... loading ...
نائجر کے وزیرخارجہ نے اوآئی سی وزرائے خارجہ کونسل کی چیئرمین شپ ایک سال کے لیے پاکستان کوسونپ دی۔ اسلام آباد میں اوآئی سی وزرائے خارجہ کے48واں اجلاس کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ، آغاز پر قرآن پاک کی تلاوت کی گئی۔ اجلاس میں مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ ، اوآئی سی سیکریٹری جنرل اور وفود شریک ہیں جبکہ چین کے وزیرخارجہ بطور مہمان...
پاکستان کی میزبانی میں او آئی سی وزرائے خارجہ کا دو روزہ اجلاس آج(منگل کو) پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں شروع ہو گا، اجلاس میں مسئلہ کشمیر، مسلم امہ کو درپیش معاشی، سیاسی اور ثقافتی چیلنجز کیساتھ اسلامو فوبیا کے حوالے سے بھی غورکیا جائے گا۔ کانفرنس میں 150سے زائد قراردادیں منظور ہ...
وفاقی حکومت نے منحرف اراکین کے معاملے پر آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے لیے صدارتی ریفرنس سپریم کورٹ میں دائر کر دیا جس پر سماعت 24مارچ سے ہوگی۔ پیر کو وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کیے جانے کے بعد حکومتی اراکین کی جانب سے وفاداری بدلنے پر ممکنہ نااہلی کیلئے سپریم کورٹ...
سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی درخواست پر سماعت میں ریمارکس دیے ہیں کہ یہ سارا قومی اسمبلی کا اندرونی معاملہ ہے، بہتر ہوگا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے،عدالت اسمبلی کی کارروائی میں مداخلت کی قائل نہیں، عدالت چاہتی ہے کس...
وزیر اعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر اداروں اور افسران کے خلاف چلنے والی مہم کا نوٹس لے لیا۔ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنماوں کا اجلاس ہوا۔وزیر اعظم نے اداروں اور افسران کے خلاف سوشل میڈیا پر چلنے والی مہم کا نوٹس لے لیا۔وزیراعظم کو اداروں اور افسران کے خلاف سوشل می...
اٹارنی جنرل آف پاکستان نے صدر مملکت کی منظوری کے بعد آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق ریفرنس سپریم کورٹ میں دائر کر دیا۔ صدر مملکت عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 186کے تحت سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی۔صدر مملکت عارف علوی نے وزیرِ اعظم کے مشورے پرسپریم کورٹ کی رائے مانگ...
آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے سندھ ہاؤس پر حملے کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی، جس میں کہا گیا ہے کہ سندھ ہاؤس پر 2 درجن سے زائد افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا ، مظاہرے کے دوران سندھ ہاؤس کے گیٹ کو نقصان پہنچایا گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پولیس کی زائد نفری ہونے کے باوجود...
ایف سی ہیڈ کوارٹرز حکام نے اسلام آباد انتظامیہ کو مزید نفری دینے سے انکار کر دیا جبکہ او آئی سی اجلاس ، تحریکِ عدم اعتماد، حکومت اور اپوزیشن کے جلسوں کے پیشِ نظر دارالحکومت اسلام آباد کا سیکیورٹی حصار انتہائی سخت کر دیا گیا ہے۔ ایف سی ہیڈ کوارٹرز حکام کی جانب سے وزارت داخلہ کو ای...
ترین گروپ کے رہنما عون چوہدری نے جہانگیر ترین کو فون کرکے بتایا کہ پنجاب میں تبدیلی کے لئے مثبت اشارے ملے ہیں ۔ ترین گروپ کے سربراہ جہانگیر ترین سے عون چوہدری نے ٹیلی فونک رابطہ کرکے حکومتی شخصیات سے رابطوں اور ملاقاتوں کے حوالے سے بریف کیا اور پرویز خٹک کے رابطے اور ملاقات کے حو...
وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے لیے سپریم کورٹ ریفرنس تیار ہو گیا۔ اپنے بیان میں اسد عمر نے کہا کہ آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے لیے سپریم کورٹ ریفرنس تیار ہو گیا، ریفرنس (آج) پیر کو کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔ اسد عمر نے کہا کہ انشاء اللہ اس کیس سے پاکستان کی س...
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نیوٹرل ادارے کے سربراہ یا کسی عہدیدار کے خلاف حکومت نے قدم اٹھایا تو اپوزیشن تسلیم نہیں کرے گی۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ عمران حکومت ختم ہوچکی، یہ غیر آئینی حکومت ہے اور اس کا ہر قدم غیر قانونی اور غیر آئینی ہوگا۔ سید خورش...
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس 25 مارچ 2022بروز جمعہ المبارک دن 11 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کر لیا۔ اسپیکر اسد قیصر نے قومی اسمبلی کا اجلاس آئین کی شق 54(3) اور شق 254کے تحت تفویض اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے طلب کیا ہے۔ قومی اسمبلی اسیکرٹریٹ ک...
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ چاہے حکومت چلی جائے سود ے بازی نہیں کروں گا،۔مالاکنڈ ڈویژن کی تحصیل درگئی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خا ن نے کہا کہ میرے جو ایم این ایز غلطی کر بیٹھے ہیں انہیں معاف کردوں گا آپ واپس آجائیں، میں تو پارٹی میں باپ کی طرح ہوں ،باپ بچوں کی غلط...
اسلامی تعاون تنظیم(او آئی سی) کی وزارتی کونسل کے اڑتالیسویں اجلاس کے انتظامات مکمل کر لیے گئے، وفود کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان 22 اور 23مارچ کو تین سے چار ماہ میں دوسری مرتبہ وزارتی کونسل اجلاس کی میزبانی کرے گا۔ تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گیں۔ او آئی سی سیکرٹریٹ اسٹاف اور ...
وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کے27مارچ کو اسلام آباد کے ڈی چوک میں ہونے والے جلسے کا تھیم ٹویٹ کردیا۔ جلسے کا تھیم امر بالمعروف رکھا گیا ہے۔ اتوار کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں وزیر اوعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں پاکستان کو اس کی اصل روح کے مطابق بنان...
پاکستان تحریک انصاف کے باغی ارکان قومی اسمبلی سے پنجاب حکومت کے وزیر کے رابطے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق سندھ ہاﺅس میں موجود پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی راجہ ریاض اور رانا قاسم نون سے پنجاب حکومت کے اہم صوبائی وزیر نے رابطہ کیا ہے، رابطے کے دوران اراکین سے کہا...
اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) وزرائے خارجہ کے48 ویں اجلاس کے حوالے سے متحدہ اپوزیشن نے واضح کیا ہے کہ داخلی سیاسی حالات کو او آئی سی پر اثر انداز نہیں ہونے دینگے،معزز مہمانوں کی آمد ہمارے لیے باعث افتخار ہے، او آئی سی مہمانوں کی موجودگی کے دوران خوش گوار ماحول کیلئے کردار یقینی ...
متحدہ اپوزیشن نے پیر کو ایوان میں تحریک عدم اعتماد پیش نہ ہونے کی صورت میں ایوان میں دھرنا دینے کا اعلان کردیا۔متحدہ اپوزیشن کی جانب سے اجلاس کے بعد اپوزیشن لیڈر شہباز شریف،پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ، بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں ب...
اپوزیشن کی قومی اسمبلی ہال میں دھرنے کی دھمکی کے بعد حکومت نے 21 کے بجائے 25 مارچ کو قومی اسمبلی اجلاس بلانے پر غور شروع کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اپوزیشن رہنماؤں کی پریس کانفرنس کے بعد وزیراعظم، اسپیکر اور دیگر وزرا میں رابطہ ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق 21 مارچ کو قومی اسمبلی اجل...
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کے غدار جال میں پھنس رہے ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم عمران خان نے حامیوں اور کارکنوں کیلئے صوفی بزرگ شمس تبریز کا قول شیئر کیا ہے۔ قول میں لکھا ہے کہ چال بازیوں اور چال بازوں کی پریشانی مت لو، اگر کچھ لوگ آپ کو پھنسانے اور ...
اٹارنی جنرل آف پاکستان خالد جاوید خان نے کہا ہے کہ آرٹیکل 63 کی تشریح کے لیے صدارتی ریفرنس پیر21 مارچ تک دائر کیا جائے گا۔ آئین کے آرٹیکل 63 کی تشریح سے متعلق صدارتی ریفرنس دائر کرنے کے معاملے پر اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے ایک نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آرٹیکل 63 کی...
وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک اور وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے ترین گروپ سے فوری طور پر انتہائی قدم نہ اٹھانے کی درخواست کردی۔ ترین گروپ کے رہنما عون چودھری نے دعوی کیا ہے کہ وزیر دفاع پرویزخٹک نے رات گئے ان سے رابطہ کیا۔ عون چودھری کے مطابق پرویز خٹک نے کہا کہ اہم فیصلے روک ...
وزیراعظم عمران خان کی جانب سے غلامی نہ کرنے کے بیان پر ترجمان وائٹ ہاؤس نے تبصرے سے گریز کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں۔ پریس بریفنگ کے دوران صحافی کے سوال پرجین ساکی نے جواب دیتے ہوئے کہا سفارتی ذرائع سے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو جاری رکھیں گے۔ امریکی صدر،...
حکومت نے آئین پاکستان کے آرٹیکل اے 63 کی تشریح کے لیے عدالت عظمیٰ سیرجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔وفاقی وزیر فواد چوہدری ٹوئٹر پر جاری کردہ پیغام میں بتایا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ آرٹیکل اے 63 کی تشریح کے لیے سپریم کورٹ میں آرٹیکل 186 کے تحت ریفرنس دائر کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا...