... loading ...
انٹرنیشنل میڈیکل سینٹر ، پاک چین جوائنٹ لیب منصوبوں کومزید فعال بنایا جائے، شہباز شریف
وزیراعظم کی نیشنل ارتھ کوئیک سمیولیشن سینٹر میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور ریسکیو ٹیکنالوجیز پر بریفنگ
وزیر اعظم شہباز شریف نے واضح کیا ہے کہ پاکستان میں حالیہ سیلاب سے نمٹنے کے لیے قومی سطح پر بھرپور کوششیں جاری ہیں، چین کی جدید ٹیکنالوجی اور طریقے پاکستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے میں سود مند ثابت ہوں گے ۔ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور طریقہ کار کے استعمال پر چین کی تعریف کی، اور کہا کہ یہ پاکستان میں بھی انتہائی مددگار ثابت ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چین کی تیانجن یونیورسٹی کے نیشنل فیسلٹی فار ارتھ کوئیک انجینئرنگ سمیولیشن کے دورے کے دوران کیا۔وزیراعظم نے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چینی مہارت سے فائدہ اٹھا کر پاکستان مستقبل میں مؤثر حفاظتی اقدامات کرنے اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے حکمتِ عملی بنانے کے قابل ہوگا۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ پاکستان میں انٹرنیشنل میڈیکل سینٹر اور پاک۔چین جوائنٹ لیب جیسے منصوبوں کو مزید فعال بنایا جائے اور دونوں ممالک کے درمیان شراکت داری کو وسعت دی جائے تاکہ قدرتی آفات سے نمٹا جا سکے ۔شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں حالیہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے قومی سطح پر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے اضافی امدادی سامان کے قافلے نارووال، سیالکوٹ، وزیرآباد، حافظ آباد، چنیوٹ اور جھنگ میں متاثرہ خاندانوں کے لیے روانہ کر دیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ امدادی سامان صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے حوالے کیا جائے گا۔ملک میں سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر وزیراعظم نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے ) کو ہدایت کی کہ وہ حکومت پنجاب سے رابطے میں رہے اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کو مکمل تعاون فراہم کرے ۔وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ متاثرہ خاندانوں کے لیے امدادی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔دورے کے دوران وزیراعظم کو نیشنل ارتھ کوئیک سمیولیشن سینٹر میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور ریسکیو ٹیکنالوجیز پر بریفنگ دی گئی، جن میں نئی تیار کی گئی میڈیکل ریسکیو گاڑیاں بھی شامل تھیں۔وزیراعظم کو قدرتی آفات کے حوالے سے احتیاطی تدابیر کے لیے تیار کی گئی جدید ترین ٹیکنالوجی پر بھی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ اس حوالے سے پاک۔چین باہمی تعاون سے متعدد منصوبے مکمل کیے جا چکے ہیں، جب کہ کئی منصوبوں پر کام بھی جاری ہے ، ان منصوبوں میں بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تحت قائم پاک۔چین جوائنٹ لیب برائے ڈیزاسٹر اور ایمرجنسی میڈیسن، انٹرنیشنل میڈیکل کوآپریشن سینٹر اور پاک۔چین فرینڈشپ ہسپتال شامل ہیں۔دریں اثنا وزیراعظم کی آج ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات بھی ہوگی، شہباز شریف آج شام تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے استقبالیہ میں شرکت کریں گے ۔نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ، وزیراعظم کے مشیر طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔وزیراعظم دیگر مصروفیات کے علاوہ بیجنگ میں فسطائیت کے خلاف عالمی جنگ کی فتح کی 80 ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کریں گے۔شہباز شریف صدر شی جنگ پنگ اور وزیراعظم لی چیانگ سے ملاقاتیں کریں گے ، جن میں پاک چین تعاون کے کثیر جہتی پہلوئوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔وزیراعظم ممتاز چینی تاجروں اور کاروباری حکام سے ملاقاتیں کریں گے اور دوطرفہ تجارتی، اقتصادی اور سرمایہ کاری تعلقات پر تبادلہ خیال کریں گے ۔وہ بیجنگ میں پاک چین سرمایہ کاری کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے ۔
بزدل امریکی اور صہیونی افواج میں اپنے فوجی اڈوں کا دفاع کرنے کی ہمت نہیں ، دہشتگردفورسز نے ایرانیوں کونشانہ بنایا،جہاں ملیں انہیں ختم کردو ، پاسداران انقلاب کی عوام کو دور رہنے کی ہدایت اسلامی جنگجوؤں کی کارروائیوں کے خوف سے معصوم لوگوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کی ...
سفیر اور عملہ محفوظ،سفارتخانے کے اطراف میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو تہران میں پاسداران کے زیر انتظام علاقے میں مقیم ہیں ایران کے دارالحکومت تہران میں پاکستانی سفارتخانے اور سفیر کی رہائشگاہ کے قریب اسرائیل نے شدید بمباری کی تاہم تمام سفارت...
موٹر سائیکلصارفین کیلئے ماہانہ 20 لیٹر تک پیٹرول کا کوٹہ مقرر کرنے کی تجویز 800 سی سی گاڑیوں تک سبسڈی کا فیصلہ نہیں ہو سکا، ذرائع وفاقی حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے حکومت نے پیٹرول سبسڈی پلان پر عملی کام شروع کر دیا۔موٹر سائیکلز کیلئے ماہانہ 20 لیٹر تک پیٹرول کا کوٹہ مقرر ک...
اسرائیل کی جانب سے لبنان کے تقریباً 14 فیصد علاقے کو خالی کرنے کی دھمکیاں جارحیت کا شکار معصوم بچپن، ایک ماہ کے دوران 121 بچے جاں بحق، یونیسف کی رپورٹ اقوامِ متحدہ کے بچوں کے عالمی ادارے (UNICEF) نے لبنان پر اسرائیلی فضائی حملوں اور زمینی جارحیت کے نتیجے میں بچوں پر ہونے والے...
حکومتی فیصلوں میں عوامی مفاد کو مقدم رکھنے کیلئے جامع حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ،اجلاس میںعالمی سطح پر تیل و گیس کی فراہمی اور قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے معیشت پر اثرات کا جائزہ لیا شرکاء نے مہنگائی کے دباؤ کو کم کرنے اور توانائی کے تحفظ کو یقینی بنانے پر خصوصی توجہ دی، وزیراعظم ...
بانی عمران خان کے بیٹے نے بلوچ نیشنل موومنٹ کے متنازع رہنما نسیم بلوچ کے ہمراہ خطاب کیا سوشل میڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد نے اس مشترکہ موجودگی کو پاکستان مخالف لابنگ قرار دیا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے بیٹے قاسم خان نے پاکستان مخا...
رات ساڑھے 8بجے شاپنگ مالز اور مارکیٹیں بند کرنے کیلئے تیار ہیں ملکی مفاد میں حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں،چیئرمین سندھ تاجر اتحاد تاجر برادری نے حکومت کے اسمارٹ لاک ڈاؤن کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا رات ساڑھے 8 بجے شاپنگ مالز اور مارکیٹیں بند کرنے کے لیے تیار ہے۔تفصیلات کے مطاب...
ایران پر حملے اور ٹارگٹ کلنگ فوری بند کی جائے، مستقبل میں حملے اور جارحیت کے نہ ہونے کی ٹھوس ضمانت دی جائے،جنگ سے ایران میں ہونیوالے نقصانات کا ازالہ بصورت معاوضہ کیا جائے مشرق وسطیٰ میں ایران کے اتحادی یا حمایت یافتہ گروہوں کے خلاف فوجی کارروائیوں کو بند کیا جائے،آبن...
پاکستان کی آسیہ اندرابی، فہمیدہ صوفی، ناہیدہ نسرین کو سنائی گئی سزائوں کی مذمت فیصلہ مقبوضہ کشمیر میں بنیادی حقوق کے دبائو کی عکاسی کرتا ہے، ترجمان دفترخارجہ پاکستان نے کشمیری خاتون رہنماء آسیہ اندرابی اور ان کی دوساتھیوں فہمیدہ صوفی اور ناہیدہ نسرین کو سنائی گئی سزاں کی مذ...
تنازعات کو طاقت کے استعمال کے بجائے بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے،چینی وزیر خارجہ کی ایرانی ہم منصب سے گفتگو میں جنگ کے بجائے مذاکرات پر زور چین نے ایران پر زور دیا ہے کہ جنگ کے بجائے بات چیت کو فوقیت دی جائے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت خارجہ...
وزیراعظم پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کیلئے جاری مذاکرات کی کاوشوں کا خیر مقدم اور حمایت کا اعلان کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان خطے کے امن و استحکام کے مفاد میں مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کے لیے مذ...
کوئی مذاکرات اور کوئی بات چیت نہیں ہو رہی، کسی میں ہمت ہے تو جا کر عمران خان سے مذاکرات کرے، آپ پونے تین سال کسی کو جیل میں رکھ کر اب کہیں کہ ڈیل کرنا چاہتا ہوں، علیمہ خانم بانی پی ٹی آئی سے بشریٰ بی بی کی ملاقات،بہنوں اور وکلا کی ملاقات نہ ہوسکی،جیل انتظامیہ سے لیکر باتیں کرن...