... loading ...
افغان حکومت نے جنوبی صوبہ نیمروز میں ایک فضائی حملے میں 14 شہریوں کی ہلاکتوں کی تحقیقات شروع کردی ۔نیمروز میں افغان فوج نے ایک مکان پر طالبان کی موجودگی کے شبے میں یہ فضائی حملہ کیا تھا۔علاقے کے مکین مقتولین کی لاشیں صوبائی دارالحکومت زارنج میں لے گئے تھے اور انھیں وہاں رکھ کر احتجاج کیا ہے ۔انھوں نے حکام کو بتایا ہے کہ مرنے والے طالبان نہیں بلکہ عام شہری تھے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق افغان وزارتِ دفاع نے ایک بیان میں دعوی کیا کہ ضلع خش رود میں فضائی حملے میں طالبان کا بھاری جانی...
افغانستان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ میں ایک اور صحافی کو قتل کردیا گیا، افغانستان میں دو ماہ کے دوران میڈیا سے تعلق رکھنے والے 5 افراد کو قتل کیا جا چکا ہے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان حکام نے بتایاکہ گزشتہ روز صوبیغور کے شہر فیروز کوہ کے قریب صحافی بسم اللہ عادل کو مسلح افراد نے گولی مار کرقتل کیا۔28 سالہ صحافی مقامی ریڈیواسٹیشن کے ایڈیٹر ان چیف تھے ۔ صحافی کے قتل کی ذمہ داری کسی گروپ نے ابھی قبول نہیں کی۔حالیہ دنوں میں افغانستان میں صحافیوں،حکومتی اہلکاروں ا...
جاپان نے پاکستان میں موجود افغان مہاجرین کیلئے ایک ملین ڈالر کی امداد کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق جاپان کے سفیر برائے پاکستان کونینوری مٹسودا نے شہریار آفریدی سے ملاقات کی جس میں افغان مہاجرین کی امداد کا اعلان کیا۔امداد کا اعلان دو ہفتہ قبل شہریار آفریدی کی بین الاقوامی برادری کو افغان مہاجرین کیلئے امداد کی درخواست پر کیا گیا۔جاپانی سفیر کونینوری مٹسودا نے کہا کہ کورونا وبا کی آزمائش میں جاپان پاکستانی حکومت کے ساتھ کھڑا ہے ، جاپان پاکستان کی جانب سے افغان مہاجرین کیلئ...
شمالی افغانستان میں طالبان کے پولیس بیس پر حملے میں 11 اہلکار ہلاک ہوگئے ۔امریکی میڈیا کے مطابق مقامی حکومت کے عہدیداروں نے کہا کہ طالبان کو اس حملے میں ممکنہ طور پر کم از کم ایک پولیس اہلکار کی مدد حاصل تھی۔بغلان صوبے کی کونسل کے رکن مبوب اللہ غفاری نے کہا کہ عسکریت پسندوں نے پہلے بیس کے قریب چیک پوسٹ کو عبور کیا اور بظاہر وہ باآسانی بیس میں داخل ہوگئے کیونکہ ان کے مددگار پولیس اہلکار نے ان کے لیے دروازے کھول دیے تھے ۔مقامی پولیس کے عہدیدار نے بھی نام ظاہر نہ کرنے کی شرط یہی...
طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان کے صوبے غزنی میں تباہ ہونے والا طیارہ سی آئی اے کاتھا اور یہ طیارہ ایک خفیہ مشن پر تھا، امریکی سی آئی اے کے متعدد اہلکار اس طیارے کے حادثے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔برطانوی نشریا تی ادارے کے مطابق طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے میڈیا کو ایک بیان میں کہا ہے کہ غزنی کے ضلع دہ یاک میں، ایک خصوصی امریکی طیارہ خفیہ مشن کے لیے اس علاقے میں تھا جو گر کر تباہ ہوا۔طالبان نے دعوی کیا ہے کہ طیارے میں عملے کے تمام اہلکار اور متعدد سینئر امریکی سی آئی اے...
افغانستان میں بدترین فضائی آلودگی کے باعث17 افراد جاں بحق جبکہ آٹھ ہزار سے زائد شہری متاثر ہوئے۔غیرملکی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وزارت صحت کے ایک عہدیدار فدا محمد پیکان نے میڈیا کو بتایا کہ افغانستان بدترین فضائی آلودگی کی لپیٹ میں ہے اور ایک ہفتے میں کم ازکم 17 افراد جاں بحق ہوگئے ۔ان کا کہنا تھا کہ فضائی آلودگی سے متاثر 8 ہزار سے زائد مریضوں میں سے اکثریت کو سانس لینے میں دشواری کاسامنا ہے اور اس کے علاج کے لیے ہسپتالوں میں پہنچے جہاں ایک ہفتے کے دوران اموات ہوئیں۔...
ایران نے طالبان اور امریکا کے درمیان امن مذاکرات کی مخالفت کردی ہے اور اس کے اعلیٰ سکیورٹی عہدہ دار کا کہنا ہے کہ اس بات چیت میں افغان عوام اور حکومت شامل نہیں ،اسی لیے ایران اس کی مخالفت کررہاہے۔ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری رئیر ایڈمرل علی شمخانی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ افغان عوام کی شرکت کے بغیر کوئی بھی حکمت عملی ، کوئی بھی فیصلہ یا منصوبہ غلط ہے اور یہ ناکامی سے دوچار ہوگا۔طالبان، افغان عوام کی حقیقت ہیں،اس کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا لیکن کیا تمام اف...
امریکا افغانستان میں اپنے فوجیوں کی تعداد کو کم کرنے پر غور کررہا ہے ۔ جس کے لئے حکام کئی طریقہ کار کا جائزہ لے رہے ہیں۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارک ملی نے کہا ہے کہ افغانستان میں دہشتگردوں سے لڑنے کے لئے امریکی فوجیوں کی تعداد کم کی جائیگی، تاہم انہوں نے حتمی تعداد نہیں بتائی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے پاس اختیارات ہیں۔ اس وقت افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد 13ہزار ہے جن میں سے 5 ہزار سیکورٹی سے متعلق آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ باقی اہلکار افغان سیکورٹی فورسز ...
افغانستان کے صوبے پروان کے بگرام ایئر بیس پر حملہ کیا گیا ہے جس کے دوران 2 بارود سے بھری گاڑیوں کے دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں 30افراد زخمی ہو گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بارودی مواد سے بھری 2 گاڑیوں کے ذریعے غیر ملکی فوجی بیس کو نشانہ بنایا گیا ، جس کے قریب ہی ایک زیرِ تعمیر ہسپتا ل اور اسکول بھی موجود ہے ۔دھماکوں کے بعد فائرنگ شروع ہو گئی، جسے کے نتیجے میں 30 سے زائد شہری زخمی ہوئے ہیں، ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے البتہ تاحال کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔ا...
ایک حالیہ سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ افغانستان میں اکثریت یعنی 88.5 فیصد لوگ، طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کی کوششوں کی پرزور یا کسی حد تک حمایت کرتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق 2019 کے لیے ایشیا فاؤنڈیشن کے سروے میں افغانستان بھر سے 18 سال اور اسے زیادہ کے 17 ہزار 812 مرد و خواتین نے حصہ لیا۔اس سروے کے نتائج میں یہ سامنے آیا کہ 64 فیصد جواب دہندگان سمجھتے ہیں کہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مفاہمت ممکن تھی۔علاقائی طور پر مشرقی افغانستان میں 76.9 فیصد اور جنوب مغربی حص...
افغانستان کے صوبے ننگر ہار کے دارالحکومت جلال آباد کے قریب مسلح افراد کے حملے کے نتیجے میں جاپانی این جی او کے سربراہ شدید زخمی ہوگئے جبکہ ان کے محافظ، ڈرائیور اور ایک مسافر سمیت 5 ہلاک ہو گئے ۔افغان حکام کے مطابق واقعے میں مسلح افراد نے صبح سویرے جاپانی این جی او کے سربراہ ڈاکٹر ڈاکٹر ٹیٹسو ناکا مورا کی کار کو اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا جب وہ جلال آباد جا رہے تھے ۔ صوبائی گورنر کے ترجمان کے مطابق ڈاکٹر ناکامورا کی حالت تشویش ناک ہے ، جنہیں ہسپتا ل میں طبی امداد دی جا رہی ہ...
افغان بارڈر فورس کی گاڑی پر بم دھماکے میں بریگیڈیئر ظاہر گل ہلاک اور ایک صحافی سمیت 3 اہلکار زخمی ہوگئے ۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے ہلمند کے علاقے مارجہ میں سڑک کنارے نصب بم عین اس وقت زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جب وہاں سے افغان بارڈر فورس کی گاڑی گزر رہی تھی۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ہلمند کے گورنر کے ترجمان عمر زواک نے میڈیا کو بتایا کہ بم دھماکے میں افغان بارڈر فورس کے کمانڈر بریگیڈیر ظاہر گل ہلاک ہوگئے جبکہ ایک...
امریکا نے دہشت گرد نیٹ ورک القاعدہ کے دو سینئر رہنماں کے بارے میں معلومات کی فراہمی پر دس ملین ڈالر تک کے انعامات کا اعلان کیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے تحت کام کرنے والے ایک ادارے نے یہ اعلان واشنگٹن میں کیا۔ اس محکمے نے سعد بن عاطف العولقی کے بارے میں معلومات پر چھ ملین اور ابراہیم احمد محمود القوصی کے بارے میں معلومات فراہم کرنے پر چار ملین ڈالر انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ العولقی یمن کے ایک صوبے میں القاعدہ کا رہنما ہے اور امریکا پر حملوں کی...
امریکا میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے گروپ ہیومن رائٹس واچ (ایچ آر ڈبلیو) نے سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کی حمایت یافتہ افغان فورسز کے ماورائے عدالت قتل، جبری گمشدگیوں اور صحت کے مراکز پر حملے کرنے میں ملوث ہونے کا الزام لگایا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس چشم کشا رپورٹ میں اہداف کو نشانہ بنانے کے امریکی طریقہ میں تبدیلی کی تفصیلات بھی بتائی گئیں جس کے مطابق ان فورسز کی جانب سے اندھا دھند فضائی حملوں میں اضافہ ہوا اور شہریوں کو بے پناہ نقصان پہنچا۔ابیو...
افغانستان کے قومی سلامتی کے مشیر نے طالبان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ملک میں ایک ماہ کے لیے جنگ بندی کا اعلان کریں تاکہ پتہ چل سکے کہ ملک میں جاری قتل و غارتگری میں ملوث جنگجو ان کے کنٹرول میں ہیں بھی یا نہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق کابل میں میڈیا سے بات چیت میں حمد اللہ محب نے کہا کہ ان کی نظر میں طالبان اب کوئی منظم تنظیم نہیں رہی اور ان کے کچھ کمانڈر داعش میں شامل ہو چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ اگر طالبان واقعی امن چاہتے ہیں تو انہیں ثابت کرنا ہوگا کہ اْن کا اپنے کمانڈروں پر کت...
امریکا نے خاموشی سے افغانستان سے اپنے دو ہزار امریکی فوجیوں کی تعداد میں کمی کی ہے، یہ تعداد میں کمی ایک سال کے دوران ہوئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس بات کا انکشاف افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈر جنرل سکاٹ ملر نے امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر کیساتھ پریس کانفرنس کے دوران کیا، امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر گزشتہ روز افغانستان کے دورہ پر پہنچے تھے۔ نیوز کانفرنس کے دوران افغانستان کے قائم مقام وزیرِ دفاع اور وزارت دفاع کے اعلیٰ عہدے دار بھی موجود تھے۔ انہوں نے بھی اس با...
امریکا کے ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی اور کانگریس کے سینئر ارکان غیر علانیہ دورے پر افغانستان پہنچ چکے ہیں۔ نینسی پلوسی نے کابل افغان صدر اشرف غنی، امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر اور امریکی فوج کے کمانڈروں و فوجیوں سے ملاقاتیں کیں۔نینسی پلوسی نے افغانستان کا دورہ ایسے موقع پر کیا ہے کہ جب امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر بھی اْسی روز افغانستان پہنچے ہیں۔ہائوس اسپیکر اور وزیر دفاع کے ایک ہی روز دورہ افغانستان کو اتفاق قرار دیا جا رہا ہے۔ جب کہ مارک ایسپر کا کہنا تھا کہ ان کے...
امریکا نے پاکستان کی جانب سے کالعدم عسکریت پسند گروپ لشکر طیبہ کے 4 رہنماؤں کی گرفتاری کا خیرمقدم کرتے ہوئے عندیہ دیا ہے کہ ایسے اقدامات سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بہتر ہونے میں مدد ملے گی۔امریکا کی اسسٹنٹ سیکرٹری اسٹیٹ برائے جنوبی و وسطی ایشیائی امور ایلس ویلز نے کہا کہ ہم پاکستان کی جانب سے کالعدم لشکرِ طیبہ کے 4 رہنماؤں کی گرفتاری کا خیرمقدم کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لشکر طیبہ کے ظالمانہ حملوں کا نشانہ بننے والے اب اِن افراد کے خلاف قانونی چارہ جوئی دیکھنے کے حقدار ہ...
سعودی عرب میں افغانستان کے سفیر سید جلال کریم نے افغان حکومت اور اور طالبان کے مابین براہ راست مذاکرات پر اصرار کرتے ہوئے کہا کہ طالبان اور امریکا کے درمیان قطر کی میزبانی میں ہونے والے مذاکرات سے افغان حکومت کا کوئی لینا دینا نہیں۔ جب تک افغان حکومت اس بات چیت کا فریق نہیں بنتی مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں۔ طالبان اور افغان حکومت کے درمیان صلح کا حتمی معاہدہ مکہ معظمہ میں ہونا چاہیے ۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کو دیئے گئے ایک تفصیلی انٹرویو میں جلال کریم نے کہا کہ امریکا طے کرتا ہے کہ طا...
افغانستان میں تقریباً 2 دہائیوں سے جاری تنازع کو سیاسی طور پر حل کرنے کی ازسر نو کوشش کے تحت وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں پاکستانی حکام اور طالبان رہنمائوں کے درمیان دفترخارجہ میں ملاقات ہوئی ،جس میں مذاکرات کی جلد بحالی کی ضرورت پر اتفاق کیا گیا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان افغان امن عمل کو کامیاب بنانے کیلئے اپنا مصالحانہ کردار صدق دل سے ادا کرتا رہے گا، پاکستان، صدق دل سے سمجھتا ہے جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں،افغانستان میں قیام امن کیلئے "مذاکرات"...
افغانستان میں صدارتی انتخاب کے بعد نتائج کے باقاعدہ اعلان سے قبل صدر اشرف غنی کے بعد چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ نے بھی کامیابی کا دعوی کردیاہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان کے چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ نے کابل میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ انہیں اشرف غنی پر برتری حاصل ہے۔عبداللہ عبداللہ نے کامیابی کا کوئی ثبوت پیش کیے بغیر دعوی کیا کہ انتخاب میں ہمیں زیادہ ووٹ ملے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نتائج کا اعلان انڈیپنڈنٹ الیکشن کمیشن(آئی ای سی)کرے گا لیکن ہمیں زیا...
طالبان نے افغانستان میں آئندہ ماہ صدارتی انتخابات روکنے کے لیے حملوں کی دھمکی دے دی۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان نے صدارتی انتخابات کی مخالفت کی اور کہا کہ ان کے جنگجو انتخابات روکنے کے لیے کچھ بھی کرسکتے ہیں۔طالبان نے عوام پر زور دیا کہ انتخابی ریلی سے دور رہیں جنہیں نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔واضح رہے کہ طالبان نے 28ستمبر کو انتخابات کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا اور کہا کہ غیرملکی طاقتیں افغان امن عمل پر اپنی توجہ مرکوز رکھیں۔انہوں نے اپنے اعلامیہ میں کہا کہ مذکورہ ان...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ افغان طالبان کے ساتھ بات چیت میں پیش رفت ہو رہی ہے تاہم انہوں نے یہ بات ایک مرتبہ پھر دہرائی ہے کہ امریکی فوج تین چار دن میں افغانستان کو فتح کرسکتی ہے مگر میں ایک کروڑ افراد کو مارنا نہیں چاہتا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے واضح کیا کہ میں ایٹمی ہتھیار نہیں بلکہ روایتی ہتھیار استعمال کرنے کی بات کررہا ہوں۔یاد رہے کہ اس سے پہلے ٹرمپ نے گزشتہ ماہ بھی ایسا ہی بیان دیا تھا جس پر افغان حکومت نے احت...
افغانستان میں پاکستان کے سفیر زاہد نصراللہ نے دعوی کیا ہے کہ امریکہ اور طالبان کے درمیان جاری امن مذاکرات کے حتمی سمجھوتے پر دستخط 13 اگست کو متوقع ہیں۔زاہد نصراللہ نے امریکی نشریاتی ادارے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے 13 اگست کو حتمی سمجھوتہ طے پا جانے کا امکان ظاہر کیا ہے۔اس سے قبل افغان طالبان نے یہ بھی دعوی کیا تھا کہ امریکہ کے ساتھ جاری امن مذاکرات میں افغانستان سے غیر ملکی فوج کے انخلا کے معاملے پر اختلافات دور ہو گئے ہیں۔مذاکرات کے دوران طالبان نے بھی امریکہ کو یہ یقین دہان...
اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں افغانستان میں 4 ہزار شہری ہلاک ہوئے۔افغانستان میں اقوام متحدہ کے مشن کی رپورٹ کے مطابق شدت پسندوں کے خلاف جنگ میں سال 2019 کے پہلے 6 ماہ میں 3ہزار 812 افغان شہری ہلاک و زخمی ہوئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ کارروائیوں اور جھڑپوں کے درمیان سب سے زیادہ عام شہریوں کی ہلاکتیں ہوئیں جس کے بعد گھروں میں تیار کیے گئے بموں اور فضائی حملوں سے لوگ مارے گئے۔رپورٹ کے مطابق یکم جنوری 2019 سے 30 جون 2019 تک طالبان اور شدت پسندوں نے 531 ع...
افغانستان کے مختلف صوبوں میں میں طالبان کے حملوں میں سکیورٹی فورسز کے 17اہلکار ہلاک ہوگئے ادھرافغانستان کے جنوبی صوبہ ارزگان میں گائیڈیڈ میزائل حملے میں 24 طالبان جاں بحق اور 17 زخمی ہوگئے تاہم افغان وزارت دفاع نے یہ نہیں بتایا ہے کہ اس حملے کو نیٹو کی قیادت والے اتحادی فوج نے یا پھر افغان فوج نے انجام دیا۔ اس حملے کے بارے میں ابھی تک طالبان کا رد عمل سامنے نہیں آیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز افغانستان کے مختلف صوبوں میں میں طالبان کے حملوں میں سکیورٹی فورسز کے...
طالبان کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ شیر عباس ا ستانکزئی نے کہاہے کہ امریکا کے ساتھ اکثر معاملات پر مفاہمت ہو چکی ہے اور صرف دومعاملات باقی ہیں جس پر امید ہے جلد فیصلہ ہو جائیگا۔شیر عباس ا ستانکزئی کے مطابق مذاکرات کے ساتواں دور دوبارہ جلدی شروع ہوگا اور مجھے امیدہے کہ مستقل قریب میں باقی معاملات پر بھی مفاہمت ہو جائیگی۔جب ان سے پوچھا گیا کہ جن دو معاملات پر ابھی تک اتفاق نہیں ہوا وہ کیا ہیں؟ انہوں نے جواب دیا کہ غیر ملکی افواج کا نظام الاوقات طے کر نا اور افغانستان کو مستقبل میں...
امریکی اسپیشل انسپکٹر جنرل برائے افغانستان ری کنسٹرکشن (سگار) جان اسپوکو نے خبردار کیا ہے کہ امریکا اور طالبان کے درمیان مفاہمتی سمجھوتاہونے کے باوجود افغانستان شدت پسند تنظیموں سے نبرد آزما رہے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق سگار کو امریکی کانگریس کی جانب سے 18 سال سے جاری جنگ کی نگرانی اور جنگ زدہ ملک میں امن و استحکام کی بحالی کے حوالے سے سہ ماہی رپورٹس جمع کروانے کا مینڈیٹ دیا گیا ہے۔چنانچہ اپنی رپورٹ میں سگار نے بتایا کہ امن سمجھوتے کے ساتھ اور اس کے بغیر بھی ممکنہ طور پر افغان...
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 53افراد زخمی ہو گئے، دھماکے کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر زخمیوں کی اطلاع کے باعث ہلاکتوں کا خطرہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں امریکی سفارت خانے کے اطراف میں واقع گنجان آباد علاقہ طاقتور دھماکے سے گونج اٹھا، جس کے نتیجے میں قریبی عمارتوں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔افغان وزارتِ داخلہ کے ترجمان کے مطابق دھماکا کابل کے علاقے پی ڈی 16 میں کیا گیا، جس میں 2 حملہ آوروں نے...
امریکا اور طالبان کے مابین امن مذاکرات کا اگلا دور دوحہ میں ہفتے (کل) سے شروع ہورہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق افغانستان میں 18 سال سے جاری جنگ ختم کرنے کے لیے دونوں فریقین دستاویزات کو حتمی شکل دینے کے لیے پر پرامید ہیں جن میں افغانستان سے امریکی فوجیوں کا انخلا، قومی سطح پر سیزفائر اور بین الافغان بات چیت جیسے اہم نکات شامل ہیں۔امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ قطر اور افغانستان کے حالیہ دورے کی بنیاد پر میں یقینی طور پر کہہ سک...
جاپان کے شہر اوساکا میں جی 20 سربراہ اجلاس کا شروع ہو گیا۔ عالمی رہنماؤں کے گروپ فوٹو کے دوران صدر ٹرمپ اور صدر شی جن پنگ نے آپس میں مصافحہ بھی کیا۔ اجلاس میں میزبان جاپانی وزیراعظم ابے شنزو نے سب سے پہلے خطاب کیا۔اجلاس کے پہلے سیشن میں ڈیجیٹل معیشت پر بات ہوئی، میزبان وزیراعظم شنزو ابے کے مختصر خطاب کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ نے بھی خطاب کیا۔امریکی صدر نے عالمی رہنماؤں کے گروپ فوٹو کے دوران چینی صدر کے ساتھ بھی مصافحہ کیا۔ اس موقع پر برکس کا بھی اجلا...
افغان طالبان کے نام سے اپنی شناخت رکھنے والے کیلی فورنیا کے شہری جان واکر لنڈھ کو ریاست انڈیانا کی جیل سے رہا کیا کردیا گیا۔ لنڈھ افغانستان کے قید خانے میں داڑھی کے ساتھ دیکھا گیا جہاں وہ افغان قیدیوں کے ساتھ گھل مل کر رہ رہا تھا۔ یوں وہ امریکی طالبان کے نام سے پکارا جانے لگا۔ جان واکر لنڈھ کو نومبر 2001 میں افغانستان کے ایک محاذ جنگ سے گرفتار کیا گیا تھا۔امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے لنڈھ کی رہائی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے پر نظر ثانی کی جانی چاہیے۔ اْن...
اقوام متحدہ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ افغانستان میں تقریباً 2 دہائیوں سے جاری لڑائی کے دوران صرف سال 2018 میں ماضی کے مقابلے میں سب سے زیادہ شہری ہلاک ہوئے۔اعداد و شمار کے مطابق جنگ زدہ ملک میں خودکش حملوں اور بم دھماکوں نے تباہی پھیلائی اور شہریوں کی ہلاکت میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 2017 میں 11 فیصد تک اضافہ ہوا اور 3 ہزار 8 سو 4 افراد ہلاک اور 7 ہزار ایک سو 89 زخمی ہوئے۔اقوام متحدہ کے مطابق جب تنظیم نے اعداد و شمار جمع کرنا شروع کیے تو پہلی دہائی میں 32 ہزار شہری ہلاک ہ...
امریکا کے نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد افغانستان، قطر اور پاکستان میں مذاکرات کے لیے ایک اور امن مشن کا آغاز کرنے کے لیے واشنگٹن سے روانہ ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق واشنگٹن میں امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کا کہنا تھا کہ زلمے خلیل زاد اور ان کے ہمراہ وفد خطے میں مذاکرات کے نئے دور کے آغاز سے قبل بیلجیئم، جرمنی اور ترکی کے حکام سے بھی مشاورت کرے گا۔امریکا کے نمائندہ خصوصی کا حالیہ مشن اتوار سے شروع ہونے کے بعد 28 فروری تک جاری رہے گا جس کے بعد وہ دوب...
افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ امریکا سے مذاکرات پر آمادہ کرنے میں کسی ملک نے کردار نہیں کیا، اس سلسلے میں ہمیشہ ہماری پالیسی کا عمل دخل تھا۔ نجی ٹی وی کے مطابق خصوصی انٹرویو میں طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ اگر طالبان، افغانستان میں اقتدار میں آگئے تو وہ پاکستان سے ’ برادر ملک اور پڑوسی کے تحت ‘ باہمی مفادات پر مبنی جامع تعلقات کے قیام کے لیے رسائی حاصل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں سوویت یونین کے حملے کے دوران پاکستان، افغان پناہ گ...
طالبان رہنما عبدالسلام حنیفی کا کہنا ہے کہ امریکا نے افغانستان سے اپنی نصف فوج اپریل کے آخر تک نکالنے کا وعدہ کیا ہے۔دوسری جانب پینٹاگون کے ترجمان کرنل راب میننگ نے بتایاہے کہ امریکی فوج کو انخلا کا کوئی حکم نہیں ملا، طالبان کے ساتھ امن مذاکرات جاری ہیں۔ ادھرافغانستان کے لیے امریکا کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے بھی واضح کیا ہے کہ امریکا نے افغانستان سے فوج کی واپسی کا کوئی ٹائم ٹیبل نہیں دیا۔ سنا ہے کہ کچھ طالبان ذاتی طور پر اس حوالے سے دعویٰ کر رہے ہیں۔غیرملکی خبررساں...
امریکی محکمہ دفاع کے بعض عہدے داروں نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ شام میں داعش شکست سے دوچار نہیں ہوئے بلکہ وہ وقت گزاری کے لیے زیر زمین چلے گئے ہیں اور وہ جنگ زدہ ملک سے امریکی فوجیوں کے انخلا ء کے منتظر ہیں۔اس کے بعد وہ دوبار ہ حملے کرسکتے ہیں۔امریکی ٹی وی کے مطابق عسکری حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایاکہ داعش نے ایک طے شدہ حکمت عملی کے تحت یہ علاقے خالی کیے ہیں۔ وہ امریکی فوجیوں کی وطن واپسی کے بعد شام میں چھ ماہ سے ایک سال کے عرصے میں دوبارہ منظم ہوسکتے ہیں۔ان ...
افغانستان میں پائیدارقیام امن کے لیے روس کی جانب سے کی جانیوالی کوششوں کے سلسلے میں ماسکو فارمیٹ کے تحت پانچ فروری کی کانفرنس میں افغان طالبان کے وفد نے شرکت کی یقین دہانی کرادی تاہم طالبان کے اعتراض پر افغان حکومت کے نمائندوں کو مدعونہیں کیا جارہا،کانفرنس میں سابق صدرحامد کرزئی سمیت متعد د افغان سیاستدان بھی شرکت کرر ہے ہیں ،کانفرنس میں چین پاکستان،ایران سمیت دیگر ممالک کے نمائندے بھی شریک ہیں،بھارت کے علاوہ امریکی صدرکے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل بھی مدعو ہیں،دوسری جانب غیرملک...
افغان امن عمل کے لیے امریکا کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ امریکا اور طالبان حکام افغانستان سے دہشت گردوں کو باہر نکالنے، تمام امریکی فوجیوں کے انخلا، جنگ بندی اور افغان ،طالبان مذاکرات جیسے تمام اہم معاملات پر راضی ہوگئے ہیں۔کابل میں امریکی اخبار کو دیے گئے ایک انٹرویو میں زلمے خلیل زاد کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس فریم ورک کا ایک مسودہ ہے جو معاہدے سے قبل وضع کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے اطمینان کے لیے طالبان نے وعدہ کیا ہے کہ افغانستان کو کبھی بین الاقوامی دہ...
ترجمان افغان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ دوحہ میں طالبان اور امریکا کے درمیان 6 روزہ مذاکرات ہوئے جس میں امریکی وفد سے افغانستان سے غیرملکی افواج کے انخلا پر بات ہوئی۔ایک بیان میں ترجمان نے بتایا کہ امریکا سے دیگر اہم معاملات پر بھی بات چیت میں پیشرفت ہوئی۔ترجمان کے مطابق قطر مذاکرات میں طالبان کی پالیسی بہت واضح تھی کہ افواج کے انخلا کا معاملہ طے ہونے تک دیگر معاملات پر پیشرفت نہیں ہوگی۔ترجمان کے مطابق بات چیت کیلئے قطرکے تعاون کے شکر گزار ہیں، جنگ بندی سے متعلق معاہ...
امریکا کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد کا کہنا ہے کہ ہم نے افغان امن عمل سے متعلق اہم معاملات پر خاطر خواہ پیشرفت حاصل کرلی ہے لیکن تمام امور پر اتفاق رائے تک کچھ حتمی نہیں ہوگا،امریکا کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ 'دوحہ میں طالبان سے چھ روزہ مذاکرات کے بعد میں مشاورت کے لیے افغانستان جارہا ہوں، یہاں پر ملاقاتیں ماضی کی نسبت زیادہ سود مند رہیں اور ہم نے اہم معاملات پر خاطر خواہ پیشرفت کی ہے۔ان...
قطر کے دارالحکومت دوحہ میں 6 روز سے جاری مذاکرات میں امریکا اور طالبان کے درمیان افغانستان میں امن کیلئے انتہائی اہم معاہدہ ہوگیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغان طالبان اور امریکی وفود کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تحت جنگ کے خاتمے کے ساتھ آ ئندہ 18 ماہ میں غیر ملکی افواج کے افغانستان چھوڑنے پر اتفاق ہوا ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق امریکا اور افغان طالبان کے مذاکرات میں جنگ بندی اور غیر ملکی افواج کے افغانستان سے انخلاکیمعاہدے کے بعد طالبان براہ راست افغان حکومت سے بات...
طالبان نے ملا عبدالغنی برادر کو قطر میں اپنے سیاسی مرکزکے سربراہ کے طور پر تعینات کردیا۔افغانستان میں 17 سال سے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے امریکا اور طالبان کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے اور اسے مزید موثر بنانے کے لیے طالبان میں قطر میں کھولے گئے اپنے سیاسی دفتر کی ذمہ داری ملاعبدالغنی برادر کو سونپ دی۔افغان طالبان نے اعلان کیا کہ تنظیم کے امیر ملا ہیبت اللہ اخونزادہ نے تنظیم کے بانیوں میں شمار ملا عبدالغنی برادر کو سیاسی امور کے لیے اپنا نائب منتخب کیا ہے اور انہیں قطر می...
طالبان اورامریکا کے درمیان قطرکے درالحکومت دوحہ میں جاری مذاکرات کے دوران طالبان نے افغان سر زمین امریکا یا کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہ ہونے کی یقین دہانی کرادی جبکہ طالبان اور امریکی نمائندوں کی بات چیت میں دیگر کئی نکات پربھی جلد معاہدہ ہونے کی توقع ظاہر کی جارہی ہے، بات چیت میں جنگ بندی اور افغانستان سے امریکی فوج کا انخلا بھی زیر بحث ہے تاہم ابھی تک اس پر کوئی اتفاق رائے پیدا نہیں ہوسکا،ادھر امریکی ذرائع نے بتایا ہے کہ افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کے لیے وسیع اتف...
افغان صدر اشرف غنی کی کابینہ کے اہم رکن اور وزیر داخلہ امراللہ صالح نے اپنے منصب سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے ستائیس روز قبل بطور ملکی وزیر داخلہ منصب سنبھالا تھا۔ دوسری جانب رواں برس بیس جولائی کو ہونے والے صدارتی انتخابات کی دوڑ میں معروف جنگی سردار گلبدین حکمت یار بھی شامل ہو گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت داخلہ کے ترجمان نے امر اللہ صالح کے مستعفی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ صدر اشرف غنی کی انتخابی مہم چلانے والی ٹیم میں شامل ہو رہے ہیں۔ کابل کے معتبر...
افغانستان کے لیے امریکی خصوصی ایلچی نے کہا ہے کہ امریکا عنقریب طالبان کے ساتھ مذاکرات کی ایک اور کوشش کرے گا،اگر طالبان جنگ سے باز نہ آئے تو امریکا افغان فوج کی طالبان کے خلاف کارروائیوں میں معاونت جاری رکھے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق خلیل زاد نے کابل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر طالبان مذاکرات پرآمادہ ہوں تو ان کے ساتھ بات چیت کی جاسکتی ہے۔ اگر وہ لڑائی چاہتے ہیں تو ہم بھی لڑائی کے لیے تیار ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکا اور طالبان کے درمیان مذاکرات...
تحریک طالبان افغانستان نے ایجنڈے میں اختلافات کے باعث قطر کی میزبانی میں امریکا کے ساتھ ہونے والے مذاکرات منسوخ کردیے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق طالبان کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ افغانستان میں موجود قیادت نے قطرمیں امریکی نمائندوں سے ملاقات نہ کرنے سے اتفاق کیا ہے۔قبل ازیں افغان حکومت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ قطر میں طالبان اور امریکی حکام کے درمیان دو روزہ مذاکرات شروع ہو رہے ہیں۔ طالبان کے ذرائع نے اس کی تصدیق کی تھی۔ دوسری جانب طالبان نے...
طالبان نے سعودی عرب کی جانب سے افغان حکومت کو طالبان سے امن مذاکرات میں شامل کرنے کی خواہش کو رد کرتے ہوئے امریکا، سعودی عرب سے رواں ماہ طے شدہ مذاکرات کے مقام کو تبدیل کرکے انہیں قطر میں منعقد کرنے کا مطالبہ کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ان مذاکرات کا مقصد افغانستان میں 17 سال سے جاری جنگ کا خاتمہ ہے جنہیں طالبان کے رہنماؤں اور امریکا کے خصوصی سفیر زلمے خلیل زاد کے درمیان غیر ملکی افواج کے انخلا اور 2019 ء میں ممکنہ جنگ بندی پر بحث کے لیے عمل میں لایا جانا تھا۔مغرب کی حمایت یاف...
امریکی صدر ڈونلد ٹرمپ نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو مذاق کا نشانا بناتے ہوئے کہا ہے کہ مودی نے کئی بار مجھ سے افغانستان میں لائبریری بنانے کی بات کی ہے، آخر یہ لائبریری کس کے کام آئے گی۔امریکی ٹی وی کے مطابق افغانستان کے امن عمل میں بھارت کے دہائیوں پرانے کردار پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بھارت آخر طالبان کے خلاف افغانستان کی مدد کیوں نہیں کرتا ،افغانستان میں بھارت جو امداد کر رہا ہے اس کا کوئی فائدہ نہیں۔ ٹرمپ نے بھارتی وزیر...
افغانستان کے مغربی صوبہ ہرات میں افغان سرحدی فوج کے دو اہلکاروں نے اتحادی افواج کے قافلے پر حملہ کردیا تاہم اٹالین ملٹری ایڈوائزربال بال بچ گئے تاہم جوابی کارروائی میں ایک افغان فوجی ہلاک اور دوسرازخمی حالت میں گرفتار کرلیاگیا جبکہ صوبہ قندہار میں طالبان نے افغان فوج کی ایک چیک پوسٹ کو بارودی مواد رکھ کر اْڑادیا جس کے نتیجے میں پانچ افغان فوجی ہلاک اور چھ دیگر زخمی ہوگئے۔افغان فورسز نے شمالی صوبہ فریاب میں فضائی و زمینی آپریشن کے دوران 2 ایرانی اور 2 مقامی کمانڈروں سمیت 29 طا...
ایرانی وزارت خارجہ نے کہاہے کہ افغانستان تحریک طالبان کا ایک نمائندہ وفد اتوار کے روز تہران پہنچا ہے جہاں وہ ایرانی حکومت کیساتھ امن مذاکرات کررہا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے منگل کو جاری کیے گے اپنے ایک بیان میں کہاکہ طالبان وفد کے دورہ ایران کا مقصد افغانستان میں امن بات چیت کی بحالی کی راہ ہموار کرنے کی کوششوں کو آگے بڑھانا ہے۔ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں بہرام قاسمی نے کہا کہ افغان طالبان کا وفد تہران میں موجود ہے جہاں اس ...
افغانستان میں حکام کا کہنا ہے کہ طالبان کی جانب سے ایک حملے میں کم از کم 20 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔منگل کی صبح سرِپل صوبے میں ہونے والے اس حملے میں 20 سے زیادہ پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ سرِپل کے صوبائی دارالحکومت اسی نام کے شہر سپِپل کے سایاد ضلع میں یہ حملہ ہوا اور فائرنگ کا تبادلہ کئی گھنٹے تک جاری رہا۔طالبان نے اس حملے میں متعدد پولیس چوکیوں پر دھاوا بولا جو کہ اس صوبے میں چھوٹے چھوٹے تیل کے کنویں کی حفاظت کے لیے بنائی گئی تھیں۔ایک مقامی اہل...
امریکا نے افغانستان میں اپنی فوج کی تعداد میں نصف فیصد کمی کا فیصلہ کر لیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فوج کو افغانستان میں تعینات اہلکاروں کی تعداد میں نصف فیصد کمی کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے ، اس بارے میں منصوبہ بندی جاری ہے ۔واضح کیا گیا کہ فوج کی تعداد میں 7ہزار اہلکاروں کی کمی کی جائے گی، یہ فیصلہ شام میں امریکی فوجیوں کی واپسی کے ساتھ ہی کیا گیا ۔ دوسری جانب امریکا کے وزیر دفاع جیمز میٹس نے شام سے فوج واپس بلانے کے فیصلے سمیت صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دیگر پالیسیوں سے خفاہو...
طالبان ، افغان اور امریکا مذاکرات کے بعد بڑی پیش رفت ہوئی ہے ، افغان حکومت نے افغان روڈ میپ کے تحت حقانی نیٹ ورک کے 9 ارکان کو رہا کردیا۔رہا کیے گئے افراد میں سراج الدین حقانی کے چھوٹے بھائی انس حقانی بھی شامل ہیں۔اگلے مرحلے میں طالبان بھی چند امریکی و یورپی قیدیوں کو آزاد کردیں گے ۔انس حقانی کو افغان خفیہ ایجنسی نے 14 اکتوبر 2014 کو افغان صوبہ خوست سے حراست میں لیا تھا۔ذرائع کے مطابق طالبان کمانڈر کی رہائی متحدہ عرب امارات میں طالبان اور امریکا کے درمیان ہونے والے مذاکرات کا...
دفاعی امور کے ماہرصحافی اورسینئرامریکی ایڈیٹر گورڈن ڈف نے دعویٰ کیا ہے کہ سی آئی اے نے پاکستانی خاتون سائنس دان ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے اغواکاروں کو55000 ڈاکر ادا کیے تھے۔معروف امریکی دفاعی میگزین ’’ویٹرنز ٹوڈے‘‘ میں شائع ہونے والے ایک آرٹیکل’’ عمران خان اور عافیہ صدیقی اور امریکا کی خوفناک غلطی‘‘ میں تبصرہ کرتے ہوئے چیف ایڈیٹر گورڈن ڈف نے بتایا ہے کہ انہوں نے ایڈمرل سروہی کے ساتھ کیسے کام کیا تھا اور جنرل کولن پاؤل کو جے سی او ایس کی جانب سے ایک خط فراہم کیا اور 2010 میں انہوں ...
افغانستان کی وزارت داخلہ میں پہلی مرتبہ ایک خاتون کا اعلیٰ عہدے پر تقرر کیا گیا ہے۔افغان حکومت نے حسنہ جلیل کو پالیسی اور تزویراتی امور کی نائب (ڈپٹی) مقرر کیا ہے۔انھوں نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ اپنے عہدے کے چیلنجز سے عہدہ برآ ں ہونے کے لیے تیار ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حسنہ جلیل کا کہنا تھا کہ ان کے تقرر سے سخت گیر مذہبی تحریک کو ایک پیغام جائے گا کہ یہ حکومتِ افغانستان کی ایک کامیاب کہانی ہے۔ اس کے سکیورٹی کے شعبے میں ایک خاتون خدمات انجام دے رہی ہے اور میرے...
امریکی سیکریٹری دفاع جم میٹس نے کہاہے کہ امریکا چاہتا ہے کہ ہر ذمہ دار قوم برصغیر اور افغانستان میں امن کی کوششوں کی حمایت کرے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے یہ بات بھارتی وزیر دفاع نرملا سیتھا رامن کے ساتھ پینٹاگون میں ایک مشترکہ نیوز بریفنگ میں کہی۔جیمز میٹس سے امریکی صدر کے لکھے گئے خط کے حوالے سے سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ہم برصغیر اور افغانستان میں جاری جنگ کے لیے تمام ذمہ دار اقوام کی حمایت کے متلاشی ہیں۔انہوں نے 1979 میں سوویت یونین کے چڑھائی کے بعد اف...
افغانستان میں ایک بم دھماکے میں زخمی ہونے والا امریکی فوجی جیسن مِچل مک کلیے جرمنی میں انتقال کر گیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ پینسلوینیا سے تعلق رکھنے والا 24 سالہ فوجی گزشتہ ہفتے افغان صوبے غزنی میں ایک بم دھماکے میں زخمی ہونے کے بعد جرمنی کے ایک ہسپتال میں پہنچایا گیا تھا۔ گزشتہ منگل کو ہونے والے اس بم دھماکے میں دیگر تین امریکی فوجی موقع پر ہی ہلاک ہو گئے تھے۔ مک کلیے رواں برس افغانستان میں ہلاک ہونے والا 13...
امریکی سیکریٹری دفاع جِم میٹس نے کہا ہے کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ افغانستان میں رواں برس کے اختتام تک جنگ کے خاتمے کے لیے کوشاں ہے ۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن کے لیے اقوام متحدہ اور خطے کے دیگرممالک کا تعاون درکار ہے ۔سیکریٹری دفاع نے جنگ کے خاتمے سے متعلق حکمت عملی کے بارے میں وضاحت دی کہ اس حکمت عملی میں امریکی فوجیوں کی افغانستان سے بے دخلی شامل نہیں ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ سوویت یونین کے حملے سے لیکر آج 40 برس ہوگئے ، بس رواں برس ج...
افغان حکومت نے طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے 12 رکنی ٹیم تشکیل دے دی۔جینوامیں افغانستان سے متعلق دو روزہ کانفرنس میں افغان صدر اشرف غنی نے اعلان کیا کہ مجھے یہ کہنے میں خوشی ہے کہ کئی ماہ کی سخت اور حساس مشاورت کے بعد امن مذاکرات کے لیے ایک روڈ میپ تیار کرلیا ہے ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اشرف غنی نے کہا کہ مذاکراتی ٹیم کی قیادت صدارتی چیف آف اسٹاف سلمان رحیمی کریں گے ، جبکہ ٹیم میں مردوں کے ساتھ خواتین کو بھی نمائندگی حاصل ہوگی۔ انہوں نے طالبان کے ساتھ امن مذاک...
افغان دارالحکومت کابل میں برطانوی سیکورٹی کمپنی پر حملے میں کم از کم 10افراد ہلاک اور 19زخمی ہوگئے ۔ حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کرلی ہے ۔افغان وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق کابل کے مشرقی حصے میں طالبان کی جانب سے کیے گئے حملے میں برطانوی سیکورٹی کمپنی کو نشانا بنایا گیا۔ اس دوران حملہ آووروں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔کابل پولیس چیف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سیکورٹی کمپنی افغان سیکورٹی فورسز کو تربیب فراہم کرتی ہے ۔سیکورٹی کمپنی نے بھی حملے کی تصدیق ...
افغانستان میں غیر ملکی افواج نے کہا ہے کہ غزنی شہر کے قریب سڑک کے کنارے نصب ایک بم دھماکے میں تین امریکی فوجی ہلاک اور تین ز خمی ہوگئے ہیں ۔غیر ملکی افواج کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا کہ دھماکے میں ایک امریکی ٹھیکیدار زخمی بھی ہوا ۔ زخمیوں کو علاج کے لیے دھماکے کی جگہ سے نکال لیا گیا ۔بیان میں کہاگیا کہ ہلاک ہونے والوں کے نام ان کے خاندانوں کو اطلاع دینے سے پہلے ظاہر نہیں کیا گیا ۔دریں اثناء ایک اور بیان میں غیر ملکی افواج نے کہاکہ چوبیس نومبر کو ہلاک ہونے والا امریکی فوجی...
افغان مغربی صوبہ فرح میں طالبان نے پولیس قافلے پر حملہ کرکے ضلعی پولیس سربراہ سمیت 22 پولیس افسروں اور اہلکاروں کو ہلاک کردیا۔ غیرملکی خبررساں ا دارے اور افغان ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ روزافغان صوبہ فرح کے سرحدی ضلع لش جوئن میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں گھات لگائے مسلح طالبان نے پولیس افسروں اور اہلکاروں کے قافلے پر اچانک دھاوابول دیا۔ صوبائی کونسل کے اراکین داداللہ اور عبداصمدصالحی کے حوالے سے بتایاگیا ہے کہ شدید اور اچانک حملے میں پولیس کو بہت بھاری جانی نقصان اْٹھانا پڑا اور...
افغانستان اور پاکستان کیلیے نامزد امریکا کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے کہاہے کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کا حوصلہ افزا نتیجہ نکلے گا۔ امن مذاکرات کے حوالے سے پْرامید ہوں، 20 اپریل سے پہلے فریقین کسی نتیجے پر پہنچ جائیں گے، امریکا طالبان امن مذاکرات کے منطقی انجام کے قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق قطر میں طالبان کے ساتھ تین روزہ امن مذاکرات سے واپسی پر کابل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد کا کہنا تھا کہ وہ امن مذاکرات کے حوالے...
افغان طالبان نے صدارتی انتخابات ملتوی کرنے اور کسی غیر جانبدار شخصیت کی نگرانی میں عبوری حکومت کے قیام کا مطالبہ کردیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عبوری حکومت کی سربراہی کے لیے تاجک مذہبی اسکالر عبدالستار سیرت کا نام لیا جا رہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق طالبان اور امریکا کے درمیان قطر میں ہونے والے مذاکرات کی افغان طالبان کی جانب سے بھی تصدیق کی گئی ہے، تاہم افغان طالبان کے ترجمان ذبیع اللہ مجاہد نے مذاکرات سے متعلق تفصیلی بیان میں اس بات کی سختی سے تردید کی گئی ہے کہ امریکا...
افغانستان کے درارالحکومت کابل میں مذہبی اجتماع کے دوران خودکش دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 50 افراد جاں بحق اور 80 زخمی ہوگئے، زخمیوں میں 24 کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔افغانستان کی وزارت صحت کے مطابق کابل کے ایک ہال میں علماء کونسل کی تقریب جاری تھی کہ زوردار دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں پچاس افراد جاں بحق اور 80زخمی ہوگئے۔افغان حکام کا کہنا ہے کہ یہ رواں ماہ کے دوران ہونے والے دھماکوں میں سب سے جان لیوا حملہ ہے۔شادی ہال کے منیجر نے غیرملکی خبررساں ادارے کو بتایا کہ خودکش حمل...
افغانستان کے لیے امریکا کے خصوصی سفیر کی جانب سے افغان جنگ کے خاتمے کی تاریخ کے اعلان پر طالبان نے کہا ہے کہ امن مذاکرات کی راہ ہموار کرنے کے لیے 3 روز تک جاری رہنے والی ملاقات بغیر کسی معاہدے کے اختتام پذیر ہوئی۔عسکریت پسند گروپ کی جانب سے یہ بیان امریکی سفیر کے اس اعلان کے بعد سامنے آیا، جس میں انہوں نے اپریل 2019 کو 17 سالہ طویل افغان جنگ کے خاتمے کی ڈیڈلائن قرار دیا تھا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ طالبان کے رہنم...
افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ 2015 ء کے آغاز سے اب تک افغان سیکیورٹی فورسز کے تقریباً 30ہزار اہلکار ہلاک ہو چکے۔ غیرملکی خبررسا ں ادارے کے مطابق واشنگٹن کے تعلیمی ادارے کی تقریب کے دوران ویڈیو لنک کے ذریعے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ افغانستان کی داخلی سیکیورٹی کی کمان ہاتھ میں لینے کے بعد سے اب تک 28,529 افغان فوجی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ اس دوران ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد 58ہے۔ اس موقع پر اشرف غنی نے افغان سیکیورٹی دستوں کے ہلاک ہونے والے ارکان کو ...
طالبان حکام اور آزاد ذرائع نے قطر میں طالبان اور امریکی نمائندے زلمے خلیل زاد کے درمیان تینروزہ مذاکرات کی تصدیق کردی۔واضح رہے ماضی میں طالبان نے امریکا سے براہ راست مذاکرات کا متعدد مرتبہ مطالبہ کیا تھا، ان کا موقف تھا امریکی حمایت یافتہ افغان حکومت کے پاس تمام غیر ملک افواج کو افغانستان سے واپس بھیجنے کا اختیار نہیں، تاہم امریکا نے براہ راست مذاکرات سے انکار کیا تھا۔ایک رپورٹ کے مطابق امریکا اور افغان طالبان کے مابین مذاکرات کا مقصد افغانستان میں امن کی بحالی اور امریکی جنگ...
امریکی واچ ڈاگ ایجنسی کا کہنا ہے کہ امریکی حمایت یافتہ افغان حکومت ملک کے بیشتر علاقے طالبان کے حق میں کھو چکی ہے ،جنگ میں سیکیورٹی فورسز کی ہلاکتوں کی شرح میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے ۔ اس امر کا اعتراف ایک امریکی واچ ڈاگ ایجنسی کی جانب سے اپنی رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ مذکورہ رپورٹ کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے الجزیرہ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ اسپیشل انسپکٹر جنرل برائے افغانستان تعمیر نو (سیگار) کی سہ ماہی رپورٹ میں کابل حکومت کو درپیش بھارتی دباؤ کی نشاندہی کی گئی ہے جبکہ اسی دو...
اکستان نے افغان طالبان کے نائب امیر ملا عبد الغنی برادر کو رہا کر دیا ہے ۔ بدھ کو طالبان ذرائع نے افغان طالبان کے نائب امیر ملا عبد الغنی برادر کی رہائی کی تصدیق کر دی ہے ۔ ذرائع کے مطابق ملا عبد الغنی برادری کی رہائی قطر میں افغان طالبان اور امریکی حکام کے درمیان ہونے والی ملاقاتوں میں پیشرفت کے طورپر سامنے آئی ۔ذرائع کے مطابق قطر کے دارالحکومت دوحہ میں طالبان کی جانب سے امریکی حکام سے ملاقاتوں میں اعتماد کی فضا بحال کر نے کیلئے اپنے قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا ۔یاد رہ...
افغانستان کے صوبہ قندھار میں اعلیٰ سطح کے اجلاس میں فائرنگ کے نتیجے میں صوبائی گورنر ٗصوبائی پولیس چیف عبد الرزاق اور خفیہ ایجنسی کے مقامی چیف ہلاک اور دو امریکی زخمی ہو گئے ٗافغانستان میں تعینات امریکی کمانڈر جنرل اسکاٹ ملر محفوظ رہے ٗ افغان سیکورٹی فورسز کی جوابی کارورائی میں حملہ آور بھی ماراگیا ۔غیرملکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گورنر کمپاؤنڈ میں ہونے والے اجلاس میں ہوا جس میں افغانستان میں تعینات امریکی کمانڈر جنرل اسکاٹ ملر بھی شریک تھے۔ فائرنگ سے گورنر قندھار گل ...
افغانستان میں پارلیمانی انتخابات کے قریب آتے ہی طالبان نے حملے تیز کردیے اور ساتھ افغان عوام پر زور دیا ہے کہ وہ پارلیمانی انتخابات کا بائیکاٹ کریں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق طالبان نے کہاکہ اماراتِ اسلامیہ اپنے تمام مجاہدین کو حکم دیتی ہے کہ وہ امریکا کی قیادت میں ملک بھر میں ہونے والے انتخابی عمل کی راہ میں رکاوٹیں ڈال کر اسے روکیں۔افغانستان میں طالبان نے رواں ماہ ہونے والے انتخابات کوجعلی اورمکمل طور پر بوگس قرار دیتے ہوئے انتخابی عمل کے دوران حملوں کی دھمکی دی ۔ جاری ...
امریکا17سال بعدبھی افغانستان میں مقاصدحاصل کرنے میں ناکام ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پیو ریسرچ سینٹر نے افغانستان میں امریکاکی جنگ سے متعلق سروے کیا ہے۔پیو کی سروے رپورٹ کے مطابق اس بارے میں 49 فیصد امریکیوں نے رائے دی ہے کہ افغانستان پرامریکی حملے کے درست یاغلط ہونے پرامریکی قوم منقسم ہے۔16 فیصدامریکی ابہام کے شکار ہیں کہ افغانستان میں امریکاکامیاب ہوایاناکام۔2009 تا2011 امریکیوں کاخیال رہاکہ امریکامقاصد میں کامیاب ہوگا جبکہ 2014 اور 2015 میں مثبت سے زیادہ منفی ردعمل ...
افغانستان کے طالبان نے پاکستانی علماء سے اپیل کی ہے کہ وہ افغانستان ٗ پاکستان اور دیگر مسلم ممالک کی علماء کانفرنسز میں شرکت نہ کریں ٗ مذکو رہ کانفرنسوں میں طالبان کے خلاف فتویٰ جاری کر کے جہاد کی شرعی حیثیت کو اسلامی نکتہ نگاہ سے چیلنج کیا جائیگا تاکہ کانفرنسوں کے ذریعے افغانستان میں جاری جہاد کو کمزور کر سکے ٗ اگر امریکا اس مذموم مقصد میں کامیاب ہو جاتا ہے تو اس سے پاکستان، بھارت، وسطی ایشیا اور عرب مسلمانوں کے مصائب و مشکلات میں اضافہ ہوگا اور امت مسلمہ کے زوال کا ایک اور ...
اسامہ بن لادن کو پکڑنے کے لیے امریکی فوجی آپریشن نیپچون اسپیئر کے سربراہ (ر) ایڈمرل ولیم مک ریون نے پینٹاگون بورڈ کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔ایڈمرل مک ریون نے محکمہ دفاع میں اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے سے قبل امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے ایک مضمون میں ڈونلڈ ٹرمپ پر کڑی تنقید کی تھی۔سابق سی آئی اے ڈائریکٹر جان برینن کی سکیورٹی واپس لیے جانے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کو مشورہ دیا تھا کہ وہ خود اپنی سیکورٹی واپس کردیں۔ایڈمرل مک ریون 2011 سے 2014 تک امریکی ہیڈ آف ...
افغان صوبہ ننگرہار کے ضلع مومند درہ میں ہونے والے خودکش دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 68 تک جاپہنچی جبکہ ڈیڑھ سو سے زائد افراد ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔افغان وزارت صحت کے حکام نے منگل کو ہونے والے خودکش دھماکے میں جاں بحق 68افراد کی تصدیق کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق جلا ل آبادشاہراہ پر واقع ضلع مومنددرہ میں بڑی تعدادمیں مظاہرین مقامی پولیس افسر بلال باچا کی برطرفی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کررہے تھے کہ دن ڈیڑھ بجے ایک نامعلوم خودکش بمبار نے مظاہرین کے درمیان میں آکر خو...
افغانستان میں حکومت کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان کے بعد طالبان نے بھی پہلی مرتبہ عیدالفطر کے پیش نظر تین دن جنگ بندی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ذرائع کے مطابق طالبان کے ترجمان نے مگر خبردار کیا کہ جنگ بندی کا اعلان غیر ملکی فوج کے لیے نہیں ہے ،کسی بھی حملے کی صورت میں اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔واضح رہے کہ افغانستان میں امریکی قبضے کے بعد گزشتہ 17 سال کے دوران طالبان کی جانب سے پہلی مرتبہ جنگ بندی کا اعلان کیا گیا ہے ۔طالبان ترجمان کی جانب سے صحافیوں کو بھیجے گئے واٹس ایپ پیغام ...
افغانستان کے صوبہ قندوز کے شہر دشت ارچی کے دینی مدرسہ پر، جب قرآن شریف حفظ کرنے والے معصوم بچوں کی دستار بندی کی تقریب ہو رہی تھی، کہ اس دوران ایک جامع مسجد پر وحشیانہ بمباری کر کے سیکڑوں حفاظِ قرآن ،دینی طالبعلموںکو شہید کر دیا۔بمباری پٹھان بازار کے علاقے میں واقع مدرسہ عاشمیہ عمریہ پرکی گئی۔ غیر جانبدار اخباری رپورٹر کے مطابق موقع پر ہی101؍ حفاظِ قرآن شہید ہو گئے۔200 کے قریب بچے، مرد اورعورتیں زخمی ہوئے جنہیں مقامی ہسپتال میں داخل کیا گیا۔ افغان طالبان کے مطابق150 افراد ...
[caption id="attachment_44433" align="aligncenter" width="784"] ایک سال قبل مفاہمتی عمل اسلام آباد سے ہوا،افغان سفیر۔ افغان مصالحتی عمل کی ایک بڑی کامیابی کا آغازپاکستان سے ہوناخو ش آئند ہے ،تجزیہ کار‘ حکمت یار پاکستان سے جتنے بھی نالاں ہوں کم از کم بھارت کا ساتھ نہیں دیں گے ،ان کابھارت سے متعلق خصوصا کشمیر پر موقف کافی سخت رہا ہے[/caption] افغانستان کے سابق وزیر اعظم اور کافی عرصے سے زیر زمین رہنے والے جنگجو رہنماگلبدین حکمت یار نے گزشتہ دنوں کابل میں ایک بڑے عوامی اجت...
[caption id="attachment_44118" align="aligncenter" width="784"] افغان حکام نے ننگر ہارمیں داعش کے بڑے خفیہ ٹھکانوں کے خلاف متعدد آپریشن کیے، شدید مزاحمت کی صورت میںیہ منصوبہ بنایاگیا، وہاں داعش کے کئی اہم لیڈر بھی مورچہ بند تھے،گورنر ننگرہار عام شہری ہلاک یا زخمی نہیں ہوئے کیونکہ داعش کی وجہ سے پہلے ہی مقامی باشندے اس علاقے سے فرار ہو گئے تھے،36 کے قریب داعش رہنما و اہلکار مارے گئے ،صحیح تعداد کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے،حکا م کا دعویٰ[/caption] امریکا نے افغانستان میں ...
پاکستان نے گزشتہ ماہ کے اوائل میں ہونے والے مختلف دہشت گرد واقعات کے بعد 16 فروری کو دونوں ملکوں کے درمیان طورخم اورچمن کے مقام پر مرکزی سرحدی گزرگاہ کوبند کر دیا تھا۔جس کی وجہ سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارت جمود کاشکار ہوکر رہ گئی ہے ،اس کے علاوہ اس کی وجہ سے مختلف ضروریات کے تحت افغانستان سے پاکستان آئے ہوئے ہزاروں افغان باشندے بھی پاکستان میں پھنس کررہ گئے ہیں۔ تازہ پیش رفت یہ ہے کہ پاک-افغان سرحد گزشتہ روز2دن کے لیے کھول دی گئی ہے۔قبل ازیںدفتر خارجہ کے بیان می...
افغان وزراتِ خارجہ نے پاکستان سے طالبان، حقانی نیٹ ورک اور دیگر شدت پسند تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 85 رہنماؤں کی گرفتاری و حوا لگی اور دہشت گردوں کے 32 مبینہ تربیتی مراکز کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے،افغانستان کی جانب سے مطلوبہ دہشت گردوں اور ان کے نیٹ ورک کے حوالے سے پاکستان کے ساتھ کیاگیا یہ مطالبہ بظاہر معمول کے مطابق ہے کیونکہ خود پاکستان کے وزیر خزانہ گزشتہ روز یہ بتاچکے ہیں کہ پاکستان نے افغان حکومت کو مطلوبہ دہشت گردوں اوران کے نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کیلئے فہر...
پاکستان میں خودکش حملوں کا تازہ سلسلہ7 فروری کو بنوں سے شروع ہواتھا۔ پاکستانی حکام کے مطابق کالعدم تحریک طالبان کے ایک دھڑے جماعت الاحرار کی دہشت گردی کی کارروائیاں تیزی سے بڑھ رہی ہیں، جس کے خلاف پاکستان نے افغانستان سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔گزشتہ 15 روز پاکستان پر بہت گراں گزرے ہیں، اس دوران ملک کے ایک کونے سے دوسرے کونے تک متعدد شہروں میں تواتر کے ساتھ کئی دہشت گرد حملے ہوئے، جن میں کافی جانی نقصان ہو چکا ہے، جب کہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں بیشتر کی حالت تشویش ...
افغانستان کی مالی امداد کے لیے برسلز اجلاس میں 70ممالک اور 30 بین الاقوامی امدادی اداروں کے نمائندے شریک ہوں گے افغانستان کو مزید امداد دینے کے وعدوں کاانحصار اصلاحات اور بدعنوانی کی روک تھام کے لیے اقدامات پر ہوگا، امریکی حکام افغانستان کی حکومت ان دنوں شدید معاشی مشکلات کاشکار ہے اور صورت حال یہاں تک پہنچ چکی ہے کہ اب افغان حکومت کو نہ صرف یہ کہ سرکاری اہلکاروں کوتنخواہوں کی ادائیگی کے لیے مشکلات کا سامنا ہے بلکہ صورت حال اس حد تک خراب ہوچکی ہے کہ افغان نیشنل آرمی کے اہ...
افغان نیشنل آرمی کے کمانڈرز اور ارکان پارلیمنٹ طالبان اور داعش کے جنگجوؤں کو پرتعیش گاڑیوں میں بٹھاکر ان کے مطلوبہ مقام تک پہنچاتے ہیں موجودہ افغان حکومت کے ساتھ پاکستان، افغانستان اور بھارت کے درمیان انٹیلی جنس شیئرنگ کا معاہدہ ہواتھا،جس سے پاکستان کو اب تک کوئی فائدہ نہیں ہوسکاٹیکنالوجی کی ترقی کے ساتھ ہی دنیا اب روز بروز سکڑتی جارہی ہے اور جوں جوں دنیا سکڑ رہی ہے قوموں کے معاملات میں انٹیلی جنس ایجنسیوں کاکردار بھی بڑھتا جارہاہے، جس کا اندازہ برطانیہ،امریکا، جرمنی، فرانس ...
بروقت تنخواہوں اور راشن کی فراہمی میں افغان حکومت کی ناکامی کے سبب افغان فوجیوں میں مایوسی بڑھ رہی ہے دوسری بڑی وجہ افغان فوج میں موجودہ افغان حکومت اور امریکی حکومت کے خلاف بڑھتی ہوئی نفرت بھی ہے افغانستان سے ملنے والی خبروں سے یہ انکشاف ہواہے کہ افغان فوج کو بروقت تنخواہوں اور راشن وغیرہ کی فراہمی میں افغان حکومت کی ناکامی کے سبب افغان فوجیوں میں مایوسی بڑھ رہی ہے اور اب انھوں نے اپنی مشکلات حل کرنے کے لیے اپنا اسلحہ اور یہاں تک کہ چیک پوسٹ تک طالبان اور دوسرے جنگجو گ...
طالبان نے افغان حکومت کے ساتھ قطر میں ہونے والے خفیہ مذاکرات کی رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ ان کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔برطانوی اخبار گارجین نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ طالبان اور افغان حکومت کے درمیان خفیہ مذاکرات کا ایک نیا سلسلہ ماہ ستمبر سے دوبارہ شروع ہو ا ہے۔ اخبار کا اپنے مختلف ذرائع کے حوالے سے یہ دعویٰ تھا کہ اس حوالے سے مذاکرات کے دو دور قطر میں مکمل ہو چکے ہیں۔ جبکہ قطر میں ہوئی ملاقاتوں میں ایک امریکی سفارت کار بھی شامل ت...
کابل میں امریکی یونیورسٹی پر حملے میں پاکستان پر منصوبہ بندی کے افغان حکام کے الزامات غلط ثابت ہوگئے ہیں۔ افغان حکام کی طرف سے جن سمز پر رابطوں کا الزام عائد کیا گیا تھا ، وہ افغان نیٹ ورک کا ہی حصہ نکلیں ، جب کہ اس کے تیکنیکی جائزے میں بھی حقائق افغان حکام کے الزامات کے برعکس نکلے۔ تفصیلات کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے ایک مرتبہ پھر دارالحکومت کابل میں امریکی یونیورسٹی پر حملے کی منصوبہ بندی کا الزام پاکستان پر عائد کردیا تھا۔افغان صدر اشرف غنی کے زیر صدارت نیشنل سیکیور...
ماضی میں پاکستان کی جانب سے اختیار کردہ افغان پالیسی کا جواز سمجھنے کے لیے اس واقعے کو ایک مثال کے طور پر دیکھا جاسکتا ہے جو پاک افغان سرحد کے نزدیک پیش آیا۔ اور جسے پاکستانی ذرائع ابلاغ نے سوچ سمجھ کر نظرانداز کیا۔ افغانستان کے اندر پاکستان کی جانب سے تزویراتی گہرائی کا خیال کبھی پاکستان میں خود سے پیدا نہیں ہواتھا۔ بلکہ یہ بھارت تھا جس کے اقدامات نے پاکستان کو اس جانب متوجہ کیا تھا۔ ایک مرتبہ پھر یہی ماحول افغانستان کے اندر پیدا کیا جاچکا ہے۔ جس کی تازہ ترین مثال بھارتی...
گو کہ امریکا یہی ظاہر کرتا ہے کہ وہ افغانستان میں جنگ کا "خاتمہ" کر چکا ہے اور ملک میں موجود امریکی افواج کی تعداد بہت کم سطح پر پہنچ گئی ہے، لیکن ملک میں موجود امریکی دفاعی ٹھیکیداروں یعنی نجی فوج کی بڑی تعداد میں موجودگی کے بارے میں شاذونادر ہی بات کی جاتی ہے۔ اس وقت سرکاری اعداد و شمار کے مطابق افغانستان میں موجود امریکی فوجیوں کی تعداد 9 ہزار کے قریب ہے لیکن ملک بھر میں پھیلی یہ نجی فوج 29 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔ ان میں سے دو تہائی غیر ملکی افراد ہیں جبکہ پینٹاگون کا کہن...
اس ہفتے کی اہم لیکن ایسی خبر جسے نظر انداز کردیا گیا، افغانستان میں موجود امریکی کمان سے بھارت سے کہا ہے کہ وہ افغان فوج کے لیے فوجی امداد میں اضافہ کرے۔ بھارت نے دسمبر 2015ء میں افغانستان کو چار جنگی ہیلی کاپٹر دیے تھے، اب امریکی اور افغان حکام چاہتے ہیں کہ انہیں مزید بھی دیے جائیں اور ساتھ ہی روسی ساختہ دفاعی سامان کے فاضل پرزہ جات بھی تاکہ انہیں پاکستان کے حامی عناصر کے خلاف استعمال کیا جا سکے۔ اس خبر کا ایک، ایک پہلو اس "پراکسی جنگ" کو ظاہر کرتا ہے جو اب بھی افغان سرزمین ...
افغانستان میں کریش لینڈنگ کرنے والے پنجاب حکومت کے ہیلی کاپٹر کے عملے کو افغان طالبان کی جانب سے رہا کیے جانے کے بعد پاکستان پہنچا دیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں سوار چھ افراد کے عملے کو قبائل کے درمیان معاہدے کے تحت رہا کیا گیا۔رہا ہونے والے عملے میں کیپٹن صفدر حسین (چیف پائلٹ)، کیپٹن صفدر اشرف، کیپٹن محمد شفیق الرحمٰن (فرسٹ آفیسر)، ناصر محمود (فلائٹ انجینئر)، محمد کوثر (کریو چیف) اور روسی شہری سرگئی سیواتیانو (نیوی گیٹ...
افغانستان کے ایک سینئر پولیس عہدیدار نے، جنہیں ملک کی طاقتور ترین شخصیات میں شمار کیا جاتا ہے، صوبہ قندھار میں پاکستانی کرنسی کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے۔ قندھار کے پولیس چیف جنرل عبد الرازق نے کہا کہ کاروباری سودوں میں پاکستانی روپے کے استعمال کو جرم قرار دے دیا ہے لیکن اس "جرم" کی سزا کیا ہوگی،اس کا ابھی تک فیصلہ نہیں ہوا۔ پاکستانی روپیہ افغانستان کے مشرقی اور جنوبی صوبوں میں عام استعمال ہوتا ہے، جو پاکستان کی سرحد کے ساتھ واقع ہیں۔ ایرانی کرنسی مغربی سرحدی صو...
افغان صوبے لوگر میں پاکستانی ہیلی کاپٹر ایم آئی 17 کی ہنگامی لینڈنگ کا فائدہ اُٹھا کر وہاں موجود طالبان نے ہیلی کاپٹر میں سوار 7 افراد کو یرغمال بنا لیا۔جن میں ایک روسی اور چھ پاکستانی شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر اپنی پروازکی مدت مکمل کر چکا تھا۔ اور اس کی مرمت کے لیے 27 کروڑ 52 لاکھ روپے مختص کیے گیے تھے۔ چنانچہ ایم آئی 17 نے بغرض مرمت ازبکستان کے لیے 8 بج کر 45 منٹ پرپشاور سے اڑان بھری تھی۔ ازبکستان کے لیے افغانستان سے فضائی راہداری کی اجا...
"منشیات کے خلاف جنگ" اور "دہشت گردی کے خلاف جنگ" باہم کافی زیادہ منسلک ہیں، اتنی زیادہ کہ ذرائع ابلاغ اور سیاست دان نہیں چاہتے کہ ہمیں معلوم ہو۔ امریکا کی افغانستان میں جاری عالمی صلیبی جنگ کا تو پورا محاذ ہی موت، نشہ اور حکومت کی بدعنوانی پر مشتمل ہے۔ صرف افغانستان میں ہی نہیں، بلکہ خود امریکا میں بھی کہ جہاں جنگ افغانستان ملک میں ہیروئن کی لت میں اضافے کا سب سے بڑا سبب ہے۔ صرف 2014ء میں امریکا میں 10 ہزار سے زیادہ افراد خطرناک حد سے زیادہ ہیروئن استعمال کرنے کی وجہ سے م...
سنیچر کو افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک مظاہرے کے دوران زبردست دھماکے سے کم از کم 61 افراد ہلاک اور 207 زخمی ہوئے ہیں۔ یوں یہ شہر میں سب سے زیادہ ہلاکتوں کا سبب بننے والا دھماکا بن گیا ہے۔ دھماکا ایسے مظاہرے کے دوران ہوا جو ہزارہ برادری کی جانب سے بجلی فراہم کرنے کے ایک منصوبے کے حوالے سے کیا جا رہا تھا۔ واقعے کے بعد جائے وقوعہ پر کٹی پھٹی لاشیں اور انسانی اعضا کے ٹکڑے بکھرے دکھائی دیے۔ افغان وزارت صحت کے ترجمان محمد اسماعیل نے بتایا کہ ہلاک شدگان کی تعداد میں مزید ...
افغانستان نے کہا ہےکہ طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کی بحالی کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور اسے پاکستان کی "نیم دلانہ کوشش" پر سخت مایوسی ہوئی ہے۔ یہ بیان ظاہر کرتا ہے کہ دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان خلیج کتنی وسیع ہوتی جا رہی ہے۔ افغان صدر اشرف غنی نے بارہا اسلام آباد پر الزام لگایا ہے کہ وہ طالبان کی حمایت کر رہا ہے، حالانکہ اس کی بارہا پاکستان کی جانب سے تردید کی گئی ہے۔اب صدارتی ترجمان ہارون چخانسوری نے کہا ہے کہ افغانستان، پاکستان، چین و امریکاکا چار ملکی گروپ دوبارہ جلد ملاقات...
پاکستان میں ایبٹ آباد میں ایک امریکی آپریشن کے بعد اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے مبینہ دعوے کے پانچ سال بعد اُن کے صاحبزادے حمزہ بن لادن نے امریکا اور اُس کے اتحادیوں سے بدلہ لینے کا اعلان کر دیا ہے۔القاعدہ کی جانب سے جاری کیے گیے اکیس منٹ کے ایک آڈیو ٹیپ بعنوان "وی آر آل اسامہ" (ہم سب اسامہ ہیں)میں حمزہ بن لادن نے اپنے باپ کا مشن کو جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ "ہم فلسطین، افغانستان، شام، عراق، یمن، صومالیہ اور دیگر مسلم ممالک میں عوام پر جبرواستبداد کے خلاف تم کو تما...
افغانستان کے نئے امیر ہیبت اللہ اخونزادہ نے عید سے قبل اپنے پہلے مفصل بیان میں اپنے اہل وطن اور مجاہدین کو مخاطب کرتے ہوئے عید کی مبارک باد دی ہے اور تفصیل سے اپنے موقف میں کہا ہے کہ امریکا کو افغانستان میں مکمل ناکامی کا سامنا ہے اور وہ افغانستان سے نکل جائے۔اپنے مفصل پیغام میں افغانستان کے نئے امیر نے جہاں امریکا کو اپنی سرزمین سے نکلنے کے لیے کہا ہے وہاں یہ بھی کہا ہے کہ کچھ عناصر ہماری کامیابیوں کو ایران ، پاکستان یا دیگرعناصر کے ساتھ منسوب کرتے ہیں وہ دھوکے میں ہیں۔ افغا...
وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے پاکستان میں مندرج افغان مہاجرین کے عارضی قیام میں مزید چھ ماہ کی توسیع کر دی گئی ہے۔ اس سے قبل گزشتہ برس دسمبر میں افغان مہاجرین کے قیام میں چھ ماہ کی توسیع کی گئی تھی جو رواں ماہ 30 جون کو اختتام پذیر ہورہی تھی۔اب نئی توسیع شدہ مدت کے تحت پہلے سے مندرج افغان مہاجرین رواں برس 31 دسمبر تک پاکستان میں رہ سکیں گے۔تاہم اس دوران میں وزارت خارجہ اور سیفران کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے پناہ گزین کے ادارے اور افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات کا آغ...
افغان طالبان کے نیے امیر ملاہیبت اللہ نے امن مذاکراتی عمل کو مکمل مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اپنے غم کو جنگی محاذوں پر طاقت میں بدلیں گے۔ ملاعمر اور ملا منصور اختر نے ہمارے لیے ایسی تاریخ نہیں چھوڑی کہ ہماری نظریں کبھی بھی جھک سکے۔یہ ناقابل فراموش تاریخ ہے اور اُنہیں ملااختر منصور کی شہادت پر فخر ہے۔ طالبان کے سابقہ امیروں ملا عمر اور ملا منصور کے حوالے سے نیے امیر کا کہنا تھا کہ انہوں نے نور محمد ترکئی، فضل الاہیم، ببرک کارمل، عبدالنعیم، نجیب اللہ، برہان الدین ربانی ...
افغان طالبان نے امریکی اور افغان حکام کے بعداپنے امیر ملا اختر منصور کی ڈرون حملے میں ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔ اب سے کچھ دیر قبل جاری ہونے والے اعلامیے میں طالبان کی جانب سے کہاگیا ہے کہ "امارت اسلامیہ کے زعیم امیر المومنین ملا اختر محمد منصور تقبلہ اللہ 14/ شعبان المعظم بمطابق 21/مئی 2016ء کو قندہا رکے ریگستان اور بلوچستان کے نوشکی کے سرحدی علاقے میں امریکی طاغوتی ڈرون حملے میں شہید ہوئے۔ " طالبان اعلامیے کے مطابق مولوی ہیبت اللہ اخوند زادہ کو طالبان شوریٰ نے متفقہ طور پر ...
افغان امیر ملا اختر منصور کی ہلاکت کی اطلاع پاکستان کے مقتدر حلقوں کے درمیان ایک نئی رسہ کشی پیدا کرنے کا باعث بن سکتی ہے۔ ذمہ دار ذرائع کے مطابق پاکستان نے امریکا سے اس حملے کے حوالے سے وضاحت طلب کی ہے۔ جبکہ امریکا کا اس حوالے سے پہلے سے موقف یہ ہے کہ امریکا نے پاکستان کو اس حملے سے قبل اطلاع دے دی تھی۔ پاکستان میں یہ ایک نئی بحث کا عنوان بن سکتا ہے کہ امریکا نے یہ اطلاع سیاسی حکومت کو دی تھی یا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج سے براہ راست تعلق کے باعث عسکری حلقوں کو اس س...
افغانستان میں امریکی جارحیت کی طویل تاریخ کا سب سے بھیانک 'پہلو' یہ ہے کہ اب افغانستان دنیا بھر کی 90 فیصد افیون پیدا کرتا ہے۔ اس کی ایک بہت بھاری قیمت افغانستان کو چکانا پڑ رہی ہے اور ایک افسوسناک پہلی یہ ہے کہ بچوں میں ہیروئن کے نشے کی لت میں بھیانک اضافہ ہوا ہے۔ کابل میں مقیم صحافی میتھیو ایکنز کے مطابق گزشتہ 13 سالوں میں افغانستان ایک نارکو-اسٹیٹ یعنی منشیاتی ریاست بن چکا ہے، جس کی تاریخ میں کوئی مثال نہيں ملتی۔ اس پر طرہ یہ کہ افغان معاشرہ ہر سطح پر اس تجارت کو آگے ب...
افغان دارالحکومت کابل میں خودکش حملے کے نتیجے میں سیکیورٹی فوسز کے اہلکاروں سمیت 24 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق کابل میں وزارت دفاع کی عمارت کے قریب کار میں سوار خودکش بمبار نے افغان فوجی قافلے کو نشانہ بنایا اور خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں فوجی اہلکاروں سمیت 24 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے بعد علاقے میں فائرنگ کی بھی آوازیں سنی گئیں جب کہ فورسز نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ خودکش بمبار کے ساتھی علاقے میں موجود ہیں جس کے...
افغان طالبان نے صاف صاف کہہ دیا ہے کہ وہ افغان حکومت کے ساتھ کسی قسم کے امن مذاکرات نہیں کریں گے۔ ان مذاکرات کا ڈول گزشتہ ماہ چار ملکی اجلاس میں ڈالا گیا تھا کہ جس میں افغانستان کے علاوہ پاکستان، چین اور امریکا کے نمائندوں نے شرکت کی۔ چار فریقی گروپ کا اجلاس فروری میں افغان دارالحکومت کابل میں ہوا تھا جس کے بعد حکام نے کہا تھا کہ مارچ کے اوائل میں افغان حکومت اور طالبان کے درمیان براہ راست مذاکرات متوقع ہیں۔ لیکن طالبان نے اسلام آباد میں کسی بھی قسم کے مذاکرات میں شرکت سے...
افغانستان کے دارالحکومت کابل اور مشرقی صوبہ کنڑ میں خودکش بم دھماکوں میں 25 افراد کی ہلاکت کےبعد افغان صدر اشرف غنی نے طالبان کے ساتھ متوقع طور پر مارچ میں ہونے والے مذاکرات سے انکار کردیا ہے جب کہ افغانستان کے چیف ایگزیکٹوعبد اللہ عبداللہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امن مذاکرات اور افغان قوم کے خلاف تشدد ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے اس لئے ان حالات میں مذاکرات ممکن نہیں۔ دوسری جانب کابل اور کنٹر میں خودکش حملوں کے بعد افغان نیشنل سیکیورٹی فورسز نے صوبہ فراح میں آپریشن کر کے 40 ط...
افغانستان نے طالبان کے ساتھ رواں ماہ کے اختتام پر براہ راست مذاکرات کے لئے امید کا اظہار کیا ہے۔افغان وزارت خارجہ کے ترجمان احمد شکیب نے کابل میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ روز(6 فروری) چار فریقی اجلاس میں امن مذاکرات کے روڈمیپ پر اتفاق ہوگیا ہے۔یہ اجلاس ایک روز قبل اسلام آباد مین منعقد ہو ا تھا جس میں پاکستان، افغانستان ، چین اور امریکا کے نمائندوں نے شرکت کی تھی۔افغان ترجمان کے مطابق حکومت ملک میں جاری پرتشدد کارروائیوں کو روکنے کے لیے اقدامات کررہی ہے۔ ...
چار ملکوں کے نمائندوں کے درمیان طالبان کے ساتھ مذاکرات کا روڈ میپ طے کرنے کیلئے6 فروری کو ہونے والے چوتھے اجلاس کے مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کابل اور طالبان میں براہ راست مذاکرات رواں ماہ کے اختتام پر متوقع ہیں۔اس سے قبل افغانستان، پاکستان، چین اور امریکا کے وفود کے اب تک تین اجلاس ہو چکے ہیں۔ طالبان نے اب تک مذاکرات کرنے کا تاثر دیا ہے ،مگر وہ اس کے لئے سخت شرائط عائد کرتے ہیں۔ جو افغان حکومت کے لئے کسی بھی طرح قابل قبول نہیں۔ مشترکہ اعلامیہ سےیہ تاثر ملتا ہ...
افغان مفاہمتی عمل کے لیے چار فریقی مذاکرات کا تیسرا دورآج (6فروری) اسلام آباد میں ہورہا ہے جس میں پاکستان، افغانستان، چین اور امریکا کے نمائندے شریک ہوں گے۔ افغان مفاہمتی عمل کا دوسرا دور کابل میں ہوا تھا جس میں افغان طالبان کے نمائندوں نے بھی شرکت کی تھی مذکورہ اجلاس میں خطے کے پر امن حل کے لئے طالبان کے ساتھ مذاکرات کے حتمی لائحہ عمل اور طریقہ کار کو اگلے یعنی تیسرے دور میں طے کرنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔ چار فریقی مذاکرات کے تیسرے دور میں اگر کوئی غیر متوقع صورت حال پید...
افغانستان کے صونے ننگر ہار میں ایک امریکی جاسوس طیارے سے تحریک طالبان پاکستان کے امیر ملا فضل اللہ کے گھر کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ڈرون حملے میں ملا فضل اللہ کے بیٹے اور ایک خاتون سمیت پانچ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ حملے میں کسی بھی جگہ سے تاحال ملافضل اللہ کی ہلاکت کی کوئی تصدیق نہیں ہو سکی۔ ایک افغان ذریعے کے مطابق حملے کے وقت ملافضل اللہ گھر پر موجود نہیں تھے۔تاہم خلیجی اخبار گلف نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ مذکورہ حملے میں ملا فضل اللہ کی ہلاکت ہو چکی ہے۔ پاکست...
پاکستان کے لئے یہ خبر کسی دھچکے سے کم نہیں کہ افغان صدر نے پاکستان کا یہ موقف مسترد کردیا ہے کہ چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی پر حملے کے لئے افغان سرزمین استعمال ہو ئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق افغان صدر کے ترجمان کی جانب سے جاری ایک مختصربیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے شہر چارسدہ کی باچاخان یونیورسٹی پر دہشت گردوں کے حملے میں افغان سرزمین استعمال نہیں ہوئی، افغانستان نے کسی دہشت گرد گروپ کو پناہ نہیں دی جب کہ افغانستان کسی دہشت گرد گروپ کی حمایت بھی نہیں کرتا۔ بیان میں کہا ...
افغان شہر جلال آباد میں قائم پاکستانی قونصل خانے کے باہر ایک دھماکے میں پانچ پولیس اہلکار سمیت چھ افراد ہلاک جبکہ گیارہ افراد زخمی ہو گیے ہیں۔ ننگر ہار کے پولیس چیف عطاء اللہ خوگیانی نے تصدیق کی ہے کہ حملہ خود کش تھا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق خود کش حملہ آور نے پاکستانی قونصل خانے میں داخل ہونے کی کوشش کی، ناکامی پر اس نے ویزے کے حصول کے لئے لگی قطارکے پاس پہنچ کرخود کو دھماکے سے اڑا لیا جب کہ حملے میں پاکستانی قونصل خانے کے ملازمین کے بھی زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔سیکیورٹی...
عین اس وقت جب پاک-بھارت سرحد پر واقع پٹھان کوٹ ایئر بیس پر حملے میں ایک کرنل سمیت 7 بھارتی فوجی مارے گئے ہیں، اسی وقت افغانستان کے شہر مزار شریف میں بھارتی قونصل خانہ بھی نامعلوم افراد کے حملے کی زد میں آیا ہے اور اتفاق یہ کہ اب تک دونوں علاقوں میں حملہ آور بدستور موجود ہیں اور علاقہ کلیئر نہیں ہو سکا۔ افغانستان کے شمالی شہر مزار شریف میں افغان سیکورٹی فورسز بھارتی قونصل خانے کے قریب ایک رہائشی عمارت کو خالی کرانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ کمانڈوز طلب کیے گئے ہیں لیکن 24 گھنٹے ...
افغانستان میں حزب اختلاف کے ایک اہم رہنما نے کہا ہے کہ افغان پولیس اور آرمی کمان کی تقرری کے معاملے پر سیاسی 'ہارس ٹریڈنگ' نے ہلمند صوبے جیسے اہم علاقوں میں طالبان کے خلاف لڑائی کو مشکل ترین بنا دیا ہے۔ حزب اختلاف کے نئے گروپ کا اہم حصہ بننے والے سابق وزیر داخلہ عمر داؤدزئی نے کہا ہے کہ صدر اشرف غنی کی قومی اتحادی حکومت میں اختیارات کی تقسیم کا جو انتظام بنایا گیا ہے، وہ طالبان کے خلاف لڑائی میں مکمل طور پر بے دست و پا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں انہ...
طالبان ترجمان نے اپنے ایک بیان میں امارت اسلامیہ کے زعیم ملا اختر منصور پر حملے اور اُن کے زخمی ہونے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے کر مسترد کر دیا ہے۔ افغان نائب صدر کے ترجمان سلطان فیضی نے دعویٰ کیا تھا کہ افغان طالبان کے گروپوں کے ایک اجلاس میں اچانک دو گروپوں میں تندوتیز جملوں کا تبادلہ ہوا اور اجلاس کے دوران میں نوبت باہمی تصادم تک جا پہنچی ۔ جس میں خود ملا اختر منصور شدید زخمی ہوگئے دو دسمبر کو ایک غیر ملکی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے افغان نائب صدر کے ترج...
(گزشتہ دنوں العربیہ نیوز چینل کے نامہ نگار وں نے افغان دارالحکومت کابل کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ایک ٹی وی کے پروگرام کے لیے کچھ اہم شخصیات کے انٹرویو کیے اور دو دستاویزی فلمیں بھی تیار کیں۔ انہوں نے اپنے دورہ کابل میں وہاں موجود طالبان قیادت سے ملاقات بھی کی۔ محمود الورواری نے دو سال قبل فوت ہونے والے طالبان لیڈر ملا محمد عمر کی زندگی کے بارے میں کئی ایسی باتیں بھی معلوم کی ہیں جو آج تک پردہ راز میں تھیں۔یہ ایک اہم ترین کاوش ہے جس میں افغانستان کے موجودہ حالات کی ایک جھلک بھ...
طالبان کی جانب سے ایک مرتبہ پھر قطر کے سیاسی دفتر کو فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ فیصلہ 17 نومبر کو طالبان امیرملااختر منصور کے حکم کے مطابق کیا گیا ہے۔ فیصلے کے مطابق قطر کے سیاسی دفتر کے سربراہ ملا شیر محمد عباس استانکزئی ہوں گے جب کہ اُن کے نائب کے طور پر مولوی عبدالسلام حنفی فرائض ادا کریں گے۔ طیب آغا نے 4 اگست کو اپنے استعفے کی وجوہات بیان کرتے ہوئے کہا تھا کہ "ملاعمر کے انتقال کی خبر کو دوسال تک چھپانا ایک تاریخی غلطی تھی طالبان کا قطر می...
امریکی محکمہ دفاع پینٹا گون کے ترجمان اور امریکی بحریہ کے کیپٹن ڈیوس نے ایک نیوز بریفنگ میں کہا ہے کہ امریکا افغانستان میں طالبان کے خلاف مزید کوئی فوجی آپریشن نہیں کر رہا۔ کیونکہ ہم امریکا کو جنگ زدہ افغانستان میں قیام امن کے لیے ایک اہم شراکت دار سمجھتے ہیں۔ اس لیے طالبان کو امریکا کی جانب سے متحرک طور پر ہدف نہیں بنایا جا رہا۔ امریکی ترجمان نے مزید کہا کہ امریکا نے گزشتہ برس ہی افغانستان میں اپنا فوجی آپریشن ختم کر دیا تھا۔ اور اب امریکا قیام ِ امن کے لیے افغان فوج کی صرف ...