکی تو اب اچانک ”آزاد ججز” کی آواز اُبھری ہے۔ ،اہم نہیں کہ یہ اچانک کیوں بولنے لگے، سوال یہ ہے کہ یہ اب تک خاموش کیوں تھے؟انہوں نے عدلیہ پر غیر آئینی قبضے کو آئین کی مقدس عمارت میں بیٹھ کر خاموشی سے کیوں دیکھا؟ اگر اس کا کوئی جواب نہیں تو ان کی آوازیں کتنی ہی بھلی لگتی ہوں، ان مہینوں میں مشکوک بن جاتی ہیں۔ کیا واقعی ان کی خاموشی اور جادوئی مہینوںمیں گرم گفتاری کے درمیان کوئی ”نامیاتی رشتہ” ہے؟جسٹس اطہر من اللہ کی ہائبرڈ نظام پر گفتگو اچھی لگتی ہے۔ اگر اس کا مطلب ”ملک میں آمریت ہے اور آئین کی کوئی حکمرانی نہیں” تو پہلا سوال یہ ہے کہ اس ہائبرڈ نظام پر آئینی غلاف خود ان کے ادارے میں چڑھایا گیا، وہ اب تک خاموش کیوں تھے؟ جسٹس منصور علی شاہ کے خطوط کا زمانہ بھی لوٹ آیا ہے۔ ان کا سوال بالکل بجا ہے کہ’ 26ویں ترمیم کے خلاف درخواستیں تقریباً ایک سال تک سنی نہیں گئیں’۔ 26ویں ترمیم ہی وہ زہریلی آغوش ہے جس نے فارم 47 کی ناجائز حکومت کو سنبھالے رکھا ہے۔ سپریم کورٹ میںججز کی تقرری کا طریقۂ کار بھی اس ترمیم کے تحت بدل دیا گیا تاکہ کوئی آزاد جج غیر آئینی بندوبست کو چھیڑنے کے قابل نہ رہ جائے۔ جسٹس منصور علی شاہ خواب و خیال بن جانے والی آزاد عدلیہ کی آرزو میں اب ایک سال بعد خطوط لکھ رہے ہیں۔بات بالکل درست ہے مگر ایک سال بعد اب کیوں؟یاد کیجیے! چیف جسٹس افتخار چودھری کو آرمی ہاؤس راولپنڈی میں 9مارچ 2007کی صبح بلا کر جب استعفے کے لیے دباؤ ڈالا گیا تو تمام سیکورٹی اسٹیبلشمنٹ میں آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل اشفاق پرویز کیانی ہی واحد شخص تھے جو پُر جوش نہ تھے۔تب چیف جسٹس نے دباؤ ڈالنے والے افسران پر نہیں بلکہ خاموش افسر پر توجہ مرکوز رکھی۔اُنہیں پانچ گھنٹے تک آرمی ہاؤس سے نکلنے نہیں دیا گیا۔ مگر جب وہ باہر نکلنے لگے تو اُن سے ہاتھ ملانے والے وہی ایک افسر تھے۔ حالات سے آگاہ لوگ اشارے دیتے ہیں کہ ”پیغامات” کا تبادلہ پہلے ہی ہو چکا تھا۔ سوال یہ ہے کہ آزاد ججز ”سامری کے بچھڑے” تو نہیں جن میں جان ڈالی گئی ہو۔ ہماری آرزؤں کے مقتل میں جتنے بھی قاتل آنکھوں کے سامنے ہیں، سب وہی ہیں جن سے ماضی میں امیدیں وابستہ رکھی گئیں۔ اب سلیم کوثر کی زبان میں کوئی سوال کرتا ہے تو یہ غیر منطقی نہیں کہ
مری روشنی ترے خد و خال سے مختلف تو نہیں مگر
تو قریب آ تجھے دیکھ لوں تو وہی ہے یا کوئی اور ہے
عدلیہ کی سمٹتی آزادی، ہائبرڈ نظام کے نام پر اقتدار کے ارتکاز اور آمریت کے گہرے ہوتے سائے میں جسٹس منصور علی شاہ، منیب اختر، اطہر من اللہ اور عائشہ ملک کا دم خم پھر بھی غنیمت ہے، ان کے دستخطوں سے چیف جسٹس کو لکھے گئے ایک خط نے یہ واضح کر دیا ہے کہ سپریم کورٹ کے موجودہ بندوبست کو پوری طرح قبول نہیں کیا گیا۔ فل کورٹ میٹنگ میں ان کی عدم شرکت نے چیف جسٹس کے اقدامات کو آبرومند نہیں رہنے دیا۔ جسٹس اطہر من اللہ کا ہائبرڈ نظام کو غیر آئینی قرار دینااور جسٹس منصور علی شاہ کے خطوط کا وقت ایک ہی ہے۔ ایسے میں ایک وکلاء تحریک کی بازگشت بھی سنائی دیتی ہے۔ جس کے نقطۂ عروج پر کچھ ججز استعفے دینے پر غور کر سکتے ہیں۔ ان سرگوشیوں کے درمیان ہمیں ستمبر، اکتوبر ، نومبر کے مہینے گزارنے ہیں۔ یہ کافی کٹھن ثابت ہوں گے۔ کیونکہ مری سے شمیم جانفزا کے جس خوش نما جھونکے کی نوید دی گئی تھی، وہ ابھی بھی سموم کج ادا کے طوفانی جھکڑوں میں ہے۔
سیاسی محاذ بھی خاموش نہیں ۔ ایک طرف تمام سیاسی سرگرمیوں کے محور عمران خان نے اپنی جماعت کے تمام ارکان او رسینیٹرز کو تمام کمیٹیوں سے لاتعلق ہونے کا کہا ہے۔ اب بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عمران خان نے ستمبر میں جلسہ کرنے کو کہا ہے۔ وقت یہاں بھی اہم ہے۔ آہستہ آہستہ تحریک انصاف کے وہ گھوڑے جو طاقت وروں کے اصطبل میں بندھے سمجھے جاتے ہیں، وہ بھی خوش دلی سے عمران خان کے” احکامات” پر عمل کرنے کی طرف راغب ہو رہے ہیں۔ کیا پیغام کے اندر کوئی اور پیغام بھی کام کر رہا ہے؟ یہ سوال شک کے ساتھ ذہنوں میں رہے گا۔ تحریک تحفظ آئین میں تحرک کے آثار پیدا ہو رہے ہیں۔ محمود خان اچکزئی ایک بار پھر اپنے لے بلند کر رہے ہیں۔ اکتوبر میں سپریم کورٹ بار کے انتخابات ہیں، جسے پچھلی بار انتہائی چابک دستی سے قابو کر لیا گیا تھا۔ اب ایک فعال تحریک سے ہی نتائج پر پہرے داری ممکن ہے۔ جس کے لیے سیاسی تحریک کا فعال ہونا ضروری ہے۔ کیا اپوزیشن، وکلاء تحریک اور دیگر محرکات مل کر سپریم کورٹ بار کے انتخابات کے ارد گردکوئی منصوبہ بناچکے ہیں۔آثار موجود ہیں مگر قطعی رائے ممکن نہیں۔
مری سے تازہ ہوا کی امید رکھنے والے سیاسی بازی گر بے وقوف نہیں ہو سکتے۔ ایک اتحادی حکومت میں اپنی بقا کا سامان رکھنے والے عوام کے مسترد شدہ تمام عناصر جانتے ہیں کہ کھیل میں ایک کارڈ بھی اِدھر سے اُدھر ہوا تو بازی ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ہاتھ سے چلی جائے گی۔ اس فضا میں اچانک سندھ کے شعبدہ باز گورنر کامران ٹیسوری کو ہٹانے کی خبر گردش کر رہی ہے۔ نظام سے صرف ”ایک طاقت ور شخص” کی حمایت نے کامران ٹیسوری کی چھوٹی آنکھوں میں بڑے خواب سجا دیے تھے۔ بڑی بڑی تبدیلیوں نے نظام کے اندر صف بندی کو التواء میں رکھا ہے جس کے باعث سیاسی مہرے بھی بساط پر الٹی سیدھی چالوں کے باوجود موجود ہیں۔ ایک دفعہ بازی لگانے والے صف بندی کر لیں تو یہ تعین ہو سکے گا کہ کون سا مہرہ ابھی کھیل میں ہے اور کون سا پٹ چکا ہے۔ ایم کیو ایم کی تازہ دھمکی بھی بلاوجہ نہیں کہ اگر گورنر سندھ کو چھیڑا گیا تو وفاقی حکومت کا حصہ نہیں رہیں گے۔ شہباز سرکار نے فوراً ہی وضاحت جاری کر دی ہے کہ سندھ میں کوئی تبدیلی زیر غور نہیں۔ بالکل درست!مگر یہ فیصلہ وفاقی حکومت کو کب کرنا ہے ،کیا بھول گئے ہائبرڈ نظام!سو جو فیصلہ کریں گے وہی جانیں۔ ہم تو بس یہ جانتے ہیں کہ یہی وہ موقع ہوتا ہے جب کچھ لوگوں کو یہ تسلی دلانے کا فریضہ سونپا جاتا ہے کہ حکومت اور طاقت ور حلقے ایک صفحے پر ہے۔
٭٭٭


متعلقہ خبریں


مضامین
سحر زدہ تاریخ! وجود جمعه 12 ستمبر 2025
سحر زدہ تاریخ!

منافع خور مافیا اور بھوکے عوام وجود جمعرات 11 ستمبر 2025
منافع خور مافیا اور بھوکے عوام

قائد اعظم کا خواب، اسلامی فلاحی معاشرہ وجود جمعرات 11 ستمبر 2025
قائد اعظم کا خواب، اسلامی فلاحی معاشرہ

بھارتی آبی دہشت گردی وجود بدھ 10 ستمبر 2025
بھارتی آبی دہشت گردی

کواڈ اجلاس اور ٹیرف مسائلکواڈ اجلاس اور ٹیرف مسائل وجود بدھ 10 ستمبر 2025
کواڈ اجلاس اور ٹیرف مسائلکواڈ اجلاس اور ٹیرف مسائل

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر