... loading ...
وزیراعظم محمد شہبازشریف نے غزہ میں اسرائیلی بربریت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی اور بربریت کامظاہرہ کر رہاہے ،پاکستانی عوام کے دل فلسطینی بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں،پاکستان نے فلسطینی بھائیوں کی ہر ممکن مدد کی ہے،فلسطین کے معاملہ کو طوالت دی گئی تو دنیا کا امن تباہ ہو سکتا ہے،اقوام عالم فلسطین کی آزاد ریاست کی تشکیل یقینی بنائے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعرات کو اقوام متحد ہ کی جنرل اسمبلی کے 79 ویں اجلاس کے موقع پر فلسطین کے صدر محمود عباس سے ملاقات اور میڈیاسے گفتگو میں کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی اور بربریت کامظاہرہ کر رہاہے۔انہوں نے اسرائیلی بربریت کی شدید مذمت کی اور کہا کہ پاکستانی عوام کے دل فلسطینی بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، وقت آگیاہے کہ ہم سب متحد ہو کر غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کریں،اقوام عالم فلسطین کی آزاد ریاست کی تشکیل یقینی بنائے،آزاد فلسطین کے بغیر خطے میں پائیدار امن ممکن نہیں۔ فلسطین کے معاملہ کو طوالت دی گئی تو دنیا کا امن تباہ ہو سکتا ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان نے ہمیشہ فلسطینی بھائیوں کی ہر ممکن مدد کی ہے۔ بین الاقوامی فورمز اور عالمی برادری کے ساتھ رابطوں میں پاکستان نے فلسطین کی مکمل حمایت کی ہے۔ اس موقع پر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا کہ میں نے اپنے بھائی صدر محمود عباس سے ملاقات کی ہے تاکہ فلسطین کی حکومت اور اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کااظہار کیاجا سکے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران غزہ میں اسرائیل کی بربریت ، نسل کشی اور ظلم و ستم جاری ہے ،پاکستان اسرائیلی بربریت کی شدید مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ ایک سال کے دوران 41ہزار فلسطینیوں کو شہید کیا گیا ہے جن میں نوجوان ، بچے اور بزرگ بھی شامل ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ کئی شہر ، قصبے ، دیہات ، سکول اور ہسپتال تک ملیامیٹ کر دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی اقدام نسل کشی اور بربریت کی خوفناک مثالیں ہیں جن کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہاکہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم سب کو متحد ہو کر فی الفور دو مطالبات کرنے چاہیئں جن میں پہلا مطالبہ غزہ میں فوری جنگ بندی کا ہوناچاہیے اور آزاد فلسطینی ریاست کابھی مطالبہ کرناہوگا جس کے بغیر اس خطے میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔ وزیراعظم نے کہاکہ اگر یہ صورتحال کچھ وقت کے لئے برقرار رہتی ہے تو ہمیں یہ نہیں بھولناچاہیے کہ اس سے دنیا کا امن تباہ ہو سکتا ہے۔ وزیراعظم محمد شہبازشریف نے فلسطینی بھائیوں کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کی جدوجہد،عزم اور قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی جن کے نتیجہ میں ایک آزاد فلسطینی ریاست کاقیام عمل میں آئیگا۔ اس موقع پر میڈیاسیگفتگو کرتیہوئے فلسطین کے صدر محمود عباس نے کہاکہ روزاول سے پاکستان فلسطین کے ساتھ ہے اور قیام پاکستان کے بعد 1948 سیلے کر آج تک پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے اور پاکستان نے ہمیشہ فلسطینی عوام کی ہرممکنہ مدد کی ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان عالمی فورمز پربھی ہمیشہ فلسطین کے ساتھ کھڑارہاہے اور پاکستان ، فلسطین کے موقف کی پرزور تائید کرتاہے۔
افغانستان بھارت کی پراکسی کے طور پر کام کر رہا ہے، 40 سال تک افغانوں کی مہمان نوازی کی افغان مہاجرین نے روزگار اور کاروبار پر قبضہ کیا ہوا ہے، خواجہ آصف کی میڈیا سے گفتگو وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے اگر افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات سے معاملات طے نہیں پاتے تو پھر...
پاکستان کا آبی دفاع اور خودمختاری کا عزم،طالبان رجیم دریائے کنڑ پر بھارتی حکومت کے تعاون سے ڈیم تعمیر کرکے پاکستان کو پانی کی فراہمی روکناچاہتی ہے،انڈیا ٹو ڈے کی شائع رپورٹ افغان وزیر خارجہ کے دورہ بھارت کے بعد پانی کو بطور سیاسی ہتھیاراستعمال کرنے کی پالیسی واضح ہو گئی،بھارت ک...
صوبے ایک خاندان، بلوچستان کی ترقی پاکستان کی مجموعی خوشحالی سے جڑی ہے،شہباز شریف پورا پاکستان ایک فیملی،کہیں بھی آگ لگے اسے مل کر بجھانا ہوگا، ورکشاپ کے شرکا سے خطاب وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے قومی یکجہتی اور ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پورا پاکستان ایک گ...
ویکسین لگانے جائو تو کہا جاتا ہے کہ یہ سازش ہے،لوگوں کو مریض بننے سے بچانا ہے یہاں ہیلتھ کیٔر نہیں،ویکسین 150 ممالک میں استعمال ہوچکی ہے،تقریب سے خطاب وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا ہے کہ گلگت سے کراچی تک سیوریج کا نظام ٹھیک نہیں۔ویکسین لگانے جائو تو کہا جاتا ہے کہ یہ سازش ...
ایڈمرل نوید اشرف نے کریکس ایریا میں اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور آپریشنل تیاریوں اور جنگی استعداد کا جائزہ لیا پاک بحریہ کی دفاعی صلاحیتیں ساحل سے سمندر تک بلند حوصلوں کی طرح مضبوط اور مستحکم ہیں،آئی ایس پی آر سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف کا کہنا ہے کہ سرکریک سے جیوانی...
افغان سرزمین سے ہونیوالی دہشت گردی پر بات ہوگی، عالمی برادری سے کیے وعدے پورے کریں،دوحا مذاکرات کے تحت افغانستان کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ پاکستان اسرائیل کے مغربی کنارے کے حصوں کو ضم کرنے کی کوششوں کی سخت مذمت کرتا ہے، ہم فلسطین کاز کے لیے اپنی بھرپور ح...
ضامن مفرور ہونے پرپیش کردہ پراپرٹی بحق سرکار قرق کرنے کا حکم جاری کردیا ملزمہ ہر جگہ موجود ہوتی ہے لیکن عدالت پیش نہیں ہوتی، عدالت کے سخت ریمارکس انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے وارنٹ گرفتاری کے باوجود علیمہ خان کے پیش نہ ہونے پر شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کرنے اور بینک ...
صوبے میں تمام فیصلے عمران خان کے ویژن کے مطابق ہوں گے،سہیل آفریدی بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے پورے ملک میں انقلاب لائیں گے،جلسہ سے خطاب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ملٹری آپریشن اور ڈرون حملے کسی صورت قبول نہیں ، صوبے میں تمام فیصلے عمران خان کے ویژن...
وفاقی حکومت سمجھتی ہے ٹی ایل پی دہشت گردی میں ملوث ہے،وزارت داخلہ رپورٹ وزرات قانون کو بھجوائی جائے گی،پابندی لگانے کا نوٹیفکیشن جاری وزارت داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم جماعت قرار دیتے ہوئے فرسٹ شیڈول کی فہرست میں شامل اور پابندی لگانے کا نوٹیفکیشن جاری ک...
وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب حکومت کی ٹی ایل پر پابندی کی سفارش پر اراکین کو آگاہ کیا گیا، وزارت داخلہ نے آئین کے آرٹیکل 17 کے تحتسمری پیش کی وزارت داخلہ کو مزید کارروائی کیلئے احکامات جاری، پنجاب کے اعلیٰ افسران کی بذریعہ ویڈیو لنک شرکت ،کالعدم تنظیم کی پر تشدد اور ...
پاکستان نے افغانستان میں خوارج کی موجودگی کیخلاف مؤثر اقدامات کیے ،لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے غلام اسحٰق خان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی ، ٹوپی (صوابی) کا دورہ پاک افغان سرحدی جھڑپ، سکیورٹی صورتحال اور سوشل میڈیا کے کردار پر بات چیت،طلبہ اور اساتذہ کا شہداء و ...
صنعتوں، کسانوں کوآئندہ 3 سالوں میں رعایتی قیمت پر اضافی بجلی فراہم کی جائے گی معاشی ٹیم کی محنت کی بدولت صنعتوں کا پہیہ چلا ، وزیر اعظم کی کاروباری وفد سے ملاقات وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ملکی صنعت و زراعت کی ترقی کے لیے روشن معیشت بجلی پیکج کا اعلان کردیا۔وزیراعظم نے صنعتی و...