... loading ...
بحریہ ٹان کے مالک کیخلاف تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع ہو گیا ،بھائی اور بیٹے کو بیرونِ ملک جانے سے روک دیا گیا ،امیگریشن اہلکاروں پر رشوت وصولی کا الزام
بحریہ ٹائون میں سرمایہ لگانے والے متعدد افراد کو نوٹس جاری،ایئرپورٹ پر دونوں کو پروٹوکول دینے والے ایف آئی اے اہلکاروں کیخلاف تحقیقات شروع ،ذرائع
بحریہ ٹائون کے مالک ملک ریاض کے خاندان کو بیرونِ ملک جانے سے روک دیا گیا جبکہ ایف آئی اے اہلکاروں کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق بحریہ ٹائون کے مالک ملک ریاض کے خلاف تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کردیاگیا ہے۔ ان کے بیٹے احمد اور بھائی کو بیرونِ ملک جانے سے روک دیا گیا ہے، جبکہ ایف آئی اے امیگریشن کے اہلکاروں پر مبینہ طور پر پروٹوکول دینے اور رشوت وصول کرنے کا الزام بھی سامنے آیا ہے۔ذرائع کے مطابق لاہور ایئرپورٹ پر ملک ریاض کے بیٹے کو دبئی روانگی سے قبل روک دیا گیا، جبکہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر ان کے بھائی کو بیرونِ ملک جانے سے منع کرتے ہوئے واپس بھیج دیا گیا۔ اس کارروائی کے بعد ایف آئی اے کے امیگریشن شعبے میں ہلچل مچ گئی ہے۔ذرائع نے بتایاکہ دونوں افراد کو ایئرپورٹس پر پروٹوکول دینے کے لیے لاہور اور اسلام آباد میں تعینات ایف آئی اے اہلکاروں نے مبینہ طور پر بھاری رشوت وصول کی۔ اس انکشاف کے بعد ایف آئی اے حکام نے ان اہلکاروں کے خلاف باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔نیب عدالت کے حکم پر پہلے سے جاری کارروائیوں کے ساتھ ساتھ اب ایف آئی اے کا اینٹی منی لانڈرنگ سیل بھی بحریہ ٹائون میں ہونے والی مبینہ غیر قانونی سرمایہ کاری پر متحرک ہو چکا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے بحریہ ٹائون میں سرمایہ لگانے والے متعدد افراد کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے طلبی کا عمل بھی شروع کر دیا ہے۔بحریہ ٹائون سے متعلق حساس نوعیت کی تحقیقات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایف آئی اے کراچی کے انسپکٹر ثنا اللہ اور سب انسپکٹر عدنان دلاور کا تبادلہ کر کے انہیں تحقیقات کمیٹی کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔دونوں افسران کو بحریہ ٹائون سے منسلک منی لانڈرنگ اور بے نامی سرمایہ کاری کے شواہد جمع کرنے کا ٹاسک سونپا گیا ہے۔یاد رہے کہ بحریہ ٹائون کے مالک ملک ریاض حسین گزشتہ چند ماہ سے نیب، ایف آئی اے اور دیگر اداروں کے ریڈار پر ہیں ان کے خلاف جاری تحقیقات میں زمینوں کے غیر قانونی قبضے، منی لانڈرنگ، اور غیر قانونی سرمایہ کاری جیسے الزامات شامل ہیں۔
معرکہ حق میں شاندار فتح سے کشمیر کا مسئلہ پوری دنیا میں اجاگر ہوا،وزیراعظم جلد کشمیر کی آزادی ممکن ہوگی ، کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس سے خطاب وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ بھارتی کٹھ پتلیوں کا حال انڈین طیاروں کی طرح ہوگا، معرکہ حق میں ذلت آمیز شکست کے بعد بھارت پراکی...
آزادی اظہاررائے کی آڑ میںعوام کو تکلیف پہنچانے نہیںدیں گے،سیدمراد علی شاہ احتجاج کیلئے کئی مقامات ہیں، مرکزی سڑکوں پر احتجاج نہیں کیا جاسکتا، میڈیا سے گفتگو وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہر شخص کو احتجاج اور جلسے جلوسوں کی اجازت ہے لیکن آزادی اظہار رائے کی آڑ میں ک...
کسی کو بھی کراچی بند کرنے کی اجازت نہیں، شہر قائد ملک کا معاشی مرکز ہے اس کا پہیہ چلتا ہے تو ملک چلتا ہے،ضیا لنجار پیر محمد شاہ پر لگے الزامات کی انکوائری جاری ہے، رپورٹ آنے سے پہلے کچھ کہنا مناسب نہیں ہے،میڈیا سے گفتگو وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے پاکستان تحریک انصاف (...
ملک بھر میںکشمیریوں سے غیر متزلزل حمایت کا عہد، شہدا کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی آزاد کشمیر اور پاکستان کو ملانے والے مختلف مقامات پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بھی بنائی گئی پاکستان ، آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان اور دنیا بھر میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے جدوجہد آزادی میں مصروف ...
پاکستان اور جموں وکشمیر کے اٹوٹ رشتے کی تجدید، دنیا کشمیریوں کی پکار سنے گی پاکستان اور آزاد کشمیر میںجوش و خروش سے جلسے ، جلوسوں ، ریلیوں کا انعقادکیا جائیگا پاکستان، آزاد جموں وکشمیر اور دنیا بھر میںآج یوم یکجہتی کشمیر جوش و خروش سے منایا جائے گا جسکا مقصد بھارتی ظلم ستم...
ہر شہر میں جلسے منعقد کیے جائیں اور ریلیاں نکالی جائیں، مولانا عبدالغفور حیدری 8 فروری کا الیکشن قوم کیلئے ناقابل قبول ، عوامی مینڈیٹ پر کھلا ڈاکا ہے،بات چیت جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ایف) نے 8 فروی کو یوم سیاہ منانے کا اعلان کر دیا۔ اس حوالے سے مرکزی سیکریٹری جنرل جمعیت...
آٹا، چکن، مصالحے،بیکری آئٹمز، دودھ سمیت بیشتر اشیاء مزید مہنگی کر دی گئیں پھلوں کی 2۔28 اور مصالحہ جات کی 2 فیصدقیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیا گیا رمضان المبارک کی آمدسے قبل مہنگائی میں اضافہ، آٹا، چکن، مصالحے،بیکری آئٹمز، دودھ سمیت بیشتر اشیاء مزید مہنگی کر دی گئیں۔ تفصیلات...
پاکستان استنبول میں ہونے والے مجوزہ مذاکرات میں شرکت کرے گا، جن کا مقصد خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنا اور بات چیت کے ذریعے تنازعے کے حل کی راہ ہموار کرنا ہے، ترجمان طاہر اندرابی امریکا کے نمائندہ خصوصی اور ایرانی وزیرخارجہ اپنے ممالک کی نمائندگی کریں گے،خطے کی طاقتوںسعودی...
اڈیالہ جیل میں قیدبانی پی ٹی آئی کی صحت بنیادی انسانی حقوق کا معاملہ ہے، طبی معائنہ شوکت خانم اور شفا اسپتال کے ڈاکٹروں سے کرایا جائے، قائدِ حزبِ اختلاف نے صحت کا معاملہ اٹھا دیا وزیراعظم سے فوری ذاتی مداخلت کا مطالبہ ،خط میں اپوزیشن لیڈرنے ذاتی ڈاکٹروں کے نام تجویز ڈاکٹر محمد ...
صدر میں 200سے زائد دکانیں سیل،مارکیٹ میں حفاظتی اقدامات نہیں کیے گئے دکانداروں کو سات روز قبل نوٹس جاری ، انتظامات کیے جانے تک مارکیٹیں سیل رہیں گی صدر ہاشو سینٹر اور الیکٹرک مارکیٹ سیل کر دی گئی، دونوں مارکیٹوں میں دو سو سے زائد دکانیں موجود ہیں۔تفصیلات کے مطابق فائر سیفٹی ک...
خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ 72,703قومی شناختی کارڈز بلاک کیے گئے سندھ 49,666، پنجاب میں 29,852شناختی کارڈز بلاک ہوئے،نادراحکام پاکستانی حکام نے گزشتہ تین برسوں کے دوران ملک بھر میں تقریبا 195,000 کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈز (CNICs) بلاک کیے، جو شہری ڈیٹا بیس میں موجود مخت...
ملک بھر کے عوام ناانصافی کیخلاف رضاکارانہ طور پر دکانیں بند اور احتجاج ریکارڈ کرائیں گے،سندھ اور پنجاب میں پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاریوں اور ان کے گھروں پر چھاپوں کی شدید مذمت بلوچستان میں دہشتگردی کی مذمت،دہشتگردی کیخلاف جدوجہد میں قوم متحد، مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں م...