... loading ...
وزیراعظم نے صدر مملکت کو غیرملکی دوروں پر اعتماد میں بھی لیا،سیاسی، معاشی وخارجہ امور پر تبادلہ خیال
پاکستانی جنگی مہارت کی دنیا معترف ہوگئی(وزیراعظم)پاکستان کی کامیابیاں دنیا تسلیم کررہی ہے( صدر)
وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے اہم ملاقات کی جس میں سیاسی، معاشی اور خارجہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ وزیراعظم نے صدر مملکت کو غیرملکی دوروں پر اعتماد میں بھی لیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے گورنر ہائوس لاہور میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے اہم ملاقات کی ، اس موقع پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان ،اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے ۔وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری کی ملاقات میں بھارت سے سیز فائر کے بعد کی صورتحال اور بھارت کی طرف سے مسلسل جارحیت کی دھمکیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس کے ساتھ ملک کی مجموعی سیاسی ومعاشی صورتحال اور خارجہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم نے صدر کو اپنے غیر ملکی دوروں پر اعتماد میں لیا۔صدر آصف زرداری نے کہا کہ ہم نے مل کر پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے ، پاکستان کی کامیابیوں کو آج دنیا تسلیم کررہی ہے ، کسی کو پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے دیکھنے نہیں دیں گے ۔اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دوست ممالک کے دورے بہت کامیاب رہے ، پاکستان نے ہمیشہ امن کا پیغام دیا ہے ، پاک افواج کی بہادری سے اب کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔دنیا پاکستان کی جنگی مہارت کی معترف ہوگئی، عالمی سطح پرپاکستان کے موقف کی حمایت ہی اصل میں ہماری جیت ہے ۔وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان چین، ترکیہ، آذربائجان دوستی ایک نئے باب کا آغاز ہے ، سفارتی وفد بھارت کے جھوٹ کے جواب میں دنیا کے سامنے اپنا موقف رکھے ۔
کہتے ہیں 9 مئی پر معافی مانگیں، آج میری 2 بہنوں کو جیل کے اندر جانے دیا گیا اور مجھے باہر بٹھایا گیا، سمبڑیال میں کھل کر دھاندلی ہوئی ہے، انصاف کے ادارے کنٹرول کرلیے گئے ہیں لندن پلان کے تحت 9 مئی ہوا، 26ویں ترمیم ہوئی، 10 ہزار پی ٹی آئی ورکرز کو جیلوں میں ڈالا گیا،چیف الیکشن ...
این ایف سی ایوارڈ میں خیبرپختونخوا کے حصے پر کمیٹی تشکیل دوں گا، علی امین گنڈا پور نے این ایف سی ایوارڈ کو ریویو کرنے کی بات کی ہے، عمائدین کی تجاویز پر سنجیدگی سے غور کررہے ہیں خیبرپختونخوا کے عمائدین اور زعما کورکمانڈر، گورنر اور وزیراعلیٰ کے ساتھ بیٹھ کر تجاویز دیں، جرگے میں ...
قیدیوں نے پولیس اہلکاروں سے اسلحہ چھین کر فائرنگ کی، 3 ایف سی کے اہلکار بھی زخمی ہوئے، 9 مشتبہ افرادزیر حراست زلزلے کے جھٹکوں کے باعث قیدیوں کو بیرکس سے باہر نکالا گیا تھا،قیدی کو ہر حال میں پکڑا جائے، وزیر جیل کی گفتگو کراچی میں زلزلے کے جھٹکوں کے دوران ملیر جیل سے 216 قیدی ...
شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا،19واں زلزلہ دن 11 بج کر 34 منٹ پر آیا ریکٹر اسکیل پر شدت 2۔5 ریکارڈجبکہ گہرائی 30 کلو میٹر تھی، کورنگی میں صبح بھی زلزلہ آیا کراچی پھر لرز اٹھا۔گزشتہ تین روز کے دوران آنے والے زلزلوں کی تعداد 19 ہوگئی، مسلسل آنے والے زلزلوں کے باعث شہری...
فوجی مقاصد کیلئے جگہ کی ضرورت ہے، بھارتی وزیر جاوید احمد خان کو فوجی حکام کا خط موصول رواں برس کلکتہ کے ریڈ روڈ پر عیدالاضحی کی نماز ادا نہیں کی جائے گی،بھارتی میڈیا رپورٹس بھارتی فوج نے کلکتہ کے تاریخی روڈ پر عید الاضحی کی نماز کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ...
ہماری معاشی خود انحصاری کا دارومدار سستی بجلی اور زراعت پر ہے، شہباز شریف بھاشا ڈیم کی تعمیر میں حائل تمام تر رکاوٹوں کو فوری ختم کیا جائے ،اجلاس میں گفتگو وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پانی کی فراہمی ، سیلاب کی روک تھام کے لئے نئے ڈیمز کی تعمیر ناگزیر ہے ۔ وزیراعظم م...
(غزہ میں اسرائیلی درندگی ) 6 بچیوں کی بھوک کیلیے امدادی کیمپ جانے والے حسام وافی پر یہودی فوج نے فائرنگ کردی بے گھر درجنوں نہتے افراد کو اس وقت نشانہ بنایا گیا ،جب وہ امریکی امداد کے منتظر تھے ،حکام جنوبی غزہ کے ناصر اسپتال میں ماتم کا سماں تھا جب درجنوں افراد ایک باپ، حسام ...
پاک فوج ہر خطرے سے نمٹنے کیلئے مکمل تیار ہے ، بلوچستان کے امن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، پاکستان کا مستقبل بلوچستان کے استحکام اور خوشحالی سے جڑا ہے، دشمن کے عزائم کو ہر صورت ناکام بنائیں گے بھارتی سرپرستی میں دہشت گرد بلوچستان کے امن کی تباہی اور ترقیاتی منصوبوں میں...
بُرا وقت ہوتو پاؤں پڑتے ہیں، جب پوزیشن میں ملے تو گلے پڑ جاتے ہیں، 2 دن لاہور میں بیٹھوں تو لوگوں کو پریشانی ہوجاتی ہے، بیورو کریسی کئی سالوں سے ان کی ہے ، تو تابعداری تو کرے گی ممبران پنجاب اسمبلی نے صوبائی حکومت کا بہتر رویہ نہ ہونے پر شکایتوں کے انبار لگا دیے، فی ...
ایسے اقدامات کی ضرورت ہے جو کشیدگی کے خطرات میں کسی بھی ابہام کو ختم کرسکیں تنازع کشمیرموجود ہے ، علاقائی اختلافات دبانے سے حل نہیں کیے جاسکتے، خطاب چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے خبردارکیا ہے کہ جنوبی ایشیا میں ایسے بہت سے تنازعات ہیں جو کبھی بھی ...
پہلے آئی ایم ایف ، اب یو این قرار داد پرکم عمر بچیوں کی شادی پرقانون سازی کی جا رہی ہے پاکستان کی شناخت اسلام ہے ، ملک کی اسلامی شناخت کو ختم کیا جارہا ہے ،سربراہ جے یوآئی جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کم عمری میں شادی کے قانون کے خلاف ملک بھر میں احت...
اس سے زیادہ دیوار سے نہیں لگ سکتے، سڑکوں پر آنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں بچا، اب ملک بھر میں احتجاج ہوگا، جیل سے خود لیڈ کروں گا، عدلیہ اور ایگزیکٹو سے کوئی ریلیف نہیں مل رہا،بانی تحریک سے متعلق تمام ہدایات میں جیل سے دوں گا، اس دفعہ تحریک کو نتیجہ خیز بنانا ہے، اس میں رکاوٹیں ...