... loading ...
مدینہ منورہ کو صحت کے شعبہ میں دنیا کا ترقی یافتہ شہر بنانے کی تیاریاں شروع کر دی گئیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مدینہ میں ترقی یافتہ شہروں کی سپریم سپر وائزری کمیٹی کی دعوت پر عالمی ادارہ صحت کی ٹیم 10اور 11دسمبر کو شہرکا دورہ کرے گی۔اس موقع پر کمیٹی کی جانب سے ایک ورکشاپ کا اہتمام کیا جا رہا ہے ۔ شہر کے مختلف ا...
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جماعت بی جے پی بھارت کی سب سے امیر ترین اور فنانشل حب قرار دی جانے والی ریاست مہاراشٹر کے اقتدار سے باہر ہوگئی ۔ریاست مہاراشٹر میں تین روز سے جاری سیاسی ڈرامے کے بعد ریاست کا اقتدار شیوسینا، کانگریس اور این سی پی کے اتحاد کو مل گیا ہے ۔مہاراشٹر اسم...
عراق میں حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ تاحال جاری ہے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عراق میں مہنگائی اور کرپشن کے خلاف ملک گیراحتجاج جاری ہے ، مختلف شہروں میں مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں ہوئیں جس کے باعث متعدد افراد زخمی ہوگئے ۔بغداد، کربلا اور دیگر شہروں میں مظاہرین نے ٹائر جلا...
افغانستان میں امریکی سفیر جان باس نے افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کے ہاتھوں دو افغان سماجی کارکنوں کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے ۔افغانستان میں سماجی کارکنوں موسی محمدی اور احسان اللہ نے صوبہ لوگر کے 6 اسکولوں میں 550 بچوں اور نوجوانوں کے ساتھ مبی...
مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نوجوان کو شہید کردیا۔مقبوضہ کشمیر میں مظلوم و نہتے کشمیریوں پر بھارتی فوج کا ظلم اور بربریت جاری ہے ۔ حالیہ واقعے میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے کشمیری نوجوان شہید ہوگیا۔ ق...
برطانیا میں ایک ڈیلیوری بوائے ہابیل خان نے آگ کے شعلوں میں گھرے مکان میں موجود بچے کو زندہ نکال کر لوگوں کے دل جیت لیے اور اسے ہیرو قرار دیا جارہا ہے ۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق لندن میں 26 سالہ ہابیل خان کے چرچے زبان زد عام ہیں، ہابیل خان ایک کمپنی اسدا میں بطور ڈیلیو...
سعودی عرب میں الریاض سیزن کے موقع پر موٹرشو کے حوالے سے لگائی ایک نمائش میںفیوچر کار’’2030‘‘32لاکھ ریال میں فروخت ہوگئی،عرب ٹی وی کے مطابق فیوچر 20300ایک اسپورٹس کار ہے جو ہرطرح کی سڑک پر چلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ یہ کار ایلومینیم ، فائبر اور کاربن سے تیار کی گئی ہے۔نمائش میں بڑی ...
دنیا کی قدیم ترین تہذیبوں میں شمار کی جانے والی مصری تہذیب سے گزشتہ ماہ اکتوبر میں ماہرین نے ایک صدی بعد انتہائی اچھی حالت میں 30 حنوط شدہ لاشیں دریافت کرنے کا دعوی کیا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق مصر کے آثار قدیمہ کے ماہرین نے دریائے نیل کے کنارے واقع شہر اقصر کے قریب الاساسیف نام...
دنیا بھر میں ہونے والے تجربات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مچھروں پر حملہ کرنے والے بیکٹیریا کی مدد حاصل کرنے سے ڈینگی بخار کے کیسز میں بڑی حد تک کمی آئی ہے۔وولباکیا بیکٹیریا ان کیڑوں کو مارنے کے بجائے ان کے لیے وائرس پھیلانا مشکل بنا دیتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق محققین کا کہنا تھ...
امریکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی سینیٹر چک شومر کی جانب سے امریکی فوج کے سیکریٹری ریان مک کارتھی کو خط لکھا گیا ہے جس میں چینی معروف لِپ سِنک ایپلیکیشن ٹک ٹاک پر سیکیورٹی خدشات کا اظہار کیا تھا۔خط میں کہا گیا تھا کہ قومی سلامتی کے ماہرین نے ٹک ٹاک استعمال کرنے والے صارف کی حس...
جرمنی کی ہیلتھ انشورنس کمپنی ڈی اے نے کہاہے کہ ملک میں ہر چار میں سے ایک بچہ ذہنی بیماری میں مبتلاہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز جرمنی کی ہیلتھ انشورنس کمپنی ڈی اے کے نے مریضوں کے ڈیٹا پر مشتمل ایک نئی رپورٹ جاری کی ، جس کے مطابق ہر چار میں سے ایک بچہ کسی نہ کسی ذہنی...
بھارت کی تاریخ میں پہلی بار مختلف اداروں کو 8 سال تک سیکیورٹی فراہم کرنے والے تربیت یافتہ 7 کتوں کو اعلیٰ فوجی اعزاز کے ساتھ ریٹائر کر دیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق سیکیورٹی سینٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورس نے 8 سال تک ادارے میں خدمات انجام دینے والے 7 کتوں کو اعلیٰ فوجی ے اعزاز کے ...
ایک تازہ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ دنیا کی سب سے بڑی سوشل ویب سائٹ فیس بک اور اس کی ذیلی سوشل شیئرنگ ایپلی کیشنز پر ماہانہ 5 لاکھ فحش ویڈیوز اور تصاویر اپ لوڈ کی جاتی ہیں۔فیس بک سمیت ان کی ذیلی سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام، میسینجر اور واٹس ایپ پر دنیا بھر میں یومیہ 16 ہزار ...
ڈونلڈ ٹرمپ نے متنازع صدارتی فیصلہ ماننے سے انکار کرنے کے پاداش میں امریکی نیول چیف رچرڈ اسپینسر کو ان کے عہدے سے برطرف کردیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق فوجی معاملات میں بے جا مداخلت کی مخالفت کرنے اور صدر کے متنازع فیصلے کی راہ میں رکاوٹ بننے والے امریکی بحریہ کے سربراہ...
امریکا کی جج کیتانجی جیکسن نے ریمارکس دیے ہیں کہ صدر بادشاہ نہیں، انتظامیہ کے سربراہ سمیت کوئی بھی شخص قانون سے بالا تر نہیں۔یہ ریمارکس امریکی اپیلز کورٹ کی جج نے وائٹ ہاوس کے سابق کونسل ڈان میک گن Don McGahn کو ایوانِ نمائندگان کی جوڈیشری کمیٹی کے سامنے پیشی سے متعلق کیس میں دیئ...
اقوام متحدہ کے اہلکار نے شام میں مبینہ زہریلی گیس حملے کا پول کھول دیا۔ لیک ای میل میں انکشاف ہوا ہے کہ شام میں کیمیائی حملے سے متعلق اقوام متحدہ کی واچ ڈاگ رپورٹ یکسر غلط تھی۔اقوام متحدہ کے اہلکار کی ای میل لیک ہو گئی جس میں عراق جنگ کی طرح شام جنگ کے لئے بھی جعلی ڈوزیئر تیار کئ...
"ایران انٹرنیشنل - عربی" چینل کی ویب سائٹ کے مطابق ایرانی حکومت کے ترجمان علی الربیعی نے اعتراف کیا کہ ملک اپنے مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے ۔الربیعی نے مزید کہا کہ امریکا کی طرف سے عاید کردہ پابندیوں کی کوئی حیثیت نہیں۔ یہ محض تزویراتی غلطی کے مترادف ہیں۔قبل ازیں ایران کی خبر گان...
امریکی کانگرس کے 135ارکان نے ایک پٹیشن پر دستخط کیے ہیں جس میں امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو کی فلسطین میں یہودی بستیوں کی حمایت پر مبنی بیان کی شدید مذمت کی گئی ہے ۔ امریکی ارکان کانگرس کی طرف سے تیار کردہ پیٹشن میں وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ غرب اردن میں...
سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر نے خبردار کیا ہے کہ جرمن ڈکٹیٹر ہٹلر کو خوش کرنے کی عالمی پالیسی اب ایران کے معاملے میں کامیاب نہیں ہوگی۔ بین الاقوامی برادری کو ایران کو خوش کرنے کے لیے ہٹلر کے ساتھ اختیار کی گئی پالیسی ترک کرنا ہوگی۔ منامہ ڈائیلاگ کانفرنس کے...
ناروے میں اسلام مخالف مظاہرے کے دوران ایک مسلمان نوجوان الیاس کی بہادری سوشل میڈیا پر خبروں کی زینت بن گئی۔تفصیلات کے مطابق ناروے میں اسلام مخالف مظاہرے کے دوران غیر مسلموں کی جانب سے قرآن مجید کی بے حرمتی کی گئی جس کے خلاف مرد مجاہد میدان میں آیا اور بے حرمتی کرنے والوں کو شیر ک...
ترکی سے ڈی پورٹ کئے گئے 42 پاکستانی غیر ملکی ایئر لائن کے ذریعے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ترکی میں غیرقانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کیخلاف آپریشن جاری ہے ،ترکی نے غیرقانونی طور پر مقیم42 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا ۔غیرقانونی مقیم پاکستانیوں کو غیر ملکی ایئر لائن کے ...
امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے مواخذے کی سماعت میں گواہی دینے والی سابق سفیر میری یووانوچ پر ایک انوکھا الزام عائد کیا ہے ۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق یوکرین میں امریکا کی سابق سفیر میری یووانوچ سے متعلق ٹرمپ نے دعوی کیا ہے کہ میری نے ان کی تصویر سفارتخانے میں لگانے سے انکار کیا تھا۔...
لندن کی ٹرین میں یہودی خاندان کو مذہبی منافرت کا نشانہ بنانے والے سیاہ فام شخص کو مسلم خاتون نے روک دیا۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹرین میں ایک سیاہ فام شخص نے ٹرین میں یہودی خاندان کے سامنے کتاب نکال کر انہیں مذہبی منافرت کا نشانا بنانے کی کوشش ک...
اقوام متحدہ کے تحت جوہری توانائی کے عالمی ادارے (آئی اے ای اے)نے ایران سے اس کی ایک غیرعلانیہ جگہ پر پائے جانے والے یورینیم کے ذرات کے بارے میں وضاحت طلب کی ہے اور اس سے کہا ہے کہ وہ اس سے متعلق ایشوز کو حل کرے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایجنسی کے قائم مقام ڈائریکٹر جنرل کورنیل فیروٹا ...