... loading ...
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ قومی و صوبائی اسمبلیوں کے حلقوں کی ابتدائی حلقہ بندیاں 24 مئی تک مکمل کر لی جائیں گی،قومی و صوبائی اسمبلیوں کی حلقہ بندیوں پر کام 11 اپریل سے جاری ہے جو بلاتعطل 3 اگست تک جاری رہے گا۔جاری اعلامیہ کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر میں تمام قومی وصوبائی اسمبلیوں کی حلقہ بندی...
قومی سلامتی کمیٹی نے خفیہ ایجنسیوں کی رپورٹس، سابق سفیر اسد مجید کی بریفنگ اور پاکستانی سفارتخانے سے موصول ہونے والے مراسلے کے مندرجات کا جائزہ لینے کے بعد نتیجہ اخذ کیا ہے کہ کسی قسم کی غیر ملکی سازش نہیں ہوئی ۔جمعہ کو کابینہ کی قومی سلامتی کمیٹی کا38ویں اجلاس وزیر اعظم شہباز شر...
سابق وزیر اعظم و تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے فوری انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن سے بھی غلطی ہو گئی ہے اسے ٹھیک کرنے کا واحد حل یہ ہے کہ فوری انتخابات کرائو،ہم اپنے ملک کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتے لیکن ہم کسی صورت اس سلیکٹڈ امپورٹڈ حکومت کو تسلیم نہیںکریں گے، ج...
سینئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ اگر عمران خان بال بھی بیکا ہوا تو ملک میں خانہ جنگی ہو جائے گی اور ملک میں کوئی محفوظ نہیں رہے گا، آصف زرداری نے اپنی بیوی کو قتل کرایا اور جعلی وصیت کے ذریعے اس کی سیاست پر قبضہ کیا، آصف زرداری نے بینظیر بھٹو کے دونوں بھائی...
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے لندن میں مسلم لیگ (ن ) کے قائد نواز شریف سے ملاقات کی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال ، اتحادی حکومت کے قیام کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جمعرات کو پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری مسلم ل...
سپریم کورٹ میں آئین کے آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق بھجوائے گئے صدارتی ریفرنس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطابندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ آئین کی بالادستی کیلئے کیلئے کھڑی ہے، جب تک آئین کو ماننے والے موجود ہیں تنقید سے فرق نہیں پڑتا،عدالت کے...
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رکن زاہد اکرم درانی نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا حلف اٹھا لیا۔ قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت شروع ہوا۔ تلاوت کلام پاک کے بعد ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی نے حلف اٹھایا۔ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے زاہد اکر...
سندھ کابینہ میں تبدیلی کرکے رکنِ سندھ اسمبلی شرجیل انعام میمن کو ایک بار پھر صوبائی وزیر بنا دیا گیا ہے جبکہ وزیرِ ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ کا نام سندھ کابینہ سے ڈی نوٹیفائی کر دیا گیا۔ شرجیل انعام میمن کو صوبائی وزیر بنانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ...
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات خراب نہ ہوتے تو آذج حکومت میں ہوتے، اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات کئی مہینوں سے خراب ہیں،عمران خان نے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو آرمی چیف بنانے کے بارے میں کبھی نہیں سوچا تھا۔ نجی ٹی وی س...
سید طارق فاطمی وزیر اعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ مقرر ہو گئے۔ وزیراعظم نے منظوری دے دی۔ کابینہ ڈویژن سے معاون خصوصی طارق فاطمی کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری ہو گیا۔طارق فاطمی اس سے قبل 2013 سے 2017 میں بھی اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف کے معاون خصوصی برائے خارجہ ام...
حکومت نے ڈی جی ایف آئی اے ثناء اللہ عباسی کو ہٹا کر رائے طاہر کو وفاقی تحقیقاتی ادارے کا ڈائریکٹر جنرل تعینات کردیا۔ نئے ڈی جی ایف آئی اے رائے طاہر نے 6 سال سی ٹی ڈی پنجاب کی سربراہی کی ، وہ ڈی آئی جی لاہور، فیصل آباد اور بہاولپوربھی رہ چکے ہیں۔ رائے طاہر ڈی پی او شیخوپورہ، مظفرگ...
پیپلزپارٹی صدر مملکت، چیئرمین سینیٹ اورگورنر پنجاب کے عہدے لینا چاہتی ہے۔ ذرائع کے مطابق اختلافی معاملات پر وزیراعظم شہباز شریف نے ہاتھ اٹھا لیے ہیں اور بلاول بھٹو زر داری کو نواز شریف سے براہ راست بات کرنیکا مشورہ دیا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری لندن میں قائد ن لیگ...
رہنما پیپلز پارٹی سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے وزیر مملکت کا عہدہ سنبھالنے سے معذرت کرلی۔ ایک بیان میں سینیٹر مصطفی نوازکھوکھرنے کہا کہ انہوں نے پارٹی سے درخواست کی ہے کہ فی الحال وزیرمملکت کاعہدہ نہیں سنبھال سکتا، وزیر مملکت بننے سے معذرت ذاتی وجوہات کے باعث کی ہے۔ مصطفی نواز کھو...
وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی جس میں قومی سلامتی سے متعلقہ امورپر گفتگو کی گئی۔ منگل کو وزیر اعظم آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی جس میں قومی سلامتی سے متعلقہ امورپر تبادلہ خیال کی...
حلف اٹھانے کے بعد متعدد وفاقی وزراء نے ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ منگل کو حلف اٹھانے کے بعد اتحادی حکومت میں شامل وزراء نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ مسلم لیگ (ن )سے تعلق رکھنے والے مفتاح اسماعیل کو وفاقی وزیرِ خزانہ بنا دیا گیا ہے، مفتاح اسماعیل کو آرٹیکل 91 کی ذیلی شق 9 کے تحت وفا...
قائم مقام صدر مملکت میر محمد صادق سنجرانی نے نومنتخب وفاقی کابینہ کے اراکین سے حلف لیے لیا۔ حلف اٹھانے والی 34 رکنی کابینہ میں 31 وفاقی وزراء اور تین وزرائے مملکت شامل ہیں۔ حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی۔ حلف برداری کی تقریب میں وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف،پاکستا...
پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کی نئی حلقہ بندیوں کا شیڈول سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ پی ٹی آئی کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کا حلقہ بندیوں کا شیڈول آئین اور قانون کے کیخلاف ہے۔ نئی مردم شماری ہونے تک نئی حلقہ بندیوں کی کوئی ضرورت نہیں۔ الیکشن کمی...
سابق وزیراعظم عمران خان نے اعتراف کیا ہے کہ سپریم کورٹ جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف کارروائی غیر ضروری سمجھتا ہوں اور ان کے خلاف دائر کیس غلطی تھی، توشہ خانہ سے چیزیں 50 فیصد قیمت ادا کرکے خریدیں، ہمارے خلاف کرپشن یا کوئی اسکینڈل نہیں آیا، فرح خان کے پاس عہدہ تھا نہ وزارت ، وہ...
سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن کے بعد حکومتی ایم این اے خواجہ محمد آصف نے نئے انتخابات کا معاملہ ایوان میں اٹھا دیا،، بی این پی مینگل نے بلوچستان میں ماورائے عدالتی قتل کے خلاف واک آؤٹ کیا جبکہ منحرف رکن پی ٹی آئی نور عالم خان نے کہاہے کہ خانہ کعبہ جاکر حلف اٹھانے کو تیار ہوں...
وفاقی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب (آج) منگل کو ایوان صدر میں ہوگی تاہم حلف صدر کے بجائے چیئرمین سینیٹ لیں گے۔ذرائع کے مطابق وزراء کی حلف برداری کی تقریب (آج) منگل کی صبح 11 بجے ہوگی،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی وفاقی وزرا سے حلف لیں گے،اس حوالے سے کابینہ ڈویژن نے چیئرمین سینیٹ کو...
بلقیس ایدھی کی ذمہ داری اب ان کی پوتی اٹھائیں گی۔سوشل میڈیا پر فیصل ایدھی نے بیٹی کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ان کی والدہ کے انسانیت کے مشن کو اب ان کی بیٹی رابعہ فیصل ایدھی آگے بڑھائیں گی۔ فیصل ایدھی نے اپنی پوسٹ میں والدکیلئے لکھا کہ یہ ایدھی ہیں، ان جیسا کوئی نہ...
صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو اپنے عہدے پر کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔ صدر مملکت نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب برطرفی کی سمری پر فیصلہ ہونے تک اپنے فرائض انجام دیتے رہیں۔ دوسری جانب گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے سابق گورنر چودھری سرور کی طرف سے عثمان ...
سابق وزیراعظم عمران خان نے توشہ خان اسکینڈل پر کہا ہے کہ میرا تحفہ میری مرضی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے ایک صدر نے گھر پر تحفہ بھجوایا، وہ تحفہ توشہ خانہ بھیج کر آدھی قیمت ادا کر کے اپنے پاس رکھا۔ عمران خان نے کہا کہ پیسہ بنانا ہوتا تو گھر کو کیمپ آفس ڈکلیئر ک...
سردار تنویر الیاس بلا مقابلہ آزاد کشمیر کے وزیر اعظم منتخب ہوگئے ہیں۔ پیر کے روز آزاد کشمیر کے نئے وزیر اعظم کے انتخاب کے لیے قانون ساز اسمبلی میں سردار تنویر الیاس نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تاہم ان کے خلاف کسی نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے چنانچے سردار تنویر الیاس بلا مقابل...