... loading ...
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عدالت کیس کا جلد فیصلہ دے تا کہ اقلیتی حکومت عوام پر مسلط نہ رہے، پنجاب حکومت لے کر ہی اسلام آباد واپس جاؤں گا۔ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے ہائیکورٹ کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وزیراعلیٰ کو 20، 22 دن ملے تھے، انہوں نے روزانہ اربوں روپے کی کرپشن کی، ساری توجہ...
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ نے کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے پاس 24 گھنٹے 186 اراکین کی حمایت ہونی چاہیے، ایسا نہیں ہو سکتا کہ ان کے پاس اکثریت نہ ہو اور وہ ایوان چلائیں۔ جبکہ جسٹس عابد عزیز شیخ نے کہا ہے کہ گورنر، وزیر اعلیٰ کو اعتماد کے ووٹ کا کہہ ...
مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہٰی کے لاپتا قریبی دوست احمد فاران خان لاہور ہائی کورٹ میں پیش ہو گئے۔ بدھ کو مونس الہٰی کے قریبی دوست احمد فاران خان کو سی سی پی او لاہور نے عدالت کے روبرو پیش کیا۔ فاران احمد کی بازیابی پر جسٹس عالیہ نیلم نے درخواست نمٹا دی۔ عدالت کے باہر صحافی نے فا...
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر حملے کے لیے بنائی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے معاملے پر جے آئی ٹی کے چار ممبران اور سی سی پی او لاہور کے مابین اختلافات سامنے آئے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق جے آئی ٹی میں سی سی پی او لاہور نے اینٹی کرپشن کے ایک افسر کو تفتیش سونپ دی ہے، این...
جماعتِ اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ گورنر ہاؤس میں سارے دھڑے مل کر انتخابات کی تیاری نہیں بلکہ سازش کر رہے ہیں۔ ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ سندھ کے دیگر اضلاع میں الیکشن ہو چکے تھے، مگر کراچی اور حیدر آباد میں الیکشن نہ...
سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس جنید غفار نے الیکشن کمیشن کے نامکمل کورم اور اقدامات کی قانونی حیثیت سے متعلق ایم کیو ایم کی درخواست کی سماعت سے انکار کر دیا۔ منگل کو سندھ ہائیکورٹ میں الیکشن کمیشن کے نامکمل کورم اور اقدامات کی قانونی حیثیت سے متعلق ایم کیو ایم کی درخواست پر جسٹس جنید غفا...
سندھ ہائی کورٹ نے بلدیاتی انتخابات سے قبل صوبے میں افسران کے تقرر وتبادلوں اور سیاسی ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی سے متعلق درخواستوں پر چیف سیکریٹری کو بیان حلفی رپورٹ کے ساتھ پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ منگل کو چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی ایم شیخ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے...
کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن کی تیاریاں تیز کر دی گئیں۔ الیکشن کمیشن حکام کے مطابق حیدرآباد میں ڈھائی ہزار سے زائد امیدوار الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں جس کے لیے 733 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔ حیدرآباد ضلع کو 4 تحصیلوں اور 9 ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز میں تقسیم کر دیا گیا...
توہین الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر ڈاکٹر سکندر سلطان راجہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان، پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل اسد عمر اور پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر فواد چودھری کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کردیے گئے۔ الیکشن کمیشن نے قرار دیا ہے کہ تی...
متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ملاقات کی۔پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید نے شاہی محل میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا استقبال کیا۔ بیان کے مطابق...
سعودی ولی عہد نے پاکستان میں سرمایہ کاری اور ڈیپازٹ 15 ارب ڈالر تک بڑھانے کی ہدایت کر دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں ڈیپازٹ کی رقم 5 ارب ڈالر تک بڑھانے پر غور کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ پاکستان میں سعودی عرب کی جان...
سعودی عرب نے پاکستان کا پرانا حج کوٹہ بحال کردیا اور ساتھ ہی 65 سال عمر کی بالائی حد ختم کر دی۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور سعودی عرب کی دعوت پر 4 روزہ عالمی حج کانفرنس میں شرکت کے لیے جدہ پہنچ گئے، جہاں انہوں نے سعودی ہم منصب ڈاکٹر توفیق بن الربیعہ س...
وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور سعودی عرب کی دعوت پر 4 روزہ عالمی حج کانفرنس میں شرکت کے لیے جدہ پہنچ گئے، حج درخواستیں فروری کے آخر تک طلب کیے جانے کا امکان ہے۔ ترجمان مذہبی امور کے مطابق کانفرنس کے شرکا کو سعودی ویژن 2030 کی روشنی میں جدید حج انتظامات اور سہولیات پر بریفنگ...
ماری پیٹرولیم نے سندھ میں سال کا پہلا گیس ذخیرہ دریافت کرلیا۔ نئے سال کا پہلا گیس ذخیرہ ماری پیٹرولیم نے سندھ میں دریافت کر لیا ہے، گزشتہ ماہ ایک ہی ہفتے میں سندھ میں دو گیس ذخائر دریافت ہوئے تھے۔ او جی ڈی سی کے مطابق ماری پیٹرولیم نے تیل و گیس کی تلاش کے لیے نومبر 2022 میں کنویں...
کراچی میں بلدیاتی الیکشن کے لیے پولیس کی جانب سے تیار کیے جانے والے سیکیورٹی پلان کے تحت 37 ہزار سے زائد اہلکار فرائض سرانجام دیں گے۔ شہر میں بلدیاتی الیکشن کے لیے 4 ہزار995 پولنگ اسٹیشنزقائم کیے گئے ہیں جہاں 37 ہزار سے زائد اہلکار تعینات ہوں گے جبکہ تمام پولنگ اسٹیشن حساس قرار د...
لاہور ہائی کورٹ کے فل بینچ کی جانب سے عمران خان کو چیئرمین پی ٹی آئی کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست غیر موثر قرار دے دی گئی۔ پیرکو چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ امیر بھٹی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے درخواست کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران ایڈووکیٹ آفاق احمد عدالت میں پیش ہوئے جنہوں نے موقف...
سندھ ہائی کورٹ نے ایم کیو ایم کی درخواست پر بلدیاتی الیکشن روکنے کے لیے حکمِ امتناع جاری کرنے سے انکار کر دیا۔ عدالتِ عالیہ کے جسٹس اقبال کلہوڑو نے سماعت کرتے ہوئے اپنے حکم میں کہا کہ منگل کو ریگولر بینچ ہو گا، وہی سماعت کرے گا۔ دورانِ سماعت ایم کیو ایم کے وکیل نے عدالت کو بتایا ...
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی جانب سے کراچی ، حیدرآباد اور ٹھٹھہ ڈویژن میں نئی ووٹر فہرستوں پر بلدیاتی انتخابت کروانے کی درخواست مسترد کر دی۔ الیکشن کمیشن نے قرار دیا ہے کہ انتخابات 15 جنوری کو ہی ہوں گے۔ جبکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جماعت اسلامی پاک...
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور دفاعی تعاون مزید مستحکم بنانے پر اتفاق ہوا ہے۔ پیر کی صبح آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا...
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے دورہ سعودی عرب کے دوران مکہ مکرمہ میں عمرہ کی ادائیگی کی۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی آمد پر بیت اللہ کا دروازہ بھی کھولا گیا۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بیت اللہ کے اندر نوافل ادا کیے۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ خدا کے واسطے پولیٹیکل انجینئرنگ نہ کریں، اس سے بڑی طویل تباہی ہو گی، آج ایم کیو ایم کو اکٹھا کیا جارہا ہے، بلوچستان میں باپ کو پیپلز پارٹی میں دھکیلا جارہا ہے، یہ کہا جا رہا ہے جنوبی پنجاب میں پیپلز پارٹی کو مضبوط کریں، پنجاب ...
الیکشن کمیشن نے کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن 15 جنوری کو کرانے کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لیں۔ ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں بینچ کا محفوظ کیا گیا فیصلہ پیر کو سنایا جائے گا اورکراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن 15 جنوری...
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر میں عام انتخابات کی ڈرافٹ پولنگ اسکیم تیار کر لی۔ عام انتخابات کیلئے ملک بھر میں تقریباً ایک لاکھ پولنگ اسٹیشنز بنائے جائیں گے، پولنگ اسٹیشن ایک کلومیٹر کے فاصلے پر ڈرافٹ کیے گئے ہیں، ایک پولنگ اسٹیشن پر ووٹرز کی زیادہ سے زیادہ تعداد 1200 رکھی گ...
احتساب عدالت نے وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے تمام بینک اکاؤنٹس اور اثاثے بحال کر دیے۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے تحریری حکمنامہ جاری کرتے ہوئے وزیر خزانہ کے اثاثوں کی ضبطگی ختم کر دی اور بینک اکاؤنٹس بھی بحال کر دیے ہیں۔ حکمنامے میں کہا گیا کہ اسحاق ڈار سرنڈر کر چکے ہیں، ٹرا...