... loading ...
وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اورچین کے درمیان اسٹرٹیجک اور اقتصادی تعلقات قائم ہیں،دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں آئندہ برسوں میں مشترکہ فائدے کے بے شمار مواقع موجود ہیں جن سے استفادے کی ضرورت ہے،امریکا بھی پاکستان کا اہم تجارتی شراکت دار ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو چین میں پاکستان کے سفیرخلیل ہاشمی اورسٹیٹ بینک کے گورنر جمیل احمد سے ملاقاتوں کے دوران کیا،اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ سید طارق فاطمی بھی موجود تھے۔چین میں پاکستان کے سفیر سے ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نے پاکستان کی اقتصادی صورتحال میں اہم پیشرفت خصوصا کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں کے بڑھتے اعتماد پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ انہوں نے اقتصادی سفارتکاری اور تعاون کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی بڑھتی ہوئی معیشت میں اقتصادی شراکت داریوں کی مزید ضرورت ہے۔سفیر نے وزیر خزانہ کو پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے حوالے سے اپنی جاری کوششوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کو بڑھانے کے لیے ہونے والی اعلی سطح کی ملاقاتوں،وفود کے تبادلوں اور معاہدوں کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔ملاقات کے اختتام پر دونوں رہنماں نے پاکستان اور چین کے درمیان اسٹرٹیجک اور اقتصادی تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اظہار کیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں آئندہ برسوں میں مشترکہ فائدے کے بے شمار مواقع موجود ہیں جن سے استفادے کی ضرورت ہے۔گورنرا سٹیٹ بینک کے ساتھ ملاقات میں گورنر نے پاکستان کے مالیاتی ڈھانچے کو مستحکم کرنے کے لیے جاری اور منصوبہ بند اقدامات کا تفصیلی جائزہ پیش کیا۔ انہوں نے زر مبادلہ کی شرح کو مستحکم کرنے اور غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کو بڑھانے کے لیے کی جانے والی کوششوں کو اجاگر کیا۔ بینکنگ کے شعبے کی مجموعی کارکردگی اور اس کے ملکی معیشت میں اہم کردار پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جس میں فریقین نے اس شعبے کے اقتصادی ترقی میں معاونت کرنے والے اہم کردار کو تسلیم کیا۔ملاقات میں سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر کے بہا کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر بھی بات چیت کی گئی اور دونوں طرف سے اس اہم ذریعہ زر مبادلہ کو مزید مستحکم کرنے کے لیے تعاون کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
فیصلے بند کمروں میں نہیں پارلیمانی فورم پر کھل کر مشاورت کرنی چاہیے،قومی یکجہتی کیلئے شفاف انتخابات اور حقیقی جمہوری عمل ناگزیر ہیں، غلط فیصلوں کی مخالفت کی جائے گی، سربراہ جے یو آئی خیبر پختونخوا حکومت بے اختیار ،اہم فیصلے وفاق اور اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھ میں ہیں،موجودہ حکومت دھاند...
خیبر پختونخوا کے عوام ہر اس پالیسی سے بغاوت کرینگے جس میں ہمارا نقصان ہو، میڈیا پختونخوا کے عوام کو اپنا نہیں سمجھتا، 5 ہزار ارب روپے ہڑپ کرنے والوں کا میڈیا ٹرائل نہیں ہوتا،وزیراعلیٰ عمران خان کی صحت پر ابہام ختم کرنا ریاست اور وفاق کی ذمہ داری ،جیل میں غیرانسانی سلوک ہو رہا ہے...
سیاست سے فوج کا کوئی لینا دینا نہیں ہے، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پوری قوم کو متحد ہونا پڑے گا پاکستان کے اندر تمام اسپانسرڈ دہشت گردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے، میڈیا نمائندگان سے ملاقات سیکیورٹی ذرائع نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے پاک فوج کے حوالے سے حالیہ بیان کو ان...
ہم حکومت کا ساتھ دے رہے ہیں لیکن ان کی پالیسی کا حصہ نہیں، شازیہ مری سولرپینل صارفین کیساتھ دھوکا ، وہ کیسے اپنا نقصان پورا کریں گے؟میڈیا سے گفتگو پاکستان پیپلز پارٹی نے نیپرا کے نئے سولر نیٹ میٹرنگ قواعد پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئ...
دہشتگردوں نے پولیس اسٹیشن احمدزالی اور پولیس چوکی فتح خیل پرحملے کیے بنوں میں پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ڈی آئی جی سجاد خان کے مطابق دہشت گردوں نے رات گئے پولیس اسٹیشن احمدزالی اور پولیس چوکی فتح خیل پرحملے کیے۔ سجاد خان نے بتایا...
شہری خود پریشان ، شہر بھر میں گوشت فروشوں کی من مانے نرخ وصولی انتظامیہ کی کارروائیاں بے سود، سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد نہیں ہو رہا شہری خود ساختہ مہنگائی سے پریشان ہیں، دکانوں پر مٹن، بیف اور چکن کی قیمتیں بے قابو ہو گئیں جبکہ ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں مؤثر دکھائی نہیں ...
جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ہیومن انٹیلی جنس کے ذریعے شہر کو جرائم سے پاک کرنے کی کوششیں جاری ہیں، دہشتگرد خیبرپختونخوا اور بلوچستان میںزیادہ کارروائیاں کر رہے ہیں،ایڈیشنل آئی جی فرانزک لیب کی سہولت میں وقت لگے گا ، پراجیکٹ کی تکمیل میں مختلف مشکلات کا سامنا ہے، فتنہ الخوارج اور فتن...
امن ہوگا تو خوشحالی آئیگی، صوبے کے عوام کے حقوق کیلئے ہر شخص کے ساتھ بیٹھوں گا خیبر پختونخوا کو۔تجربہ گاہ نہیں بنائیں گے،ہم ڈرنے والے نہیں ،کانووکیشن سے خطاب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کو۔تجربہ گاہ نہیں بنائیں گے، صوبے کے عوام کے حقوق کے...
پہلا اجلاس 19 فروری کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زیر صدارت منعقد ہوگا شہباز شریف دورہ جرمنی مکمل کرنے کے بعد وہیں سے واشنگٹن روانہ ہو جائیں گے وزیراعظم شہباز شریف غزہ پیس بورڈ کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ذرائع کے مطابق غزہ بورڈ آف پیس کا پہلا اجلاس 19 فروری کو امریکی صدر ڈونلڈ ...
8 فروری الیکشن کو 2 سال مکمل،پی ٹی آئی کا احتجاج، مختلف شہروں میں شٹر ڈاؤن، آواز بلند کرنے کا مقصد انتخابات میں بے ضابطگیوں کیخلاف عوامی مینڈیٹ کے تحفظ کا مطالبہ ہے، پارٹی ترجمان پاکستانی قوم کی سیاسی پختگی اور جمہوری شعور کا منہ بولتا ثبوت ہے، آئیے مل کر اس گرتے ہوئے نظام ک...
اتوارکے روز شہریوں نے دکانیں کھولی،سانحہ گل پلازہ متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اپوزیشن جماعتیں احتجاج کی سیاست نہ کریں ایوان میں آئیں، وزیر اعلیٰ کی میڈیا سے گفتگو وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے اپوزیشن جماعتیں احتجاج کی سیاست نہ کریں ایوان میں آئیں۔شہرِ قائد میں ...
دہشت گرد آرہے ہیں تو ماردیں کس نے روکا ہے،نیتن یاہو کے ساتھ امن بورڈ میں بیٹھنے پر شرم آنی چاہیے، سربراہ جے یو آئی ہم نے روش بھانپ کر عمران خان سے اختلاف کیا تھا تو آپ اس سے دو قدم آگے ہیں، ہم بھی دو قدم آگے ہوں گے، خطاب جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل ا...