... loading ...
وفاق اور سندھ کے دو ادارے آمنے سامنے آگئے ، وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے سندھ پولیس کے افسر پر مبینہ ٹیکس چور اور منی لانڈرنگ میں ملوث شخص کی پشت پناہی کا الزام لگاتے ہوئے وزیراعلی سندھ کو بھی خط لکھ دیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس کے سپرنٹنڈنٹ (ایس پی) کی رپورٹ پر گریڈ 22 کے افسر ڈائریکٹر جنرل کسٹمز انٹیلی جنس پر فیر...
فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے پاکستان کو 27 میں سے 26 نکات پر عمل درآمد کے باوجود گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ پرسیاسی رہنماؤں، صحافیوں سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے سوالات اٹھا دئیے ۔تفصیلات کے مطابق ایف اے ٹی ایف کے صدر مارکوس پلیئر نے پ...
یکم جولائی سے پانچ منٹ یا زائد وقت کی کال پر صارفین کو 19.5 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے ساتھ 75 پیسہ فی کال اضافی ٹیکس ادا کرنا پڑے گا اور کال 1.97 روپے سے بڑھ کر 2.72 روپے کی ہوجائے گی۔تفصیلات کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ میں نافذ کردہ اس نئے ٹیکس کے اطلاق سے قبل صارفین 5 منٹ ...
ہیکرز کورونا ویکسینیشن کی آڑ میں کالز کے ذریعے حساس معلومات چرانے کیلئے سرگرم ہو گئے ہیں، اس اہم معاملے پر تمام صوبائی چیف سیکرٹریز، وزارتوں اور ڈویژنز کو مراسلے کے ذریعے خبردار کر دیا گیا ہے ۔حکومت کی جانب سے تمام صوبائی چیف سیکرٹریز، وزارتوں اور ڈویژنز کو بھجوائے گئے مراسلے میں...
سربراہ پی ڈی ایم جے یوآئی کے قائد مولانا فضل الرحمان طبیعت ناساز ہونے پر مقامی اسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیرعلاج ہیں،ابتدائی ٹیسٹ رپورٹ کے بعد ڈاکٹرزکو شبہ ہے کہ انھیں گردے اور مثانے کا انفیکشن ہے ۔ڈاکٹرز کی خصوصی ٹیم مولانا فضل الرحمان کے معائنہ پر مامور ہے ۔ترجمان جے ی...
ڈیوڈ وارنر اور گلین میسکویل سمیت کئی اہم آسٹریلوی کھلاڑیوں کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے ۔آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ کے مطابق آسٹریلیا کے لیے کرکٹ کھیلنا ہی سب کچھ ہے ، جو کھلاڑی ابھی ٹیم کے ساتھ ٹور پر جا رہے ہیں آگے بھی پہلے انہیں ہی موقع ملے گا۔انہوںنے کہاکہ یہ ح...
رواں برس شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھارت سے امارات منتقل کردیا گیا۔کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے تاحال وینیو کی تبدیلی کے حوالے سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو باضابطہ طور پر آگاہ نہیں کیا ہے تاہم اس نے ٹورنامنٹ کی یو اے ای میں میزبانی کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ی...
ملک میں ایل این جی،لوکل گیس اور فرنس آئل کی ایک ساتھ کمی کے باعث ایک ساتھ بجلی اورگیس کا بحران پیدا ہونیکا اندیشہ ہے جس کی وجہ سے لوڈشیڈنگ مزید بڑھنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال حکومت کہتی رہی کہ مسلم لیگ ن نے زیادہ گیس کے معاہدے کردئیے تھے جس کی ملکی پا...
وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کراچی کے عوام کے مسائل کے حل کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔وزیر اعظم عمران خان سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکین پارلیمنٹ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، رکن قومی اسمبلی خالد مقبول صدیقی اور سینیٹر فیصل سبزواری موجود تھے ...
مقبوضہ جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلی محبوبہ مفتی نے بھارتی وزیراعظم کی زیر صدارت منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس(اے پی سی)میں نریندر مودی کو کھری کھری سنا دیں،محبوبہ مفتی نے کہا کہ آپ نے کشمیر میں غیرقانونی اور غیرآئینی اقدامات کیے ، ہم آپ کے تمام اقدامات کے خلاف جدوجہد کریں گے ، مقبوضہ...
افغانستان کے شمالی صوبے قندوز میں جاری لڑائی کے دوران 28 افراد ہلاک اور 290شہری زخمی ہوگئے ۔غیر ملکی خبررساںایجنسی کے مطابق ہسپتال کے عہدیداروں نے بتایا کہ لڑائی میں عام شہری بھی مارے گئے ۔قندوز میں قائم ہسپتال کے سربراہ احسان اللہ فاضلی نے بتایا کہ گزشتہ 3روز کے دوران مقامی دو ہ...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان مسلم لیگ(ن)کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس پر احتساب عدالت کی سزا کے خلاف دائر اپیلوں کو خارج کردیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بینچ نے سابق وزیراعظم ن...
لاہور کے علاقے جوہر ٹائون دھماکے کی تحقیقات میں پیش رفت سامنے آئی۔ حساس ادارے نے ائیر پورٹ سے غیر ملکی شخص کو حراست میں لے لیا۔ گاڑی کے مالک پیٹرسن ڈیوڈ کو کراچی جانے والی فلائٹ سے آف لوڈ کیا گیا۔ حساس ادارے نے پیٹرسن کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ دوسری جانب جو...
بھارت کو شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، بھارت کی پاکستان کو دہشت گردی کے حوالے سے نشانہ بنانے کی سازش ناکام ہو گئی۔بھارت کی شنگھائی تعاون تنظیم پروٹوکول میں کالعدم تنظیموں کے نام ڈلوانے کی کوشش بری طرح ناکام ہو گئی۔بھارت نے اپنا فیٹف پروپیگنڈہ ایس سی او ...
دنیا بھر میں مشہور سلطنت عثمانیہ پر بننے والی مشہور ترک سیریز ارطغرل غازی کے سیکوئل کورلوس عثمان کے سیزن 2کی آخری قسط نشر کر دی گئی۔سیریز کورلوس عثمان جس کے دوسرے سیزن نے ٹی وی سکرین پر ریٹنگز کے ریکارڈز توڑے اور سب سے زیادہ دیکھی جانے والی سیریز رہی جو اپنے اختتام کو پہنچ گئی ہے...
بھارت کی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت نے 'انڈیا' کو تبدیل کر کے ملک کا نام پوری طرح سے بھارت کرنے کا مطالبہ کردیا۔انہوں نے کہا کہ اگر ملک میں ترقی چاہتے ہیں تو ہمیں لفظ 'انڈیا' سے چھٹکارا پانا ہوگا۔انہوں نے انسٹاگرام پر جاری اپنی ایک اسٹوری میں لکھا کہ بھارت کو انڈیا کا نام انگریزو...
رینجرز اہل کاروں کے قتل کیس میں عزیر بلوچ کے اقبالی بیان کی نقول مجسٹریٹ نے عدالت میں جمع کرو ادیں۔تفصیلات کے مطابق بدھ کوانسداد دہشت گردی عدالت، جوڈیشل کمپلکس میں جمع کرائے گئے اقبالی بیان میں کالعدم پیپلز امن کمیٹی کے سربراہ عزیر بلوچ نے اہم انکشافات کیے ہیں، عدالت نے اس اقبالی...
اقوام متحدہ نے افغانستان میں طالبان کی مزید پیش قدمی سے خبردار کیا ہے ، اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب برائے افغانستان کا سلامتی کونسل میں کہنا تھا کہ مئی کے آغاز میں نیٹو دستوں کے انخلا کے بعد سے طالبان تین سو ستر اضلاع میں سے پچاس سے زائد پر قبضہ کر چکے ہیں۔غیرملکی خبررساں ایجنسی ک...
لاہور کے علاقے جوہرٹائون میں بم دھماکے میں3 افراد جاں بحق اور ایک پولیس اہلکار سمیت20سے زائدزخمی ہوگئے ۔معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ دھماکے میں 24افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 8 کی حالت تشویشناک ہے ۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے معاوضے اور ریلیف کا اعلان کی...
میٹرک بورڈ کراچی نے سالانہ امتحانات کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کر لیں، ریگولرامیدوار اور آن لائن امتحانی فارم جمع کرنے والے اسکولوں کو بھی ایڈمٹ کارڈ جاری کر دیئے گئے ۔ پرائیویٹ امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈ ان کے رہائشی پتوں پر ارسال کئے جا رہے ہیں۔ بورڈ سے الحاق شدہ اسکولوں کو امتحان...
امریکہ، ایران پر سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں عائد کردہ 1040 پابندیاں ہٹانے پر رضامند ہو چکا ہے ۔اسرائیل کے مؤقر انگریزی اخبار دی ٹائمز آف اسرائیل اور عالمی میڈیا کے مطابق اس بات کا دعویٰ ایران کے سابق صدر حسن روحانی کے چیف آف اسٹاف محمود وائزی نے کابینہ اجلاس کے بعد ذرائع ابلا...
امریکی اخبار نے اپنی رپورٹ میں دعوی کیا ہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قاتلوں نے امریکا میں پیراملٹری ٹریننگ حاصل کی، سعودی رائل گارڈز کی تربیت کا لائسنس پہلی مرتبہ 2014 میں جاری کیا گیا تاہم اس متعلق کوئی ثبوت نہیں ملا کہ امریکی حکام آپریشن سے آگاہ تھے ۔نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ...
طالبان نے افغانستان کی تاجکستان کے ساتھ مرکزی سرحدی گزرگاہ پر قبضہ کرلیا اور حفاظت پر مامور سیکیورٹی فورسز کے اہلکار وہاں سے سرحد پار کر کے فرار ہو گئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق قندوز شہر سے 50 کلو میٹر کے فاصلے پر افغانستان کے شمال میں شیر خان بندر پر قبضہ امریکی افواج کے انخلا ک...
سندھ میں گرمی میں بھی گیس کا بحران ہے جس کے باعث صنعتوں کو گیس فراہمی بند کردی گئی ہے ۔ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق نان ایکسپورٹ صنعتوں کو گیس کی فراہمی آج سے غیر معینہ مدت کے لیے بند کردی گئی ہے ، جنرل انڈسٹریز کی کیپٹو پاور 50 فیصد بند کی گئی ہے ، کنڑ گیس فیلڈ میں مرمت ک...