... loading ...
اس نے اپنی تنی گردن بمشکل ہلاتے ہوئے سرکو جنبش دی ،میں کچھ نہیں کرسکتا اور میزپر فائلوںمیں مگن ہوگیا،وہ ایک بڑے ادارے کا با اختیار افسر تھا چھوٹے موٹے مسئلے مسائل چٹکی بجاتے ہی حل کرنے پر قادر تھا ہم اس کے پاس ایک واقف کار کے کام آئے تھے مسئلہ اتنا بڑا تو نہ تھا کام بھی جائز ۔۔اس کے دفترکے ایک غریب ملازم کو تھوڑی سی ’’فیور‘‘ دلانا مقصود تھا بے چارے کی ماں کی بیماری تھی بغیراطلاع چند دن دفتر نہ آنے اور کبھی کبھار لیٹ آنے پر شوکاز نوٹس ۔۔۔پھر جواب سے مطمئن نہ ہونے پر تادیبی ...
پاکستان پیپلزپارٹی کافی عرصہ سے یہ دعوی کرتی دکھائی دیتی ہے کہ ’’انہوں نے صوبہ سندھ میں لسانیات کی بنیاد پر ہونے والی سیاسی تقسیم کو ختم کرنے کے لیے سندھ میں بسنے والے ہر زبان بولنے والے کے لیے اپنی جماعت کے دروازے پوری طرح سے کھول دیئے ہیں اور کوئی بھی شخص چاہے وہ کسی بھی قوم یا قبیلہ سے تعلق رکھتا ہویا اُردو ،پنجابی ،بلوچی ،سرائیکی ،پشتو غرض کوئی بھی زبان بولتا ہو وہ باآسانی پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل ہوسکتاہے‘‘۔ بظاہر پاکستان پیپلزپارٹی کا یہ ’’سیاسی دعوی‘‘ کچھ اتنا غلط ...
جمعہ13جنوری کو بلوچستان کے ضلع لورالائی میں پاکستان جمہوری تحریک کے تحت بڑا و بھر پورجلسہ ہوا۔عوام بڑی تعداد میں شریک ہوئی تھی۔ مولانا فضل الرحمان ایک روز پہلے کوئٹہ پہنچے بعد ازاں سڑک کے راستے لورالائی گئے ۔ جلسہ میں محمود خان اچکزئی شریک تھے۔ اسی روز افواج پاکستان کے سر براہ جنرل قمر جاوید باجوہ کوئٹہ میں تھے۔ سدرن کمانڈ کے اندر ان کی مصروفیت اہم نوعیت کی تھی۔ ہزارہ برادری کے سیاسی اکابرین ، علماء اور مچ واقعہ میں قتل ہونے والے ہزارہ مزدوروں کے اہل خانہ سے ملاقا ت کی۔ ان سے...
گرفتار ٹی وی اینکر ارنب گوسوامی اور بی اے آر سی کے سربراہ کے پیغامات منظرِ عام پر آنے سے سفاک بھارت پہلی بار بے نقاب نہیں ہوابلکہ اکثر وبیشتر بھارتی چالبازیوں کا پردہ چاک اور سفاکیت بے نقاب ہوتی رہتی ہے پاکستان کے خلاف بنائی گئیں جعلی ویب سائٹس کا ای یو ڈس انفولیب نے بھانڈاپھوڑاجس سے بھارت کے جھوٹ،مکروفریب اورسازشی کردار کی حقیقت کھلی اب پلوامہ حملے کی سچائی طشت ازبام ہونے سے بھارتی ساکھ مزید مجروح ہوئی ہے لیکن ہمارے لیے بھی کچھ کرنے کاکام ہے اگر کلبھوشن جیسے دہشت گرد کی گر...
دوستو، فٹنس، جوانی اور خوشی کا راز روپے پیسے اور لگژری لائف ا سٹائل میں نہیں ہے بلکہ ہیلن تھامس نامی ایک ماہر کا کہنا ہے کہ اس کا تعلق انسان کے دماغ سے ہوتا ہے۔برطانوی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق اگر آپ درست مائنڈ سیٹ رکھتے ہیں تو آپ مذکورہ بالا تمام چیزیں حاصل کر سکتے ہیں۔ ہیلن تھامسن نے اس حوالے سے ’پلیسیبو‘ (Placebo)کی مثال دی جو ایسی بے اثر گولی ہوتی ہے جسے سائنسدان کسی دوا کے تجربے میں رضاکاروں کے ایک گروپ کو دیتے ہیں۔ یہ دوا حالانکہ بے اثر ہوتی ہے اس کے باوجود اکثر او...
تیس سال قبل سال 1991ء اور ماہ جنوری کی 17 تاریخ کو ہم کیسے فراموش کرسکتے ہیں؟ دو دریاؤں کی زمین پہ یہ ایک بھونچال کا دن تھا۔ دریائے دجلہ اور فرات کے درمیان واقع عراق کی سرزمین نئے امریکی ایجنڈے کا تختہئ مشق بنی تھی۔ آُپریشن صحرائے طوفان (Desert Storm) دراصل ”نیو ورلڈ آرڈر“ کا دیباچہ تھا۔ یہ آنجہانی سوویت یونین کے ساتھ سرد جنگ کے بعد جنوں خیز جنگوں کے نئے سلسلے کی ایک ابتدا تھی۔ آج کا مشرقِ وسطیٰ، اسرائیلی غلبہ، مسلمان ملکوں کی خود سپردگی اور مزاحمت کے لیے غیر ریاستی مزاج کی ...
٭آج ہم بہت سے مسائل سے اس وجہ سے بھی دوچارہیں کہ زیادہ تر بھیڑ چال کا شکار ہیں کبھی فرصت ملے تو ذرا اپنے دل کو ٹٹول کر خودسے سوال کیجئے کہ کیا ہم اکثریت کے پیچھے چل رہے ہیں؟ اکثریت کی نقالی کرنے کے کیا فائدے یا نقصانات ہیں ذرا غورکریں ایک بار حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ بازار میں چل رہے تھے، وہ ایک شخص کے پاس سے گزرے جو دعاء کر رہا تھا "اے اللہ مجھے اپنے چند لوگوں میں شامل کر، اے اللہ! مجھے اپنے چند لوگوں میں شامل کر" حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ نے اْس سے پوچھا، یہ دعا تم نے کہا...
جس طرح راز کی بات کسی پر افشاء ہونے کے بعد ،راز نہیں رہتی ،بعینہ اسی طرح اگر ایک خفیہ رپورٹ کی مندرجات کسی بھی ذریعے سے دنیا بھر پر افشاء ہوجائیں تو ایسی دستاویز کے خفیہ ہونے پر اصرار کرنا بے وقوفی کے علاوہ کچھ نہیں کہا جاسکتا ۔ گزشتہ دنوں ایسی ہی ایک ’’ابلاغی بے وقوفی‘‘ امریکی ویب سائٹ ایکسیوس کی جانب سے اُس وقت دیکھنے میں آئی ،جب ویب سائٹ کی انتظامیہ نے دعوی کیا کہ ’’ان کی باریک بین نگاہوں سے وائٹ ہاؤس انتظامیہ کی ایک ایسی خفیہ رپورٹ گزری ہے ، جس میں چین سے نمٹنے کے لیے ب...
(مہمان کالم) ایمیلی شمل حبیب ونگنو نے اپنے کشتی میں بنے ہوٹل سے جھیل کے پانی کا جائزہ لیا اور یاد کرنے لگا جب اس نے 1981ء میں کشمیر کے دورے کے دوران اپنی کشتی سے باہر نکلنے میں مک جیگر کی مدد کی تھی۔ مک جیگر نے اپنے اگلے دو ہفتے اسی کی کشتی کی اوپر والی منزل میں گزارے تھے۔Rolling Stones کے معروف سنگر نے ہمالیہ کے اس پار چاندنی رات میں ہونے والے ڈانس میں کشمیریوں کے سامنے اپنے گٹار کا جادو جگایا تھا۔ آج ناگن جھیل میں ویرانی ناچ رہی ہے اور وہ کسی قبر کی طرح خاموش ہے۔ کوئی سی...
پچھلے ایک ماہ سے دل کو عجیب سی پریشانی لاحق ہے سمجھ نہیں آرہی اس کا کیا چارہ ہے ؟ سوشل میڈیا پر فیس بک ،انسٹا گزامیسنجر،ٹویٹر یاکسی پرکچھ بھی کھولیں قادیانیوںکی تصاویرپر مبنی پوسٹوںکی بھرمارہے جن آنکھوںکو خانہ کعبہ اور گنبد ِ خضراء دیکھنے کا اشتیاق ہے انہیں مجبوراً ان منحوس ،لعنتی اور جہنمیوں کی شکلیں دیکھنے کو ملتی ہیں اور طبیعت مکدرہوجاتی ہے ہم مسلمان کچھ بھی سوچے سمجھے بغیر محض بھیڑ چال میں ایسی چیزیںپوسٹ پر پوسٹ کیے جارہے ہیں جیسے یہ کوئی یہ مذہبی فریضہ ہو حالانکہ یہ مح...
دوستو، ایک خبر کے مطابق جنوبی کوریا کی ایک ٹیکنالوجی کمپنی نے کتے کے بھونکنے کی آواز کا مفہوم بتانے والا پٹہ تیار کرلیا ہے۔پیٹ پلس نامی کمپنی نے کتوں کے لیے ایک ایسا پٹہ بنایا ہے جس میں مصنوعی ذہانت پر تیار کردہ آلہ نصب کیا گیا ہے۔ پٹے پر لگا یہ آلہ کتے کے بھونکے کی آواز کا مفہوم انسانوں تک پہنچانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔پٹے میں لگی ڈیوائس یا آلہ اپنے ڈیٹا بیس میں رکھے کتے کی 50 نسلوں کے 10 ہزار بھوکنے کی آواز کے نمونوں سے موازنہ کرکے یہ ترجمانی کرتی ہے کہ اس وقت بھوکنے وال...
(مہمان کالم) مصطفیٰ برغوثی کووڈ کے خلاف اپنے عوام کو ویکسین لگانے کے اسرائیلی منصوبے پر بڑی تیزی سے عمل ہو رہا ہے۔ اسرائیل نے دنیا کے کسی بھی دوسرے ملک سے زیادہ اپنے لوگوں کو ویکسین لگا دی ہے اور ایک مو?ثر ویکسین پروگرام کے طور پر دنیا بھر میں اس کی تعریف کا سلسلہ جاری ہے مگرکامیابی کی اس کہانی کا ا یک تاریک پہلو بھی ہے وہ یہ کہ اس کے زیر تسلط علاقوں میں بسنے والے پچاس لاکھ فلسطینی عوام کو ویکسین کی سہولت سے محروم کر دیا گیا ہے۔ ایک طرف اسرائیل کا یہ پلان ہے کہ اگلے م...
امریکا ایسا وعظ ہے جو مذہبی آزادی ،برداشت ،رواداری اور جمہوریت کی تلقین کرتا ہے لیکن حالیہ صدارتی الیکشن کے بعد اِس کا حال بہت بُرا ہے یہ بدحالی اُس کے عالمی کردار کو محدود کر سکتی ہے بدحالی نئے منتخب صدرسے عالمی تنازعات میں الجھنے کی بجائے اندرونی حالت بہتر بنانے کی متقاضی ہے چھ جنوری کے واقعات نے وعظ کی بدحالی دنیا پر آشکار کردی ہے لیکن یہ بدحالی ایجادات اور ترقی سے دور ہونے والی نہیں بلکہ معاشرے میں سرایت کرنے والی نسلی منافرت کے خاتمے سے ہی ممکن ہے۔ انتخابی مُہم کے دور...
ماضی کے تجربات اور اصول اپنی جگہ اہم ہوسکتے ہیں لیکن آج کاروبارکے طریقے ماضی سے کہیں مختلف ہیں جدید دورکے تقاضے اور ہیں فرسوہ اور دقیانوسی ٹوٹکے فیل ہوگئے ہیں اگر آپ کاروبارکو نئے،اچھوتے اور جدید انداز میں کریں تو دنیا متاثرہوجاتی ہے جس کا فائدہ ہی فائدہ ہے ایک ووقت تھا برسوںکی محنت و مشقت سے کاروبار جمتے جمتے جمتا تھا آج بھاری سرمایہ کاری سے نتائج پہلے ہی سال حاصل کیے جاسکتے ہیں،آج بھی چھوٹے کاروبار کو بڑے کاروبار میں ڈھالنے کے لیے فنانس کے علاوہ جو اہم کام ہوتا ہے وہ ہ...
آج کل دنیا میں فیفتھ جنریشن وارفیئر کا خاصا غلغلہ ہے اس پانچویں نسل کے طرز جنگ نے عالم انسانیت کی تاریخ کا بنیادی جنگی نظریہ ہی تبدیل کرکے رکھ دیا ہے ۔ یہ جنگ اب بین الالقوامی سرحدوں پر روایتی فوجوں کے ساتھ نہیں لڑی جاتی بلکہ اس میں میڈیا، معاشی بلیک میلنگ، پراپیگنڈا اور پراکسی وارفیئر سب اپنی اپنی جگہ اہم کردار ادا کرتے ہیں لیکن پراکسی تنظیمیں یا گروپ اس میں انتہائی اہم کردار کے حامل ہیں دوسرے لفظوں میں ہم کہہ سکتے ہیں کہ پراکسی وار درحقیقت ہر اس ملک کا ہراول دستہ یا عسکری ...
’’نام تو سنا ہی ہوگا۔۔‘‘ اگر یہ جملہ کسی ایک شخصیت پر پوری طرح سے صادق آسکتا ہے تو بلاشبہ اُس شخص کا نام سیٹھ عابد ہی ہوسکتاہے۔ ہمیں یقین ہے کہ آپ کو ڈھونڈنے سے بھی ملک بھر میں کوئی شخص ایسانہیں مل سکے گا ،جس نے کبھی سیٹھ عابد کا نام نہ سنا ہو ،یا جسے سیٹھ عابد کی ذات سے منسوب کوئی افسانوی قصہ ازبر نہ ہو ۔ سیٹھ عابد نے ساری زندگی ایک جیتے جاگتے دیومالائی کردار کی طرح گزاری ،کسی کے نزدیک وہ ہیرو تھا توکسی کے نزدیک ایک ولن ۔کسی نے اُسے سونے کا اسمگلر جانا، تو کسی نے سونے کا ب...
سندھ حکومت میں آئے دن کرپشن اور غبن کی خبریں آنے سے ایک طرف اداروں کی کمزوری کا اظہار ہوتا ہے، تو دوسری جانب عوام میں بھی بداعتمادی بڑھتی جا رہی ہے۔ سندھ حکومت کی جانب سے عوامی مفاد کے منصوبوں میں پیش رفت نہ ہونے کے برابر ہے۔ سرکلرریلوے اور ٹرانسپورٹ کے منصوبے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔قومی ادارہ امراض قلب ، میں ایک برس میں 58 ارب 68 کروڑ کے فنڈ غبن ، اور جعلی پینشنرز کے نام پر سوا دو ارب کے فراڈ کی خبریں، سندھ حکومت کی گذ گورنس پر سوال اٹھا رہی ہیں۔ وزیر اعلی سید مراد علی شاہ ...
(مہمان کالم) کرس کونز 6 جنوری امریکی جمہوریت کا سیاہ ترین دن تھا۔ ہماری جمہوری تاریخ میں یہ صرف دوسرا موقع ہے کہ امریکی دارالحکومت کو روندا گیا ہے مگر اس مرتبہ یہ سب کچھ برطانوی فوجیوں نے نہیں کیا۔ یہ ٹھگوں کا ایک فسادی ٹولہ تھا جسے ایک صدر نے اشتعال دلایا تھا اور اس کی کوشش تھی کہ صدارتی الیکشن کے نتائج کا تصدیقی سرٹیفکیٹ جاری ہونے سے روکا جائے۔ جب میں اپنے سینیٹ کے ایک ساتھی کے ساتھ چھپا ہوا تھا میرے ذہن میں سب سے پہلا خیال اپنے سٹاف کی حفاظت کا ا?یا۔ پھر یہ کہ میں اپنی ف...
مچھ میں دہشتگردوں کے ہاتھوں 10 مزدوروں کے سفاکانہ قتل کیخلاف 3 جنوری سے دیا جانے والا دھرنا بالآخر ہفتہ 9 جنوری کو مطالبات تسلیم کیے جانے کے بعد ختم کردیا گیا، میتوں کے ہمراہ دھرنا ہزارہ ٹائون سے متصل کوئٹہ کے مغربی بائی پاس پر دیا گیا تھا۔ مجلس وحدت المسلمین کی کال پر کراچی، لاہور، اسلام آباد اور ملک کے دیگر شہروں میں بھی ہزارہ برادری سے اظہار یکجہتی کے لیے دھرنے دیئے گئے۔ دراصل یہ احتجاج تھا ہی مجلس وحدت المسلین کا، جسے شہداء ایکشن کمیٹی کا لبادہ پہنایا گیا۔ورثاء تدفین ہی...
کہا جاتا ہے کہ جب امریکی حکومت نے پاکستان پر ایٹمی ری پروسیسنگ پلانٹ درآمد کرنے کے خلاف مہم چلائی تو فرانس نے اس کے دباؤ پرگھٹنے ٹیک دیئے۔اور پاکستان سے اپنا معاہدہ منسوخ کردیا۔ ایسے میں پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے لیے مشینری کی خفیہ درآمد اور پاکستان منتقلی میں اہم کردار جس شخصیت نے ادا کیا ، وہ سیٹھ عابد حسین مرحوم تھے۔یہ کہانی سچ ہے یا جھوٹ اس کی تصدیق آج تک نہیں ہوسکی۔تاہم بعض معتبر شخصیات اتنی تصدیق ضرور کرتی ہیں کہ سیٹھ عابد کی پاکستان کی سلامتی کے لیے خدمات ناقابل ...
(مہمان کالم) مارین ڈاؤڈ میں اپنے بچپن سے ہی جانتی تھی کہ یہاں اس عمارت میں کوئی زبردست کام ہو رہا ہے۔ مجھے یہ علم نہیں تھاکہ گنبد کے روشن ہونے کا مطلب ہے کہ یہاں کانگرس کا اجلاس جاری ہے۔ مجھے اس بات کا بھی علم نہیں تھاکہ ہیڈ ڈریس میں ملبوس یہ مجسمہ کسی مقامی امریکی نہیں بلکہ آزادی کی دیوی کا ہے۔ میں تو صرف اتنا ہی جانتی تھی کہ ہم رات کے وقت پینسلوینیا ایونیو کی طرف اپنے والد کو لینے جا رہے ہیں جو وہاں ایک گارڈ کے فرائض انجام دیتے تھے۔ ہم کیپٹل کی حفاظت کو اپنا فیملی بزنس ...
میدان ِ جنگ میں بڑے زورکارن پڑاہواہے متحارب ایک دوسرے پر بڑی شد ومدسے حملہ آورہیں ہرکوئی دشمن کو زیر کرنے کے لیے بڑی جواں مردی سے لڑرہاتھا اس دوران ایک مسلمان سپاہی کو پہاڑ کی کھوہ میں ایک بوتل ملی جس میں کوئی سیال شے تھی اس نے بوتل کھولی تو اس کی بو نے بتلادیا کہ وہ شراب ہے ،اس صحابی کوؓ نہ جانے کیا سوجھی کہ وہ غٹا غٹ پی گیا پھر ام الخبائث نے جب اثر اثر دکھایا تو وہ الٹی سیدھی حرکتیں کرنے لگا،سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سپہ سالار کو خبر ہوئی تو انہوں نے انتہائی غضب ناک ہوک...
معاشی مسائل کے حل کی موجودہ حکومت کی کاوشیں اپنی جگہ مگر اِس حقیقت سے نظریں چُرانا ممکن نہیں کہ بڑے مسائل نہ صرف بددستور برقرار ہیں بلکہ اُن کی گھمبیرتا میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ابھی گزشتہ دنوں ہی وزیرِ اعظم نے ماہانہ رپورٹ میں برآمدی شعبے کے اچھے نتائج اور بنگلہ دیش و بھارت کو پچھاڑنے پر اپنی لائق و فائق ٹیم کو مبارکباد دی مگرتلخ حقائق یہ ہیں کہ ملک میں عام آدمی کی زندگی مہنگائی اور بے روزگاری سے اجیرن ہوچکی ہے اخرجات میں کمی اچھی اطلاعات ہیں لیکن ادائیگیوں کے توازن میں بہت...
(مہمان کالم) نکولس کرسٹوف کیا آپ کو مارٹن گوگینو یاد ہے؟ وہ 75 سالہ شخص جو جون میں بفیلو میں کالوں کے خلاف نسلی تعصب کے خلاف احتجاج کی پْرامن طور پر حمایت کر رہا تھا جب پولیس افسران نے اسے زمین پر پھینکا، اس کی کھوپڑی کو توڑ ڈالا جس سے اس کے دماغ کو نقصان پہنچا۔ گوگینو ابھی ہسپتال میں پڑا تھا، صدر ٹرمپ نے جھوٹ بولتے ہوئے گوگینو پر یہ الزام لگایا کہ وہ اینٹیفا جنگجو ہے۔اس لیے میں نے کچھ دن پہلے گوگینو کو فون کیا۔ آئینی حقوق کے تحفظ کے لیے پْرامن طور پر کوشش کرنے پر ان کے س...
شکل و صورت ،لباس اور گفتگو کے اندازسے وہ ایک بڑے گھرانے کی خاتون لگتی تھی۔۔اس کے ساتھ اٹھارہ ،بیس سال کی ایک لڑکی بھی تھی،جویقینااس کی بیٹی ہوگی ،ماں بیٹی دونوں نے قیمتی چادریں اوڑھ رکھی تھیں چہروںپر خوف ،ندامت اور سراسیمگی صاف ظاہر تھی۔۔۔وہ اس وقت گوجرانوالہ کی تحصیل نوشہرہ ورکاں کے نجی میٹرنٹی ہوم میں لیڈی ڈاکٹرکے کمرے میں موجود تھیں،خاتون کبھی سینے میں امڈتے طوفان کو روکنے کی کوشش کرتی تو آنکھوں سے بے اختیار آنسو بہنے لگتے۔وہ اپنے پلوسے صاف کرتی اور کبھی غصہ سے بیٹی کی ط...
(مہمان کالم) رام پنیانی بھارت کے دستور نے ہمیں اپنے مذہب پر عمل اس کی تبلیغ کرنے اور دوسروں تک اپنے مذہب کو پہنچانے کا حق دیا ہے اور جہاں تک شخصی آزادی اور فرد کے حق کا معاملہ ہے اسے یہ حق حاصل ہے کہ بھلے کوئی بھی مذہب اختیار نہ کرے لیکن اب جبکہ ہمارا ملک گرتی ہوئی قومی مجموعی پیداوار، بدترین معاشی صورتحال، بڑھتی قیمتوں، بے روزگاری میں اضافے، کسانوں کی خودکشیوں اور سردست کسانوں کے احتجاج کا سامنا کررہا ہے‘ ایسے میں ہماری بعض ریاستیں ان تمام کی فکر کرنے کے بجائے بین المذہب ...
مصرکو دنیا کی سب سے پراسرارسرزمین کہاجاسکتاہے دنیا آج بھی اہرام ِ مصر کے ہرہیبت اوراسرارو تجسس میں لپٹی ہوئی عمارات کو دیکھتی ہے توان کے دل پر رعب سا پڑجاتاہے اسی پراسرار مصرمیں طویل عرصہ اقتدار میں رہنے والی تاریخ عالم کی پہلی مطلق العنان ملکہ ہط شب سوط (Hatshepsut) کی کہی ان کہی کہانیاں تاریخ کا حصہ ہیں اس نے صدیوں پہلے مغربی ایشیا پر 17 حملے کئے جس کے بارے متعدد مورخین کا خیال ہے کہ ہط شب سوط (Hatshepsut) کو دنیا فتح کرنے کا خبط تھا مزے کی بات یہ ہے کہ اس نے 15 برس کی عمر...
کچھ کچھ اندیشہ تو دنیا بھر میں سب ہی کو تھا لیکن پختہ یقین شاید ہی کسی کو ہو کہ متحدہ ہائے امریکا میں منتقلی اقتدار سے چند روز قبل پرتشدد فسادات امریکی پارلیمنٹ کیپیٹل ہل کو بھی اپنی لپیٹ میں لے سکتے ہیں ۔واضح رہے کہ کیپیٹل ہل امریکی دارلحکومت کی وہ اہم ترین ریاستی عمارت ہے ،جسے صرف امریکا ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں بھی جمہوریت کی ایک نمایاں علامت سمجھا جاتاہے۔ اس اعتبار سے کہا جاسکتاہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں نے کیپیٹل ہل پر حملہ کر کے ساری دنیا کی جمہوریت کو یرغمال بنانے کی ...
یہ حقیقت روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ دینی مدارس ہندوستان میں اسلام کی بقاء اور تسلسل کا واحد ذریعہ ہیں۔ان مدرسوں سے دینی تعلیم کی جو شمعیںجلی ہیں، انھوں نے پورے برصغیر کو روشن کیا ہے۔ملک کے چپے چپے پر موجود ان مدرسوں سے فارغ ہونے والے علمائے کرام اور مفتیان عظام نہ صرف دینی رہنمائی کا فریضہ انجام دیتے ہیں بلکہ اسلام کے پرچم کو بلند رکھنے میں بھی مدد گارہوتے ہیں۔اگر یہ کہا جائے تو بے جا نہیں ہوگا کہ اس ملک میں اسلام کے فروغ میں ان مدرسوں نے بنیادی کردار ادا کیا ہے۔ یہی وجہ ہے ک...
دوستو، ایک خبر کے مطابق خواتین اور لڑکیوں کے لیے سجنا کے لیے ’’سجنا‘‘ بھی آج کے دور میں مشکل ہوگیا۔۔ (نوٹ:یہاں خواتین سے مراد شادی شدہ سمجھا جائے)۔۔ایک خبر کے مطابق میک اپ کے سامان میں بے پناہ اضافے کے باعث خواتین کا بننا، سنورنا، دیدہ زیب نظر آنا بھی مہنگا ہوگیا۔غریب اور متوسط طبقے کی خواتین میک اپ کرانے میں مشکل سے دوچار ہوگئی ہیں۔ دلہن کی تیاری کی فیس بے پناہ اضافے کے ساتھ 50 ہزار روپے سے70ہزار روپے جبکہ بڑے نام کے بیوٹی پارلرز دلہن تیاری میں 80 ہزار روپے سے1لاکھ روپے تک...
(مہمان کالم) ڈیوڈ زکینو چار عشروں پر محیط شدید خونریزی کے بعد افغان حکومت اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات کے حالیہ امکان سے یہ امید پیدا ہو گئی ہے کہ تشدد کا یہ دور ایک نہ ایک دن ختم ہو جائے گا مگر یہ سنگِ میل ابھی بہت دور ہے۔ بات چیت کا تازہ ترین سلسلہ‘ جو ستمبر میں شروع ہوا تھا‘ معمولی نوعیت کے ایشوز پر افسر شاہی کی رکاوٹوں اور مہینوں سے جاری طویل بحث و تمحیص کی نذر ہو گیا ہے۔ اگرچہ ان مذاکرا ت کے نتیجے میں اصولوں اور پروسیجرز پر ایک معاہدہ ہو گیا تھا جو اگلے امن مذ...
دنیا میں بیشترلوگوں نے بچپن کے دوران اپنی نانی اماں یا دادی جان سے پریوں،جنوںبھوتوںکی کہانیاں سنی ہوں گی ذرا سوچیں جو آپ نے سنا اور ایک تخیل بناکر ذہن میں بٹھالیا اب اگر وہی تخیل حقیقت کا روپ دھارکر آپ کے سامنے آن کھڑاہوتو پھر کیسا لگے گا بعینہ‘ جوباتیں پہلے تخیل تھا محض خواب وخیال تھیں آج وہ بھیانک تعبیربن کر ہمارے سامنے آنے والی ہیں یعنی اس کا آسان اور سادہ مطلب ہے دنیاکا سکون تہہ وبالا ہونے والاہے بہت سے ماہرین پریشان ہیں کہ دنیا کیا سے کیا ہوجائے گی توپھرکیاہوگا اس ...
مچھ سانحہ سے پورے ملک میںغم واندوہ کی کیفیت ہے کوئٹہ سے جنوب کی سمت مچھ کے مقام پر ہونے والی انسان کشی سے سبھی سوگوار ہیں بظاہر آنسو رواں نہیں دل خون کے آنسو رورہے ہیں یہ گیارہ کان کنوں کی ہی نہیں انسانیت کی موت ہے دن بھر کی محنت و مشقت سے تھکے ماندے سوئے مزدوروں کو جگا کرسفاکانہ طریقے سے زبح کرنے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی ہے اِس ظلم و بربریت کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے یہ سانحہ ثابت کرتا ہے کہ دہشت گردوں کاابھی مکمل خاتمہ نہیں ہوا باقیات دوبارہ منظم ہوکر سرگرم ہو چک...
کراچی سرد ہوا، اور دھرنوں کی لپیٹ میں ہے، یخ بستہ ماحول ، اور شہر کے 35 سے زائد مرکزی مقامات پر مچھ میں قتل ہونے والے کان کنوں کے لواحقین سے یک جہتی کے لیے کئی دن سے ہونے والے احتجاج نے کراچی کی سڑکوں کو سونا کر دیا ہے، گیس کی لوڈ شیڈنگ نے گھروں کے چولہے ٹھنڈے کر رکھے ہیں تو کچی آبادیوں، ریلوے کی زمین پر برسوں سے قابض کچی پکی آبادیوں ، اور ناجائز تعمیرات کے خلاف آپریشن نے بھی بہت سے علاقوں میں تباہی پھیلا رکھی ہے۔ کراچی کی سیاسی جماعتیں بھی مظاہروں، ریلی، جلسے ، جلوس میں م...
(مہمان کالم) ڈیوڈ زکینو چار عشروں پر محیط شدید خونریزی کے بعد افغان حکومت اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات کے حالیہ امکان سے یہ امید پیدا ہو گئی ہے کہ تشدد کا یہ دور ایک نہ ایک دن ختم ہو جائے گا مگر یہ سنگِ میل ابھی بہت دور ہے۔ بات چیت کا تازہ ترین سلسلہ‘ جو ستمبر میں شروع ہوا تھا‘ معمولی نوعیت کے ایشوز پر افسر شاہی کی رکاوٹوں اور مہینوں سے جاری طویل بحث و تمحیص کی نذر ہو گیا ہے۔ اگرچہ ان مذاکرا ت کے نتیجے میں اصولوں اور پروسیجرز پر ایک معاہدہ ہو گیا تھا جو اگلے امن مذ...
وفا شعار رؤف طاہر رخصت ہوگئے! اے مرے خدا تو حافظے سے وہ سب محو کردے، جو میرے اور اس کے درمیان کہا سنا گیا۔ جس میں ہم نے اپنے قیمتی اور لذیذ ماہ وسال بِتائے۔ میرا رؤف طاہر وہ نہیں جو مستعار الفاظ میں دھڑے بندی کی تعزیت کا طالب ہو۔ وہ اس سے بے نیاز اپنے رب کے حضورسرخرو پہنچا!جہاں اُس سے یہ سوال نہیں ہوگا کہ وہ جمہوریت کی طرف داری میں کہاں کھڑا تھا؟ اللہ کا دربار اس سے بے نیاز ہے۔ مگر نحوست بھری زندگی سے کنارہ کش ہونے والے برادرِ عزیر سے”متعصبانہ تعزیتیں“ کنارہ کرنے کو تیار نہیں...
دوستو،فیس ماسک پہننے سے عینک کے دھندلا جانے کا مسئلہ بہت سوں کو درپیش آتا ہے تاہم اگر آپ فیس ماسک درست طریقے سے پہنیں تو عینک کو دھندلانے سے بچا سکتے ہیں۔ہم بھی چونکہ عینک لگاتے ہیں اس لیے ماسک پہننا ہمارے لیے بھی کسی عذاب سے کم نہیں ہوتا، عینک دھندلاجاتی ہے،اس سے بچاؤکے لیے ’’ٹوٹکا‘‘ پیش خدمت ہے۔۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سرجیکل ماسک کی دو سائیڈز ہوتی ہیں۔ ایک سفید رنگ کی اور دوسری نیلے رنگ کی۔ ماسک پہنتے ہوئے ہمیشہ نیلے رنگ کی سائیڈ باہر کی طرف رکھیں۔ اسی طرح سرجیکل ماسک کی ...
پاکستان کی تنزلی کا سبب سوچنے بیٹھیں تو اس مملکت ِ خداداد کے ہرشعبہ میںمافیاز کاراج ہے سیاسی پارٹیاں مسلک بن چکی ہیں اورتو اور عام آدمی کسی شریف امیدوارکو ووٹ دینا پسندنہیں کرتا یہاں تو عوام کا کوئی معیارنہیں کرپٹ ،فرعون صفت اور اخلاقی طورپر دیوالیہ ہونے والے عناصر قوم کے ہیرو بن گئے ہیں اور بدقسمتی سے یہ عناصر عوام کے لیے آئیڈیل بن گئے ،ملک بھرمیں ایک پائو خالص دودھ ملنا محال ہے ،بیشتردکانوںپر الحمداللہ،ماشاء اللہ ،بسم اللہ،داتا ،ہجویری، مدنی، مکہ ،مدینہ کے نیون سائن بورڈ ...
سب کہہ رہے ہیں لو ایک اور سال تمام ہوا۔۔عہد ِ رفتہ کا ایک اور باب رقم ۔دل ملول ہے ،نئے سال میں بھی پرانے جھمیلوںنے آن گھیراتو پھر کیا بنے گا؟۔معلوم نہیں ہماری عمرکا ایک سال اور کم ہوگیا یا زیادہ ۔سوچ میں گم ہوں کہ نئے سال کی مبارک باد دوں یا گزری یادوںکا نوحہ لکھوں یا دنیاکوامن کا پیغام دوں یا پھرمفلسی میں ڈوبے سسکتے تڑپتے لوگوںکی کہانیاں سنائوں ،بہرحال2020ء کا سال اپنے دامن میں انتہائی تلخ یادیں لیے رخصت ہوا۔۔ جو شاید ہم بھلائے بھی نہ بھول پائیں۔ اب سال ِ نو2021ء کا دور دور...
پہلی جماعت کے ایک بچے کو کئی روزسے ایک سے دس تک گنتی بھی صحیح طرح سے یاد نہیں ہو پارہی تھی ۔ بالآخر اُستانی نے تنگ آکر بچے سے پوچھا ’’ کیا آپ کے گھر میں کوئی ایسے شئے ہے ،جو تعداد میں دس ہوں؟‘‘۔بچے نے اثبات میں سرہلاتے ہوتے ہوئے فوراًہی کہا’’جی ہاں مس! ہمارے گھر میں مرغی کے دس عدد چوزے ہیں ‘‘ ۔اُستانی نے بچے کو پیار سے پچکارتے ہوئے کہا’’پھر تو مسئلہ ہی حل ہوگیا، آپ اپنے چوزوں کے نام گنتی پر رکھ لو ،اس طرح تمہیں ایک سے دس تک گنتی بہت آسانی سے یاد ہوجائے گی‘‘۔ بچے نے کہا’’...
3جنوری2021ء کو کوئٹہ کے جنوب میںتقریباً60کلومیٹر کی دوری پر ’’مچھ‘‘ کے علاقے میں انسانیت دشمنوں نے کوئلہ کانوں میں محنت مزدوری کرنے والے کانکنوں کے خون سے ہولی کھیلی ۔مزدوروں کونیم شب گہری نیند سے اُٹھا کر ایک ایک کر کے موت کے گھاٹ اُتار دیاگیا۔ سفاک دہشتگردوں نے اس حرام و مذموم مقصد کے لیے قومی شاہراہ پر مچھ شہر کو ملانے والے مقام سے کچھ آگے دائیں طرف ’’ گشتری‘‘ کے مقام پر پہاڑوں کے اندر کوئلہ کانوں کے پاس مقیم مزدوروں کا انتخاب کیا۔ یہ سب افراد کوئٹہ کے ہزارہ ٹائون کے باسی...
’’یہ خود وائرس بنائیں گے پھر اس کی ویکسین بناکر اربوں ڈالر کمائیں گے‘‘ یہ الفاظ لیبیا کے مرد ِ آہن کرنل معمر قدافی نے اپنے قتل سے ایک سال پہلے ایک تقریب کے دوران کہے تھے اس وقت تو دنیا کو اس بات کی سمجھ ہی نہیں آئی تھی پھر2019ء میں کورونا وائرس منظر ِ عام پر آیا تو بہت سے لوگوںنے اپنے شدید تحفظات کاکھل کر اظہارکیا تھا کچھ کا خیال تھا یہ دنیا کی معیشت کنٹرول کرنے کے لیے عالمی طاقتوں کی گھنائونی سازش ہے ، بیشتر اسے دنیا کی آبادی کنٹرول کرنے کا پیش خیمہ قراردے رہے تھے کہ ان...
عالمی طاقتیں جسے خطے کا تھانیدار بنانے کا منصوبہ بنائے بیٹھی ہیں وہ بھارت دنیا میں دہشت گردی کا مرکزبن چکا ہے اسلاموفوبیا کا شکار دنیا نے بروقت ادارک نہ کیا تو جنونی ہندو عالمی امن کے لیے خطرہ بن جائیں گے امن کو درپیش چیلنجز کا بروقت ادراک کیے بغیر دنیا کو محفوظ نہیں بنایا جا سکتا کیونکہ بھارت نے دیگر ممالک میں سرکاری سرپرستی میں دہشت گردی شروع کر ارکھی ہے جب سے سی پیک جیسے معاشی منصوبے کا آغاز ہوا ہے بھارت کی بے چینی عود کرآئی ہے کوئلہ،تیل ،گیس ،سونا سمیت دیگر قیمتی معدنیا...
جناب عمران خان وزیر اعظم پاکستان بصد احترام اوربہت سی مبارک باد میں ایک ہنگامی صورت حال کی جانب آپ کی توجہ دلاناچاہتا ہوں۔ اس کا تعلق اس غیر انسانی ، غیرقانونی اور ظلم و ستم سے ہے جو قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار کے کنٹریکٹ ملازمین کے ساتھ روا رکھا گیا ہے۔ یہ صورتحال کسی بھی طرح اس سلوک سے مختلف نہیں ہے، جوتین سو سال قبل چائے کے باغات میں غلاموں کے ساتھ روا رکھا جاتا تھا۔ براہ کرم مجھے اس بہیمانہ سلوک کے حقائق کی وضاحت کرنے کی اجازت دیں ،جو ایک نامور سرکاری تنظیم کی جا...
لو ایک اور سال تمام ہوا۔۔عہد ِ رفتہ کا ایک اور باب رقم۔معلوم نہیں ہماری عمرکا ایک سال اور کم ہوگیا یا زیادہ بہرحال2020ء کا سال اپنے دامن میں انتہائی تلخ یادیں لیے رخصت ہوا۔۔ جو شاید ہم بھلائے بھی نہ بھول پائیں۔ اب سال ِ نو2021ء کا دور دورہ ہے گزشتہ سال کئی اہم واقعات رونماہوئے عالمی منظرنامہ بھی تبدیل ہوگیا ،سب سے اہم واقعہ تو یہ ہوا کہ صدرٹرمپ تمام ترکوششوںکے باوجود جوئیڈن سے ہارگیا ،مولانا فضل الرحمن کی طرح موصوف اپنی شکست تسلیم کرنے کو تیارنہیں جبکہ متحدہ عرب امارات،مراکش ...
جیسے جیسے شعور عام ہورہا ہے پاکستان میں برسوں سے رائج مطلق العنانیت، موروثیت اور فرسودہ نظام اپنے خاتمے کی جانب بڑھ رہا ہے اور حکومت کامیابی کی سمت میں آگے بڑھ رہی ہے اگرچہ اس کی رفتار بظاہر سست نظر آتی ہے لیکن یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان نہ صرف امریکی ڈکٹیشن کے شکنجے سے آزاد ہوتا نظر آرہا ہے بلکہ ہر قسم کے بیرونی دباؤ سے نکلتا جارہا ہے خواہ وہ عرب ریاستیں ہوں یا FATF کا شکنجہ، پاکستان کامیابی کے ساتھ آگے کی جانب بڑھتا دکھائی دے رہا ہے جوکہ بہت سے سیاستدانوں کے لیے ناقابل...
(مہمان کالم) کلاڈیا لارنس جب نومنتخب امریکی صدر جو بائیڈن نے ریاست نیو میکسیکو کی رہائشی مس ہالینڈکو امریکہ کی نئی وزیر داخلہ بناکر اپنی کابینہ میں شامل کرنے کااعلان کیا تو ا س کے چند منٹ بعد مقامی ریڈانڈین سوشل میڈیا پر ایک جشن برپا ہوگیا۔ہماری کمیونٹی کے لوگوں نے جو مس ہالینڈ سے مل چکے تھے‘ ملک بھر میں جاری مقامی ایونٹس میں ان کی تصاویر کی پوسٹس لگانا شروع کر دیں۔میری ایک دوست نے لکھا ’’ہماری آنٹی نے ایک کارنامہ کر دکھایا ‘‘۔ اس جشنِ طرب کا جواز بھی بنتا ہے کیونکہ مس ہا...
سیاسی تحریکیں محض خدع و فریب پر زندگی نہیں کرسکتیں!پی ڈی ایم کا جاتی امراء اجلاس ناکام ہوا۔ حکومت اپنی ناکامیوں کے بوجھ تلے دبی ہوئی ہے۔ مگرایسی ناکام حکومت کے لیے بھی پی ڈی ایم کا سیاسی اتحاد کوئی بڑا خطرہ پیدا کرنے میں ناکام رہا۔ پی ڈی ایم کے دس جماعتی اتحاد میں محوری جماعتیں تین ہی ہیں۔نوازلیگ اپنے ارکان کی تعداد، پیپلزپارٹی اپنی سندھ حکومت اور جمعیت علمائے اسلام اپنے کارکنان کے بل بوتے پر ایک رونق میلہ لگائے ہوئے تھیں۔پی ڈی ایم کی جماعتوں نے خود ہی حکومت جانے کی مختلف تا...
آج دل پھرسے مضطرب ہے۔ بے قراری،بے سکونی حواس پر طاری ہے میرے چاروںاطراف فضا میں خون کی بو رچی ہوئی محسوس ہورہی ہے جیسے سانس لینا بھی دوبھرہوگیاہو،۔ میرے ارد گرد آہوں،سسکیوں اور بین کرتی آوازیں حا وی ہوتی جارہی ہیں میں خوفزدہ ہوں ذرا سی آہٹ پر بھی سہم سہم جاتاہوں کبھی بچوں کی چیخیں،۔کبھی نوجوان لڑکیوں کی آہ و بکا،۔کبھی مردوں کی بے بسی کی ان کہی کہانیاں ، کبھی عورتوںکا شور ،خوف ڈر اوردرد میں ڈوبی آوازیں اور کبھی حملہ آوروںکے قہقہے،۔۔نفرت میں ڈوبے تحقیر آمیز جملے سماعتوں...
ایک سال کی مختصر ترین مدت میں جس قدر دنیا کے تبدیل ہونے کا تصور کیا جاسکتاتھا ،بلاشبہ سال 2020 کا سورج ہماری دنیا میں اُس سے کہیںزیادہ تغیر و تبدل کا باعث بن کر غروب ہوچکا ہے۔سادہ لفظوں میں یوں سمجھئے کہ2020 نے ہم انسانو ں کے طرززندگی کو اوجِ ثریا سے زمین پر دے مارا ۔ملاحظہ ہو کہ مادر پدر آزاد معاشرے از خود ہی قرنطینہ ہوگئے،مسلم خواتین سے چہرہ دکھانے کا قانونی مطالبہ کرنے والوں نے اپنے ہی چہرے ماسک سے ڈھانپ لیئے ،جسمانی اختلاط کے علمبردار ایک دوسرے کے ساتھ ہاتھ ملانے سے بھی ...
(مہمان کالم) تھم بیسافکوڈے گرینڈ ایتھوپین ڈیم پر مصر، سوڈان اور ایتھوپیا کے مابین سیاسی کشیدگی تاحال جاری ہے۔ دریائے نیل پر 4ارب ڈالر کی لاگت سے بننے والا یہ ہائیڈروالیکٹرک منصوبہ سوڈان سے 15کلو میٹر دور مشرق میں واقع ہے، اس کی تعمیر کا کام 2011ئ میں شروع ہوا۔ اس ڈیم کیلئے پانی بلیو نیل سے حاصل کیا جائیگا، جو کہ سوڈان، مصر اور ایتھوپیا کے مابین تنازع کی وجہ ہے۔ دریائے نیل کے دو معاون دریا ہیں، سفید نیل اور بلیو نیل۔ سفید نیل کا منبع روانڈا اور برونڈی کے درمیان واقع عظیم اف...
اخلاق دیانت اور امانت جیسی خوبیاں ہی انسانیت کی معراج ہیں۔ دولت مند ہونا کامیابی کی علامت نہیں ہے ہماری سوسائٹی میں دولت ہی معیار بن گیا ہے اور اخلاقی تصورات پیچھے چلے گئے ہیں۔ ایک بہت بڑے تاجر اور صنعت کار نے کامیابی کے اصول بیان کرتے ہوئے کہا کہ ،،کامیابی کا پہلا اصول محنت ہے۔ میں نے سب کچھ بھلا کر صرف کام کیا ہے۔ کاروبار کے ابتدائی دنوں میں، میں فجر کی نماز سے لے کر رات 11:00 تک کام کرتا تھا میں نے بزرگوں سے یہی سبق سیکھا تھا کہ اللہ محنت میں برکت ڈالتا ہے۔ میرا دوسرا صول ...
دوستو،گیلپ پاکستان کے سروے میں کہا گیا ہے کہ 65 فیصد پاکستانی تمام مسائل کے باوجود خوش، 25فیصد پریشانی کا شکار ہیں، پاکستانیوں کی خوشی کا نیٹ اسکور40فیصد رہا،پی ایم ایل ن کے دور میں نیٹ اسکور 71 فیصد کی بلند ترین سطح پر گیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے پہلے سال میں 65 فیصد رہا۔ کورونا اور معاشی مشکلات کے باوجود پاکستانیوں نے اپنی زندگی سے خوش ہونے کا اظہار کردیا۔گیلپ سروے میں ایک ہزارسے زائد افراد نے ملک بھر سے حصہ لیا۔ یہ سروے 09 اکتوبر سے 02 نومبر 2020 کے درمیان کیا گیا۔گیلپ پاک...
(مہمان کالم) رچرڈ فریڈمین آپ کو یہ بات بتانے کے لیے کسی سائیکاٹرسٹ کی ضرورت نہیں کہ 2020ء ایک وحشیانہ سال تھا؛ تاہم اگر ہم پیچھے مڑ کر دیکھیں تو یہ بالکل واضح طور پر نظر آتا ہے کہ نفسیاتی طور پر ہم ایک سنگین ذہنی آزمائش سے گزرے ہیں۔کووڈ۔19 کے مہلک چیلنج پر ہمارے ردعمل سے ہی ہمیں پتا چلا کہ ہمارے نزدیک کس چیز کی اہمیت ہے اور حقیقت میں ہم کون ہیں۔ یہی سوالات انسانیت کے لیے ایک آئینہ ثابت ہوئے ہیں۔کووڈ نے انجانے میں ہمیں اپنے دوستوں، فیملی اور بیرونی دنیا سے کاٹ کر رکھ دیا...
فیصلہ ہوچکا کوئی تسلیم کرے نہ کرے اس کی مرضی ۔خدا اس وقت تک اس قوم کی حالت نہیں بدلتا جب تک خود اس کو اپنی حالت بدلنے کا احساس نہ ہو ،اب دنیا بھرکے اسکالر، دانشور،مذہبی سیاسی رہنما ڈھنڈورا پیٹتے پھریں لاکھ دلیلیں دیں کوئی فرق نہیں پڑتا فیصلہ اٹل ہے۔درویش نے عقیدت مندوںکی طرف محبت سے دیکھا ،ان کے چہرے پر تبسم تھا انہوںنے کہا تبدیلی انسان کے اندر سے آتی ہے ،اب تو یہ چلن عام ہے کہ ہم خود کو ،درست قراردیتے ہیں اپنے ہر فعل کو درست سمجھنے لگیہیں یعنی خود تبدیل نہیں ہونا چاہتے خواہ...
یکم جنوری کے ساتھ نئے سال کا آغاز ہو چکاہے ویکسین کے باوجود ابھی تک کورونا کا پھیلائو جاری ہے اِس لیے ماہرین کہتے ہیں وبا پر جلد قابو پا بھی لیا گیا تو جتنی تباہی ہو چکی کئی دہائیوں تک اثرات محسوس ہوتے رہیں گے رواں برس ملکی مسائل کا خاتمہ ہو سکے گا؟اِس سوال کا جواب دینا بھی آسان نہیںکیونکہ ماضی میں اشرافیہ نے عوامی مسائل کے حل میں دلچسپی نہیں لی بلکہ بے اعتنائی کا مظاہرہ کیا ہے عین ممکن ہے معاشرتی رویے یکسر تبدیل ہو جائیں گزرے برس حل طلب ملکی مسائل ختم نہیں ہوسکے بلکہ ریلوے...
فیصل آباد کے ایک محلے میں عمران بھائی کی ایک چھوٹی سی کریانہ کی دکان تھی ، لیکن ان کے پاس ہروقت گاہکوںکارش رہتا ،جس میں اس کی خوش مزاجی کا بھی بڑا ہاتھ تھا، ویسے بھی ایک کہاوت ہے جسے مسکرانا نہیں آتا اسے دکان بنانے کا کشٹ نہیں کرنا چاہیے کیونکہ یہ ایک حقیقت ہے کہ سڑیل،خشک مزاج اور جھگڑالوشخص ایک کامیاب بزنس مین نہیں بن سکتا ، بہرحال عمران بھائی کے پاس اکثر اوقات پیسے کھلے (change ) لینے کے لیے کوئی نا کوئی آتا رہتا تھا، اور وہ کسی کو بھی انکار نہیں کرتا تھا ،یہی وجہ تھی لو...
(مہمان کالم) زیدایم ۔بلباگی آئی ایم ایف نے اس سال عالمی سطح پر وبائی امراض پر اخراجات کا تخمینہ 28 ٹریلین ڈالر لگایا ہے، جبکہ لگاتار لاک ڈاؤن کی وجہ سے معاشی سرگرمیوں میں کمی سے معیشتوں میں 33 فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے۔ کاروبار اور تجارت پر وبائی امراض کے غیر معمولی اثرات اگرچہ دستاویزی شکل میں ہیں۔ تاہم، یہ مطالعات ایک زیادہ اہم نقصان کو نظر انداز کرتے ہیں، جو انسانی زندگیوں کا ہے۔ بزرگوں پر تنہائی، گھروں تک محدود رہنے والوں کے لیے ذہنی صحت کے مسائل، خودکشیوں اور بچپن...
دنیا بھر میں کورونا وائرس کی ایک اور لہر آنے کا شورمچاہواہے یہ وباء اتنی بھیانک ہے کہ ہرطرف خوف وہراس ہے ،اس سے متاثرین کے لوگ قریب بھی نہیں جاتے جن کے لیے مریض ساری زندگی کما کما کر تھک جاتاہے جن کو ایک خراش لگے تو اس کی نیند حرام ہوجاتی تھی وہ بھی ا س کا ساتھ چھوڑ دیتے ہیں حتیٰ ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل ا سٹاف بھی ان سے خوف کھاتا ہے، گزشتہ سال لاہورکے میو ہسپتال میں کورونا وائرس کا ایک مریض طبی امداد کے لیے کئی گھنٹے چلاتارہاکوئی اس کے قریب بھی نہ پھٹکا اسی دوران بے بسی کے عالم...
گزشتہ دنوں وفاقی وزیر علی زیدی نے اپوزیشن الیون پر پھبتی کستے ہوئے فرمایا ہے کہ ’’اپوزیشن کے پانچ رہنما ،ابھی اپنے کنفرم استعفے اسپیکر کی خدمت میں پیش کریں اور ہم سے عمرے کے ٹکٹ بطور انعام فوری طور پر حاصل کرلیں‘‘۔عوامی نقطہ نظر سے علی زیدی کی سیاسی پیشکش بظاہر نفع بخش معلوم ہوتی ہے مگر یہ پیشکش اپوزیشن رہنماؤں کے حسبِ حال اور حسب خواہش ہرگز نہیں ہے ۔ ہمارا ذاتی خیال ہے کہ اگر وفاقی وزیر علی زیدی تھوڑی سی مزیدسیاسی وسیع القلبی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کنفرم استعفوں کے عوض عمرے کے...
ملک کا سیاسی منظر نامہ خوشگوار نہیں تنائو اورٹکرائوکی کیفیت ہے اگر حکومت بات چیت میں پس و پیش سے کام لے رہی ہے تو اپوزیشن بھی مذاکرات کے لیے بے چینی کا شکار نہیں دونوں طرف بے زاری ہے حالانکہ حکومت اور اپوزیشن جمہوریت کے دو پہئے ہیں اگروسائل رکھنے کی بناپر عوامی بھلائی کی ذمہ دار حکومت ہے تو عوام دشمن اقدامات پر اپوزیشن کو نکتہ چینی کرنے اور عوامی مفادسے ہم آہنگ بنانے کی تجاویز ینااُس کا حق ہے لیکن ہمارے ہاں دونوں فریق ااہمیت دینا تو درکنارایک دوسرے کی حثیت تسلیم کرنے پر بھی ...
عدالت عالیہ بلوچستان نے 16دسمبر2020ء کو ڈیفنس ہائوسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ ا ے )ایکٹ2015ء کی قانون سازی کو تب کی حکومت اور اراکین اسمبلی کی نا اہلی اور عدم قابلیت قرار دے کر30مئی2018ء کوجاری کیے گئے نوٹیفکیشن کو غیر مؤثر اور کالعدم قرار دے دیا ۔ نوٹیفکیشن کی رو سے مخصوص علاقہ میں اراضی کے حصول سے متعلق ڈی ایچ اے کے ایگزیکٹیو بورڈ سے اجازت درکار ہوگی۔بلا شبہ چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس جمال مندوخیل کی سربراہی میں جسٹس نعیم اختر افغان، جسٹس ہاشم خان کاکڑ ، جسٹس عبداللہ بلوچ، ج...
دوستو،ایک خبرکے مطابق بھارت میں ایک گھریلو ملازمہ کو چوری کیے گئے زیور پہن کر واٹس ایپ پر اپنی تصویر لگانا مہنگا پڑ گیا۔بھارتی ریاست آندرا پردیش کے ضلع گنٹور کے ایک علاقے میں مسروقہ زیورات پہن کر واٹس اپ اسٹیٹس پر تصویر لگانے والی گھریلو ملازمہ گرفتار کر لی گئی۔پولیس کے بیان کے مطابق 29 نومبر کو امود نامی شخص کے فلیٹ میں چوری کی واردات ہوئی تھی، جس میں 4 طلائی چوڑیاں، ایک نیکلس، کان کی 2 بالیاں، بے بی چین اور دیگر قیمتی چیزیں اڑائی گئی تھیں۔پولیس نے مالک مکان کی شکایت پر چور...
سچ تو یہ ہے کہ ریل گاڑی، انجن اوردرجن بھر ڈبے اپنے ہمراہ لے کر چلنے والی جدید دنیا کی ایک عام سی سواری سے بڑھ کر بھی بہت کچھ ہے۔مگر یہ بات شاید وہ عاقبت نااندیش افراد سمجھ ہی نہیں سکتے ،جن کے نزدیک ریل گاڑی ہمیشہ سے فقط ایک سستی اور عوامی سواری سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں رہی ہے۔ عام مشاہدہ ہے کہ ایسے ہی افراد کے ’’دستِ انتقام‘‘ میں جب ریل گاڑی کی انتظامی باگ تھمادی جاتی ہے تو پھر وہ ہی حال ہوتا جو اس وقت پاکستان ریلوے کا ہو چکا ہے۔ یعنی ریل گاڑی پٹر ی پر چلتی کم ہے اور پٹری سے اُ...
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے صد سالہ جشن میں وزیراعظم نریندر مودی کی بطور مہمان خصوصی شرکت اپنے آپ میں ایک سنسنی خیزخبر تھی۔ یہی وجہ ہے کہ گزشتہ ہفتہ اس خبر نے میڈیا کی سب سے زیادہ توجہ حاصل کی۔ اس موقع پروزیراعظم نے جو تقریر کی ، اس پر بھی خوب بحث ومباحثہ ہوا۔ حالانکہ یہ تقریر دوبدو نہیں تھی بلکہ انھوں نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ یونیورسٹی برادری کو خطاب کیا ۔ دراصل جب یہ اعلان کیا گیا کہ وزیراعظم نریندر مودی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی صدسالہ تقریبات میں بطور مہمان خصوصی شریک ہ...
بھارت کی آزادی کو تقریباً 74 برس ہونے کو آئے ہیں ایک قدم آگے جانے کی بجائے دو قدم پیچھے کی جانب جارہے ہیں، چین نے آزاد ہوتے ہی تعمیری سمت کی راہ اپنائی اور محض ایک دہائی بعد ہی منگ سلطنت کے دور کا کھویا ہوا مقام پانے کی راہ پر ہولیا، 1990 میں چین کی جی ڈی پی بھارت سے تقریباً 30 ارب ڈالر آگے تھی اور آج یہ فرق چار سو گنا اضافے کے ساتھ تقریباً 12000 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ سابق چیف شماریات پرناب سین و دیگر ماہرین معاشیات کے مطابق بھارت کی جی ڈی پی 10 فیصد تک سکڑتی نظر آر...
دوستو،رواں سال سب کو یعنی کہ پوری قوم کو ’’ٹوئنٹی ٹوئنٹی‘‘ میں لگی رہی۔۔جس طرح کرکٹ میں ٹوئنٹی ٹوئنٹی کا میچ جس تیزی سے شروع ہوتا ہے اسی تیزی سے ختم ہوتا ہے اور کسی کے لیے دردناک یادیں چھوڑ جاتا ہے اسی طرح رواں سال نے قوم کے ساتھ ایسا ہی کیا، پتہ ہی نہیں چلا یہ سال کب شروع ہوا اور کب ختم؟؟ اس سال تو مہینوں کے نام بھی کچھ ا س طرح سے تھے کہ۔۔جنوری،فروری، مارچ۔۔لاک ڈاؤن۔۔اگست ،ستمبر،اکتوبر،نومبراور دسمبر۔۔اسی ہفتے نیا سال شروع ہوجائے گا۔۔ یعنی بیس ،بیس کے بعد اب بیس ،اکیس آرہا...
جارڈڈائمنڈ آج، کورونا وائرس کی بیماری (کووڈ۔19) دنیا کو تباہ کر رہی ہے۔ یہ ہم میں سے بہت سے لوگوں کو (شاید سب سے زیادہ لوگوں کو) متاثر، کچھ کو ہلاک، ہمارے عام معاشرتی تعلقات کو بند کرنے، بیشتر بین الاقوامی سفر کو روکنے اور معیشت و تجارت کی تباہی میں ملوث ہے۔ اس شدید بحران کے خاتمے کے بعد، اب سے چند سال کے بعد دنیا کیسی ہو گی؟ ایک وسیع پیمانے پر یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ ویکسین جلد ہی ہم سب کو کووڈ۔19 کے خلاف حفاظت فراہم کریگی، افسوس اس بات کا امکان بہت کم ہے۔ بیماریوں سے ا...
بریٹ ا سٹیفنس منصبِ صدارت چھوڑنے سے ایک دن پہلے صدر براک اوباما نے قدامت پسند رائٹرز کے ایک چھوٹے سے گروپ کو بات چیت کے لیے مدعو کیا۔ ان میں سے کوئی بھی ٹرمپ کا حامی نہیں تھا۔ سب لوگ وائٹ ہائوس کے روز ویلٹ روم میں بیٹھے تھے۔ ماحول اتنا خوشگورار نہیں تھا۔ براک اوباما ریپبلکن پارٹی کے مستقبل کے حوالے سے متفکر تھے۔ کسی نے ٹرمپ کے دورِ صدارت میں ایک عالمی تھرمو نیوکلیئر جنگ چھڑنے کے امکان کا ذکر کیا۔ ٹرمپ کے چار سال گزر جانے کے بعد یہ مناسب ہو گا کہ ان کے دورِ صدار ت کے بارے میں...
یہ 16ستمبر 1977ء کی ایک سرد شام ہے جب اس وقت کے اسرائیلی وزیر خارجہ موشے دایان نے تل ابیب سے پیرس تک اڑان بھری اور رات گئے پیرس کے جارج ڈیگال ائر پورٹ پر اتر گیا جس کے فورا بعد اسے پیرس سے حلیہ بدل کر مراکش کے شہر رباط پہنچنا تھا۔ پیرس میں نقلی داڑھی مونچھ کے ساتھ اس نے رباط تک کا سفر کیا جہاں مراکش کی انٹیلی جنس ایجنسی نے اسے اپنی حفاظت میں لیکر ایسے مقام پر پہنچادیا جہاں پر مصری نائب وزیر اعظم حسن تھامی ایک اعلی سطحی مصری وفد کے ساتھ اس کا انتظار کررہا تھا۔ موشے دایا ن کا ...
تصادم کی حوصلہ افزائی نہیں کی جا سکتی مگر افہام و تفہیم کافیصلہ کرتے ہوئے مفادات کو پس پشت ڈالنا بھی مناسب نہیں مذاکرات سے مسائل کا حل نکلتا ہے لیکن ٹھونسا گیا حل مسائل بڑھانے کا باعث بن سکتا ہے مشرقِ وسطیٰ کی بدلتی صورتحال بڑی حد تک ٹھونسی گئی معلوم ہوتی ہے عرب ممالک اسرائیل کو تسلیم کریں یا نہ کریں حقیقت جھٹلائی نہیں جا سکتی لیکن سفارتی روابط قائم کرنے سے قبل کیا جانے والا کام ہوتا نظر نہیں آرہا ،بادی النظر میں فریقین راہ وراسم بڑھانے کے سوا کچھ دیکھنے سے گریزاں ہیں جس سے ...
محبت بھی کیا چیزہے جس کے دل میں موجزن ہوجائے دنیا کا ہر عیش و آرام اس کے سامنے ہیچ ہوجاتاہے یہ جذبہ ہر جذبے پر حاوی ہے ،درویش اپنی دھن میں کہے جارہاتھا یہ الگ بات ہے کہ آج محبت اور ہوس میں لوگ تمیز کرنا بھول گئے ہیں کہاں محبت جیسا لطیف جذبہ جہاں اپنی ذات کی نفی ہوجاتی ہے کہاں ہوس صرف اپنے فائدے متعلق سوچتے رہنا ،ہوس انتہا درجے کالالچ ہے ،محبت میں انسان صرف اپنے محبوب کے بارے میں سوچتاہے ،دھیرے دھیرے جلنے اور صندل کی آگ کی طرح سلگنے کااپنا ہی مزہ ہے ہرطرح کا خوف ،ڈر،لالچ دل...
مصنوعی خیالات سے زیادہ بڑا دشمن کوئی نہیں۔انسان کو اپنے مخالفین سے کہیں زیادہ ان مصنوعی خیالات سے لڑائی کرنا پڑتی ہے۔ دنیا کے عظیم لوگ اپنے اندر سے اُبھرے ہیں۔ عظیم مفکر شاعر علامہ اقبالؒ نے گِرہ کھول دی تھی: اپنے من میں ڈوب کر پاجا سراغِ زندگی قائد اعظمؒ ایسے ہی ایک عظیم رہنما تھے، جن کا اپنا رہنما اُن کے من سے اُبھرتا تھا۔ برصغیر کے منچ پر تب کوئی دوسرا شخص نہ تھا، جس کی زندگی مصنوعی خیالات سے اس طرح پاک رہی ہو، جیسے قائداعظمؒ کی۔ مولانا ابوالکلام آزاد کا تبحر علمی انسان...
والی کونین معراج شریف کے دوران سرِلامکاں تشریف لے گئے یہ مقام۔یہ مرتبہ۔یہ اعزاز ان سے پہلے کسی اور نبی کے حصہ میں نہیں آیا تھا یہ وہ لمحات تھے جب انوارو تجلیات کے سب پردے ہٹا دئیے گئے ،طالب و مطلوب نے جی بھر کر ایک دوسرے کا دیدار کیا اس موقع پر اللہ تبارک تعالیٰ نے پوچھا اے میرے محبوب ﷺ میرے لیے کیا تحفہ لائے ہو؟ نبیوں کے سردار کے چہرہ ٔ انوارپر تبسم پھیل گیا آپ ﷺ نے اتنا جامع، مکمل اور مدلل جواب دیا کہ عقل دنگ رہ جاتی ہے۔ فرمایا یا باری تعالیٰ!میں وہ تحفہ لے کر آیا ہوں...
جمعیت علماء اسلام کے اندر سے مولانا محمد خان شیرانی، حافظ حسین احمد، مولانا گل نصیب ، شجاع ا لملک وغیرہ کی پارٹی قائد اور پالیسیوں پر نقد و جرح نے جے یو آئی کو بحران سے دو چار کر رکھا ہے۔ خصوصاً ایسے حالات میں کہ جب جمعیت علماء اسلام پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی قیادت کررہی ہے ۔اور ایک موثر وارکی تدبیر کررہی ہے ۔مولانا فضل الرحمان کے آ گے نیب کے ذریعے بند باندھا جارہا ہے۔ کردار کشی کی مہم زوروں پر ہے۔ سچ یہ بھی ہے کہ مولانا کے خلاف محاذ عمران خان ہی شروع کرچکے ہیں۔ مولانا فض...
دوستو،کورونا وائرس اگرچہ تمام عمر کے لوگوں کو لاحق ہوتا ہے تاہم اس کی شدت کا انحصار عمر، جنس اور صحت سمیت کئی دیگر عوامل پر ہوتا ہے۔ جنس کے حوالے سے کئی تحقیقات میں سائنسدان یہ انکشاف بھی کر چکے ہیں کہ یہ وائرس خواتین کو کم لاحق ہوتا ہے اور ان میں اس کی شدت کی شرح بھی کم پائی گئی ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ان تحقیقات میں سائنسدانوں نے اس کی مختلف وجوہات بیان کی ہیں۔ ایک وجہ یہ بیان کی گئی ہے کہ خواتین میں ایسے پروٹینز زیادہ پائے جاتے ہیں جو کورونا وائرس سے ان کو مردوں کے مق...
جمعیت علمائے اسلام میں داخلی انتشار کی کھڑکی کھل گئی۔ عقیدت کا بہاؤاور نظم وضبط کا رچاؤ اس کی ایک پہچان ہے، مگر اب نہیں۔ مولانا فضل الرحمان وقت کے دائرے میں تاریخ کا وہی وار سہہ رہے ہیں جو کبھی وہ دوسروں پر کرتے تھے۔ مولانا خان محمد شیرانی کا موقف نک سک سے غلط ہی ہو، مگر مولانا فضل الرحمان کے لیے ایک چیلنج تو پیدا ہوگیا۔ بلوچستان سے مولانا شیرانی اس طرح گونجے ہیں کہ ’’مولانا فضل الرحمان خود ایک سلیکٹڈ ہیں‘‘۔ اتنا ہی نہیں، اُن کے الزامات میں ایک تحقیر بھی ہے۔ اُنہوں نے جے یو...
درویش آج معمول سے زیادہ سنجیدہ تھے ،اس لیے دور دراز سے آئے ہوئے حاضرین کو سوال کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس ہورہی تھی حالانکہ وہ بڑے شفیق ،وضع داراور محبت کرنے والی شخصیت تھے ،جن کے آستانے پر خدام د ن رات آنے والے مہمانوںکی خاطر مدارت کرتے رہتے تھے وہ خود صاحب ِ نصاب تھے کئی مرتبہ وہ چپکے سے ضرورت مندوںکی مددبھی کردیا کرتے تھے ۔ ایک نوجوان نے ہمت کرکے پوچھ ہی لیا کہ جناب کامیابی کی Definition کیا ہے؟ درویش مسکرائے اپنے چاروں جانب نظر دوڑائی اور بڑی متانت سے جواب دیا کامیابی کی ...
یقینا ہم سب اچھی طرح سے جانتے ہیں کہ پاکستان اسٹیل ملز کو بچایا نہیں جاسکتاہے ،آج ، کل،پرسوں یا زیادہ سے زیادہ ترسوں بہر حال پاکستان اسٹیل ملز کاخاتمہ بالخیر ہوہی جاناہے،کیونکہ پاکستان اسٹیل ملز ملک و قوم پر ایک ایسا معاشی بوجھ بن چکی ہے کہ جسے جلد ازجلد حکومت کے سر سے اُتارنے میں ہی قوم کی معاشی راحت پہناں ہے۔ لیکن پاکستان اسٹیل ملز کو نہ سہی مگر اس میں کام کرنے والے سینکڑوں ملازمین کو تو بچایا ہی جاسکتاہے ۔کیا یہ ضروری ہے کہ جب عظیم و الشان و پر شکوہ پاکستان اسٹیل ملز کو ز...
اپوزیشن کہتی ہے اناڑیوں کی وجہ سے ملکی احوال اچھے نہیںمہنگائی اور بے روزگاری سے لوگ دووقت کی روٹی کے لیے پریشان ہیں غربت کی لیکر سے نیچے جانے والوں کی تعداد بڑھ رہی ہے چوربازاری عروج پر ہے اِس لیے موجود ہ حکمرانوں سے فوری جان چھڑانا اشد ضروری ہے لیکن پیارے ہم وطنو،آپ نے گھبرانا نہیں کیونکہ وزیرِ اعظم نے دلنشیں انداز میں معاشی اِشاریوں کے مثبت ہونے کی نوید سنا دی ہے جس کے بعد حکومت کی ناکامی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کوئی بھوک افلاس یا بے رزگاری مرتا ہے تو کیا کیا جاسکتا ہے ج...
دوستو،ایک خبر کے مطابق تحریک انصاف کی ایم پی اے میڈم ساجدہ کے شوہر نوید سیلانی کے ساتھ کرپشن کی وجہ سے اندرونی اختلافات سامنے آ گئے، ایم پی اے میڈم ساجدہ نے طلاق کے لیے عدالت میں خلع کیس دائر کر دیا،مقامی عدالت نے شوہر نوید سیلانی کو 24 دسمبر کو طلب کر لیا،ساجدہ نوید کے مطابق شوہر نوید سیلانی کی کرپشن کی وجہ سے مجبوراً خلع لینے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ وزیر اعظم عمران خان کا وژن ہی کرپشن فری پاکستان ہے،ذرائع کے مطابق چند ماہ قبل تحریک انصاف کی ایم پی اے میڈم ساجدہ نے اپنے سابق...
ایلیٹ ایکرمین میں نے ہومر کی رزمیہ نظم The Iliad اپنے ہائی ا سکول کے زمانے میں پڑھی تھی۔ میری ٹیچر نے اس کا ترجمہ مجھے دیا تھا، جس کے کور پیج پر چھپی تصویر میں ڈی ڈے پر امریکی فوجی اوماہا بیچ پر ایک جہاز سے باہر نکل رہے تھے۔ کم عمری کی وجہ سے مجھے اس وقت تو اس کی کوئی خاص سمجھ نہ لگ سکی اور ایکلیز کے غصے، ہیکٹر کی موت اور کالے پیندے والے بحری جہازوں میں بیٹھے یونانیوں کا جنگ عظیم دوم سے کچھ لینا دینا بھی نہیں تھا۔ کئی سال بعد خود دو جنگیں لڑنے کے بعد کور پیج پرچھپی تصویر میر...
مسلمانوںکی نشاۃ ِ ثانیہ کا احیاء ایک آرزو ہے ، امت ِ مسلمہ کے دلوں میں ایک تڑپ ہے ،ایک جستجو سال ہا سال سے مسلمانوںکے دلوں میں مچل رہی ہے ،ماضی میں ہندوستان میں قیام ِ پاکستان سے پہلے تحریک بحالی ٔ خلافت کا بہت چرچا رہا مولانا محمد علی جوہرؒ کی والدہ کا یہ قول ’’بیٹا جان خلافت پر قربان کردو‘‘ کئی مہینوں تک لوگوں کے دلوں کو گرماتا رہا آج بھی پاکستان میں کئی دہائیوںسے کچھ مذہبی تنظیمیں اس مقصد کے لیے پیش پیش ہیں۔تاریخی اعتبارسے خلفاء راشدین کے بعدحضرت امیرمعاویہ ؓ کا دور معاش...
بھارت کے سب سے بڑے صوبے اترپردیش میں ’ لوجہاد‘ کے خلاف جو نیا قانون وجود میں آیا ہے، اس کے تحت صرف مسلمانوں کوہی نشانہ بنایا جارہا ہے۔حالانکہ بی جے پی یہ کہتی ہے کہ وہ مذہب کی بنیاد پر کسی کے ساتھ کوئی بھید بھائو نہیں کرتی اور سب کو ایک ہی نظر سے دیکھتی ہے لیکن سچائی یہ ہے کہ بی جے پی کے اقتدار میں مسلمانوں کو دوئم درجے کا شہری بنانے اور انھیں دیوار سے لگانے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیا جارہا ہے۔یوں تو جب سے مرکز میں بی جے پی مکمل اکثریت کے ساتھ اقتدار میں آئی ہے ،تب ...
’’اسرائیل سے سے سفارتی تعلقات قائم کرنے والے عرب ممالک دراصل مسئلہ فلسطین سے غداری کرتے ہوئے فلسطینیوں کی پیٹھ میں چھرا گھونپ رہے ہیں ‘‘۔یہ الفاظ ترکی کے صدر طیب اردوان کی زبان اقدس سے چند ہفتے قبل ہی ادا ہوئے تھے لیکن حیران کن با ت یہ ہے کہ اسرائیل مخالف یہ بیان عالمی ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا کی ’’دیوارِ گریہ‘‘ سے ابھی پوری طرح سے مٹنے بھی نہ پایا تھاکہ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ نے یہ خبر دے کرفلسطینیوں پر بجلی گرادی کہ ترکی کے صدر طیب اردوان نے اسرائیل کے ساتھ گزشتہ دو برس...
دوستو،ونس اپان اے ٹائم،ایک بچہ اپنے والد سے پوچھتا ہے، باباآدمی کس طرح وجود میں آیا؟؟ باپ نے اسے سمجھایا، بیٹا پہلے انسان بندرتھا،بعد میں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس کی دُم غائب اور چہرے بدل گئے تو وہ انسان بن گیا۔۔بچے کو کچھ سمجھ نہ آیا تو اپنی ماں سے پوچھا، مما،آدمی کس طرح وجود میں آیا؟؟ ماں نے اسے بتایا کہ، خدانے انسان کا جسم بنایا اور اس میں اپنی روح پھونکی اور آدمی وجود میں آیا۔۔بچے نے کہا،لیکن بابا تو کہہ رہے تھے کہ انسان پہلے بندرتھا۔۔ماں نے بچے کو گھورتے ہوئے کہا...
پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں ووٹ کو عزت دو کا نعرہ بلند کررہی ہیں اور اِس کوشش میں ہیں کہ کسی طرح عوام کی غالب اکثریت کو ساتھ ملا کر حکومت کو رخصت کردیا جائے لیکن پی ڈی ایم کے تمام کیے کرائے کو لسانی اور علاقائی تعصب کا شکار لوگ ناکامی سے دوچار کرنے پر تلے بیٹھے ہیں جنھیں درست روش پر لائے بنا بات نہیں بن سکتی ملک کی اکائیوں میں چند ایک ایسے چہرے ہیں جنھیں وطنِ عزیز کی بجائے اغیار کے مفادات کی فکر ہوتی ہے جن سے قوم آگاہ لیکن پی ڈی ایم شاید اِ س لیے نظر انداز کرنے پر مجبور ہے مب...
میشل گولڈبرگ ڈیپارٹمنٹ آف ہیلتھ اینڈ ہیومین سروسز کی ایک دستاویز کے مطابق ریجینرون (Regeneron) کے مونوکلونل اینٹی باڈی کاک ٹیل کی کل 108 خوراکیں واشنگٹن کے لیے مختص کی گئی ہیں جہاں صرف بدھ کے دن 265 نئے کورونا کیسز سامنے آئے ہیں۔ صدرٹرمپ کے وکیل روڈی جولیانی نے بھی اس ویکسین کی ایک خوراک حاصل کی ہے۔ منگل کے دن نیویارک کے ایک ریڈیو ا سٹیشن کو انٹرویو دیتے ہوئے جولیانی نے ہم پر اپنی نوازشات کی بارش کرتے ہوئے اس امر کی وضاحت کی کہ وہ اس اعلیٰ سطح کے علاج کے کیوں مستحق ہیں۔ ان...
وہ ہمیں جب پہلی بار ملا تو سردی سے کانپ رہا تھا اس کے منہ سے بے جملے خارج ہورہے تھے ،حالت انتہائی خستہ۔پائوں گھسیٹ گھسیٹ کر چلنے کی وجہ سے جوتوںکی حالت ناگفتہ بہ ہوگئی تھی۔بال گرد و غبارسے اٹے ہوئے شکل و صورت سے بھکاری نہیں لگ رہا تھا مگر تھا بھکاری۔۔۔ یقینا پروفیشنل نہیں تھا اس بوڑھے کو دیکھ کر ہم ٹھہر گئے اس کی آنکھوں میں ایک لحظے کے لیے امید کی ایک کرن ٹمٹمائی پھر وہ دور کہیں خلائوں میں گھورنے لگا ہمیں لگا شاید وہ بھوکا ہے۔دوستانہ انداز میں مسکراکراس کے شانے پرہاتھ رکھ کر...
دوستو،اطلاعات کے مطابق کورونا وائرس کی ویکسین تیار ہو چکی ہے اور ایک امید بندھی ہے کہ جلد اس موذی وباسے نجات مل جائے گی تاہم اب بل گیٹس نے اس کے متعلق ایک تشویشناک انکشاف کردیا ہے۔ دی انڈیپنڈنٹ کے مطابق بل گیٹس نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وباکے اگلے چار سے 6ماہ بدترین ہو سکتے ہیں اور پہلے سے زیادہ اموات ہو سکتی ہے تاہم ان اموات سے بچا جا سکتا ہے اگر لوگ اس وباسے متعلق بتائے گئے قوانین اور پابندیوں کی پاسداری کریں، فیس ماسک پہنیں اور بھیڑ والی جگہوں پر جانے سے گریز کریں۔بل گی...
(مہمان کالم) میشل گولڈبرگ ڈیپارٹمنٹ آف ہیلتھ اینڈ ہیومین سروسز کی ایک دستاویز کے مطابق ریجینرون (Regeneron) کے مونوکلونل اینٹی باڈی کاک ٹیل کی کل 108 خوراکیں واشنگٹن کے لیے مختص کی گئی ہیں جہاں صرف بدھ کے دن 265 نئے کورونا کیسز سامنے آئے ہیں۔ صدرٹرمپ کے وکیل روڈی جولیانی نے بھی اس ویکسین کی ایک خوراک حاصل کی ہے۔ منگل کے دن نیویارک کے ایک ریڈیو ا سٹیشن کو انٹرویو دیتے ہوئے جولیانی نے ہم پر اپنی نوازشات کی بارش کرتے ہوئے اس امر کی وضاحت کی کہ وہ اس اعلیٰ سطح کے علاج کے ...
لوگ اسے دیوانہ کہتے تھے انتہائی غریب،مفلوق الحال پرائے تو پرائے اپنے بھی نظراندازکرتے تو وہ کسی سے گلہ کرتا نہ غصہ ۔ وہ گھروں کی تعمیر کے لیے مزدوری کرتاتھا لیکن لوگوںنے اس سے کام کروانا چھوڑدیا کہ وہ دیواریں ٹیڑھی بنا دیتا ہے بھوک اوربیروزگاری سے تنگ آکر اس نے پتھروںکو تراش کر تیڑھی میڑھی مورتیاں بنانا شروع کردی جو بچے شوق سے لے جاتے جس سے کچھ رقم ملنے لگی تو اس نے مستقل اسی کو روزگار کا وسیلہ بنا لیا اس کے لیے کسی کی ناراضگی، غمی، خوشی ایک جیسا ماحول تھا وہ مگرتھا سچا عاشق...
گزشتہ دنوں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ’’استعفے تو ہماری جیب میں موجود ہیں ،جب قیادت طلب کرے گی اُسے پیش کردیں گے‘‘۔ یعنی پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت نے ہلکا ساایک’’ سیاسی اشارہ ‘‘کیا تو استعفے سید مرادعلی شاہ کی جیب سے نکل کر آناً فاناً ہی بلاول بھٹو زرداری کی جیب میں پہنچ جائیںگے ۔ مگر سوچنے کی بات تو یہ ہے کہ اگر اپوزیشن جماعتوں کے اراکین اسمبلی کے استعفے فقط ایک دوسرے کی جیبوں میں ہی رُلتے رہیں گے اور قومی و صوبائی اسمبلیوںکے اسپیکرز ک...
پاکستان جمہوری تحریک ( پی ڈی ایم ) میں شامل جمعیت علماء اسلام، بلوچستان نیشنل پارٹی ، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اور نیشنل پارٹی کے ارکان مزید خود کو ایوانوں سے وابستہ نہیں رکھیں گے۔ عوامی نیشنل پارٹی صوبے کی مخلوط حکومت کا حصہ ہے ۔جس کی صوبائی قیادت کہہ چکی ندیہ دے چکی ہے ،کہ مرکزی قیادت طلب کرے گی تو استعفے بھیج دیں گے ۔ البتہ پارٹی کے پارلیمانی ارکان کا تذبذب بھی عیاں ہے۔ نواب اسلم رئیسانی اسمبلی میں آزاد رُکن ہیں۔ وہ پی ڈی ایم کے ہمراہ اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہونے کا مؤقف ...
(گزشتہ سے پیوستہ) یہی صورتحال باقی کے یورپی ملکوں کی بھی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اس بات کو بھی ذہن میں رکھنا ہوگا کہ یہودی دنیا میں کہیں بھی رہے اور کسی بھی رنگ یا نسل سے اس کا تعلق ہو اسے اسرائیل کے آئین کے مطابق اسرائیل کا شہری ہونے کابھی حق ہے۔اس لیے کسی بھی ملک کا پاسپورٹ حاصل کرنا اور کسی بھی ملک کے باشندے کے طور پر یہودی بآسانی جہاں بھی جانا چاہے پہنچ سکتا ہے۔ امریکا اور یورپ کے سفید فام یہودیوں کے علاوہ سیاہ فام یہودی بھی اسرائیل میں بستے ہیں ان میں سے یہود فلاشا کی بڑی...
برکھا دت اس سے قطع نظر کہ آپ کسانوں کے متعلق نئے قوانین پر کیا رائے رکھتے ہیں، کسانوں کا احتجاج چند غلطیوں یا بے ترتیبی کے باوجود انتہائی منظم ہے، یہ کامیاب ہو یا ناکم اس سے قطع نظر اس قدر منظم کہ وہ اپنے اعصاب و حواس پر قابو رکھے ہوئے ہیں۔ حکومت کے خلاف اتنا منظم احتجاج شہریت قانون میں تبدیلی کے خلاف ’’مہذب‘‘ سول سوسائٹی کا بھی نہ تھا۔ اس سے ہندوستان میں جمہوریت کے حوالے سے کی گئی ایک سازش بھی آشکار ہوتی ہے۔ اس میں ایک مثبت پہلو بھی ہے کہ اگر لوگوں کی ایک بڑی تعداد ای...
دور حاضر جسے دور دجالیت کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا کس کس طرح سے عالم انسانیت خصوصا مسلمانوں کو دھوکے کے جال میں جکڑ کر انہیںان راستوں پر ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے جہاں پرعالمی دجالی صہیونیت نے جال بجھا رکھے ہیں۔ چند روز قبل انتہائی اہم عرب ذرائع کی جانب سے یہ خبر سامنے آئی ہے کہ گذشتہ دنوں اسرائیل میں بیس ایسے اسرائیلی سفارتکاروں کی خدمات کے اعتراف میںسابق اسرائیلی آرمی چیف اور موجودہ وزیر خارجہ گوبی اشکنازیGabi Ashkenazi, کی صدارت میں ایک مختصر لیکن خفیہ محفل منعقد کی گئی ج...
دھمکیوں اور تھریٹ الرٹس کوبھی اہمیت نہ دی گئی کرونا پھیلائو کے خدشات بھی نظرانداز کر دیے گئے گرائونڈ میں پانی بھرنے ، دروازوں کو تالے لگا نے، سائونڈ سسٹم اور کرسیاں فراہم کرنے والوں کے خلاف کاوائیوں کی بڑھیکیںلگانے کے باوجود مطلوبہ مقاصد حاصل نہ ہو ئے تو حکومت نے مجبوراََ پی ڈی ایم کو مینارِ پاکستان پر جلسہ کی اجازت دیدی حکومت اجازت نہ بھی دیتی توکون اپوزیشن نے جلسہ کرلینا تھا اب جلسے کے بعد منتظمین اور خدمات فراہم کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں ہوتی دیکھ کر اندازہ ہو گا کہ سیا...
دوستو،ہر انسان کی اپنی پسند ناپسند ہوتی ہے۔۔ کسی کو کچھ مزیدار لگتا ہے تو کسی کو کچھ۔۔ جیسے ہمیں چائے کے ساتھ مولی بہت پسند ہے۔۔ مزہ آتا ہے۔۔ آپ شاید چائے کے ساتھ بسکٹ، رولز، سموسے یا پکوڑے پسند کرتے ہوں گے۔۔ جس طرح ہمیں آپ کی پسند پر اعتراض نہیں ،آپ کو بھی ہماری پسند پر انگلی نہیں اٹھانی چاہیئے۔۔ چلئے پھر آج کچھ ’’مزے دار‘‘ ہوجائے۔۔ ہمارے پیارے دوست نے ہمیں ایک واقعہ واٹس ایپ کیا۔۔لکھتے ہیں۔۔ نیکی کا تو زمانہ ہی نہیں رہا۔۔ بائیک پر جاتے ہوئے ایک انکل اور آنٹی پر نظر...
ملک میں اِس خبرپر مسرت ظاہر کی جارہی ہے کہ، ای یوڈس انفو لیب،نے بھارت کی مکاریوں و سازشوں پر مبنی جھوٹے پراپیگنڈے کو بے نقاب کردیا ہے مگر سوال یہ پیداہوتا ہے ہم کیا کررہے ہیںاور ہمارے اِداروں کی کیا مصروفیات ہیں؟ بھارت کی طرف سے پاکستان کو بدنام کرنے کی مُہم تو برسوں سے جاری ہے آزادی سے لیکر آج تک پاکستان کوزک پہنچانے کی کوشش میں ہے اب بھی اگر یورپی یونین کا اِدارہ بھارت کا کچا چٹا نہ کھولتا تو ہم الزامات کی تردید کے سواکچھ کرتے؟ صورتحال کے تناظر میں ہاں میں جواب دینا ممکن ...
شاید اب سوچنا محال، بات کرنا مشکل اور سمجھانا یقینا اس سے بھی مشکل مرحلہ ہے ، قحط الرجال ہے ،یا اخلاقی اقدار کے امین خال خال رہ گئے ہیں کیا زمانہ آگیاہے جو سچے ،کھرے اور بے غرض ہیں ان کی کوئی سننے کو تیارنہیں ،بات ماننے پر آمادہ نہیں لوگ لچھے دار باتیں کرنا اور سننا پسند کرتے ہیں بیشتر صاف ،ستھری کھری بات کرنے والوں سے ناراض، ناراض رہتے ہیں جیسے وہ کسی اور سیارے کی مخلوق ہوں ہر چیزپر مادیت اس قدر غالب ہے کہ لوگوں کا،چیزوں کا اور ماحول کا اصل حسن چھپ گیا ہے بات کرو تو سب تسل...
(مہمان کالم) پوین چچ ولپونگپن تھائی لینڈ کے شاہی خاندان کے پسندیدہ زرد اور گلابی رنگوں کے لباس پہنے ہزاروں افراد ہفتے کے دن بنکاک میں گرینڈ پیلس کے باہر اپنے بادشاہ بھومی بول اڈلیا ڈیج کی سالگرہ منانے کے لیے جمع تھے جن کا 2016ء میں انتقال ہو گیا تھا۔ عوام کی کثیر تعداد حال ہی میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں بھی شریک تھی جہاں لوگ بادشاہی نظام میں اصلاحات لانے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ 25نومبر کو زرد رنگ کی اس شاندار بلڈنگ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ہونے والا تھا جہاں کرائون...
دوستو، ایک خبر کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی نے بچوں کے اسکول بیگز کے وزن کی حد مقرر کردی، خلاف ورزی کرنے والے اسکول پرنسپلز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔کے پی اسمبلی نے اسکول بیگز لیمی ٹیشن آف ویٹ بل2020 کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت بچوں کے اسکول بیگز کا وزن ان کی جماعت کے مطابق ہوگا۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایکٹ کے تحت ہر کلاس کے لیے الگ الگ بیگ کے وزن کا تعین کیا گیا ہے، پہلی جماعت کے بچوں کے لیے بیگ کا وزن 2.4 کلوگرام ہوگا، اور جماعت دوئم کے لیے2.6 کلوگرام وزن...
ماہرین کہتے ہیں آئندہ برس کئی ممالک میں بھوک وفلاس سے مرنے والوں کی تعداد کورونا وبا سے تجاوزکرسکتی ہے اسی لیے فصلوں کی پیداوار میں اضافے کے لیے ایسی تحقیقات جاری ہیں جن سے خراب موسمی صورتحال کا مقابلہ کرنے کے ساتھ پانی کی کمی یا زیادہ بارش کے باوجود اچھی پیدوارلی جا سکے لیکن بھارت جو سب سے بڑی جمہورت کا دعویدار ہے وہ دنیا سے ہٹ کر کسان اور مزدور دشمن قوانین کے ذریعے ملک کو کارپوریٹ دوست اور کسان و مزدور دشمن بنانے میں مصروف ہے ہندوتوا کے نظریے کی علمبردار مودی سرکار ملک میں...
دوستو، ایک خبر کے مطابق وفاقی حکومت نے کفایت شعاری کی پالیسی میں نرمی کرتے ہوئے سرکاری اجلاسوں میں ہلکی پھلکی تواضع کی اجازت دے دی۔۔وزارت خزانہ کے مطابق کسی بھی سرکاری اجلاس میں 50 روپے فی کس چائے پانی پر خرچ کیے جاسکیں گے۔وزارت خزانہ کے چیف اکاؤنٹس آفیسر کی طرف سے وزارتوں کو لکھے جانیوالے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سرکاری اجلاسوں میں ریفریشمنٹ کے لیے صرف 50روپے فی کس خرچ کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔مزید یہ کہ کسی بھی اجلاس میں چائے پانی پیش کرنے سے پہلے اپنی وزارت کے پرنسپل اکاؤن...
مثل مشہور ہے کہ ’’ایک انسان کے ہاتھ کی پانچوں انگلیاں کبھی بھی برابر نہیں ہوتیں ‘‘۔لیکن کتنی عجیب بات ہے کہ کھاتے وقت یہ پانچوں انگلیاں ایک برابر ہوجاتی ہیں۔ تاریخ گواہ ہے کہ بالکل ایسے ہی کراچی شہر کے مستقبل کو بنانے ،سنوارنے اور چمکانے کے لیے سندھ کی سیاسی جماعتیں کبھی بھی نہ توماضی میں ایک دوسرے کے ساتھ’’سیاسی اتفاق‘‘ قائم کرسکی ہیں اورغالب امکان یہ ہی ہے کہ نہ ہی آئندہ کبھی قائم کرپائیں گی۔لیکن جب بات آجائے کراچی کے وسائل کو لوٹنے کی، کراچی کی زمینوں پر قبضہ کرنے کی ،کر...
ماضی کے تجربات اور اصول اپنی جگہ اہم ہوسکتے ہیں لیکن آج کاروبارکے طریقے ماضی سے کہیں مختلف ہیں جدید دورکے تقاضے اور ہیں فرسوہ اور دقیانوسی ٹوٹکے فیل ہوگئے ہیں اگر آپ کاروبارکو نئے،اچھوتے اور جدید انداز میں کریں تو دنیا متاثرہوجاتی ہے جس کا فائدہ ہی فائدہ ہے ایک ووقت تھا برسوںکی محنت و مشقت سے کاروبار جمتے جمتے جمتا تھا آج بھاری سرمایہ کاری سے نتائج پہلے ہی سال حاصل کیے جاسکتے ہیںآج بھی چھوٹے کاروبار کو بڑے کاروبار میں ڈھالنے کے لیے فنانس کے علاوہ جو اہم کام ہوتا ہے وہ ہے ...
ایک مشہورکہاوت ہے کہ افغانستان ایک ایسا خطہ ہے جہاں امن نہیں اور اسے کوئی جارح فتح نہیں کرسکا افغانستان کی تاریخ بہت پرانی ہے ، دنیا میں شایدسب سے زیادہ تغیر اس کے خمیرمیں رچا بسا ہے یہاں ایک دوسرے کو فتح کرنے کی دھن میں کشت و خون کے ہولی ہمیشہ کھیلی گئی ،افغانستان کے برصغیرپر بڑے گہرے اثرات مرتب ہوئے ہیں ،اسے برصغیرمیں آنے کا دروازے بھی کہاجاسکتاہے ،اس خطہ سے آنے والے اولیاء کرام نے ،اسلام کے فروغ میں اہم کردار اداکیا جس کے نتیجہ میں لاکھوںافرادمسلمان ہوئے جبکہ مختلف ادوار...
صاحبانِ فہم ودانش کا کہنا ہے کہ سیاست میں اخلاق و اصول کی اہمیت نہیں بلکہ اقتداراور مفادترجیحی ہوتی ہے دیگر ممالک کا تو پتہ نہیں مگر وطنِ عزیز کی سیاست پر طائرانہ نگاہ ڈالتے ہی یہ بات سچ معلوم ہوتی ہے یہاں دوستی کادم بھرنے والے مخالف بنتے ہوئے کسی جواز کا سہارہ بھی نہیں لیتے اور جواز نہ ہونے پر شرمندگی تک محسوس نہیں کرتے یہاں تو اقتدار کے ساتھ ہی دوست بھی رخصت ہوجاتے ہیں اقتدار ملتے ہی دشمن بھی دوست بننے میں دیر نہیں کرتے خیر اپنے وطن میںپہلی بار ایک نئی روایت قائم ہو رہی ہے ...
دوستو،تازہ سروے کے مطابق جہیز کی حوصلہ شکنی کے لیے اسے ایک لعنت قرار دیا جاتا ہے تاہم پاکستانیوں کی اکثریت جہیز دینے کے حق میں ہے۔ پلس کنسلٹنٹ نے 2 ہزار سے زائد افراد کی آراء پر مبنی نیاسروے جاری کردیا جس کے مطابق 61 فیصد پاکستانی شادیوں میں جہیز دینے کے حامی ہیں اور حکومت سے اجازت دینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔36 فیصد نے جہیز دینے کی مخالفت کی۔ سروے کے مطابق جہیز دینے کی اجازت کے حق میں 73 فیصد خواتین نے آواز اٹھائی جبکہ 24فیصد نے مخالفت کی۔ مردوں میں جہیز دینے کی حمایت 59 فیصد ...
مہمان کالم مارک لینڈلر پتوں سے اَٹے جنگل میں سے ڈرائیونگ کرتے ہوئے لندن کے شمال مشرق میں بیس میل کے فاصلے پر واقع ایپنگ قصبے کی ا سٹریٹ مارکیٹ کے پاس سے گزریں تو ایک ناگوار سا منظر آنکھوں کے سامنے آجاتا ہے۔یہاں لندن کی سیاہ ٹیکسیاں بمپر ٹوبمپر پارک کی گئی ہیں۔ارد گرد شہد کی مکھیوں کے چھتے لگے ہیں۔یہ کوویڈ کی وجہ سے ہونے والی معاشی تباہی کا منظر ہے جسے کسی بھی وقت کیمرے میں محفوظ کیا جا سکتا ہے۔جب مارچ میں برطانیا میں لاک ڈائون ہوا تو ٹیکسی ڈرائیورز نے یہ ٹیکسیاں کاروبار م...
ایک وقت تھا میاںنوازشریف نے پیپلزپارٹی کے موجودہ چیئرمین کو مسٹرٹین پرسنٹ قراردے کر ان کا ناقطہ بندکردیا تھا پھر مفاہمی سیاست کا دور آیا تو ایک دوسرے کو سیکیورٹی رسک گرداننے والے نوازشریف اور بے نظیر بھٹو بہن بھائی بن گئے ،چندسال پہلے جب پانامہ لیکس نے دنیا بھرکی اڑھائی سو سے زائد شخصیات کا بھانڈہ عین چوراہے میںپھوڑدیا جس سے ان کی نیک نامی اڑن چھو ہو گئی کبھی جھوٹے لوگوں سے منہ چھپاتے پھرتے رہے اور کبھی وکٹری کا نشان بناکر یوں اتراتے رہے جیسے کشمیر فتح کرلیا ہو، پاکستان میں ...
(مہمان کالم) معصوم مرادآبادی جی ہاں، 6 دسمبر کے دن اب سے 28 سال پہلے اجودھیا میں بابری مسجد کی ظالمانہ شہادت کا سانحہ پیش آیا تھا۔ وہی بابری مسجد جسے 1528میں ایک غیر متنازعہ اراضی پر تعمیر کیا گیا اور جسے 22 دسمبر 1949 تک مسلمانوں نے اپنے سجدوں سے منور کیا تھا۔جی ہاں وہی بابری مسجد 6دسمبر 1992کو دن کے اجالے میں شہید کردی گئی۔ جس وقت نام نہاد کارسیوکوں نے مسجد کو شہید کیا تو وہاں نظم ونسق کی پوری مشینری موجود تھی اور صوبے کے وزیراعلیٰ نے ملک کی سب سے بڑی عدالت میں حلف نامہ...
ایک شخص کے حالات خراب ہوگئے کاروبار جاتارہا دیوالیہ ہواسو ہوا اس پر لاکھوںکاقرض چڑھ گیا وہ انتہائی پریشانی کے عالم میں سوچنے لگا ان برے حالات میں کون میری مددکرسکتاہے ،سوچتے سوچتے اسے اپنے ایک بچپن کے دوست کا خیال آیا جو اب ایک بڑا بزنس مین بن چکا تھا ،وہ بادل نخواستہ اس کے گھر چلاگیا ،بزنس مین بڑے تپاک سے ملا دونوںنے مل کر کھانا کھایا ،ایک دوسرے کے حالات دریافت کیے ،اس شخص نے سارا ماجرا کہہ سنایا ،اس نے افسوس کااظہارکیا پھربزنس مین اٹھ کر گھرکے اندرگیا اور پھولا ہوا لفافہ ا...
عموماً سائنس دانوں کے بارے میں ہم تب ہی واقف ہوپاتے ہیں جب یا تو انہیں کوئی بڑا انعام مثلاً نوبل پرائز وغیرہ ملتا ہے یا پھر جب کسی سائنس دان کی طبعی موت واقع ہوتی ہے تو ہمیں ذرائع ابلاغ کی جانب سے خبر دی جاتی ہے کہ ’’آج جس سائنس دان کا انتقال ہوا ہے ،فلاں فلاں ایجاد اُس کے ذہن رَسا کی ہی مرہونِ منت ہے‘‘۔واضح رہے کہ سائنس دان اکثر وبیشتر طویل عمر گزارنے کے بعد اپنی طبعی موت ہی مرتے ہیں ،کیونکہ ایک تو ہر سائنس دان شہرت سے کوسوں دور ہوتاہے ،دوسرا اُن کے اخلاص نیت کے لوگ اتنے مع...
کچھ عرصہ پہلے تک امریکی صدر ٹرمپ جو کسی طور پر بھی عام انتخابات کے نتائج تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں تھے اچانک کیسے اپنی شکست تسلیم کربیٹھے؟ ڈیموکریٹک جو بائیڈن جو 20جنوری 2021میں وائٹ ہائوس میں برجمان ہوں گے امریکی اسٹیبلشمنٹ ان سے کیا کام لینے جارہی ہے؟ یہ اہم سوالات ہیں جن کے جواب میں دنیا کے لیے آنے والے اگلے چار برسوں کی کہانی پوشیدہ ہے ۔ الیکشن کے نتائج کے حوالے سے دنیا میں اس قسم کی خبریں بھی گردش کرتی رہیں کہ صدر ٹرمپ اور امریکی صہیونی اسٹیبلشمنٹ کے درمیان اختلافات ہ...
دوستو، سوشل میڈیا پر ’’ہارڈ ٹاک‘‘ کے چرچے ہیں، اسحاق ڈار انٹرویو دے کر ’’سیاپا‘‘ ہی کربیٹھا ۔۔ باباجی فرماتے ہیں۔۔ ہر وہ بات جو مزاج یار پر ناگوار گزرے’’ہارڈ ٹاک‘‘ کہلاتی ہے۔۔ جب باباجی سے ان کے فرمان کی تشریح چاہی تو کہنے لگے کہ ۔۔مثال کے طور پر اگرمیں کوئی ایسی بات کروں جس سے تمہارا موڈ آف ہوجائے یا پھر تم زچ ہوجاؤ، ہر ایسی بات تمہارے نزدیک ہارڈ ٹاک ہی کہلائے گی۔۔ جب کہ وہ بات میرے لیے بالکل نارمل ہوگی۔۔ باباجی کی مثال تو سر سے ایسے گزرگئی جیسے بڑھاپے میں سرسے بال ’’گزر‘‘...
(مہمان کالم) باربرا سلیون جب اسرائیل نے 2010-12ء کے عرصے میں ایران کے نصف درجن سے زائد ایٹمی سائنسدانوں کو قتل کروا دیا تو اس قتل عام کے حامیوں کا موقف تھا کہ اس سے ایران کے جوہری پروگرام میں سست روی آجائے گی کیونکہ امریکا کی سفارتکاری اس مسئلے پر زیادہ پیش رفت دکھانے سے قاصرنظر آرہی تھی۔ ایران کے ایٹمی پروگرام کے بانی محسن فخری زادہ کا قتل ایک بالکل مختلف تناظر میں ہوا ہے۔ ایران دوبارہ بھاری مقدا رمیں یورینیم افزودہ کر رہا ہے مگر یہ اس سطح کا نہیں ہے کہ اس سے ایٹمی ہتھیا...
دنیاکوروناکی تباہ کاریوں سے متوحش ہے لیکن اسلامی ممالک کو بظاہر خطرے کا کوئی احساس نہیں اسرائیل کو تسلیم کرنے یانہ کرنے کی بحث تمام مسائل پر حاوی ہے کچھ اسلامی ممالک یو اے ای اوربحرین نے تو سفارتی تعلقات قائم کر لیے ہیں تسلیم سے کترانے والے بھی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے چکے ہیں ڈونلڈ ٹرمپ کی ڈیل آف سینچری سے اسرائیل کے لیے فضا سازگار ہوئی ہے اوروہ تہائی صدی کے بعد عرب ممالک کو امن پسندی کا احساس دلانے میں کامیاب ہو گیا ہے اور عربوں پہ عقدہ کھلا ہے کہ اصل خطرہ اسرائ...
اس کا ایک ہی خواب تھا کہ میںملکہ ٔ عالم بنوں پوری دنیامیرے زیرِنگین ہوجائے اسی حکمتِ عملی کے تحت اس نے عظیم یونانی سلطنت کے شہرہ آفاق حکمران جولیس سیزرتک رسائی حاصل کرنے کے لیے ایک دلچسپ طریقہ اختیارکیا،اس نے خودکو ایک خوبصورت قالین میں لپیٹ لیا جب یہ قالین روم کے فرمانروا کے حضور پیش کیا گیا تو اس سے جو خاتون برآمدہوئی اس کے حسن نے جولیس سیزر کی آنکھوںکو خیرہ کردیا وہ سوچنے لگا کوئی عورت اتنی بھی حسین ہوسکتی ہے ،وہ اس کی زلفوں کااسیرہوکررہ گیااسی دوران اس عیار عورت نے جول...