... loading ...
ڈی آئی خان کے تھانہ چودھوان پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 10پولیس اہلکار شہید اور6زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں تھانہ چودھوان کی عمارت پر تعینات پولیس اہلکاروں کو دہشت گردوں نے رات گئے اسنائپر سے نشانہ بنایا، دہشت گردوں نے تھانہ میں گھس کر دستی بموں کا استعمال کیا، دہشت گردوں نے پولیس اہلکاروں ...
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ شہر قائد کے لوگوں نے اگر ہمیں (20قومی اسمبلی)کی نشستیں جتوا دیں تو پانچ سال کے اندر کراچی کا نقشہ بدل دیں گے۔تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری انتخابی مہم کے سلسلے میں آج کراچی میں موجود رہے اور وہ ریلی کی صورت میں مخ...
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی ٹی آئی بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف دورانِ عدت نکاح کیس کے فیصلے پر کہا ہے کہ ’’میرے لیے اس کی حمایت کرنا قدرے مشکل ہے ‘‘۔ نجی چینل کو دیے گئے انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ غیر شرعی نکاح کیس کے اس نتیجے کی ح...
جنوری میں ملک بھر کے 19 اضلاع سے اکٹھے کیے گئے 28 اور دسمبر میں کوئٹہ اور خضدار سے اکٹھے کیے گئے 2 ماحولیاتی نمونوں میں وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ ون(ڈبلیو پی وی ون)پایا گیا۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ)میں پولیو کے خاتمے کے لیے ریجنل ریفرنس لیبارٹری کے ایک عہدیدار کے مطاب...
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف نے دھاندلی کے لیے نگراں حکومت کے عہدیداران سے فارم 45 اور فارم 47 رائیونڈ بھیجنے کا مطالبہ کیا ہے، سہولت کار سْن لیں اگر چوتھی بار اس کو وزیراعظم بنایا گیا تو دھاندلی برداشت نہیں کریں گے۔ ترازو اور کتاب ...
پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ عدت کیس مجھے ذلیل کرنے کے لیے بنایا گیا اور اس میں پوری کوشش کی گئی ہے کہ مجھے ذلیل کیا جائے، میں آج بھی کہتا ہوں نہ ڈیل کی اور نہ کروں گا مرجاؤں گا لیکن کبھی ڈیل نہیں کروں گا۔غیر شرعی نکاح کیس میں سزا ملنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کر...
احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم و دیگر کیخلاف 17 ارب روپے کی کرپشن کیس میں ڈاکٹر عاصم کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔کراچی کی احتساب عدالت کے روبرو 17 ارب روپے کی کرپشن ریفرنس میں ڈاکٹر عاصم حسین کی بیرون ملک جانے کی اجازت اور ریفرنس واپس نیب کو بھیجنے سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہو...
بلوچستان کے شہروں مچھ اور کولپور میں حملہ آوروں کے خلاف آپریشن مکمل ہوگیا، دو طرفہ لڑائی میں 24 دہشت گرد مارے گئے، چار سیکیورٹی اہل کار اور دو شہریوں نے جام شہادت نوش کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق 29 اور 30 جنوری کی درمیانی رات دہشت گردوں نے بلوچستان میں مچھ اور کولپور کمپلیکس پ...
ایم کیو ایم پاکستان نے عام انتخابات میں خاص طریقہ اختیار کرلیا، پارٹی کی جانب سے انتخابی نشان کی پہچان کرانے اور الیکشن مہم کیلئے اسکائی ونگز کا جہاز کرائے پر بک کروالیا گیا ہے۔ایم کیو ایم پاکستان کے کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص اور نواب شاہ کے امیدواروں کی الیکشن مہم میں چھوٹا جہا...
کراچی میں الیکشن کمیشن کے صوبائی دفتر کے قریب دھماکا ہوا ہے، بارودی مواد تھیلی میں رکھا گیا تھا، واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ایس ایس پی ساوتھ ساجد سدوزئی کے مطابق کراچی کے علاقے صدر میں واقع الیکشن کمیشن کے صوبائی دفتر کے قریب دھماکا ہوا ہے، تاہم اس میں کوئی جانی نقصان نہی...
پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ’ نہ کھپے میاں صاحب نہ کھپے ‘ کا نعرہ لگادیا۔شکار پور میں پیپلزپارٹی کی ریلی سے خطاب کرتے بلاول بھٹو نے کہا کہ عوام کے مسائل کا حل صرف پیپلزپارٹی کے پاس ہے،ہم نے ملک کی ترقی کیلئے معاشی معاہدہ تیار کیا ہے،ہم ایک تاری...
امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی نئی سوچ یہ ہے کہ عوام اگر ان کو ووٹ نہ دیں تو ان کا پانی بند کردو، دیہی وڈیرے عوام سے زبردستی ووٹ لے کر اقتدار پر قبضہ کرتے ہیں اور ان پر ظلم کرتے ہیں،شہری وڈیرے خاندان اور وراثت پر چلنے والی پارٹیوں کو سپورٹ فراہ...
انتخابات سے قبل بلوچستان میں بدامنی کے بڑھتے واقعات۔کوئٹہ میں سی پیک روڈپردھماکے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔پولیس حکام کے مطابق دھماکے میں8سے10کلودھماکہ خیزمواداستعمال کیاگیاتخریب کاروں نے صوبائی درالحکومت میں لیگی دفترکوبھی نشانہ بنایاقمبرانی روڈپرن لیگ کے انتخابی دفترکے قریب دست...
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ آئندہ عام انتخابات کے نتیجے میں اگر مخلوط حکومت تشکیل پائی تو وہ مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف میں سے کسی کا ساتھ نہیں دینا چاہتے۔بی بی سی کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ ’میں پی ڈی ایم کے کردار...
پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ یہ سب پتلے ہیں، ہمارے خلاف فیصلے اوپر سے لکھوائے جارہے ہیں۔ کمرہ عدالت میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ مجھے ابھی پتہ چلا بشریٰ بی بی رات بنی گالہ منتقل ہوئی میں نے رات کو انکو کمبل بھیجا تھا، ہم نے گھر جانے کیلئے نہ...
آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیر صدارت ہونے والی کورکمانڈرز کانفرنس نے عزم کا اعادہ کیا ہے کہ کسی کو سیاسی سرگرمی کے نام پر تشدد کی اجازت نہیں دی جائے گی اور فوج آئینی مینڈیٹ اور الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق فرائض سرانجام دے گی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ...
کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے تین تلوار سے گرفتار کیے جانے والے تحریک انصاف کے39 کارکنان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔تحریک انصاف کے گرفتار 39 کارکنان کو انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیاگیا۔ عدالت نے پولیس کی جانب سے ملزمان کی تیرہ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مستردک...
انتخابات سے ایک ہفتے قبل مختلف شہروں میں پرتشددواقعات باجوڑمیں صدیق آباد پھاٹک میں فائرنگ سے این اے آٹھ اورپی کے 22 سے آزاد امیدوار ریحان زیب جاں بحق اور چار افراد زخمی ہوگئے۔چمن میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے عوامی نیشنل پارٹی کا کارکن جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔سریاب روڈ ...
عام انتخابات 2024کیلئے سندھ بھر میں انتخابی مہم کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کی مانیٹرنگ جاری ہے، خلاف ضابطہ اقدامات پر جرمانے، نوٹس جاری، وضاحتیں طلب کر لی گئیں۔ترجمان صوبائی الیکشن کمشنر سندھ کے مطابق خیرپور میں پیپلز پارٹی کی امیدوار نفیسہ شاہ کو خلاف ضابطہ سونے کا تاج ...
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ریفرنس میں 14 سال قید کی سزا ہونے کے بعد اڈیالہ جیل پہنچ کر خود گرفتاری دے دی۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے آج اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کرتے ہوئے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی عدم موجودگی میں سزا کا فیصلہ سنایا۔فیصل...
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے انتخابات سے دستبرداری کا اعلان کر دیا جبکہ سپریم کورٹ میں حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران انہوں نے سپریم کورٹ سے اپیل واپس لے لی۔ بدھ کو دوران سماعت عدالت میں معاون وکیل نے کہا کہ حماد اظہر اپیل کی پی...
احتساب عدالت نے توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 14-14 سال قیدِ بامشقت کی سزا سناتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کو 10 سال کے لیے نااہل قرار دیدیا۔بدھ کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ کیس میں سزا سنائی۔دوران...
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قائم خصوصی عدالت نے سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو 10، 10 سال قیدِ بامشقت کی سزا سنا دی۔ منگل کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے زبانی مختصر فیصلہ سنایا۔ فیصلہ سنانے کے وقت بانی پی ٹی آئی اور ش...
پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین نے ایک بار پھر مذکرات کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹیبشلمنٹ ہم سے بات کرنے کو تیار نہیں اور ہمارے اوپر ریڈ لائن ڈال دی گئی ہے۔اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ میرے کیسز...