... loading ...
پی ٹی آئی کے وکلا سلمان اکرم راجا اور لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ مذاکرات کے لیے عمران خان کی آج تک کی ڈیڈ لائن ہے اس کے بعد عمران خان کی ہدایت پر عمل ہوگا۔یہ بات انہوں نے سلمان اکرم راجہ اور لطیف کھوسہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔لطیف کھوسہ نے کہا کہ ہم قوم کو اعتماد میں لینا چاہتے ہیں، 85 میں سے 25 کیسز کے آج فیصلے سنائے گئے ہم اس کی سخت مخالفت کرتے ہیں کیوں کہ اپیل پر بھی ہمیں سختی نظر آرہی ہے ، ہم آئینی بینچ کی شدید مخالفت کرتے آئے ہیں، آئینی بینچ کس طرح اپیل کو دیکھ رہا ہے سب سامنے آگیا اس اپیل کا کیا مقصد ہے اگر زیر سماعت ہونے پر بھی فیصلے ہوجائیں۔لطیف کھوسہ نے کہا کہ ہماری خواہش تھی کہ اس ایشو پر پوری سپریم کورٹ فیصلہ کرے ، اس معاملے پر مقتدر حلقے بہت آگے تک جا چکے تھے ، یہ بھی کہا گیا کہ ہمارے پاس ناقابل تردید شواہد موجود ہیں، فارمیشن کمانڈرز اور کور کمانڈرز کانفرنس میں بھی اس ایشو کو اٹھایا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے خلاف ایک مذموم جدوجہد کی جا رہی ہے ، بانی چیئرمین کو جس انداز میں ہٹایا گیا اس کے تسلسل میں یہ سب کچھ ہوا، لندن میں جو کچھ پلان ہوا اسی کا سب کچھ اب تک چل رہا، نواز شریف کی واپسی بھی پلان کا حصہ تھی، عدالتی احکامات پر ہائی کمشنر کو ان کی گرفتاری کرکے اڈیالہ جیل لایا جانا چاہیے تھا لیکن نواز شریف کو ریڈ کارپٹ پر اسلام آباد ائیرپورٹ لایا گیا، نواز شریف کے لیے بایو میٹرک تصدیق بھی ائیرپورٹ پر کی گئی اور مشین ائرپورٹ پہنچائی گئی۔لطیف کھوسہ نے کہا کہ ہمارے کارکنان کی گرفتاریوں کے لیے چادر چار دیواری کو پامال کیا گیا، ہمارا مطالبہ ہے 9مئی واقعات کی تحقیقات جوڈیشل کمیشن سے کرائی جائے ۔انہوں نے کہا کہ بانی چیئرمین کو عدالت کے اندر سے 9مئی میں گرفتار کیا گیا، سپریم کورٹ نے اس گرفتاری کو غیر آئینی قرار دیا فیصلہ آیا کہ ایوان کے اندر سے کسی کو گرفتار نہیں کیا جاسکتا جنہوں نے گرفتار کیا، کسی کو کوئی سزا نہ ملی۔ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی قسم ک تخریب کاری میں ہمارا کوئی عمل دخل نہیں تھا، بانی چئیرمین نے ہمیشہ پُرامن رہنے کی کال دی، ہمارے احتجاج میں کبھی ایک پتا ایک گملا نہیں ٹوٹا، سپریم کورٹ کا فیصلہ تھا کہ فوجی عدالتیں سویلینز کے کیسز کا فیصلہ نہیں کرسکتیں مگر 25 نوجوانوں کو7 سے 10 سال قید کی سزا ہوئی۔لطیف کھوسہ نے کہا کہ اسی طرح مولانا فضل الرحمان کے ساتھ بھی دھوکا کیا گیا پہلے بل منظور اور پھر صدر سے رکوادیا، فل کورٹ بیٹھ کر 26 ویں ترمیم کا فیصلہ کرے کہ کیا یہ آئین سے متصادم ہے ۔سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ آئین میں ہر شخص کو غیر جانب دار آزاد عدالت کے سامنے پیش کرنے کا حق ہے ، یہاں کہا گیا ہے کہ صرف الزام لگانے پر ملزم کو ملٹری کورٹ میں پیش کیا جائے گا، 26 ویں ترمیم کے تحت خود آئینی بینچ تشکیل دیا گیا ہے ، ہمیں خدشہ ہے کہ بانی چیئرمین کو کسی فوجی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم ابھی تو ذوالفقار علی بھٹو کے سانحہ سے نہیں نکل سکے کیا ایک مرتبہ پھر ہماری آنکھوں کے سامنے ایسا ہوگا؟ ایسا ہرگز نہیں ہونا چاہیے یہ پوری دنیا کا متفقہ فیصلہ ہے کہ فوجی عدالت سویلین کے لیے نہیں ہوتیں، اے پی ایس کے بعد کچھ ایسا ہوا تھا تاہم یہ بھی غلط فیصلہ تھا اس کی مخالفت بھی کی گئی تھی سویلین کو کبھی ملٹری کورٹ کے سامنے کھڑا نہیں کرنا چاہیے ۔سلمان اکرم راجا نے کہا کہ پاکستان کا جوہری پروگرام ہمارے دفاع کا پروگرام ہے یہ کسی بھی ملک کا پاکستان کے ساتھ امتیازی سلوک ہے ہم پاکستانی کمپنیوں پر امریکی پابندیوں کی مخالفت کرتے ہیں۔انہوں ںے کہا کہ بنیادی حقوق کی پامالی نہیں ہونی چاہیے ، اس ملک میں آواز اٹھانا غلط بن چکا ہے ابھی تک مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہم ملک کی بھلائی اور عوامی فلاح کے لیے مذاکرات کرنا چاہتے ہیں آج کی تاریخ تک ہم مذاکرات کے لیے تیار ہیں اس میں توسیع بانی پی ٹی آئی کا اختیار ہے توسیع ہو بھی سکتی ہے ، آج تک کی ڈیڈلائن تھی اب بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پرعمل ہوگیا ہے فارن چیپٹر کو ترسیلات زر کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی کی ہدایات دیدی ہیں۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کیے گئے تو اوورسیز پاکستانیوں کو رقومات پاکستان نہ بھیجنے کی ہدایت کی جائے گی۔
ہمارے جوان زمین پر امریکی فوجیوں کا انتظار کر رہے ہیں تاکہ انہیں آگ لگا کر نشانہ بنائیں اور ان کے علاقائی شراکت داروں کو ہمیشہ کیلئے سزا دیں،ترجمان خاتم الانبیا ہیڈکوارٹرز ایسا اقدام امریکی افواج کے لیے شدید ذلت آمیز نتائج کا باعث بنے گا،ٹرمپ نے امریکی افواج کو دلدل میں دھکیل ...
پاکستان کی میزبانی میں سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ کے درمیان بات چیت کا پہلا راؤنڈ ختم،اگلا راؤنڈ جلد ہوگا جس میںتجاویز پر پیش رفت سے ایک دوسرے کو آگاہ کیا جائے گا اسحاق ڈار کی سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں، ایران کی موجودہ صورتحال پر تبادل...
گفتگو کا اردو ترجمہ کروایا ہے ،یہ ایک بیٹے کے باپ کیلئے احساسات تھے جس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں بانی پی ٹی آئی کے بیٹے کی گفتگو کو جی ایس پی پلس کے ساتھ جوڑ کر غلط بیانی کی جا رہی ہے،نیوز کانفرنس وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹے کی گفت...
حکومت نے 125 ارب کی خطیر رقم، مختلف بچتوں اور ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی کر کے دی وزیراعظم کا ایندھن کی بچت اور کفایت شعاری کے اقدامات پرجائزہ اجلاس سے خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومتی فیصلوں کی بدولت پٹرولیم مصنوعات کی ملکی ضروریات کیلئے مناسب مقدار موجود ہے۔وزیراعظم ...
خان یونس میںتین پولیس اہلکار، تین شہری،ایک بچیشہید ہونے والوں میں شامل غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں ایران سے جنگ کے دوران اسرائیلی حملے جاری اسرائیل کے غزہ میں پولیس چوکیوں پرحملوں میں تین اہلکاروں سمیت7 فلسطینی شہید اور 4زخمی ہو گئے۔ غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں ایران کے...
8ویں ترمیم کے مستقبل پر بحث شدت اختیار کر گئی، بعض حکومتی حلقوں میں ترمیم کے اہم حصوں کو ختم یا محدود کرنے پر غور ،فیصلے دوبارہ وفاقی بیوروکریسی کے ہاتھ میں جانے کے امکانات چیف سیکرٹری اور وفاقی افسران کا اثر و رسوخ بڑھے گا،18ویں ترمیم پرسیاسی جماعتوں میں اختلاف ، کئی صوبائی رہن...
خلیجی ممالک نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ صرف جنگ بندی کافی نہیں بلکہ ایران کی جنگی صلاحیتوں کو لگام دی جائے جس کے جواب میں ایرانی صدر کا سوشل میڈیا پربیان سامنے آگیا اگر آپ ترقی اور سلامتی چاہتے ہیں تو جنگ میں دشمنوں کو اپنی سرزمین ایران کے خلاف استعمال نہ ہونے دیں،جارحیت پر ...
پاکستان کو 1 ارب ڈالر ملیں گے،موسمیاتی فنڈ سے مزید 21 کروڑ ڈالر ملنے کا امکان اسٹیٹ بینک مہنگائی کنٹرول کیلئے سخت پالیسی جاری رکھے گا،عالمی مالیاتی ادارہ کا اعلامیہ آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدہ طے پاگیا،منظوری کے بعد پاکستان کو توسیعی فنڈ سہولت کے 1 ارب ڈالر اور ...
کویت کی الشویخ بندرگاہ پر3بحری جہاز سمندر میں ڈوب گئے جبکہ دیگر 3میں آگ بھڑک اٹھی تل ابیب میں کثیر المنزلہ عمارتیں نشانہ ،میزائل اسرائیلی فضا میں داخل ہوتے ہی سائرن بج اٹھے ایران نے اسرائیل پر کلسٹر بموں کی بارش کردی جبکہ کویت میں 6امریکی بحری جہاز تباہ کرنے کا دعویٰ بھی کرد...
اپنی ہی سمری خود مسترد کرکے وزیر اعظم نے قوم کو بیوقوف بنانے کی کوشش کی،امیر جماعت وزیراعظم پروٹوکول کی 36گاڑیوںمیںایک تعزیت اور شادی کی مبارکباد دینے کراچی آئے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے حکومت سے پیٹرول پر لیوی ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ادارہ نور حق میں پ...
بزدل امریکی اور صہیونی افواج میں اپنے فوجی اڈوں کا دفاع کرنے کی ہمت نہیں ، دہشتگردفورسز نے ایرانیوں کونشانہ بنایا،جہاں ملیں انہیں ختم کردو ، پاسداران انقلاب کی عوام کو دور رہنے کی ہدایت اسلامی جنگجوؤں کی کارروائیوں کے خوف سے معصوم لوگوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کی ...
سفیر اور عملہ محفوظ،سفارتخانے کے اطراف میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو تہران میں پاسداران کے زیر انتظام علاقے میں مقیم ہیں ایران کے دارالحکومت تہران میں پاکستانی سفارتخانے اور سفیر کی رہائشگاہ کے قریب اسرائیل نے شدید بمباری کی تاہم تمام سفارت...