... loading ...
حکمران ٹرمپ سے تمام امیدیں وابستہ نہ رکھیں، بھارتی آبی جارحیت کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھایا جائے، امیر جماعت اسلامی
الخدمت کے 15ہزار رضاکار امدادی سرگرمیوں میں مصروف، قوم دل کھول کر متاثرین کی مددکرے، منصورہ میں پریس کانفرنس
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کے حق کے لیے لانگ مارچ بھی کرنا پڑا تو گریز نہیں کریں گے۔ بلدیاتی ادارے فعال ہوتے تو اتنی تباہی نہ ہوتی۔ حکمران بھارت کی آبی جارحیت کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھائیں صرف ٹرمپ سے ہی تمام امیدیں وابستہ نہ رکھی جائیں۔منصورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے سیلاب متاثرین کو یقین دلایا کہ جماعت اسلامی ان کے نقصانات کے ازالے کا مقدمہ پوری طاقت سے لڑے گی اوراس کے لیے عدالتوں سے رجوع کرنے، پرامن احتجاج سمیت تمام آپشنز استعمال کیے جائیں گے، جن لوگوں کے گھر سیلاب کی نذر ہوئے حکومت انہیں متبادل جگہ پر گھر تعمیر کر کے دے۔ دریاؤں کے راستے میں ہاؤسنگ سوسائیٹیز کو این او سی حکومتی اداروں نے جاری کیے، نقصانات کے ازالہ کی بھی یہی ذمہ دار ہیں، متاثرین منصورہ اور جماعت اسلامی لاہور دفتر میں قائم کیے گئے خصوصی ڈیسکس سے رابطہ کریں۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم، امیر لاہور ضیاالدین انصاری ایڈووکیٹ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی شیخ عثمان فاروق، سیکرٹری جنرل الخدمت فاؤنڈیشن وقاص انجم جعفری، نائب صدر الخدمت مشتاق مانگٹ اور سیکرٹری جنرل الخدمت لاہور ڈاکٹر اعجاز نذیر بھی موجود تھے۔ابتدائی رپورٹس کے مطابق پنجاب میں سیلاب سے چالیس لاکھ ایکڑ اراضی اور تین ہزار سے زائد دیہات متاثر ہوئے ہیں۔ تباہی کے پیش نظر امیر جماعت اسلامی نے اس خدشہ کا اظہار کیا کہ ملک کو رواں اور آئندہ برس چاول، گنا، گندم سمیت زرعی اور غذائی بحرانوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ چھوٹے کسانوں کو سبسڈی دے اور بیج، کھاد اور ادویات کی قیمتوں میں کمی لائی جائے۔ انہوں نے قوم سے متاثرین کی دل کھول کر مدد کرنے اور نوجوانوں کو الخدمت فاؤنڈیشن کا رضاکار بننے کی اپیل کی اور صحافیوں کو بتایا کہ کہ الخدمت پاکستان کے پندرہ ہزار رضاکاران امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں خوراک، ادویات فراہم کی جارہی ہیں، پنجاب میں الخدمت کے 31سنٹرز فعال ہیں، موبائل ہیلتھ یونٹس بھی کام کررہے ہیں۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ پنجاب میں گزشتہ دس برس سے بلدیاتی انتخابات نہیں ہوئے، سندھ میں جماعت اسلامی کے مسلسل احتجاج کے بعد بلدیاتی انتخابات ہوئے تاہم ہارے ہوئے لوگ مسلط کردئیے گے۔ انہوں نے کہا سیلاب بلاشبہ بھارت کی آبی جارحیت کا نتیجہ ہے تاہم حکومتی بدانتظامی اور بلدیاتی اداروں کی عدم موجودگی بھی بڑے نقصانات کا سبب بنی۔ امیر جماعت اسلامی نے واضح کیا کہ جماعت اسلامی حالیہ صورتحال کو سیاسی پوائنٹ سکورنگ کے لیے ہرگز استعمال نہیں کرے گی تاہم حکومت سے سوال ضرور کیا جائے گا۔ عوام ظلم پر خاموش نہ رہیں، یہ ظالموں کو مزید طاقت فراہم کرنے کے مترادف ہے۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ حکمران متنازعہ آبی ذخیروں کی بحث کا آغاز کرکے قوم کی توجہ تقسیم کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی طاقتوں کی ماحولیاتی تباہی سے شدید متاثرہ ممالک کی فہرست میں شامل ہے، تاہم حکومتیں ملک کا مقدمہ موثر طریقے سے پیش کرنے میں ناکام رہیں۔
سندھ میں پانی کی شدید قلت ہے، وفاقی حکومت کو نوٹس لینا چاہیے ،اجلاس میں حکومتی ارکان پیپلز پارٹی کے منصوبے گنواتے رہے، اپوزیشن کی جانب سے مسائل کی نشاندہی حکومتی اراکین خود مسائل کا رونا رو رہے ہیں، 18سال کے دوران سندھ میں کیا ہوا، ڈیفنس میں فحاشی کے اڈے چل رہے ہیں،باتوں سے یہ ش...
انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے ایک اور مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چوہدری کو 10، 10 سال قیدکی سزا اور شاہ محمود کو بری کر دیا جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میںپولیس کی گاڑیاں جلانے کا مقدمے کا محفوظ فیصلہ سنایا، جلائو گھیرائو کیس ...
تخریب کاروں کو چوکوں اور چوراہوں پر سرعام پھانسی جیسی عبرتناک سزائیں دی جائیں آٹا، چینی، چاول اور بجلی سے متعلق معاشی مطالبات تو بالکل جائز تھے، سردار عتیق احمد خان سابق وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان نے پاکستان کی م...
قومی اسمبلی سے منظور ہونے والا یہ بل جاہلانہ اور غاصبانہ ہے، یہ بل شہریوں کے بنیادی حقوق پر ڈاکہ ہے بل کی منظوری اراکین اسمبلی کی اہلیت پر سوالیہ نشان ، ٹیلی کام ٹاورز کی تنصیب سے متعلق بل پر شدید ردعمل امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے قومی اسمبلی سے منظور ہونے و...
تحریک انصاف نے پارٹی پالیسی سے ہٹ کر بیان دینے پر سینیٹر ڈاکٹر زرقا سے وضاحت طلب کرلی حساس نوعیت کے معاملات پر بیان بازی سے گریز کرنے اور 7 روز میں جواب جمع کرانے کی ہدایت پاکستان تحریک انصاف نے آزاد کشمیر کے حوالے سے پارٹی پالیسی سے ہٹ کر بیان دینے پر سینیٹر ڈاکٹر زرقا کو ش...
ملکی قرضوں کی ادائیگی کیلئے 25ہزار 992،غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی کیلئے 5ہزار 836ارب مختص کر دیے گئے سود کی ادائیگی کے لیے 69 کھرب 82 ارب روپے سے زائد مختص کیے گئے ہیں ، اپوزیشن کا تحفظات کا اظہار قومی اسمبلی نے 44ہزار 741ارب سے زائد کے غیر تصویبی لازمی اخراجات کی منظوری دیدی۔...
شادی ہالز، تقریباتی مقامات رات 10 بجے اور ریسٹورنٹس، کیفے اور فوڈ آؤٹ لیٹس 11 بجے بند ہوں گے ڈپارٹمنٹل اور جنرل اسٹورز،دکانیں، بازار ،شاپنگ مالز رات 9 بجے بند ہوں گے،کابینہ ڈویژن کا نوٹیفکیشن وفاقی حکومت نے فیول بچت اور اضافی کفایت شعاری اقدامات ختم کر دیے ہیں، اس حوالے سے ...
حملے میں حسین اور رانا صفادی اور ان کی دو چھوٹی بیٹیاں شہید ہوئے شمالی غزہ شہر کے الصفاوی علاقے ڈرون حملے میں ایک شخص مارا گیا غزہ پر اسرائیلی حملوں میں ایک ہی خاندان کے چار سمیت کم از کم پانچ فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق صیہونی ریاست کا یہ تازہ حملوں کا سلسلہ...
شہباز شریف کی جانب سے کی گئی میثاق استحکام پاکستان کی پیش کش آج بھی موجود ہے اور حکومت ہر سطح پر بات چیت کے لیے تیار ہے، پی ٹی آئی نے مثبت جواب دیا ہے ، رانا ثنااللہ وزیراعظم کی ہدایت پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور اپوزیشن وفد کے درمیان اہم ملاقات ، فاٹا، پاٹا، این ایف سی ایوار...
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 373روپے سے کم ہو کر 299روپے پر آجائے گی، جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 378روپے سے کم ہو کر 311 روپے ہوگی عوام کی مشکلات کا بخوبی اندازہ ہے ، عوام نے مشکل صورتحال میں صبر و تحمل کا بے مثال مظاہرہ کیا، حکومت کا ساتھ دینے پر ہم عوام کے تہہ دل سے مشکور ہیں، شہباز ...
ایک ہفتے ہیں 0.46فیصد بڑھ گئی،ادارہ شماریات کی مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری 25اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 11اشیا سستی ہوئیں جبکہ 15اشیا کی قیمتیں مستحکم ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی۔رپورٹ کے مطابق ملک میں گزشتہ 1 ہفتے کے دوران...
پیٹرول فی لیٹر 225روپے فکس کرنے کا مطالبہٗ عوام کے حکومت کے خلاف زبردست نعرے پیٹرول کی قیمتوں میں نام نہاد کمی مسترد ٗ موجودہ قیمتیں جنگ سے قبل والی سطح پر نہیں آئیں، خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر پیٹرول کی قیمتوں میں فوری طور پر کمی کرنے ، پیٹرو...