وجود

... loading ...

وجود

جعفر ایکسپریس حملہ آپریشن مکمل، 21افراد شہید ہوئے ، تمام دہشت گرد ہلاک آئی ایس پی آر

جمعرات 13 مارچ 2025 جعفر ایکسپریس حملہ  آپریشن مکمل، 21افراد شہید ہوئے ، تمام دہشت گرد ہلاک  آئی ایس پی آر

جعفر ایکسپریس میں 440 افراد سوار تھے ، آپریشن میں ایس ایس جی، ایئرفورس پولیس نے حصہ لیا، پہلے مرحلے میں خود کش حملہ آور کو نشانہ بنایا گیا،سیکیورٹی فورسز نے آپریشن مکمل کرلیا ہے

آپریشن کے دوران تمام یرغمالیوں کو بازیاب کرا لیا گیا ہے ، اس دوران کوئی نقصان نہیں پہنچا، آپریشن سے پہلے 21افراد شہید ہوئے تھے جبکہ تمام دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے ، ڈی جی آئی ایس پی آر

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر ہونے والے حملے میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن مکمل کرلیا جہاں 21 مسافر شہید ہوئے جبکہ تمام دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا کہ جعفر ایکسپریس میں 440 افراد سوار تھے ۔انہوں نے بتایا کہ آپریشن میں ایس ایس جی، ایئرفورس پولیس نے حصہ لیا، پہلے مرحلے میں خود کش حملہ آور کو نشانہ بنایا گیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے آپریشن مکمل کرلیا ہے ، آپریشن سے پہلے 21 افراد شہید ہوئے تھے جبکہ تمام دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو پاکستان کے شہریوں کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں ہے ۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ آپریشن کے دوران تمام یرغمالیوں کو بازیاب کرا لیا گیا ہے ، اس دوران کوئی نقصان نہیں پہنچا اور 33 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا گیا ہے ۔سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کرتے ہوئے مسافروں کو بحفاظت بازیاب کرلیا، کلیئرنس آپریشن کے دوران انتہائی مہارت اور احتیاط کا مظاہرہ کیا گیا تاکہ معصوم جانیں بچائی جاسکیں۔انہوں نے بتایا کہ دہشت گردوں میں خود کش بمبار بھی شامل تھے جنہوں نے معصوم بچوں اور خواتین کو بطور انسانی ڈھال استعمال کیا، کلیئرنس آپریشن کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دہشت گردوں نے یرغمال مسافروں کو مختلف ٹولیوں میں تقسیم کررکھا تھا۔سکیورٹی ذرائع نے کہا کہ کلیئرنس آپریشن کے بعد بازیاب یرغمال مسافروں کو پاک فوج کے جوانوں نے بحفاظت محفوظ مقام پر منتقل کیا اور پاک فوج کے جوانوں نے اپنی مہارت سے ایک بھی خود کش بمبار کو پھٹنے کا موقع نہیں دیا۔ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ وہ کسی بھی حملے کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔خیال رہے کہ دہشت گردوں نے گزشتہ روز کوئٹہ سے پشاور جانے والے جعفر ایکسپریس کو یرغمال بنایا تھا جس میں 500 مسافر اور عملہ سوار تھا۔دہشت گردوں نے جعفر ایکسپریس پر گڈالار اور پیرو کنری کے علاقے میں فائرنگ کی تھی، جس کے نتیجے میں متعدد مسافر بھی جاں بحق ہوگئے تھے ۔بعد ازاں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن شروع کردیا تھا اور اس دوران 190 یرغمال مسافروں کو رہا کروایا تھا، جن میں 58 مرد، 31 خواتین اور 15 بچے شامل تھے ۔دہشت گردوں کے حملے میں زخمی ہونے والے 37 مسافروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کو طبی امداد دی جا رہی ہے جبکہ 57 مسافروں کوکوئٹہ اور 23 کو مچھ اور آب گم میں رشتہ داروں کے پاس منتقل کردیا گیا۔بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر بدترین حملے پر وزیراعظم شہباز شریف، صدرمملکت آصف علی زرداری، اسپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ سمیت اعلیٰ حکام اور سیاسی قائدین اور رہنماؤں نے مذمت کا اظہار کیا۔


متعلقہ خبریں


وفاقی کابینہ، وزراء کی تنخواہ 2 لاکھ سے بڑھ کر 5لاکھ سے زائد ہوگئی وجود - هفته 22 مارچ 2025

  نئے بل کی منظوری کے بعد وفاقی وزیر، وزیر مملکت اور مشیر کی تنخواہ 5لاکھ 19ہزار ہوگی، اس سے پہلے وفاقی وزیر کی تنخواہ 2 لاکھ اور وزیر مملکت کی 1لاکھ 80 ہزار تھی وفاقی وزیر کی تنخواہ میں 159فیصد جبکہ وزیر مملکت اور مشیر برائے وزیراعظم کی تنخواہوں میں بھی 188 فیصد تک اض...

وفاقی کابینہ، وزراء کی تنخواہ 2 لاکھ سے بڑھ کر 5لاکھ سے زائد ہوگئی

وفاقی حکومت نے آمریت کی یاد تازہ، پیپلزپارٹی کا کینال منصوبے کے خلاف احتجاجی تحریک کا اعلان وجود - هفته 22 مارچ 2025

  پیپلزپارٹی کی صوبائی قیادت کا دریائے سندھ پر 6کینالوں کے منصوبے کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے اور 25مارچ کو سندھ بھر کے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں احتجاج کا اعلان کر دیا پیپلز پارٹی 6کینالوں کے منصوبے کے خلاف تمام آئینی فورمز، ایوانوں اور سڑکوں پر جدوجہد کرے گی، کین...

وفاقی حکومت نے آمریت کی یاد تازہ، پیپلزپارٹی کا کینال منصوبے کے خلاف احتجاجی تحریک کا اعلان

آئی ایم ایف سے مذاکرات کامیاب ، جلد اچھی خبر ملے گی، وزیر خزانہ وجود - هفته 22 مارچ 2025

  ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے عالمی شراکت داروں اور اقوام متحدہ کا تعاون چاہیے موسمیاتی خطرات سے نمٹنے کے لیے جامع حکمت عملی کی فوری ضرورت ہے ،محمد اورنگزیب وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کے آئی ایم ایف سے جاری مذاکرات کامیاب ہو رہے ہیں، جل...

آئی ایم ایف سے مذاکرات کامیاب ، جلد اچھی خبر ملے گی، وزیر خزانہ

مولانا فضل الرحمان حکومت مخالف تحریک چلانے کے لیے کمربستہ، مجلس عمومی کا اجلاس طلب وجود - منگل 18 مارچ 2025

  حکومت اور پارلیمان کٹھ پتلی ہیں، وزیر اعظم، صدر اور وزیر داخلہ اہل نہیں ہیں، موجودہ حکمران الیکشن جیت کر نہیں آئے ،ریاست خطرے میں ہے ، حیرت ہے حکومت ملک کا کیوں نہیں سوچ رہی ہے مجھے بھجوایا گیا تھریٹ الرٹ مضحکہ خیز تھا ترتیب درست نہ تھی، تھریٹ الرٹ میں کہا گیا کہ آپ س...

مولانا فضل الرحمان حکومت مخالف تحریک چلانے کے لیے کمربستہ، مجلس عمومی کا اجلاس طلب

بی ایل اے کا نیا حملہ، نوشکی میں ایف سی قافلہ نشانہ، خود کش حملے میں5 اہلکار شہید، 12 زخمی وجود - منگل 18 مارچ 2025

  خودکش حملہ آور نے دھماکا خیز مواد سے بھری گاڑی ایف سی کے قافلے سے ٹکرائی، دھماکا پاک ایران شاہراہ پر ہوا،آواز دور دور تک سنی گئی، جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے دھماکے کے بعد نوشکی کے اسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ ،متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ...

بی ایل اے کا نیا حملہ، نوشکی میں ایف سی قافلہ نشانہ، خود کش حملے میں5 اہلکار شہید، 12 زخمی

نئی نہر سے بھارت کی آبی جارحیت روکنے میں مدد ملے گی وجود - منگل 18 مارچ 2025

  یہ اقدام گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت بنجر زمینوں کو قابل کاشت بنانے کیلئے اٹھایا گیا کچھ لوگ غلط معلومات پھیلا رہے ہیں، یہ نہر دریائے سندھ سے نہیں ستلج سے نکل رہی ہے اراکین پنجاب اسمبلی نے محفوظ شہید نہر کی تعمیر احسن اقدام قرار دیتے ہوئے سبز انقلاب کی نوید سناتے ہو...

نئی نہر سے بھارت کی آبی جارحیت روکنے میں مدد ملے گی

عمران خان سے ملاقاتوںکا معاملہ، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا عدالت سے رجوع وجود - منگل 18 مارچ 2025

  بانی پی ٹی آئی ملاقاتوں کی درخواستیں مختلف بینچزسے یکجا کر کے لارجر بینچ تشکیل دیا جائے بانی پی ٹی آئی ملاقاتوں کے ایس او پیز انٹرا کورٹ اپیل میں طے ہو چکے ہیں، موقف سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے عمران خان سے ملاقاتوں کے معاملے پر اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا اور اس ...

عمران خان سے ملاقاتوںکا معاملہ، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا عدالت سے رجوع

پی ٹی آئی ختم کرنے کے چکر میں ملک کو داؤ پر لگا دیا، وزیراعلیٰ گنڈا پور وجود - منگل 18 مارچ 2025

میری مذاکرات والی بات پر تنقید کی گئی جو افغان صوبہ میں ہیں ان کونکالنے کا مخالف ہوں خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے حالات خراب ہونے کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہے ، گفتگو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان میں موجود افغان مہاجرین کو ش...

پی ٹی آئی ختم کرنے کے چکر میں ملک کو داؤ پر لگا دیا، وزیراعلیٰ گنڈا پور

ٹرمپ انتظامیہ کا پاکستان سمیت 43 ممالک پر سفری پابندیاں عائد کرنے پر غور وجود - اتوار 16 مارچ 2025

  نئی سفری پابندیوں کے تحت مختلف ممالک کو 3 گروپس میں شامل کیا جائے گا، پہلے ریڈ گروپ میں افغانستان، بھوٹان، کیوبا، ایران، شمالی کوریا سمیت 11 ممالک شامل ہیں دوسری فہرست میں جسے اورنج لسٹ کا نام دیا گیا ، پاکستان اور روس سمیت 10 ممالک شامل ہیں، اورنج لسٹ میں شامل ممالک...

ٹرمپ انتظامیہ کا پاکستان سمیت 43 ممالک پر سفری پابندیاں عائد کرنے پر غور

افغان طالبان میں اختلافات، افغانستان کے وزیر داخلہ سراج حقانی عہدے سے مستعفی وجود - اتوار 16 مارچ 2025

  وزیرداخلہ سراج الدین حقانی نے اپنا استعفیٰ امیر ہیبت اللہ اخوندزادہ کو پیش کر دیا،دسمبر میں حقانی نیٹ ورک کے اہم کمانڈر اور وزیر برائے مہاجرین خلیل حقانی خودکش حملے میں جاں بحق ہوگئے تھے استعفے کی وجہ طالبان قیادت کے درمیان کئی اہم ایشوز پر اندرونی اختلافات تھے، ایشو...

افغان طالبان میں اختلافات، افغانستان کے وزیر داخلہ سراج حقانی عہدے سے مستعفی

آزادی اظہار کی آڑ میں توہین مذہب کا جواز نہیں،وزیراعظم وجود - اتوار 16 مارچ 2025

امریکا ،یورپ اور میں مسلمانوں کے خلاف نفرت آمیز رویے کے واقعات میں اضافہ ہو بھارت کیخلاف اسلامو فوبیا پھیلانے پر کاروائی کی جائے ،انسداد اسلامو فوبیا کا دن منایا گیا انسدادِ اسلاموفوبیا کا عالمی دن دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی منایا گیا ۔اس موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم...

آزادی اظہار کی آڑ میں توہین مذہب کا جواز نہیں،وزیراعظم

نون لیگ پی پی میں اختلافات ختم کرنے پر مذاکرات بے نتیجہ وجود - اتوار 16 مارچ 2025

  پنجاب میں پاورشیئرنگ پر مذاکرات کے مزید ادوار طے، اگلا اجلاس 12 اپریل کو ہوگا آئندہ اجلاس میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی ایک ایک اجلاس کی میزبانی کرے گی پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے درمیان اختلافات ختم کرنے پر گزشتہ روز ہونے والے مذاکرات میں کوئی بڑا نت...

نون لیگ پی پی میں اختلافات ختم کرنے پر مذاکرات بے نتیجہ

مضامین
جذبہ اور جنون وجود هفته 22 مارچ 2025
جذبہ اور جنون

کشمیر میں ہندی زبان کی ترویج وجود هفته 22 مارچ 2025
کشمیر میں ہندی زبان کی ترویج

محبت کے پیکر حافظ حسین احمدبھی کوچ کرگئے! وجود هفته 22 مارچ 2025
محبت کے پیکر حافظ حسین احمدبھی کوچ کرگئے!

آپ مسائل کا کب شکار ہوتے ہیں؟ وجود هفته 22 مارچ 2025
آپ مسائل کا کب شکار ہوتے ہیں؟

زندگی کی چھوٹی خوشیوں کو بڑے دل سے منائیں وجود جمعرات 20 مارچ 2025
زندگی کی چھوٹی خوشیوں کو بڑے دل سے منائیں

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر