... loading ...
توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کے بعد پی ٹی آئی کارکنان آپے سے باہر ، قیادت کی جانب سے کارکنان کو نہیں روکا گیا
تشدد کسی صورت قبول نہیں،پی ٹی ائی کا معافی مانگنے اور واضع لائحہ عمل نہ دینے تک بائیکاٹ کرینگے، صحافیوں کا اعلان
توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کے بعد پی ٹی آئی کے کارکنان آپے سے باہر ہو گئے۔اڈیالہ جیل کے باہر پی ٹی آئی کارکنوں کا صحافیوں پر حملہ ۔صحافی طیب بلوچ کا علیمہ خان سے سوال کرنا جرم بن گیا ۔ تفصیلات کے مطابق اڈیالہ کے باہر پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے صحافی طیب بلوچ پر تشدد کیا گیا، صحافی طیب بلوچ نے علیمہ خان سے سوال پوچھا تھا۔طیب بلوچ پر پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے تشدد کرنیوالوں کے درمیان صحافی کمیونٹی اور کیمرہ مین ڈھال بنا کر طیب بلوچ کو بچانے کی کوشش کرتے رہے۔اعجاز احمد اور دیگر صحافیوں کو دھکے دئیے گئے اور گالم گلوچ کی گئی۔ اس کے علاوہ دو دن سے تحریک انصاف کا سوشل میڈیا صحافیوں کو دھمکیاں دے رہا تھا۔صحافیوں نے علیمہ خان کی میڈیا ٹاک کا بائیکاٹ کر دیا۔علیمہ خان کی ٹاک سے پہلے میڈیا نمائندگان پر تشدد کیا گیا۔ نجی چینلز کے سئینر رپورٹرفیصل حکیم اور رپورٹر طیب بلوچ سے ہاتھا پائی کی گئی۔ ایس پی صدر راولپنڈی، اے ایس پی نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ۔متاثرہ صحافیوں کی جانب سے اڈیالہ چوکی درخواست دی جا رہی ہے تشدد کرنے والے افراد کی گرفتاری کیلئے نفری بلوا لی گئی ۔تشدد کرتا دیکھ کر بھی قیادت کی جانب سے کارکنان کو نہیں روکا گیا ۔کارکنان کی بڑی تعداد اڈیالہ کے قریب موجود ۔ پاکستان تحریک انصاف کے بیٹ رپورٹرز کا پی ٹی آئی کی تمام پریس کانفرنسز کی کوریج کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔پی ٹی آئی بیٹ رپورٹرز نے معاملہ پر نیشنل پریس کلب سے بھی آواز اٹھانے کی اپیل کردی پی ٹی آئی بیٹ رپوٹرز ایسویسی ایشن کے صدر اسامہ اقبال نے تمام معاملے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی کوریج کرنے والے صحافیوں نے مشاورتی عمل کے بعد پی ٹی آئی کی کوریج کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا، انہوں بیٹ رپورٹرز کی جانب سے پارٹی قیادت سے معافی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔بیٹ رپورٹرز نے نعیم پنجوتھا سمیت حملہ کروانے والے قائدین کے خلاف مقدمہ کرنے پر مشاورت شروع کردی، پی ٹی ائی بیٹ رپورٹرز کا کہنا ہے کہ صحافیوں پر تشدد کسی صورت قبول نہیں۔پی ٹی ائی کی جانب سے معافی سمیت صحافیوں کے حوالے سے واضع لائحہ عمل نہ دینے تک بائیکاٹ جاری رہے گا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...