... loading ...
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی سکیورٹی پر آنے والے اخراجات کی تفصیل منظر عام پر آگئی۔ سرکاری دستاویز کے مطابق عمران خان کی سکیورٹی پر ماہانہ 2 کروڑ 19 لاکھ سے زائد کے اخراجات ہو رہے ہیں، سابق وزیراعظم کی سکیورٹی پر سالانہ 26 کروڑ 31 لاکھ روپے کے اخراجات ہو رہے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق دستا...
سپریم کورٹ آف پاکستان نے چینلز بند کرنے کے اختیار سے متعلق سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف پیمرا کی اپیل خارج کر دی۔ جمعرات کو ٹی وی چینلز بند کرنے سے متعلق چیئرمین کے اختیار کے معاملے پر پیمرا اپیل کی سماعت ہوئی، جس میں وکیل احمد پرویز نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پیمرا اتھارٹی کے ا...
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے اپنا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ میر محمد صادق سنجرانی کو جمع کروا دیا۔ مصطفی نواز کھوکھر نے جمعرات کے روز چیئرمین سینیٹ صادق سنجرابی سے ملاقات کی اور انہیں تحریر ی طور پر ہاتھ سے لکھا ہوا استعفیٰ جمع کروایا۔ اپنے تحریری استعفیٰ...
پنجاب حکومت نے عمران خان حملہ کیس کیلئے جے آئی ٹی تشکیل د یدی۔ چیئرمین کمیٹی راجہ بشارت کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کی کمیٹی برائے لا اینڈ آرڈر کا سول سیکرٹریٹ میں اجلاس ہوا جس میں مشیر داخلہ عمر سرفراز چیمہ، چیف سیکرٹری عبداللہ سنبل اور دیگر افسروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں عمران خان ...
پاکستان تحریک انصاف نے 6 روز کے وقفے کے بعد کل (جمعرات سے) دوبارہ لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ مشیر داخلہ پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے ایک بیان میں کہا کہ حقیقی آزادی کا مارچ جاری رہے گا ، جمعرات سے دو لانگ مارچ شروع ہوں گے ایک کی قیادت اسد عمر اور دوسرے کی شاہ محمود قریشی ک...
پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے راولپنڈی میں احتجاج کے باعث شہر کی کئی سڑکیں بند ہیں جس کی وجہ سے مسافروں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ ا۔ ٹریفک پولیس کے مطابق احتجاج کے باعث مری روڈ اقبال پارک کی سڑک دونوں اطراف سے بند ، ٹیکسلا جی ٹی روڈ رتہ شاہ مارگلہ کے مقام پر بھی...
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری حاصل کر لیے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس نے غلام سرور خان، زلفی بخاری، واثق اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹِ گرفتاری حاصل کر لیے۔ نجی ٹی وی کے مطابق علی امین گنڈا پور اور پر...
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر حملے کے اندراجِ مقدمہ کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی گئی۔ منگل کو انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس فیصل شاہکار نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر لانگ مارچ کے دوران حملے کا مقدمہ درج کرنے کی رپورٹ عدالت عظمیٰ میں جمع کروا دی۔ آئی جی پنج...
نیشنل پاؤر ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے بجلی صارفین کے لیے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 51 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔ نیپرا نے جنوری سے مارچ 2022 کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں وفاق کی جانب سے بجلی 51 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست منظور کر لی...
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مقدمہ تھانا سٹی وزیرآباد میں درج کیا گیا۔ مقدمہ قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا، مقدمے میں موقع سے گرفتار ملزم نوید کو باقاعدہ نامزد کیا گیا۔ ای...
سپریم کورٹ آف پاکستان نے آئی جی پنجاب پولیس فیصل شاہکار کو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر ہونے والے حملے کی ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس نے قرار دیا ہے کہ اگر 24 گھنٹے میں ایف آئی آر درج نہ ہوئی تو وہ ازخود نوٹس لیں گے۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمرعطا...
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو خط لکھ کر ملک میں آئین و قانون کے انحراف کی راہ روکنے کیلئے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب سے تحریک انصاف کی حکومت کو گرایا گیا، قوم میری حقیقی آزادی کی پکار پر کھڑی ہو چکی ہے، ہمیں جھوٹے الزامات، ح...
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنماؤں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق رات گئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے، اجلاس میں پرویز خٹک، شیخ راشد شفیق، عامر کیانی، علی امین گنڈا پور اور ملک عامر ڈوگر سمیت دیگر کو...
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملہ کے ایک اور مبینہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر لانگ مارچ کے دوران قاتلانہ حملے کے الزام میں ایک اور ملزم کو وزیر آباد سے گرفتار کر لیا گیا، حراست میں لیا جانے والا ملزم( ن) لیگ ...
سینٹرل سلیکشن بورڈ (سی ایس بی) کی جانب سے اگست میں منتخب کیے گئے تقریباً 350 اعلیٰ بیوروکریٹس کی گریڈ 20 اور 21 میں ترقیاں جانچ پڑتال کے طریقہ کار پر قانونی سوالات کے باعث غیر معمولی تاخیر کا شکار ہوگئیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین کی سربراہی میں قائم س...
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی ضیا باجوہ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ایف آئی اے میں طلبی کے نوٹس کے خلاف درخواست پر سماعت کرنے سے معذرت کر لی۔ عدالتِ عالیہ کے جسٹس علی ضیا باجوہ نے عمران خان کی درخواست پر سماعت کرنے سے معذرت کی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ نے فائل چیف جسٹس لاہور ہائی کور...
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے شہباز شریف کے فل کورٹ کمیشن کے قیام کیلئے بیان کا خیر مقدم اور منگل کے روز سے وزیر آباد کے مقام سے لانگ مارچ کا دوبارہ آغاز کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب سے شاہ محمود قریشی اور کے پی کے سے پرویز خٹک مارچ کی قیادت کریں گے، 10سے...
وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن نے کراچی میں نئی بس سروس شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے عوام سے کیا گیا ایک اور وعدہ پورا کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ کراچی میں نئی بس س...
سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی نے سینیٹر اعظم سواتی کے بیان پر پارلیمانی رہنماؤں پرمشتمل کمیٹی بنانے کا اعلان کردیا۔ اپنے بیان میں صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ سینیٹر اعظم سواتی کی ویڈیو سے متعلق انکشاف قابل مذمت اور افسوسناک ہے، ان کے انکشاف سے دلی رنج اور تکلیف پہنچی۔ انہوں نے کہ...
وزیراعظم شہاز شریف نے چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس عمر عطا بندیال سے درخواست کی ہے کہ وہ عمران خان کے الزامات کی تحقیقات کے لیے فل کورٹ کمیشن تشکیل دیں۔عدالت عظمی الزام کے بعد خاموش بیٹھی تو ملک کے ساتھ ظلم ہوگا،فل کورٹ پر مبنی کمیشن کے فیصلے کو تسلیم کروں گا،وزیر آباد میں لانگ مارچ ...
چیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے آئی جی پنجاب کو عہدے سے ہٹانے کی ہدایت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے مونس الہی کی ملاقات ہوئی ہے جس میں کہا گیا کہ وزیرآباد واقعہ سے آئی جی پنجاب کی کارکردگی سے پی ٹی آئی کی اعلی قیادت مطمئن نہیں ہے۔ اس موقع پر عمرا...
سینئر صحافی و اینکر پرسن ارشد شریف پر دو گولیاں درمیانی فاصلے سے جدید آتشیں اسلحہ سے چلائی گئیں۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق کینیا میں قتل کیے گئے صحافی ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ارشد شریف کی موت کی وجہ ایک سے زائد زخم کو قرار دیا گیا ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ارشد شریف ک...
سابق صدر آصف علی زرداری نے چیئرمین تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ایک شخص ملک میں انتشار چاہتا ہے لیکن ہم اداروں پر حملہ برداشت نہیں کریں گے۔ آصف علی زرداری کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایک شخص ملک میں انتشار پھیلانے کے لیے ہر لائن عبور کر رہا ہے، اس شخ...
اسلام آباد پولیس نے گزشتہ روز اسلام آباد میں فیض آباد انٹرچینج پر احتجاج کرنے والے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف دو مقدمات درج کرلئے۔ مقدمات تھانہ آئی نائن میں درج کیے گئے ہیں۔ مقدمات میں جو دفعات لگائی گئی ہیں ان میں کارسرکار میں مداخلت، توڑ پھوڑ، جلاؤ گھیرا...