... loading ...
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی احتساب (ترمیمی) بل 2022 ء بغیر دستخط وزیراعظم آفس واپس بھجوا دیا۔ جار ی اعلامیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ ان کے خیال میں پارلیمنٹ سے منظور شدہ یہ بل رجعت پسندانہ نوعیت کا ہے جس سے قانون کے لمبے ہاتھوں کو مفلوج کرکے بدعنوانی کو فروغ حاصل ہوگا۔ صدر مملکت نے کہا کہ یہ بل بدعنوان عناصر ، جن کے بارے میں پاکستانی عوام میں کوئی دو رائے نہیں پائی جاتی کہ انہوں نے بے تحاشہ دولت اکٹھی کررکھی ہے ، کیلئے واضح پیغام ہے کہ وہ کسی کو بھی جوابدہ نہیں اور بلاخوف و خطر اپنی لوٹ مار جاری رکھ سکتے ہیں۔ صدر مملکت نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کمزور آدمی معمولی جرائم میں بھی پکڑا جائے گا جب کہ بااثر بدعنوان عناصر کو قوم کا خون چوسنے کے مکروہ عمل کی کھلی آزادی مل جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ احتساب کے عمل کو کمزور کرنا نہ صرف خلاف ِ آئین ہے بلکہ پہلے سے مسائل زدہ پاکستانی عوام کے بنیادی حقوق کے بھی خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس حقیقت سے بخوبی آگاہ ہیں کہ صدر پاکستان کے بل پر دستخط نہ کرنے کے باوجود یہ بل قانون کی حیثیت اختیار کر لے گا۔ بل پر دستخط نہ کرنے کی وجوہات بیان کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ دنیا بھر کے ممالک کو وائٹ کالر کرائم پر قابو پانے کی کوششیں کررہے ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ سیاسی عناصر کا کالا دھن ، جو کہ ٹیکس چوری ، جرائم اور بدعنوانی کے دیگر ذرائع سے حاصل کیا جاتا ہے، کوئی ایسا نشان نہیں چھوڑتا کہ جس کا کھوج لگایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف بھی ایک ایسی ہی مثال ہے جو کہ منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے دہائیوں سے کام کررہا ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ ہمیں ایسے معاملات پر اسلامی فقہ سے بھی ہدایت لینی چاہیے۔ انہوں نے خلیفہ ثانی حضرت عمر ؓؓؓکے ایک واقعے کا حوالہ دیا کہ جب ان سے پوچھا گیا کہ انھوں نے اپنی چادر کیلئے کپڑے کے دو ٹکڑے کیسے حاصل کیے جب کہ سب کے حصے میں ایک ٹکڑا آیا تھا۔ چونکہ حضرت عمرؓ کے پاس وہ کپڑا موجود تھا تو انہوں نے اس کے ماخذ کی وضاحت کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ یہ واقعہ احتساب کے دو بنیادی اصولوں کا تعین کرتا ہے۔ اول یہ کہ استغاثہ یا الزام لگانے والے کی ذمہ داری یہ ہے کہ وہ اس بات کو ثابت کرے کہ اس معاملے میں کپڑے کا ایک اضافی ٹکڑا اس شخص (حضرت عمر رضی اللہ عنہ) کے پاس موجود ہے۔ دوم یہ کہ دولت حاصل کرنے کے ذرائع کے بارے میں ثبوت فراہم کرنا ملزم کی ذمہ داری ہے۔ صدر مملکت نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ انصاف کا بنیادی اصول ہے کہ فرد ِ جرم ثابت ہونے تک ملزم کو بے گناہ تصور کیا جاتا ہے ما سوائے یہ کہ ملزم کو ذرائع آمدن کے بارے میں ثبوت پیش کرنا ہوتے ہیں ،مثال کے طور پر ، ‘اس نے کپڑے کا اضافی ٹکڑا ، یا جائیداد ، یا دولت کہاں سے اور کیسے حاصل کی ؟۔ یہ ایسا ہی ہے کہ جب جرم کا کوئی آلہ، مثال کے طور پر، ملزم کے قبضے سے بندوق ملتی ہے، تو اسے یہ بتانا ہوتا ہے کہ اس نے یہ بندوق کیسے حاصل کی۔ یہی اصول نیب آرڈیننس میں بھی موجود تھا کہ دولت کی ملکیت ثابت کرنا استغاثہ کی جب کہ دولت کے ذرائع ثابت کرنا ملزم کی ذمہ داری تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ نامعلوم ذرائع سے دولت کا حصول پاکستان میں ایک جرم تھا مگر ان ترامیم سے اس تصور کو کمزور کر کے اسے کافی حد تک غیر موثر بنا دیا گیا ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ اعلیٰ عدلیہ نے بھی اس عام تاثر کی عکاسی کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے نیب آرڈیننس کے نفاذ میں خامیاں موجود ہیں۔ یہ قانون بھی دیگر قوانین کی طرح انتظامیہ کو اختیار دیتا ہے کہ اس کا استعمال طاقتور عناصر کے سیاسی مفادات کے تحفظ کے لیے کیا جاسکے۔ اس کے ساتھ ساتھ ذاتی مفادات کی وجہ سے پاکستان میں احتساب کا عمل کافی حد تک غیر موثر ہوا۔ ایک طرف جب عوام کی جانب سے لوٹی ہوئی دولت کی واپسی کا تقاضہ کیا جاتا رہا تو دوسری طرف طویل عدالتی کاروائیوں اور غیر موثر استغاثہ نے بدعنوانی کو بے نقاب کرنا، روکنا اور ختم کرنا بہت مشکل بنا دیا۔صدر مملکت نے کہا کہ ہمیں گزشتہ چند دہائیوں کے تجربات کی روشنی میں ان قوانین میں موجود واضح سقم دور کرنے ، انصاف کی فراہمی مؤثر بنانے کیلئے ترامیم لانی چاہیے تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کی ہرگز توقع نہ تھی کہ پچھلی حکومتوں کی کاوشوں پر پانی پھیر دیا جائے گا اور احتساب کے عمل کو ناقابل یقین حد تک کمزور بنادیا جائے گا۔ صدر مملکت نے کہا کہ یہ ایک افسوسناک امر ہے کہ ادارے کے بنیادی ڈھانچے میں بہتر ی لانے کی بجائے بغیر کسی متبادل نظام کے احتساب کے عمل کو زمین بوس کرنا ، احتساب کے عمل کو غیر مؤثر بنانے اور استحصالی اداروں اور نظام کو فروغ دینے کے مترادف ہیں۔ اس طرح کے کمزور قوانین انصاف کے لبادے میں بدعنوان اشرافیہ کے جرائم پر پردہ ڈالتے ہیں۔ جو اقوام ایسے قوانین اپناتی ہیں وہ نہ صرف عام آدمی کے استحصال کا موجب بنتی ہیں بلکہ معاشرے میں ناانصافی کے فروغ کا بھی باعث بنتی ہیں۔ صدر مملکت نے اس امر کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ذاتی طور پر پاکستان کے آئین کی تقلید اور پاسداری کرتے ہیں اور اس بات پر زور دیا کہ ہمیں قرآن و سنت کے احکامات پر عمل کرنا چاہیے۔ صدر مملکت نے کہا کہ میں خود کو اللہ تعالیٰ کے سامنے جوابدہ سمجھتا ہوں اور اس سے معافی کا طلب گار رہتا ہوں ، اس لیے ، میرا ضمیر مجھے اس بل پر دستخط کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان عمران خان نے نوجوانوں کو ٹائیگر فورس میں شمولیت کی دعوت دیتے ہوئے Tigerforce.com.pk ویب سائیٹ لانچ کر دی۔ اپنے بیان میں سابق وزیر اعظم نے کہاکہ اپنی ٹائیگر فورس، خواتین اور نوجوانوں سے مخاطب ہوں،ہمارا ملک جس موڑ پر کھڑا ہے وہاں آپ کی ضرورت ہے۔ انہوںن...
سندھ کے وزیر تعلیم وثقافت سید سردارشاہ نے کہاہے کہ ہمارے11 ہزار اسکولز جو بند تھے وہ یکم اگست سے کھل جائیں گے،وہاں اساتذہ کی کمی تھی اس لیے بند تھے،بچوں کو اسکولوں میں رکھنا چاہتے ہیں، ایک دن مختص کیا جائے جس میں ایجوکیشن پر ایک روڈ میپ بنائیں، پیپلز پارٹی نے تمام اضلاع میں بلدیا...
پاکستان اور فرانس نے پاکستان کے ذمہ واجب الادا 107 ملین ڈالرز قرض کی واپسی کی مدت توسیع کیلئے معاہدے پر دستخط کرلیے۔ پاکستان اور فرانس نے گروپ جی 20 کے قرضہ معطل کرنے کے اقدام (ڈی ایس ایس آئی ) کے تحت پاکستان کے ذمہ واجب الادا 107 ملین ڈالر کے قرضہ کو معطل کرنے کے معاہدے پر دستخ...
پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں پاکستان پیپلز پارٹی کی تاریخی کامیابی پر عوام سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کامیابی درحقیقت عوام کی کامیابی ہے۔اپنے جاری کردہ بیان میں پیپلز پارٹی کے صدر نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات م...
سندھ میں بلدیاتی الیکشن کے معاملے پر ایم کیو ایم پاکستان نے دھاندلی، تصادم اور بے ضابطگیوں کی تفصیلات ثبوت کے ساتھ الیکشن کمیشن لے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ایم کیوایم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بلدیاتی الیکشن میں دن بھر جو کچھ ہوا سب الیکشن کمیشن کے سامنے رکھا جائے گا، بیلٹ پیپرز پر غلط ...
شہرقائد میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، شدید گرمی میں 4 سے 14 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے شہری پریشان ہوگئے ہیں۔شہر قائد کے مختلف علاقوں جن میں کھارادر، لیاری، نیاآباد، کورنگی، اورنگی، لانڈھی، سرجانی ٹائون، قائدآباد، قیوم آباد اور کیماڑی میں طویل لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔اس کے علاوہ ...
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہر قائد کے لیے پیپلزبس سروس منصوبے کا افتتاح کردیا۔سندھ حکومت بالآخر 14 سال بعد کراچی کے شہریوں کے لئے بسیں چلانے میں کامیاب ہوگئی۔ صوبائی حکومت کے منصوبے کے تحت کراچی میں 7 مختلف روٹس پر کْل 240 بسیں چلائی جائیں گی۔ اس سلسلے ...
رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی تھرپارکر کے صوبائی حلقے ننگرپارکر میں انتخابی کشیدگی بڑھ گئی، ایم پی اے قاسم سراج سومرو غیر محفوظ، ایس ایس پی تھرپارکر کا عہدہ خطرے میں پڑ گیا، ننگرپارکر سے واپسی پر قاسم سراج پر مبینہ حملے کے کوشش، ایس ایچ او جہانگرو نے حملے کے الزام کو رد کردیا، امن امان ...
محکمہ لائیو اسٹاک سندھ کی کروڑوں روپے کی اسکیمیں غیر معیاری ہونے کا انکشاف ہوا ہے،ڈی جی نذیر کلہوڑو کے ماتحت کئی اضلاع میں جانوروں کی افزائش کے پائلٹ پروجیکٹ بھی ناکام ہوگئے، منصوبوں میں کرپشن کا خدشہ۔ جرأت کی خصوصی رپورٹ کے مطابق محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ فشریز نے تھرپارکر میں کیٹ...
رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ، پیپلزپارٹی نے میرپورخاص میونسپل کارپوریشن کی میئر شپ ایم کیو ایم سے چھین لی، فنکشنل لیگ کو سانگھڑ اور عمرکوٹ میں شکست، ننگرپارکر میں پیپلزپارٹی کے باغی رہنما غنی کھوسو نے پیپلزپارٹی سے ٹاؤن کمیٹی ننگر پارکر اور تین ...
رپورٹ :علی نواز بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر انکروچمنٹ فیاض کلیار نے تجاوزات کو دھندہ بنا لیا، ڈائریکٹر کے پروٹوکول لیلئے، گاڑی سمیت پیٹرول کی مراعات، ٹیکسیشن افسر لطیف کا اضافی چارج سے بھی نواز دیا گیا، ڈائریکٹر سید عاصم جعفری مفلوج، تفصیلات کے مطابق بلدیہ اعلیٰ حیدرآ...
وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے کچھ معاملات پر باتیں چل رہی ہیں، جو ایک دو روز تک تک مکمل ہو جائیں گی اور اگلے ہفتے تک معاہدہ ہو جائے گا۔ایک انٹرویومیں وزیر خزانہ نے کہا کہ ہم نے جو سپر ٹیکس لگایا ہے وہ کسی پراڈکٹ پر نہیں کمپنی پر...