... loading ...
وزارت داخلہ پنجاب نے عیدالاضحی پر 63 سے زائد کالعدم تنظیموں کو عطیات دینے پر پابندی عائد کر دی۔وزارت داخلہ پنجاب نے کالعدم تنظیموں پر زکواۃ،عطیات،خیرات و صدقات لینے پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا کہ کالعدم تنظیمیں عید الاضحی پر کھالیں اکٹھی کرنے کی مجاز نہ ہوں گی۔ان کالعدم تنظیموں کی فہرست میں لشکر جھنگوی،سپاہ صحابہ،سپاہ...
ڈریپ (ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی) نے معدے کے بیکٹیریل انفیکشن کے علاج کے لیے تیار کردہ نجی کمپنی کی ''جنٹامڈ انجکشن'' کی مخصوص بیچ کو ملاوٹ شدہ و غیر معیاری قرا دیتے ہوئے باضابطہ میڈیکل پراڈکٹ الرٹ جاری کردیا۔ڈریپ نے متعلقہ کمپنی کو مذکورہ انجکشن کی بیچ کے تمام اسٹاک کو مارکیٹ سے واپس...
فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)کی جانب سے گزشتہ پانچ سال کے دوران دو ہزار سی سی سے زائد کی نیلامی کی گئی 819 نان ڈیوٹی پیڈ و اسمگل شدہ لگژری گاڑیوں میں سے 481 لگڑری گاڑیوں کے غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔ملک میں کسٹمز حکام اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حکام کی ملی بھگت سے جعلی دستاویزا...
لاپتہ افراد سے متعلق اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ نے پاکستان سے متعلق لاپتہ افراد کے 93 کیسزز کو فہرست سے خارج کر دیا ہے ۔ لاپتہ افراد کمیشن وزارت خارجہ کے ذریعے پاکستان سے متعلق اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ میں رجسٹرڈ کیسز کے بارے میں اپنی رپورٹ جمع کراتا ہے ۔ لاپتہ افراد سے متعلق ورک...
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمیشہ بلوچستان کو نظر انداز کیا گیا۔ الیکشن جیتنے کیلئے لوگ بلوچستان میں آتے رہے اب ایسا نہیں ہوگا میری ترجیح الیکشن جیتنا نہیں بلکہ عوامی خدمت ہے ، بلوچستان کے ناراض لوگوں سے بات کرنے کا سوچ رہا ہوں ۔ گوادر میں مقامی عمائدین، طلباء اور کاروباری شخ...
افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی جاری ہے اور انہوں نے بغیر لڑے ہی بدخشاں کے متعدد اضلاع کا کنٹرول سنبھال لیا ہے جبکہ سیکڑوں افغان فوجی ہتھیار ڈال کر پڑوسی ملک تاجکستان فرار ہوگئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق افغانستان کے شمالی صوبہ بدخشاں میں طالبان تیزی سے پیش قدمی کرتے ہوئے سرحد کی طر...
کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کا آنتوں کا کامیاب آپریشن ہوا ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق ویٹی کن سٹی نے پیر کو جاری کیے گئے ایک بیان میں بتایاکہ آپریشن 10 رکنی طبی ٹیم نے کیا اور 84 سال کے پوپ فرانسس تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں۔ویٹی کن کی جانب سے آپریشن کی دیگر تفصیلات جار...
امریکی صدر بائیڈن نے کہاہے کہ سائبر حملوں میں روس ملوث ہوا تو جواب دیا جائیگا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بائیڈن نے امریکی انٹیلی جنس اداروں کو تحقیقات کا حکم دے دیا ہے ۔ بائیڈن کا کہنا تھا کہ آج بتائیں گے روس اور پیوٹن ذمہ دار ہیں یا نہیں ، تحقیقاتی ایجنسیوں کو حکم دیا ہے کہ وہ ذمہ ...
دنیا میں کورونا وائرس کی نئی اور زیادہ مہلک قسم لیمبڈا سامنے آگئی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق لیمبڈا ویرینٹ اصل کورونا وائرس کی نسبت پھیلا کی زیادہ صلاحیت رکھتا ہے ۔ سائنس دانوں کا کہناتھاکہ کورونا کی نئی قسم ڈیلٹا، ایلفا اور گاما اقسام سے بھی زیادہ پھیلتی ہے ، لیمبڈا وائرس کورونا وی...
مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے مریم نواز کے ساتھ کشمیر کی انتخابی مہم میں اترنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز 8 جولائی سے آزاد کشمیر میں انتخابی مہم شروع کر رہی ہیں، جس کے بعد پارٹی کے صدر شہباز شریف نے بھی کشمیر کی انتخاب...
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ترکی کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو کلیدی اہمیت دیتے ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک افواج کے سربراہ جنرل امت نے ملاقات کی ۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی اور سیکیورٹی تعاو...
مالی سال 2021 میں امریکہ کو پاکستانی برآمدات میں 39فیصد اضافہ ہوا. ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے بتایاکہ مجھے یہ بتاتے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ مالی سال 2021 میں امریکہ کو پاکستانی برآمدات میں 39 فیصد اضافہ ہوا ہے ، اس کامیابی پر برآ...
عابد شیرعلی کا پاکستان نہ آنے کا فیصلہ، اہلیہ کے جنازہ میں شرکت نہیں کرینگے ۔لندن میں مسلم لیگ(ن)کا اعلی سطحی اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ عابد شیر علی پاکستان نہیں جائیں گے ، نجی ٹی وی کے مطابق فیصلہ کیا گیا ہے کہ عابد شیر علی اپنی اہلیہ کی وفات پر پاکستان روانہ نہیں ہوں گے...
اداکارہ علیزے شاہ اپنے منفرد لباس کے انتخاب کے باعث خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں لیکن گزشتہ روز تو علیزے نے فحاشی اور بے حیائی کی انتہا ہی کر دی جس پر ان کے مداح ان سے نارض ہیں اور فنکاروں نے بھی علیزے کو مغربی لباس پہننے پر تنقید کا نشانہ بنایاـان کے مداحوں اور دیگر لوگوں کا کہنا...
وزیر اعظم کے مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے کہا ہے کہ لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں ہونے والابم دھماکا بھارتی دہشت گردی تھا، واردات میں بھارتی خفیہ ایجنسی را ملوث ہے ،فون اور دیگر جو آلات ملے ہیں اس کا فورنزک تجزیہ ہوا ہے ، مرکزی ماسٹر مائنڈ اور معاونین کا تعلق بھی بھارت سے جڑتا ہے...
وزیراعظم عمران خان نے نومنتخب ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو فون کرکے افغان مسئلہ کے سیاسی حل پر زور دیا جبکہ مسئلہ کشمیر کی مستقل حمایت پر تہران حکومت کا شکریہ ادا کیا۔و زیراعظم آفس کے اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور نومنتخب ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے درمیان ٹیلی فونک رابط...
پاک افغان سرحد پر واقع افغان صوبہ پکتیا کے صدر مقام گردیز میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے تین خواتین اور بچہ سمیت پانچ افغان شہری جاں بحق ہو گئے جبکہ جنوبی صوبہ قندہار میں کار پارکنگ میں دھماکہ میں صوبائی گورنر کے سیکرٹری اپنے محافظ سمیت چل بسے ۔ سرحد پار سے موصولہ اطلاعات کے مطابق...
ایل این جی پر جی ایس ٹی کی شرح بڑھنے کے باعث سی این جی کی قیمت میں 30 روپے فی کلو اضافہ ہوگیا، سی این جی ایسوسی ایشن نے ہنگامی اجلاس طلب کرتے ہوئے معاملہ وفاقی حکومت کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ کرلیاہے ۔تفصیلات کے مطابق ایل این جی پر جی ایس ٹی(جنرل سیلز ٹیکس)کے نفاذ کے بعد آل پاکستا...
محکمہ موسمیات کے مطابق ذی الحج 1442 کے نئے چاند کی پیدائش 10 جولائی کو پاکستانی وقت کے مطابق 6 بج کر 18 منٹ پر ہو گی۔ محکمہ موسمیات کے جاری بیان کے مطابق پاکستان میں عید الاضحی 21 جولائی کو ہونے کا امکان ہے ۔بیان میں مزید کہا گیا کہ 29 ذیقعد یعنی 10 جولائی بروز ہفتہ کو چاند نظر آ...
امریکا نے السودان سے تعلق رکھنے والے القاعدہ کے ایک سینئر لیڈر کی گرفتاری میں مدد دینے والوں کو40 لاکھ ڈالرانعام کی پیش کش کی ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا کے محکمہ خزانہ نے اپنے اعلان میں کہا کہ ابراہیم احمد محمود القوسی المعروف شیخ خبیب السودانی کی شناخت یا اتاپتا سے متعلق مع...
بالی وڈ سپر اسٹار عامر خان اور ان کی اہلیہ فلمساز کرن راؤ نے اپنی شادی ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔سوشل میڈیا پر عامر خان اور کرن راؤ میں طلاق کی وجہ فاطمہ ثنا کو ٹھہرایا جا رہا ہے ۔بالی ووڈ اداکار عامر خان اور ان کی دوسری بیوی کرن راؤ نے 15 سالوں بعد علیحدہ ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے ج...
انٹرنیٹ اور فلموں کے خوف ناک تخیلاتی کردار جوکر ، جیپرز کریپرز یا سلنڈر مین انسانی نفسیات پر اثر انداز ہو کر جرائم کی پْرتشدد اور لرزہ خیز وارداتوں پر اکسانے کا سبب بن رہے ہیں۔جب تخیل اور حقیقت کے درمیان فرق ختم ہو جائے ، تو پھر ایسا ہی ہوتا ہے ، 2014ء میں امریکی ریاست وسکونسن می...
طالبان نے امریکی فوج کی چھوڑی 700 گاڑیوں اور گولہ بارود پر قبضہ کرلیا، طالبان کے قبضے میں اس سے زائد امریکی گاڑیاں ہوسکتی ہیں ،700 سے زائد گاڑیوں کا تخمینہ ان ویڈیوز کی بنیاد پر لگایا گیا جو سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہیں۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق طالبان نے صرف جون کے مہینے میں 71...
حکومت نے قومی بچت اسکیموں سے حاصل منافع پر ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کردیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت خزانہ نے قومی بچت اسکیموں میں سرمایہ کاری کے رجحان کو روکنے اور کالے دھن کو سفید کرنے کا راستہ بند کرنے کیلئے قومی بچت اسکیموں سے حاصل منافع پر ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کردیا ہے ،قابل...