... loading ...
وزیر اعظم کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں 180اراکین نے کھڑے ہوکر وزیراعظم کو حمایت کی یقین دہانی کرائی جبکہ وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جمہوریت اور رائے کی آزادی پر یقین رکھتا ہوں،ایک مقصد کیلئے سیاست شروع کی ہے ،مجھے کوئی بلیک میل کر کے اپنی بات نہیں منوا سکا، عوام نے ووٹ کی امانت دے کر ایوان میں بھیجا ...
اپوزیشن اتحادپی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ کے قومی اسمبلی کے اجلاس میں حزب اختلاف کا کوئی رکن شریک نہیں ہوگا، اپوزیشن کی عدم شرکت کے بعد اس کی کوئی حیثیت نہیں ہوگی، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے لکھا ہے کہ عمران خان اکثریت کا اعتماد کھوچکے ہیں، ان کے ہات...
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہفتے کو ایوان سے اعتماد کا ووٹ لوں گا،اگر ایوان کا اعتماد حاصل نہ کرسکا توا پوزیشن میں بیٹھ جاوں گا،خواہ اپوزیشن میں بیٹھوں یا اسمبلی سے باہر ہوں،ملکی دولت لوٹنے والوں میںسے کسی کو نہیں چھوڑ وںگا ، قانون کی بالادستی کیلئے جدوجہد کرتا رہوں گا اور غد...
وزیر اعظم عمران خان نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے رابطہ کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے خالد مقبول صدیقی سے قومی اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ لینے کے معاملے پر بات چیت کی ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے خالد مقبول صدیقی کو سی...
سربراہ پاک فضائیہ نے سری لنکن وزیر اعظم سے ملاقات کی۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان جمعرات کو سرکاری دورے پر سری لنکا پہنچے ۔ سربراہ پاک فضائیہ نے سری لنکن وزیراعظم مہندہ راجا پکسا سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔ سری لنکن وزیراعظم نے سری لن...
پاکستان اورچین نے سفارتی تعلقات کے قیام کے سترسال مکمل ہونے پر سوسے زائد تقریبات منعقد کرنے پراتفاق کیاہے ۔چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وِن بِن نے بریفنگ میں کہاہے کہ فریقین نے ابتدائی بات چیت کے بعد سیاسی، معاشی، تجارت،ثقافت اورعسکری سمیت متعددشعبوں میں تقریبات منعقد کرنے پ...
فرانس کے سابق وزیراعظم ایڈورڈ بلادور کو پاکستان کے ساتھ آبدوزوں کی ڈیل میں بدعنوانی کے الزام سے بری کردیا گیا ہے ۔ یہ ڈیل 1990 کی دہائی میں ہوئی تھی۔عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایڈورڈ بلادور کی عمر اس وقت 91 سال ہے ۔ ان پر الزام تھا کہ انہوں نے آبدوزوں کی ڈیل سے کمیشن حاصل کیا...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے وینا ملک کے سابق شوہر کی دو معصوم بچوں کو پاکستان منتقلی کے خلاف درخواست پر وزارت خارجہ کو جواب جمع کرانے کیلئے آخری مہلت دے دی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے اسدخٹک کی بچوں پاکستان منتقلی سے درخواست پر سماعت کی۔ دوران وینا ملک کے وکیل نے ب...
پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے تاحیات قائد اور سابق وزیر اعظم میاںمحمد نواز شریف اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے صدر اور امیر جمعیت علماء اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور سید یوسف رضا گ...
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی وزرا کی پریس کانفرنس کا نوٹس لے لیا، شاہ محمود قریشی کی قیادت میں وزرا نے الیکشن کمیشن پر الزامات لگائے ۔الیکشن کمیشن نے گذشتہ روز ہونے والے سینیٹ انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن پر الزامات لگانے والے وفاقی وزرا کی پریس کانفرنس کا نوٹس لے لیا ۔الیک...
بھارتی سپریم کورٹ نے بتایا ہے کہ حکومتی نظریات سے اختلاف بغاوت نہیں ہے ۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ نے ایک اہم ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کے نظریات سے اختلاف کو بغاوت نہیں کہا جاسکتا۔ عدالت عظمی نے اسی کے ساتھ مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلی فاروق عبداللہ کے خلاف د...
جنسی ہراسانی اسکینڈل کا سامنا کرنے والے گورنر نیویارک نے مستعفی ہونے سے انکار کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیویارک کے گورنر کا کہنا تھا کہ اسکینڈل سے متعلق آزاد تحقیقاتی رپورٹ کے آنے تک انتظار کیا جائے ۔گورنر نیویارک پر سابق معاون کی جانب سے جنسی ہراسانی کا الزام لگایا گی...
رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد عبدالکریم العیسی نے سری لنکن حکومت کی طرف سے کرونا کی وبا سے فوت ہونے والے مسلمانوں کی میتوں کو نذرآتش نہ کرنے کی درخواست پرعمل درآمد کی تحسین کی ہے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد عبدالکریم...
امریکا کے ایوان نمائندگان کا ہونے والا اجلاس ہنگاموں کے خدشات کے باعث منسوخ کردیا گیا ہے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی پولیس نے خدشہ ظاہر کیا کہ کیپٹل بلڈنگ پر نامعلوم ملیشیا گروپ کے حملے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں، جس کے بعد کیپٹل ہل اور اطراف کی سیکیورٹی بڑھادی گئی ہے ۔...
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے امیدوار سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے ایوان سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔بدھ کو وفاقی وزراء اسد عمر ، شفقت محمود ،علی زیدی و دیگر اراکین اور معاون خصوصی کے ہمراہ پریس کا...
افغانستان کے صوبہ ننگہار میں ریڈیو اور ٹی وی کے اسٹوڈیو میں کام کرنے والی تین خواتین کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔ طالبان نے اس میں اپنا ہاتھ ہونے سے انکار کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق افغانستان میں سرکاری حکام کا کہنا تھا کہ صوبے ننگہار کے دارالحکومت جلال آباد میں ایک مقامی ریڈی...
پاکستان کرکٹ بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 6 میں شریک تمام کھلاڑیوں اور آفیشلزکو کورونا ویکسین لگانے کی پیشکش کرتا ہے ۔پی سی بی نے اپنی ڈیوٹی آف کیئر پالیسی کے یہ فیصلہ لیگ کے تمام شرکاکی صحت اور حفاظت کے پیش نظر کیا ہے ۔ویکسین کی یہ ڈوز جمعرات کولگائی جائ...
قومی اسمبلی سمیت سندھ ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلیوں میں سینیٹ کی 37 نشستوں کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے ۔ پنجاب کی تمام 11 نشستوں پر امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوچکے ہیں جب کہ آج اسلام آباد کی 2، سندھ کی 11 ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی بارہ بارہ نشستوں پر ووٹ ...
امیر کویت شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح نے نئی کابینہ کی منظوری دی ہے ۔ وزیراعظم شیخ صباح الخالد الحمد الصباح نے وزرا کے نام منظوری کے لیے پیش کیے تھے ۔کویتی خبر رساں ادارے کے مطابق کویتی وزیراعظم نے بیان میں کہا کہ پہلی بار ملک میں دو نئی وزارتیں قائم کی گئی ہیں۔ ان میں سے ایک ف...
سعودی عرب میں کھجور کی برآمدات کا حجم ایک لاکھ 27 ہزار ٹن سے بڑھ کر 2 لاکھ 15 ہزار ٹن تک پہنچ گیا ہے جوکہ 68 فی صد کے برابر ہے ۔ برآمد کی جانے والی کھجور سے حاصل ہونے والے منافع کی قیمت 5 کروڑ 35 لاکھ ریال سے بڑھ کر 9 کروڑ 27 لاکھ ریال تک پہنچ گئی ہے اور سنہ 2015 کے بعد مجموعی طو...
بالی ووڈ میں ہالی ووڈ فلموں کی چربہ سازی کوئی نئی بات نہیں۔ ایک بار پھر ایسا ہی کرنے کی وجہ سے مداحوں کی جانب سے تنقید کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ۔بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شروف کی 31 ویں سالگرہ کے موقع پر فلم' ہیروپنتی 2 'کا پوسٹر جاری کیا گیا ہے جو کہ اداکار نے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر ب...
پاکستان کی سپر اسٹار ماہرہ خان نے ملکی شوبز انڈسٹری میں مہوش حیات کو بہترین ڈانسر جب کہ اقرا عزیز اور سجل علی کو اچھی اداکارہ قرار دیا ہے۔ ماہرہ خان نے حال ہی میں ایک ویب شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے کئی سوالوں کے جواب دیئے ۔ماہرہ خان سے جب بہترین ڈانسر سے متعلق پوچھا گیا تو انہو...
سندھ اسمبلی میں اجلاس کے دوران اراکین اسمبلی کی دھکم پیل کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مکیش چائولہ زخمی ہوگئے تھے جو ہیئر لائن فریکچر کا شکار ہوگئے ۔سندھ اسمبلی میں اجلاس کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی نے منحرف اراکین کی پٹائی لگادی۔سندھ اسمبلی اجلاس میں شر...
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ انتخابات میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے اسلام آباد سے امیدوار یوسف رضا گیلانی کے بیٹے پیپلز پارٹی کے رہنما علی حیدر گیلانی کی ووٹ ضائع کرنے کے طریقے بتانے والی ویڈیو کا نوٹس لے لیا ہے ۔ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ویڈیو کی تحقیقات میرٹ پر ہو...