... loading ...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کی نااہلی فوری معطل کرنے کی استدعا مسترد کر دی تاہم الیکشن کمیشن کو عمران خان کی نااہلی کے بعد میانوالی کی خالی قرار دی گئی قومی اسمبلی کی نشست پر انتخابی شیڈول جاری کرنے سے روک دیا۔ پیر کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں نااہلی کے خلاف درخو...
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے فارن فنڈنگ کیس کو منی لانڈرنگ کیس میں تبدیل کرتے ہوئے عمران خان کو مرکزی ملزم نامزد کر دیا جس کے تحت انہیں طلبی کا نوٹس بھی جاری کیا گیا ہے اور پیش نہ ہونے پر ان کی گرفتاری کے امکانات ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے کراچی کی جانب سے منی لان...
پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے کامونکی جاتے ہوئے راستے میں عمران خان کے کنٹینر کے نیچے آ کرنجی ٹی وی کی خاتون رپورٹر جاں بحق ہوگئی۔ پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ تیسرے روز بھی جاری رہا، کامونکی جاتے ہوئے راستے میں عمران خان کے کنٹینر کے نیچے آ کر نیوز چینل کی خاتون رپورٹر...
سینئر صحافی ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کیلئے پاکستانی افسران نے فائرنگ کے واقعے میں معجزانہ طور پر بچ جانے والے کراچی کے شہریوں وقار احمد اور خرم احمد سے کینیا میں پوچھ گچھ کی۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان کی تحقیقاتی ٹیم نے دونوں بھائیوں خرم احمد اور وقار احمد سے واقعے سے متعلق ...
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میں نے نہ کسی کے پیر پکڑے اور نہ منتیں کیں، بوٹ پالش کرنے والوں سے بات نہیں کرتا، میں کسی ملٹری ڈکٹیٹر کی نرسری میں نہیں پلا، ذوالفقار علی بھٹو کی طرح ایوب خان کو ڈیڈی نہیں کہتا تھا، قوم امپورٹڈ حکومت کو نہیں مانتی، غلام اور ڈ...
وفاقی حکومت نے اسلام آباد کے ریڈ زون کو زیرو پوائنٹ تک توسیع دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے تحریک انصاف کو اسلام آباد میں لانگ مارچ اور دھرنے کی اجازت دے رکھی ہے تاہم عدالتی حکم کے مطابق پی ٹی آئی کی قیادت یا کارکنان ریڈ زون میں داخل نہیں ہوسکتے۔ گزشتہ روز چیئرم...
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے منی لانڈرنگ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو کراچی میں طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے عمران خان کو 31 اکتوبر پیرکو کراچی آفس میں طلب کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان پر طارق شفیع کے اکاؤنٹ سے پی ٹی آئی اکاؤنٹ میں 5 کر...
سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کی ضرورت نہ پہلے تھی نہ اب ہے۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ میری طرف سے آرمی چیف کو توسیع دینے کی آفر تک وہ یہ فیصلہ کر چکے تھے کہ رجیم چینج کو نہیں روکیں گے، یہ روک سکتے تھے انہوں نے نہیں روکا کیوں کہ پاؤر تو ان کے ...
پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کی لائیو کوریج اور تقاریر سے متعلق چینلز کو ہدایات جاری کر دیں۔ پیمرا کی جانب سے جاری ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ لانگ مارچ کے دوران پی ٹی آئی رہنماؤں کی تقاریر کے دوران تاخیری نظام لاگو کیا جائے، تاخیری نظ...
وزیر اعظم شہباز شریف نے لانگ مارچ سے متعلق وفاقی کابینہ کی کمیٹی تشکیل دے دی۔ ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی سربراہی میں بنائی جانے والی کمیٹی میں 9 ارکان شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی میں ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق، قمر زمان کائرہ، خالد مقبول صدیقی، میاں افتخار، مول...
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اسلام آباد میں کی گئی پریس کانفرنس پر وضاحت کیلئے شوکاز نوٹس کا جواب نہ دینے پر فیصل واوڈا کی پارٹی رکنیت ختم کردی۔ پی ٹی آئی کے آفیشل اکاؤنٹ سے کی گئی ٹوئٹ میں عمران خان کی جانب سے فیصل واوڈا کی پارٹی رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن شیئر کیا ...
چیرمین تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی لانگ مارچ کا لبرٹی چوک سے آغاز ہو گیا۔عمران خان مرکزی کنٹینر پر چڑھ گئے ہیں۔ حقیقی آزادی مارچ میں بڑی تعداد میں خواتین بچے اور کارکن شریک ہیں۔ پہلے دن لانگ مارچ لاہور میں ہی رہے گا ۔ لبرٹی چوک سے اچھرہ، مزنگ، ایم او کالج، ج...
سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کی شکل میں 26 سال کی سیاسی جدوجہد میں سب سے اہم سفر شروع کر رہا ہوں۔ لبرٹی چوک لاہور میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میرا مارچ سیاست یا ذاتی مفاد کے لیے نہیں ہے، مارچ ...
سندھ ہائی کورٹ نے بل بورڈز اور ہورڈنگز کے خلاف موثر کارروائی کا حکم دے دیا۔ سندھ ہائی کورٹ نے تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے بل بورڈ ز اور سائن بورڈز کے خلاف کارروائی کیلئے ناظر کو نگراں مقرر کرتے ہوئے کراچی کی 24 اہم شاہراؤں پر بھرپور کارروائی کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔شاہر...
سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کیس میں تحقیقات کے لیے 2 رکنی ٹیم کینیا روانہ ہو گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لیے ڈائریکٹر ایف آئی اے اطہر وحید کی سربراہی میں تشکیل دی گئی 2 رکنی ٹیم کینیا کے لیے روانہ ہوگئی، جہاں وہ مختلف زاویوں سے قتل کیس کی ت...
وزیرِ اعظم شہباز شریف کے فوکل پرسن احمد جواد نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ احمد جواد نے اپنے استعفے میں شہباز شریف کو ایک بے اختیار، روایتی اور موروثی سیاست پر گامزن وزیراعظم قرار دیا ہے۔ احمد جواد وزیراعظم شہبازشریف کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا تھے۔ قبل ازیں وہ پاکستان ...
پاکستان تحریک انصاف آج ( جمعہ) کے روز لاہور کے لبرٹی چوک سے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا آغاز کرے گی ، تحریک انصاف کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق لانگ مارچ کے شرکاء لاہور سے براستہ جی ٹی روڈ سے راولپنڈی ، اسلام آباد پہنچیں گے، یہ اطلاعات بھی ہیں کہ عمران خان راستے میں لانگ مارچ ک...
وزارت داخلہ نے صوبائی حکومتوں کو پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے حوالے سے خط لکھ کر لانگ مارچ سے عدم استحکام کا خدشہ ظاہر کر دیا۔ خط کے متن کے مطابق کسی کو زبردستی طاقت کے ذریعے وفاق پر چڑھائی کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ وزارت داخلہ نے تمام صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان حکومتوں کو ...
ڈائریکٹرجنرل انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نے کہا ہے کہ آرمی چیف کو تاحیات توسیع کی پیش کش کی گئی، آپ کا سپہ سالار غدار ہے تو آج بھی ان سے چھپ کر کیوں ملتے ہیں؟ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار کے ہمراہ ایک غیر روایتی اور غیر معمولی پریس ...
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ سائفر اور ارشد شریف کے حوالے سے جڑے واقعات کی تہہ تک پہنچنا ضروری ہے، تاکہ قوم سچ جان سکے، ہم کمزور ہو سکتے ہیں، ہم سے غلطی ہوسکتی ہے لیکن ہم غدار، سازشی یا قاتل نہیں ہوسکتے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے ڈی جی آئی ایس آئی لیف...
پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کی کال کے بعد سندھ پولیس کے افسران وا اہلکار سکیورٹی کے لیے اسلام آباد روانہ کردیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ پولیس نے بتایا ہے کہ لانگ مارچ کے لیے دو ہزار فورس اسلام آباد بھیجی گئی۔ ترجمان نے بتایا ہے کہ رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر سے 90...
چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سیاسی رجیم چینج کے ہینڈلرز اپنے ادارے میں رجیم چینج نہیں ہونے دیں گے، غیر معمولی لڑائیوں میں پیادے اپنی اوقات سے بڑھ کر کام کر جاتے ہیں، ارشد شریف کو انہوں نے ملک چھوڑنے کا مشورہ دیا اور اس معاملے پر کسی بھی فورم پر بلا...
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ سینئر صحافی ارشد شریف کا قتل ہوا ہے جس کی سازش پاکستان میں ہوئی، ارشد شریف اسٹیلشمنٹ سے رابطے میں تھا اور پاکستان آنا چاہتا تھا ،ارشد شریف کا کوئی ثبوت لیپ ٹاپ یا موبائل نہیں ملے گا، شواہد مٹا دیے گئے ہیں، ارشد شریف کا اس...
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان لانگ مارچ تک پنجاب میں قیام کریں گے اور دو روز تک صوبے میں عوامی رابطہ مہم چلائیں گے۔ عمران خان نے جمعہ 28 اکتوبر سے لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے اور وہ لانگ مارچ تک پنجاب میں ہی قیام کریں گے اور اس دوران وہ عوامی رابطہ مہم چلائیں گے۔ ذرائع نے بتایا ...