... loading ...
وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر کو ان کے عہدے سے ہٹانے کی وجہ سامنے آگئی جس کے مطابق شہزاد اکبر کے استعفے کی وجہ وزیراعظم کی ناراضی تھی۔ ذرائع کے مطابق کچھ روزقبل وزیراعظم نے شہزاد اکبر سے عدالتوں میں مقدمات کی تفصیلات مانگیں، شہزاد اکبر نے جو تفصیلات وزیراعظم کو دیں وہ نامکمل تھیں۔ذر...
نیب، ایف آئی اے، وزارت خزانہ، وزارت کامرس، آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے ایکشن میں آتے ہی نیشنل انشورنس کمپنی لمیٹڈ (این آئی سی ایل) افسران میں کھلبلی مچ گئی۔ اپنی مبینہ غیر قانونی تقرریوں، بھرتیوں، ترقیوں، بد عنوانیوں، خلاف ضابطہ اقدامات جیسے ایشوز پر پردہ ڈالنے اور تحقیقات سے بچاؤ ک...
اٹارنی جنرل آفس نے نواز شریف کی واپسی کا بیان حلفی دینے پر شہباز شریف کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق خط میں لاہور ہائیکورٹ میں دی گئی گارنٹی کا حوالہ دیا جائے گا اور شہبازشریف کو لاہور ہائیکورٹ میں دیئے گئے بیان حلفی پر عمل درآمد کی تلقین کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق ش...
وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ اور احتساب شہزاد اکبر نے استعفیٰ دے دیا۔ پیر کو ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم کے مشیر شہزاد اکبر نے استعفیٰ دیے جانے کی تصدیق کی۔ شہزاد اکبر نے کہا کہ میں نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم عمران خان کو بھیج دیا ہے اور امید ہے عمران خان کی زیر قیادت احتساب ک...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 24جنوری کوتعلیم کے عالمی دن کے طور پر منایا جارہا ہے،اقوام متحدہ کے مطابق صوبہ سندھ میں 52 فیصد بچے جن میں سے 58 فیصد لڑکیاں ہیں، تعلیم حاصل کرنے سے محروم ہیں جبکہ پاکستان میں اسکول جانے سے محروم بچوں کی تعداد 2 کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے۔اقوام متحدہ کی جنر...
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے حیسکول پیٹرولیم کمپنی کی 54 ارب روپے سے زیادہ منی لانڈرنگ کا انکشاف کیا ہے۔ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق حیسکول میں منی لانڈرنگ اور مالیاتی فراڈ پر 30 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، یہ مقدمہ، بینک ڈیفالٹ،مالیاتی فراڈ،منی لانڈرنگ کی انکوا...
شہر قائد میں یخ بستہ ہواؤں سے سردی کی شدت میں اضافے ہوگیا اور درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ میں آگیا، پیرکی صبح کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں رات گئے یخ بستہ ہوائوں سے موسم مزید سرد ہوگیا اور درجہ حرارت9 ڈگری تک گر گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر می...
پنجاب کی جیلوں میں قید ملزمان کا ایڈز جیسی خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ نجی ٹی وی نے ذروائع کے حوالے سے بتایاکہ ہیپاٹائٹس بی اور سی میں مبتلا قیدیوں کی تعداد سینکڑوں میں پہنچ گئی ہے۔ محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کی رپورٹ کے مطابق اس وقت 42 جیلوں میں ایڈز جیسے خطرن...
ملکی تاریخ میں سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج جسٹس عائشہ ملک (آج) پیر کو حلف اٹھائیں گی، چیف جسٹس گلزاراحمد جسٹس عائشہ ملک سے عہدے کا حلف لیں گے۔تفصیلات کے مطابق ملکی تاریخ میں سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج جسٹس عائشہ ملک کی حلف برادری تقریب سپریم کورٹ بلڈنگ کے ہال میں صبح 9 بجے ہوگی۔...
وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی پر شدید تنقید کرتے ہوئے خبر دار کیا ہے کہ اگر حکومت سے باہر نکل آیا تو زیادہ خطرناک ہوں گا، دو خاندانوں کو این آر او دینا ملک سے سب سے بڑی غداری ہے ،جنرل پرویز مشرف نے ملک پر مارشل لا ء سے زیادہ ظلم ان دو خاند...
کراچی میں گرین لائن بس سروس پر پتھراؤ کیا گیا جس کے نتیجے میں بسوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ میڈیا رپورٹ کے کے مطابق کراچی میں گرین لائن بسوں پر چار جگہوں پر پتھراؤ کیا گیا جس کے نتیجے میں بسوں کے شیشے ٹوٹ گئے، پتھراؤ کے فوری بعد کے مناظر کی ویڈیو سامنے آگئیں۔ پولیس نے دعویٰ کیا کہ گرین ل...
ملکی تاریخ میں سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج جسٹس عائشہ ملک پیر کو حلف اٹھائیں گی، چیف جسٹس گلزاراحمد جسٹس عائشہ ملک سے عہدے کا حلف لیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ملکی تاریخ میں سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج جسٹس عائشہ ملک کی حلف برادری تقریب سپریم کورٹ بلڈنگ کے ہال میں صبح 9 بجے ہوگی۔ تقر...
شہر قائد میں فراہمی آب کے میگا منصوبے کے فور کے ڈیزائن میں ایک بار پھر تبدیلی کردی گئی ہے، جس کے باعث 12 ارب روپے ضائع ہوگئے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق کے فور منصوبے کا نیا ڈیزائن تیار کیا گیا ہے، 650 ملین گیلن کا منصوبہ اب 260ملین گیلن تک محدود کردیا گیا ہے، نئے ڈیزائن میں منصوبے ک...
تھرپارکر میں غذائی قلت سے مزید 7 بچے دم توڑ گئے، تعداد 39 ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے ضلع تھرپارکر میں غذائیت کی کمی اور امراض کے باعث سول اسپتال مٹھی میں زِیر علاج سات بچے دم توڑ گئے۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ تھرپارکر میں یکم جنوری سے اب تک بچوں کی اموات کی تعداد 39 ہ...
جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان بلوچستان میں آئندہ حکومت سازی کیلئے متحرک ہوگئے، مولانا فضل الرحمان سے سابق وزیراعلیٰ نواب اسلم رئیسانی نے ملاقات کی جس میں مولانا عبدالغفورحیدری، مولانا عبدالواسع، آغا محمود شاہ، کامران مرتضیٰ ، اپوزیشن لیڈر کے پی کے اسمبلی اکرم خان درانی ا...
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے مقامی کمپنی سے خریدی گئی ای وی ایم مشینوں کو قبول کرنے سے صاف انکار کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے لیے خریدی گئی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے حوالے سے وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی کو خط ارسال ...
انار کلی بازار سے ملحقہ پان منڈی میں ہونے والے دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کر لیا گیا ۔ مقدمہ سی ٹی ڈی کے انسپکٹر عابد بیگ کی مدعیت میں درج کیا گیا ۔ مقدمے میں سیون اے ٹی اے،3/4ایکسپلو زو ایکٹ ، 302،324،بی 120اور 109کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ۔مقدمے کے متن میں کہا گیا...
صوبائی دارالحکومت لاہور کے قدیم تجارتی مرکز انارکلی بازار سے ملحقہ پان منڈی میں دھماکے کے نتیجے میں بچے سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 28زخمی ہو گئے جن میں سے 6کی حالت تشویشناک ہے، دھماکے کے بعد آگ بھی لگ گئی ، دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی جبکہ قریبی ع...
سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے)نے حکومت پاکستان کی ہدایت پر پاکستان میں اندرون ملک ہوائی سفر کرنے والے تمام مسافروں کے ٹکٹس پر شناختی کارڈ نمبر کا اندراج لازمی قرار دے دیا ہے۔ سی اے اے کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 18 سال سے کم عمر مسافر اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔ نوٹیفکیشن م...
خیبر پختونخوا (کے پی) میں گزشتہ مالی سال کے لیے محکمہ صحت کی کورونا فنڈز کے خصوصی آڈٹ کے دوران ایک ارب 38 کروڑ روپے کی سنگین بے ضابطگیاں اور 29 کروڑ روپے کی فراڈ ادائیگی پائی گئی ہیں۔ آڈیٹر جنرل پاکستان کی رپورٹ میں محکمہ صحت کی غفلت، کمزوریوں، مالیاتی کنٹرول کی کمی کو بھی بے نقا...
محکمہ موسمیات نے ویک اینڈ پر مری میں شدید برفباری کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ترجمان ضلعی انتظامیہ راولپنڈی کے مطابق جمعہ کی شب ملک میں بارشوں نیا سلسلہ داخل ہو گا،اسلام آباد اور راولپنڈی ڈویڑن میں شدید بارش اور مری میں شدید برف باری سوموار تک جاری رہے گی،برفباری سے مری میں لینڈ سلائی...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) نے مہنگائی، گیس اور بجلی کے حوالے سے اپنی ہی جماعت پر تنقید کرنے والے نور عالم خان کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی ) سے ہٹانے کی درخواست کر دی۔ تحریک انصاف کے چیف وہپ عامر ڈوگر نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو خط لکھ کر نور عالم خان کی پی اے سی ک...
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے کرپٹو کرنسی کا لین دین کرنے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ کیا ہے جبکہ 1600 ویب سائٹس کو بند کرنے کے لیے پی ٹی اے کو خط لکھ دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو بھیجے جانے والے خط ...
ٹی وی پر آنے والے ناشائستہ اشتہارات کی بندش کے لیے قومی اسمبلی میں بل پیش کردیا گیا۔ منگل کو قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں جے یو آئی کے رکن مولانا جمال الدین خان نے ٹی وی پر ناشائستہ اشتہارات کے امتناع کا بل 2022 پیش کیا۔ بل میں مطالبہ کیا گیا کہ ٹی وی...