... loading ...
پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی برائے قواعد و ضوابط اور نظام کار کا اجلاس بے نتیجہ ختم ہوا جہاں حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کے درمیان آئینی ترامیم پر ڈیڈ لاک برقرار رہا۔خصوصی کمیٹی برائے قواعد و ضوابط اور نظام کار کا اجلاس پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے رکن اسمبلی خورشید شاہ کی زیر صدارت ہوا اورساڑھے 3 گھنٹے کی طویل بحث کے بعد بے نتیجہ ختم ہوا اور آئینی ترمیم پر ڈیڈ لاک برقرار رہا اور حکومت اجلاس میں اپوزیشن کو قائل کرنے میں ناکام رہی۔حکومت نے اجلاس میں مجوزہ ترمیم کے اہم نکات پیش کیے لیکن مسودہ نہیں دیا گیا، جس پر اپوزیشن نے کہا کہ مسودہ سامنے آنے تک کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہوگا۔پی پی پی رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ کمیٹی اجلاس میں مشاورت جاری ہے ، جب تک کابینہ ڈرافٹ منظور نہیں کرتی تب تک نہیں دے سکتے ہیں۔خصوصی کمیٹی کے اجلاس کے بعد بلاول بھٹوزرداری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک سیاسی جماعت نے ہماری عدلیہ اور آرمی چیف پر حملہ کیا، آج تک انہوں نے اپنے بیان کو واضح نہیں کیا کہ وہ بیان ان کا ہے یا نہیں، میں کیا امید رکھوں کہ میں جو ڈیشل ریفارمز کے ساتھ اس جماعت کے ساتھ متفقہ پیکیج پر کیا بات کروں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی کوشش ہے کہ آئینی ترمیم پر متفقہ فیصلہ ہو۔دوسری جانب شبلی فراز نے کہا کہ کسی بات پر ہمارا اتفاق نہیں ہوا کیونکہ ہمارے سامنے کوئی مواد نہیں ہے اور پھر مولانا فضل الرحمان نے واضح طور پر اپنا اصولی مؤقف دیا کہ جب تک ہمارے ساتھ چیزیں شیئر نہیں ہونگیں تو ہم کیسے ہوا میں کہہ دیں کہ آپ کی ترامیم کو سپورٹ کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے یہ بھی کہا ہے کہ اگر ہمیں یہ چیزیں نہ دی گئیں تو ہمارے لیے اس بل کی حمایت کرنا مشکل ہوجائے گا، اس سے یہ بات بھی ظاہر ہوتی ہے کہ حکومت کی کوئی تیاری نہیں تھی اور نہ ان کے پاس پورے نمبر تھے ۔شبلی فراز کا کہنا تھا کہ حکومت نے پوری قوم کاایک دن ضائع کیا، پورے ملک کو تذبذب میں رکھا اور آخر میں کچھ بھی نہیں تھا، آخری منٹ تک ان کے پاس کچھ نہیں تھا کہ ہمارے ساتھ شیئر کرتے ۔ان کا کہنا تھا کہ جب تک ایک آئینی ترمیم کا مسودہ ہمارے ساتھ شیئر نہیں ہوگا تو اس میں ہم کیسے کہہ سکتے ہیں اتفاق رائے ہوگیا یا مان گئے ، زبانی باتیں نہیں ہوتیں لیکن ان کے پاس مسودہ نہیں تھا۔اس سے قبل مولانا فضل الرحمان بھی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچے تو وفاقی وزیر داخلہ وزیر داخلہ محسن نقوی نے مولانا فضل الرحمان کا استقبال کیا اور اس سے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر موجود صحافیوں کے سوال پر مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا کہ ان شاء اللہ عوام کے لیے خوش خبری ہوگی۔اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان بھی خصوصی کمیٹی اجلاس میں پہنچ گئے جہاں انہوں نے مجوزہ آئینی ترمیم پر کمیٹی کو بریفنگ دیا۔سید خورشید شاہ کی زیر صدارت خصوصی کمیٹی برائے قواعد و ضوابط اور نظام کار کے اجلاس میں اراکین قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف، رانا تنویر، عرفان صدیقی، انوشہ رحمان، وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین، اعجاز الحق، سید نوید،جے یو آئی کی شاہدہ اختر علی، اے این پی سینیٹر ایمل ولی خان بھی شریک ہیں۔قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب، بیرسٹر گوہر علی خان، صاحبزادہ حامد رضا بھی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں شریک ہیں۔
وفاقی وزیر توانائی نے تمام وزرائے اعلی کو خط لکھ دیا، محصولات کی وصولی کے متبادل طریقوں کی نشاندہی ،عملدرآمد کے لیے تعاون طلب بجلی کے مہنگے نرخ اہم چیلنج ہیں، صارفین دیگر چارجز کے بجائے صرف بجلی کی قیمت کی ادائیگی کر رہے ہیں، اویس لغاری کے خط کا متن حکومت نے بجلی کے بلوں میں ...
پاکستان، ایران اور ترکی اگراسٹریٹجک اتحاد بنالیں تو کوئی طاقت حملہ کرنے کی جرات نہیں کرسکتی گیس پائپ لائن منصوبے کو تکمیل تک پہنچایا جائے، ایران کے سفیر سے ملاقات ،ظہرانہ میں اظہار خیال پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے اسرائیلی اور امریکی جارحیت کے خلاف ایران کی حم...
پارلیمان میں گونجتی ہر منتخب آواز قوم کی قربانیوں کی عکاس ، امن، انصاف اور پائیدار ترقی کیلئے ناگزیر ہے کسی کو بھی پارلیمان کے تقدس کو پامال کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے،عالمی یوم پارلیمان پر پیغام پاکستان پیپلز پارٹی کے چیٔرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ خودمختار پا...
ایف آئی ایچ پرو لیگ میں بھارتی ویمنز ٹیم آخری پوزیشن پانے کے بعد لیگ سے باہر آئرلینڈ کی جگہ نیوزی لینڈ یا پاکستان کی ٹیم کو اگلے سیزن کیلیے شامل کیا جائے گا،رپورٹ ہاکی کے میدان میں بھی بھارت کو رسوائی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ایف آئی ایچ پرو لیگ میں بھارتی ویمنز ٹیم آخری پوزیشن پ...
درندگی کا شکار فلسطینیوں میں بیشتر کی نعش شناخت کے قابل نہ رہی ،زخمیوں کی حالت نازک جنگی طیاروں کی امدادی مراکز اور رہائشی عمارتوں پر بمباری ،شہادتوں میں اضافے کا خدشہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری نے ایک بار پھر انسانیت کو شرما دیا۔ گزشتہ48گھنٹوں کے دوران صیہونی افواج کے وحش...
حکومت کی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ، ملک کی بہتری، کامیابی کے لیے سسٹم چلانا ہے اور یہی چلے گا( مقتدر حلقوں کا پی پی کو پیغام) دونوں جماعتوں کی مرکزی قیادت کو ایک پیج پر متحد بھی کردیا گیا اگلے ماہ دونوں جماعتوں کے درمیان وزارتوں کی تقسیم کا معاملہ طے ہوجائے گا، جولا...
جب ملک کو ضرورت پڑی تو جہاد کا اعلان کریں گے ، پھر فتح ہمارا مقدر ہوگی ، دھاندلی زدہ حکومتیں نہیں چل سکتیں اس لیے خود کو طاقتور سمجھنے والوں کو کہتا ہوں کہ عوامی فیصلے کے آگے سر تسلیم خم کریں ہم نے 2018کے الیکشن قبول کیے ،نہ ہی 2024کے دھاندلی زدہ انتخابات کو قبول کی...
پورا عدالتی نظام یرغمال ہے ،سپریم کورٹ سے جعلی فیصلے کرواکر سیاست کی جاتی ہے اسٹبلشمنٹ آج اپوزیشن سے بات کر لے تو یہ نظام کو قبول کرلیں گے ،امیر جماعت امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت اور اسٹبلشمنٹ نے ٹرمپ کی چاپلوسی میں کشمیر پر کمپرومائز کیا تو قوم مزاح...
پیداوار کے مقابلے کھپت میں کمی، بجلی چوری توانائی کے شعبے کے سب سے بڑے چیلنجز ہیں اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ منصوبے کا باضابطہ اجرا باعث اطمینان ہے ، شہبازشریف کا خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں بجلی کے بلوں میں ٹی وی لائسنس فیس ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سالانہ...
ترقی کیلئے عوام، حکومت اور افواج کے درمیان مضبوط تعلقات ناگزیر ہیں، بھارت اپنی فوجی طاقت، قوم پرستی اور جعلی اسٹریٹجک اہمیت سے سیاسی فوائد حاصل کرنا چاہتا ہے بھارت کا غرور خاک میں مل گیا، ہمارا مستقبل روشن ہے،معرکہ حق اور اس میں ہونے والی شکست کو کبھی بھول نہیں سکے گا، پاکستان ن...
مذاکرات ہی تمام چیزوں کا حل ہے، بیٹھ کر بات کریں، پہلے بھی آپ کو کہا ہے کہ بیٹھ کر بات کر لیںشہباز شریف انشااللہ‘ بیرسٹر گوہر کا وزیر اعظم کو جواب شہباز شریف اور بیرسٹر گوہر کے درمیان مکالمہ مخصوص نشستوں کے فیصلے سے قبل ہوا، قومی اسمبلی میں وزیراعظم اٹھ کر بیرسٹر گوہر سے مصافحہ...
سپریم کورٹ کے فیصلے سے ہمیں مایوس ہوئی،اُمید تھی کہ مخصوص نشستیں ہمیں مل جائیں گی 39 امیدواروں کے نوٹیفکیشن کو کسی نے چیلنج نہیں کیا تھا، چیئرمین پی ٹی آئی کی میڈیا سے گفتگو پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی کے چیٔرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے ہمی...